|
جنوری2002 اسٹبلشمنٹ کو ملک کے مفاد سے کوئی دلچسپی نہےں، متحدہ۔ ماورائے عدالت قتل مےں ملوث پولےس افسران کو کراچی مےں مختلف تھانوں مےں تعےنات کردےا گےا۔ حق پرست سابق ارکان قومی اسمبلی۔ جنگ۔ ٣ جنوری ٢٠٠٢ سرجانی ٹائون سےکٹر بی٤ مےں مسجد کے پےش امام کو قتل کردےا گےا۔ تفصےلات کے مطابق ٥٤ سالہ ثناءاللہ نماز عشاءپڑھانے کے بعد واپس جارہے تھے کہ موٹر سائےکل پر سوار ٣ افراد نے انکو فائرنگ کرکے ہلاک کردےا۔ جنگ۔٤ جنوری ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمےٹی کے ڈپٹی کنوےنر فاروق ستار نے کہا ہے کہ صدر پاکستان پروےز مشرف اکٹرائے ٹےکس کی وصولی کا اختےار شہر و ضلعی حکومت کو دےا جائے،جبکہ سابق حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بےان مےں کہا ہے کہ شہری حکومت کے ناظمےن عوام کی خدمت کرنے کے بجائے سرکاری سرپرستی مےں مارکےٹوں ، دکانداروں اور پتھارےداروں سے بھتہ وصول کررہے ہےں۔ جنگ۔٤ جنوری ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوےنر فارو ق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے لئے مالےاتی اےوارڈ کی رقم فوری جاری کی جائے۔ جنگ۔ ٦ جنوری ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسےن نے صدر جنرل پروےز مشرف کے اس بےان پر کہ خود ساختہ اور نام نہاد تنظےمےں بےرون ملک پاکستان کی ساکھ خراب کررہی ہےں حےرت کا اظہار کےا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر سچ بولےں کہ کس نے پاکستان مےں جہادی گروپوں کو منظم کےا ہے، انہوں نے کہا کہ ساری قوم اپنے ذہنوں مےں موجود اس سوال پر کہ آےا ےہ نام نہاد جہادی گروپس انتہا پسند اپنے طور پر ہوتے ہےں ےا انہےں اسٹبلشمنٹ کے مضبوط ہاتھوں نے تےار کےا ہے۔جواب چاہتی ہے۔ جنگ ٧ جنوری ٢٠٠٢ عزےز آباد کے علاقے مےں خورشےد مےمورےل ہال کے قرےب بےٹھے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کو برقعہ پوش ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردےا۔ مقتول بدر شےخ کو ٨ گولےاں لگےں۔ جنگ۔ ٨جنوری۔ ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ مےرے خلاف کتناہی پروپےگےنڈا کےا جائے مےں بھارت ضرور جائوں گا۔ مجھے خواجہ نظام الدےن اولےاءاور حضرت خواجہ معےن الدےن چشتی کی درگاہ سے بلاوہ آچکا ہے۔ جنگ۔ ٨جنوری۔٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹبلشمنٹ آج اپنی ہی نادانےوں اور برے اعمال کی سزا بھگت رہی ہے اور اسے مشہور مہاورے جو بوئو گے وہی کاٹو گے کے مصداق اپنے ہی پےدا کردہ حالات کا سامنا ہے۔اب بھی اگر چھوٹی قوموں کےساتھ متعصبانہ روےہ نہ بدلا گےا تہ پاکستان کا مستقبل تارےک ہوسکتا ہے۔انہوں نے پاکستانی دانشوروں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی مہاجر رےاستی دہشت گردی کا شکار ہےں۔ جنگ۔٠١ جنوری۔٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ وقت تےزی سے گزر رہا ہے اور حکومت اور پالےسی ساز اسٹبلشمنٹ اب تک بھارت پاک بحران حل کرنے کے لئے کسی فےصلے پر نہےں پہنچ سکی۔انہوں نے تجوےز پےش کی کہ لائن آف کنٹرول کو مسئلہ کشمےر کا مستقل حل سمجھا جائے۔دونوں ممالک کی فوجےں سرحدوں سے دس مےل دور چلی جائےں۔اس کے علاوہ نام نہاد جہاد کے نام پر دہشت گرد تنظےموں کی حماےت و سرپرستی بند کی جائے۔کھوکھراپار سمےت سرحدےں کھول دی جائےں۔انہوں نے مزےد کہا کہ بد قسمتی سے اسٹبلشمنٹ اور اےجنسےوں نے خراب کردار ادا کےا۔ جنگ۔جسارت ٣١،جنوری۔ متحدہ قومی موومنٹ کے کنوےنر ڈاکٹر عمران فاروق نے کہا ہے کہ بظاہر صدر پروےز مشرف کے قوم سے خطاب مےں بےانات اچھے نظر آتے ہےںلےکن دےکھنا ےہ ہے کہ ان پر عمل کےا کےا جاتا ہے اور کون کراتا ہے۔جنہوں نے انتہاپسند گروپ بنائے، تربےت دی، اور تحفظ فراہم کےا وہ ان اقدامات پر عمل ہونے دےں گے ےا نہےں۔ جسارت ٤١جنوری۔٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے ک اگر مےں پاکستان واپس آےا تو پاکستانی خفےہ اےجنسی مےرے ساتھ وہی سلوک کرےں گی جو سابق افغان سفےر ملا ضعےف کے ساتھ کےا، اےک عےد ملن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے روےوں مےں تبدےلی لانی پڑےگی ۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد مان کر مسئلہ کشمےر کا حل نکلنا چاہئے۔جنگی فوجےں آج جتنی ہےں ان کو عوام کی مکمل حماےت حاصل ہے۔مگر آج پاکستان مےں چھوٹی قوموں کے حقوق نہےں دئے جارہے۔اور ٥٦٩١ کے مقابلے مےں پاکستان مےں دس فےصد عوام ہےں جو فوج کے ساتھ ہےںاور جنگ مےں حصہ لےں گے۔ جنگ۔٧١جنوری ٢٠٠٢ جامعہ کراچی مےں APMSO کے کارکنوں نے جمعےت کے کارکنوں پر حملہ کرکے ٣کارکنوں کو زخمی کردےااور اےک طالبعلم کو اغواءکرلےا۔ جسارت ٨١ جنوری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن کے کہا کہ اگر منطق کی روح سے دےکھا جائے تو ١٧٩١ مےں اکثرےت کے علےحدہ ہوجانے سے قائد اعظم کا پاکستان ختم ہوچکا ہے۔کراچی پرےس کلب مےں عےد ملن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان مےں چھوٹی قوموں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے۔صرف پنجابی ہی محب وطن نہےں ہےںبلکہ سب محب وطن ہےں ۔انہوں نے کہا کہ صرف کھوکھراپار کا بارڈر ہی نہےںبلکہ کشمےر کا بارڈر بھی کھولا جائے۔ جسارت ٩١ جنوری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کی رابطہ کمےٹی کے کنوےنر ڈاکٹر عمران فاروق نے کہا ہے کہ بےن الاقوامی ادارے سندھ کے عوام کے خلاف ہونے والی ظالمانہ کاروائےوں کا فور ی نوٹس لےں۔انہوں نے کہا کہ اگر صدر پروےز مشرف دہشت گردوں کےخلاف کاروائی مےں سنجےدہ ہےں تو فوری طور پر کراچی و سندھ مےں انتظامےاں اور سرکاری اےجنسےوں کی جانب سے اےم کےو اےم کے خلاف دہشت گردگروپوں کی سرپرستی کا عمل بند کرائےں۔ جنگ۔٤٢جنوری۔٢٠٠٢ لانڈھی مےں دوافراد کو اغواءکے بعد فائرنگ کرکے قتل کردےا گےا۔مقتول شےخ امجد اپنے بھانجے کے ساتھ موٹر سائےکل پرجارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے اغواءکرلےا۔پولےس ذرائع کے مطابق مقتول کا تعلق اےک تنظےم سے تھا اور وہ اےک سال قبل اسے چھوڑ چکا تھا۔ جنگ۔٧٢جنوری ٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ مےں بےن الاقوامی برادری تک ےہ بات پہنچانا چاہتا ہوں کہ پاکستان مےں اس وقت دو حکومتےں کام کررہی ہےں اےک صدر پروےز مشرف کی اور دوسری آئی اےس آئی کی جو رےاست کے اندر رےاست بن چکی ہے۔مےں ےہ بھی بتان چاہتا ہوں کہ محض اےک دو افراد کے بدلنے سے آئی اےس آئی کی پالےسی تبدےل نہےں ہوگی۔بلکہ ےہ اسی طرح بےن الاقوامی برادری کو دھوکا دےتے رہےں گے۔جس طرح افغانستان مےں دھوکا دےا۔اس لئے اگر بےن الاقوامی برادری اےک خوشحال، مستحکم اور پر امن پاکستان چاہتی ہے تو آئی اےس آئی کے معاملے کو حل کرنا ہوگا۔ جنگ۔ ٩٢ جنوری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ مسئلہ کشمےر کو اپنے مفادات کےلئے استعمال کررہی ہے اور کشمےر بنے گا پاکستان کی آڑ مےں پاکستانی عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔وہ لندن مےں اےم کےو اےم کے ےونٹ دفتر کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کررہے تھے۔ جنگ۔ ٠٣ جنوری۔٢٠٠٢ فروری2002 اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے بھارتی اخبار دی ٹائمز آف انڈےا کو انٹروےو دےتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد تسلے کرلےنا ہی مسئلہ کشمےر کا سب سے مناسب حل ہے۔ جنگ۔٢ فروری۔٢٠٠٢ متحدہ کی رابطہ کمےٹی نے انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قےام کے لئے جاری کئے جانے والے انسداد دہشت گردی اےکٹ مجرےہ ٧٩٩١ کے ترمےمی آرڈےننس کو انصاف و قانون اور جمہوری اصولوں کے صرےحا ± منافی قراد دےا ہے۔رابطہ کمےٹی نے کہا کہ اگر ےہ آرڈےننس اگر دہشت گردی کو روکنے کےلئے ہے تو سب سے پہلے اس کو پنجاب مےں قائم کےا جائے۔جہا ں مذہبی اور جہادی تنظےموں کے مرکزی دفاتر واقع ہےں۔اور جو مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ جنگ۔ ٣ فروری۔٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے متعلق ترمےمی آرڈےننس کو سپرےم کورٹ مےں چےلنج کردےا ہے۔اےم کےو اےم کی طرف سے ےہ موقف اختےار کےا گےا ہے کہ ےہ آرڈےننس ملکی قوانےن کی سنگےن خلاف ورزی ہے۔ جنگ ٥فروری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کی رابطہ کمےٹی کے کنوےنر ڈاکٹر عمران فاروق نے اپنے اےک بےان مےں کہا کہ جہادی تنظےموں کے خلاف بےن الاقوامی دبائو کے تحت ملک کی سب سے طاقتور حکمران آئی اےس ائی نے اپنی حکمت عملی تبدےل کرلی ہے۔جس کے تحت حقےقی دہشت گردوں کو اےک مرتبہ پھر منظر عام پر لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اس کے تحت حقےقی دہشت گردوں اور آئی اےس آئی کے پے رول پر کام کرنے والوں کا اجتماع گزشتہ روز حقےقی دہشتگردوں کے اڈے پر منعقد کراےا گےا۔انہوں نے کہا کہ دراصل حقےقی دہشتگردوں کو الشمس اور البدر کا کام سونپ دےا گےا ہے۔ جسارت۔٦فروری۔٢٠٠٢ جوڈےشل مجسٹرےٹ نے ٥٩ مےں عزےز آباد کے علاقے مےں گھےرائو ، جلائو، ہنگامہ آرائی کے الزام مےں متحدہ کے سابق رکن اسمبلی کنور خالد ےونس کو عدم ثبوت کی بناءپر بری کردےا۔جبکہ اسی مقدمہ مےں متحدہ کے آفتاب شےخ، نسرےن جلےل، فاروق ستار وغےرہ کو مفرور قرار دے دےا۔ جنگ۔٨فروری۔٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہاہے کہ سندھ کے بغےر پاکستان کو چار دن بھی نہےں چلاےا جاسکتا۔انہوںنے کہاکہ سندھی مہاجر فسادات کی سازش ہورہی ہے۔ وہ خےرپور مےں اےک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو پنجاب کی اسٹبلشمنٹ کی کالونی بناےا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہےں کہ اسٹبلشمنٹ کی اکثرےت کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ اگر ےہ عمل جاری رہا تو کال سندھ کے عوام حقوق کے لئے اقوام متحدہ مےں حق خودارادےت کےلئے جاسکتے ہےں۔ جنگ۔ ٢١ فروری۔٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک مےں آئےن جس حد تک بھی موجود ہے فوجی حکومت اس کی پاسداری کرے اور آئےن مےں ترمےم کو منتخب پارلےمنٹ پر چھوڑ دےا جائے۔جنگ سے انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ اگر صدر پروےز مشرف اگلے پانچ سال کے لئے بھی منتخب ہونا چاہتے ہےں تو وہ منتخب ہونے والی پارلےمنٹ سے ووٹ لےں اور صدر بن جائےں۔اور اگر اس سلسلے مےں کوئی اور طرےقہ زےر غور ہے تو جنرل مشر ف کو چاہئے کہ وہ اپنے کارڈ فوری طور پر شو کرےں۔ جنگ۔ ١١فروری۔٢٠٠٢ کراچی مےں اےک اور ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردےا گےا۔ مقتول راشد مہدی اورنگی مےں اسپتال سے ڈےوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہے تھے کہ موٹر سائےکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردےا۔ جنگ ٣١فروری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہاکہ انتخابات مےں حصہ لےنے کے بارے مےں رابطہ کمےٹی نے ابھی تک کوئی فےصلہ نہےں کےا۔لےکن اگر عام انتخابات صاف، شفاف ہوئے اور ہمےں ےقےن ہوا کہ ےہ سلےکشن نہےں بلکہ واقعی الےکشن ہےں تو رابطہ کمےٹی آئندہ انتخابات مےں حصہ لےنے کا فےصلہ کرے گی۔الطاف حسےن نے کہا کہ مجھے وزےر اعظم بننا ہے نہ بادشاہ بننا ہے۔ جسارت ٣١ فروری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہاکہ نظرےہ ےا مذہب کو جغرافےائی حدود مےں قےد نہےں کےا جاسکتا کےوں کہ اگر اےسا ہوتا تو دنےا بھر کے عےسائےوں کا اےک ملک ہوتا اور مسلمانوں کا اےک ملک ہوتا۔وہ حےد رآباد مےں اےک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ انگرےزوں کی آمد سے قبل ہندوستان مےں مسلمانوں نے اقلےت مےں ہونے کے باوجود سات سو سال حکومت کی۔اس دوران دو قومی نظرےہ کی بات نہےں کی گئی۔تاہم جب برطانوی راج ختم ہوا تو دو قومی نظرےہ سامنے آگےا۔انہوں نے کہا کہ اگر برصغےر مےں دو قومی نظرےہ کے تحت دو قومےں آباد ہےں تو پھر بنگلادےش کی صورت مےں تےسری قوم کےسے سامنے آگئی۔انہوں نے مزےد کہاکہ اسٹبلشمنٹ نے اےک سازش کے تحت سندھی اور مہاجر وں کو آپس مےں لڑاےا۔ جنگ۔ ٤١فروری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہاکہ ملک کو اےسے آئےن کی ضرورت ہے کہ جو ٠٤٩١ کی قرار داد کی روح کے مطابق ملک کی تمام مظلوم قوموں کو ان کے حقوق فراہم کرتا ہو اور جسے کوئی بھی اپنے بوٹوں تلے نہ روند سکے۔ جنگ۔ ٦١فروری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہاکہ عےد الاضحیٰ کے بعد کراچی کے تشتر پارک مےں اردو اور سندھی بولنے والے سندھےوں کا مشترکہ کنونشن منعقد کےاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہےں جب اردو اور سندھی بولنے والے ےک جان ہوکر زور دار آواز مےں اپنے غصب شدہ حقوق مانگے گے۔اور اگر حقوق نہ ملے تو عوام اپنے حقوق چھےن کر حاصل کرلےں گے۔ جسارت۔ ٩١ فروری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کارکنوں پر زور دےا ہے کہ وہ سندھ بھر کے اےک اےک گائوں اور قصبے مےں جاکر سندھی عوام تک مےر پےغام پہنچائےں اور انہےں متحدہ مےں شمولےت کی دعوت دےں۔ وہ نائن زےرو پر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ جنگ۔ ٦٢ فروری۔٢٠٠٢ متحدہ کے رہنما عمران فاروق نے منگل کو اقوام متحدہ کے سےکرےٹری جنرل کوفی عنان کو اےک خط بھےجا ہے جس مےںکہا گےا ہے کہ ١١ ستمبر ١٠٠٢ کو امرےکا مےں دہشت گردی کی کاروائی کے بعد تمام آزاد اقوام اور امن پسند لےڈروں نے ان کاروائےوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اےم کےو اےم دہشت گردوں کے خلاف عالمی برادری کے شانہ بشانہ ہے۔ جنگ۔ ٧٢فروری۔٢٠٠٢ متحدہ کی رابطہ کمےٹی کی کنوےنر آفتاب شےخ نے کہا کہ حکومت کا الےکشن آرڈر جمہورےت کے خلاف عوام کو حق رائے دہی اور چھوٹی جماعتوں کو نمائندگی سے محروم رکھنے کی کوشش ہے۔دس فےصد ووٹ حاصل نہ کرنے والی جماعتوں کو خواتےن اور ٹےکنوکرےٹس کے انتخاب سے باہر رکھنے کا قانون دنےا مےں کہےں بھی موجود نہےں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کراچی کو تباہ اور سرماےہ کاری بند کرنے کےلئے کروائی جارہی ہے۔ جنگ ٨٢فروری۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہاکہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوئے اور رابطہ کمےٹی نے انتخابات مےں حصہ لےنے کا فےصلہ کےا تو کراچی سے سندھی بولنے والے حق پرست امےدوار کھڑا کرکے بھاری اکثرےت سے کامےاب کراےا جائے گا۔ مارچ2002 جنگ۔ ٢ مارچ ٢٠٠٢ گزری مےں موٹر سائکل سواردہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر صفدر نےازی جاں بحق ہوگئے۔ جنگ۔ ٥ مارچ ٢٠٠٢ اےم کےو اےم کی رابطہ کمےٹی کے کنوےنر ڈاکٹر عمران فاروق نے گرےٹر تھل کےنال منصوبے کی شدےد مذمت کی ہے۔اور کہا ہے کہ ےہ منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کی سازش ہے۔ےہ منصوبہ سندھ کو مکمل بنجر اور صحرا بنادے گا۔ جنگ۔ ٦ مارچ۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے رابطہ کمےٹی کو ہداےت دی ہے کہ بچی کی ولادت کی خوشی مےں معمولی نوعےت کی غلطےوں پر معطل کئے جانے والے کارکنوں کو معاف کردےا جائے ۔ ےہ ہداےت نائن زےرو عزےز آباد مےں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ جنگ۔ ٧ مارچ۔٢٠٠٢ کراچی مےں موٹر سائےکل سواروں نے بچوں کو اسکول چھوڑ کر آنے والے ڈاکٹر مظفر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردےا۔ جنگ۔ ٨ مارچ۔٢٠٠٢ نےو کراچی مےں اےک کلےنک پر فائرنگ سے اےک ڈاکٹر ہلاک ہوگےا، جس کے بعد علاقے مےں خوف و ہراس پھےل گےا۔ جنگ۔ ٠١ مارچ ٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے سندھی اور مہاجر عوام سے اپےل کی ہے کہ وہ اپنے اتحاد کو مضبوط بنانے اور جنےاتی لحاظ سے اےک ہونے کے لئے آپس مےں شادےاں کرےںا ور رشتہ دارےاں قائم کرےں۔انہوں نے اعلان کےا کہ غرےب اور متوسط طبقے کے پڑھے لکھے سندھےوں کو اےم کےو اےم مےں ہر سطح پر تنظےمی ذمہ دارےوں پر فائز کےا جائے گااور رابطہ کمےٹی مےں بھی شامل کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کےا پاکستان اس لئے بنا تھا کہ اےک صوبے کی اسٹبلشمنٹ ملک کے دےگر چھوٹے صوبوں اور چھوٹی قومےتوں پر قابض ہوجائے۔ جنگ۔ ١١ مارچ ٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہاکہ اےم کےو اےم تھل کےنال کے خلاف ہے اور سندھ کے عوام تھل کےنال کے خلاف جو لائحہ عمل تےار کرےں گے اےم کےو اےم ان کے ساتھ ہوگی۔ جسارت ٢١ مارچ۔٢٠٠٢ کرےم آباد مےں موٹر سائےکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے عباسی شہےد اسپتال کے ڈاکٹر پروفےسر انوارالاسلام جو ENT ڈپارٹمنٹ کے انچارج تھے کو ہلا ک کردےا۔ جنگ۔ ٣١مارچ۔٢٠٠٢ متحدہ کی رابطہ کمےٹی نے عباسی شہےد اسپتال کے آر اےم او پروفےسرانوارالاسلام کے سفاکانہ قتل کی شدےد مذمت کی ہے اور بے گناہ شہرےوں کے قتل کی وارداتوں کو کراچی کا امن تباہ کرنے کے لئے اےجنسےوں کی منظم سازش کا حصہ قرار دےا ہے۔ جنگ۔ ٤١ مارچ۔٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے سےمےنار مےںاےک متفقہ قرار داد منظور کی گئی ہے جس مےں کہا گےا ہے کہ مکمل صوبائی خودمختاری ہی ملکی و داخلی استحکام کی ضمانت ہے۔ سندھ مےں پانی کی قلت پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کےا گےا ہے کہ متنازعہ منصوبوں کو فوری بند کےا جائے اور تقسےم آب کے نئے فارمولے پر اتفاق تک ١٩ کے معاہدے پر عمل کےاجائے۔ جنگ۔ ٥١مارچ۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے آرگنائزر محمد انور نے کہا ہے کہ کراچی مےں ڈاکٹر کے قتل مےں آئی اےس آئی ملوث ہے، انہوں نے الزام عائد کےاکہ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہوم سےکرےٹری برےگےڈئےر مختار احمد ہےں۔ جسارت ٦١مارچ۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہاکہ شاہ لطےف کی دھرتی نے مہاجروں کو اپنے دامن مےںپناہ دی ہے ہم نے بھی سندھ دھرتی کا قرض اتارنے کے لئے عہد کےا ہے کہ شاہ لطےف کی سندھ دھرتی کو پنجاب کی اسٹبلشمنٹ کی غلامی سے نجات دلاکر دم لےں گے۔ جنگ۔ ٨١ مارچ۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہاکہ سندھ کو خون مےں نہلاکر غلام بنانے کا جو عمل کےا جارہا ہے وہ بند کےا جائے، ہم سندھ کو پنجاب کی اسٹبلشمنٹ سے نجات دلانے کے لئے مزےد قربانےاں دےنے کو تےار ہےں۔ آئی جی، ڈی آئی جی، پولےس ، رےنجرز اور دےگر حکام بڑے صوبے سے امپورٹ کرکے چھوٹے صوبوں پر مسلط کرنے کا عمل بند کےا جائے۔ےہ متعصبانہ نظام نہےں کہ سندھ کے وزےر اعظم کو تو پھانسی دے دی جائے اور پنجاب کے وزےر اعظم کو دولت سمےت ملک سے باہر بھےج دےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کا فارمولا اےم کےو اےم کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہےںجب ہم مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو ضرور پکڑےں گے۔ جنگ۔ ٠٢ مارچ۔٢٠٠٢ سندھ مےں گرےٹر تھل کےنال کے منصوبے کے خلاف ہفتے کو لندن مےں اےم کےو اےم اور ورلڈ سندھی کانگرےس نے پاکستانی کمےشن کے باہر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کےا۔مظاہرہ سے اےم کےو اےم کے سلےم شہزاد اور ورلڈ سندھی کانگرےس کی وائس چئرپرسن روبینہ شےخ نے خطاب کےا۔ جسارت۔٤٢ مارچ۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہاکہ سندھ قومی خزانے کو ٠٧ فےصد رےونےو فراہم کرتا ہے لےکن پانی کو ترس رہا ہے۔ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہےں کہ سندھ کو اس کے حقوق دئیے جائےں اور اگر ےہ نہ ملے تو دسندھ کے عوام اپنی دھرتی کے حقوق کے لئے کوئی بھی راستہ اختےار کرنے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سےاسی جماعتوں کے ماےوس کارکنوںکےلئے ہمارے دروازے کھلے ہےں۔ جنگ۔ ١٣ مارچ۔٢٠٠٢ اپریل2002 متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ ہم آخری سانس تک سندھ کو موہن جو دڑو نہےں بننے دےں گے۔اردو بولنے والے سندھےوں پر سندھ کے حقوق کی تحفظ کی ذمہ داری زےادہ ہے۔کےونکہ سندھ دھرتی نے ہمےں اپنے دامن مےں پناہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو اور سندھی بولنے والے سندھےوں کو آپس مےں لڑاےا گےا۔انہوں نے کہا کہ آج اسٹبلشمنٹ کی تمام سازشوں کے باوجود سندھی اور مہاجر متحد ہورہے ہےں۔ جنگ۔ ےکم اپرےل۔٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ اگر رابطہ کمےٹی نے الےکشن مےں حصہ لےنے کا فےصلہ کےا تو اےم کےو اےم پورے پاکستان مےں اپنے امےدوار کھڑے کرے گی۔ جنگ۔ ٦اپرےل ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے اپنے کارکنوں اور عہدےداروں سے کہا ہے کہ وہ رےفرنڈم کی حماےت ےا مخالفت کا فےصلہ اپنے ضمےر کے مطابق خود کرےں۔ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس مسئلے پر آئےنی بحث سے مزےد بد نظمی پھےلے گی۔ ےہ فےصلہ رابطہ کمےٹی کے اجلاس مےں کےا گےا۔ جنگ۔ ٨اپرےل۔٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے اب لےاری کے عوام بھی اےم کےو اےم کے پرچم تلے متحد ہورہے ہےں، اےک ہاتھ سندھی بولنے والوں نے تھاما ہے تو دوسرا ہاتھ بلوچ بھائےوں نے تھام لےا ہے۔ اب الطاف حسےن اکےلا نہےں ہے۔انہوں نے کہا کہ لےاری کے عوام نے پےپلز پارٹی کے لئے بہت قربانےاں دےںمگر کسی سےاسی جماعت نے لےاری کے عوام کے لئے کچھ نہےں کےا۔ جنگ۔ ٩اپرےل۔٢٠٠٢ نارتھ ناظم آباد کی مارکےٹ مےں دہشت گردوں کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کی سےکٹر کمےٹی کا سابق رکن ہلاک ہوگےا۔ اصفہان حےدر اپنی دکان پر بےٹھا تھا کہ دو افراد آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جنگ۔ ٠١ اپرےل ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمےٹی کے ڈپٹی کنوےنر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بے لگام گھوڑے کو جب تک لگام نہےں دی جائے گی اس وقت تک 14کروڑ عوام کے مسائل حل نہےں ہونگے۔انہوں نے کراچی پرےس کلب مےں اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح حکومت پاکستان نے افغانستان کے مسئلے پر ےو ٹرن لےا ہے اسی طرح اسے مسئلہ کشمےر پر بھی ےو ٹرن لےنا پڑےگا۔ جسارت ٣١ اپرےل۔٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ ٩١ اپرےل کو نشتر پارک مےں ہونے والا سندھ اتحاد کنونشن سندھ کے حقوق کی جدوجہد مےں اےک اہم سنگ مےل ثابت ہوگا۔الطاف حسےن نے صدر پروےز مشرف سے کہا کہ آپ مختلف اصلاحات کا وعدہ کررہے ہےں مگر مےں آپ سے کہتا ہوں کہ دےگر اصلاحات کرےں ےا نہ کرےں مگر سندھ سمےت چھوٹے صوبوں کو مکمل خودمختاری دے دےں۔بلکہ فوج، پولےس، آئی جی، ڈی آئی جی وغےرہ سندھ سے لےں پنجاب سے لاکر مسلط نہ کرےں۔انہوں نے کہا کہ اےم کےو اےم واحد سےاسی جماعت تھی جس نے بلدےاتی انتخابات پر اصولی موقف اختےار کرتے ہوئے بائےکاٹ کا فےصلہ کےا۔ےہ صوبائی خود مختاری پر ڈاکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بےنظےر بھٹو نے متعدد بار کہا ہے کہ اگر مجھے وزےر اعظم بنادےا جائے تو مےں جنرل پروےز مشرف کو پانچ سال کے لئے صدر مان لوں گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شرےف فوجی حکومت سے ڈےل کرکے چلے گئے اور انہوں نے بھی ضےاءالحق کے رےفرنڈم کی حماےت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ عوام ان سےاسی بازےگروں سے اچھی طرح واقف ہےں۔ جنگ۔ ٤١اپرےل ٢٠٠٢ الطاف حسےن نے سندھ مےں مستقل رہنے والے پنجابی او پختونوں سے بھی کہا ہے کہ وہ سندھ کے حقوق کی جدوجہد مےں شرےک ہوجائےں۔اور بتادےں کہ وہ سندھ مےں رہتے ہوئے پنجاب کا مقدمہ نہےں بلکہ سندھ کا مقدمہ لڑےں گے۔ان کے لئے متحدہ کے دروازے کھلے ہےں۔ جنگ۔ ٦١ اپرےل۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترقی اور خوشحالی ، سلامتی اور بقاءسندھ کی ترقی اور خوشحالی سے مشروط ہے۔اور جئے سندھ کا نعرہ کا مطلب جئے پاکستان ہے۔انہوں نے سابق سےنےٹر جام کرم علی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جےنا مرنا سندھ دھرتی سے وابستہ ہے۔ جسارت ٧١ اپرےل ٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ 1940کی قرارداد کے مطابق نئی آئےن ساز اسمبلی بنائی جائے ،انہوں نے متنبہ کےا کہ اگر متحدہ کے خلاف آپرےشن کےا گےا تو سندھ کے عوام 1940 کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے مےں حق بجانب ہونگے۔اور اگر سندھ اتحاد کنونشن کی منظو ر کردہ ٧ قرارداد وں کو تسلےم نہےں کےا گےا تو پھر ٦ نکات پےش کئے جاسکتے ہےں۔انہوں نے مزےد کہاکہ اگر ہم پر غداری کا الزام لگاےا گےا تو پھر ہم جدوجہد کرےں گے اور پھر دےکھتے ہےں کہ ےہاں کون رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ کو پانی نہ دےا گےا تو سندھ سے قومی خزانے کو دےا جانے وال 63فےصد رےونےو دےنا بند کردےا جائے گا۔انہوں نے صدر پروےز مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ہفتے کو ٹی وی پر ےہ اعلان کرےں کہ صوبوں کو 1940 کی قرارداد کے مطابق صوبائی خودمختاری دی جائے گی تو وہ ذاتی طور پر رےفرنڈم مےں انہےں ووٹ دےں گے۔انہوں نے کہا کہ مےں پنجاب کے خلاف نہےں بلکہ پنجاب کی اسٹبلشمنٹ کے خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمےں سندھی جنرل اور سندھی بےوروکرےسی چاہئے۔انہوں نے صدر مشرف سے مطالبہ کےا کہ متحدہ کو سندھ رجمنٹ بنانے کی اجازت دی جائے۔٦ ماہ مےں ہم رجمنٹ بنالےں گے اگر نہےں بناسکے تو مےنار پاکستان پر الطاف حسےن کو ٹانگ دےنا۔انہوں نے کہا کہ ےہ جلسہ مذہبی انتہاپسندی کے خلاف ہے اور ہم حکومت کی جانب سے انتہاپسندی کی خلاف کئے جانے والے اقدامات کی حماےت کرتے ہےں۔انہوں نے کہاکہ جرنےلوں کے ٹکڑوں پر پلنے والا نوازشرےف کہہ رہا ہے کہ رےفرنڈم غےر شرعی ہے۔انہوں نے محترمہ بےنظےر بھٹو سے سوال کےا کہ کہ وہ دو دفعہ وزےر اعظم بنےں کےا انہوں نے بھٹو کے کسی قاتل کو پکڑا، مرتضیٰ بھٹو کے قاتل کو پکڑا۔آپ تو اےک ہی چےز جانتی ہےں جرنےلوں کے برےف کےس پکڑو، جوتے پالش کرو اور اقتدار مےں آجائو۔انہوں نے بےنظےر بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے مزےد کہا کہ مسئلہ کشمےر آج تک کےوں حل نہےں ہوسکا۔کےونکہ اگر مسئلہ کشمےر اگر حل ہوگےا تو اتنی بڑی فوج کی ضرورت نہےں رہے گی۔انہوں نے ہمساےہ ممالک کو ےہ پےغام دےا کہ ہمےں ےورپی ےونےن کی طرح اےک ےونےن بنالےنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پروےز مشرف اےک اےسا ادارہ بنائےں جو غرےبوں کی شادےاں کرائے اور قاضی حسےن احمد کو وہاں متعےن کردےں تاکہ وہ ان کے نکاح پڑھائےں۔ جنگ۔ ٠٢ اپرےل۔٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور سابق سےنےٹر مصطفی کمال اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نشاط ملک کو نامعلوم دہشت گردوں نے جمعہ کی شب ڈےفےنس مےں فائرنگ کرکے ہلاک کردےا۔اور فرار ہوگئے۔ جنگ۔ ٧٢اپرےل ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے صدر پروےز مشرف سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ کراچی مےں اپنے جلسے مےں اعلان کرےں کہ وہ کالا باغ اور تھل کےنال جےسے منصوبے سندھ کے عوام کی مرضی کے بغےر نہےں بنائےں گے۔ جنگ۔ ٧٢ اپرےل۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے صدر پروےز مشرف سے مطالبہ کےا ہے کہ ڈاکٹر نشاط ملک اور مصطفی کمال کے قاتلوں کو گرفتار کےا جائے۔ جنگ۔ ٨٢ اپرےل۔٢٠٠٢ صدارتی رےفرنڈم مہم کے سلسلے مےں اب تک ملک بھر مےںہونے والے تمام جلسوں مےں کراچی کا جلسہ سب سے بڑا ثابت ہوا۔جس مےں محتاط اندازے کے مطابق 6 سے 7 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ جلسے مےں جن سےاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شرےک ہوئی ان مےں متحدہ قومی موومنٹ، اےن پی پی، پاکستان عوامی تحرےک، پی پی آئی، تحرےک انصاف، مسلم لےگ ق، اور ملت پارٹی شامل ہےں، اےم کےو اےم کے پرچم اور مسلم لےگ ق کے پرچم خاص طور پر نماےاں تھے، متحدہ کے کارکن اپنے قائد کی تصاوےر کے پورٹرےٹ لئے ہوئے تھے۔ جنگ۔ ٩٢ اپرےل۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نشاط ملک اور مصطفی کمال کے قتل مےں اےجنسےاں ملوث ہےں اور صدر نے تعزےت تک نہےں کی۔ جنگ۔ ٠٣ اپرےل۔٢٠٠٢ مئی2002 متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمےٹی نے فےصلہ کےا ہےکہ اےم کےو اےم حق پرست پارلےمےٹےرےن نشاط ملک اور مصطفی کمال کیو شہادت پر ٢ مئی کو ےوم سوگ منائے گی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سندھ بھر مےں پرامن ہڑتال کرے گی۔ جنگ۔ ےکم مئی۔٢٠٠٢ کراچی مےں دو بم دہماکے، ٦١ افراد زخمی، ٢١ گاڑےاں جلادی گئےں، اےک دہماکہ نرسری اور دوسرا اےمپرےس مارکےٹ پر ہوا۔ مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ، سندھ پولےس نے فوج طلب کرلی، فوجی دستوں کا گشت، متحدہ سے ہڑتال کی کال واپس لےنے کی اپےل۔ جنگ۔ ٢مئی۔٢٠٠٢ مہاجر قومی موومنٹ کے سےکرےٹری جنرل عامر خان نے کہا ہے کہ عظےم طارق کے قاتل ہی نشاط ملک اور مصطفی کمال کے قاتل ہےں۔ جسارت۔ ٢مئی۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کی اپےل پر جمعرات کو ہڑتال کی گئی۔کراچی مےں شہری زندگی بری طرح متاثر،سڑکےں وےران، بازار بند، بعض علاقوں مےں کرفےو کا سماں، تدرےسی سرگرمےں معطل، کارخانوں، بےنکوں اور دفاتر مےں حاضری کم، ہسپتالوں مےں آپرےشن ملتوی، حےدرآباد، سکھر، مےر پو ر خاص اور نواب شاہ مےں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال۔ جنگ۔ ٣ مئی۔٢٠٠٢ متحدہ کی اپےل پر جمعرات کو ہونے والی ہڑتال کے دوران ہنگامہ آرائی اور بلوے کے الزام مےں پولےس نے اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن کے خلاف مقدمہ درج کرلےا۔٩٦ کارکن گرفتار، نائن زےرو اور شہر کے مختلف علاقوں مےں چھاپے۔ جنگ۔ ٣مئی۔٢٠٠٢ کراچی کے مختلف علاقوں مےں بم اور پٹاخوں کے دہماکوں مےں اےک لڑکا ہلاک اور ٨ افراد زخمی ہوگئے۔دہماکوں سے متعدد گاڑےوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ جنگ۔ ٣مئی۔٢٠٠٢ انوےسٹی گےشن پولےس کے اہلکاروں نے گذشتہ دنوں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ملزمان کی نشاندہی پر نےو کراچی کے علاقے مےں اےک گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ٢ دستی بم اور اےک کلاشنکوف برآمد کی ہے۔پولےس کے مطابق جس گھر سے ےہ اشےاءملی ہےں وہ متحدہ کے مقامی رہنما نےعم جےلانی کا گھر ہے۔ جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلےا گےا۔ جسارت ٦ مئی۔٢٠٠٢ الفلاح تھانے کی حدود مےں پےر کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جامعہ ملےہ پولی ٹےکنک کے پرنسپل ظفر مہدی زےدی، ڈرائےور منےر زمان اور چوکےدار مختار احمد ہلاک ہوگئے۔ جنگ۔ ٧،مئی۔٢٠٠٢ ملک کے تجارتی و صنعتی مرکز ، اہم ترےن سرکاری مقامات گورنر ہائوس، چےف منسٹر ہائوس اور چند فائےو اسٹار ہوٹلوں کے عےن سامنے بدھ کی صبح خوفناک خود کش دہماکے مےں ١١ فرانسےسی انجےنئر سمےت ٦١ افراد ہلاک ہوگئے۔حملہ آور بھی مارا گےا۔ جنگ۔ ٩مئی۔٢٠٠٢ متحدہ کے رہنما فارو ق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ کے دو رہنمائوں کو قتل کرنے کے احکامات آئی اےس آئی، رےنجرزےا وفاق کی کسی اےجنسی نے جاری کئے، جس کا مقصد جنرل پروےز کی اصلاحات کو تباہ کرنا ہے۔درےں اثناءصدر کے ترجمان راشد قرےشی نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے الزامات غےر ذمہ دارانہ ہےں۔ جنگ۔ ٣١ مئی۔٢٠٠٢ متحدہ کی رابطہ کمےٹی کے رکن آفتاب احمد شےخ نے کہا ہے کہ تھل کےنال سندھ کے معاشی قتل کا منصوبہ ہے۔ اگر حکمرانوں نے منصوبے کو ختم نہےں کےا تو ہم شدےد احتجاج کرتے ہوئے پہےہ جام ہڑتال کی کال دےں گے۔وہ حےدرآباد مےں متحدہ اور جسقم کی مشترکہ پرےس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ جنگ۔ ٥١مئی۔ ٢٠٠٢ متحدہ کی رابطہ کمےٹی کیے کنوےنر عمران فاروق نے ٨١ سے ١٢ سال تک کی عمر کے تمام شہرےوں سے کہا ہے کہ وہ ووٹر لسٹوں مےں اپنے ناموں کا اندراج کرائےں تاکہ و ہ انتخابات مےں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکےں۔ جنگ۔ ١٢ مئی۔٢٠٠٢ سپرےم کورٹ کے فل بنچ نے مسلم لےگ کے سابق رکن قومی اسمبلی زہےر اکرم ندےم کے قتل کےس مےں فوجی عدالت سے اےم کےو اےم کے ٣ کارکنان کو دی جانے والی سزائے موت کالعدم قراد دے دی۔ جنگ۔ ٣٢ مئی ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے رابطہ کمےٹی مےں ردوبدل کا فےصلہ کےا ہے اور اس ضمن مےں رابطہ کمےٹی کے پانچوں ڈپٹی کنوےنرز کو لندن طلب کرلےا ہے۔ جسارت۔ ٥٢ مئی۔ ٢٠٠٢ متحدہ کے ڈپٹی کنوےنر خالد مقبول صدےقی نے صدر پروےز مشرف سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ سندھ مےں اسٹبلشمنٹ کی جانب سے تےا ر کئے جانے والے خونی منصوبے کا فوری نوٹس لےں۔دہشت گردوں پر مشتمل تنظےمےں بنانے کی تےارےاں ہورہی ہےں تاکہ سندھ کے عوام کا قتل عام کےا جاسکے۔ جنگ۔ ١٣ مئی۔٢٠٠٢ جون2002 متحدہ کے کنوےنر اور رابطہ کمےٹی کے رکن آفتاب احمد شےخ نے کہا ہے کہ اگر انتخابات غےر جانبدارانہ، منصفانہ، اور شفاف ہوئے تو سندھ بھر سے حق پرست امےدوار کھڑے کرےں گے۔ اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی انتخابی اتحاد کا فےصلہ نہےں ہوا۔جبکہ امےدواروں کے انتخاب اور منشور کی تےاری کے لئے کمےٹی قائم کردی گئی ہے۔ جنگ۔ ٧جون۔ ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ مےں محترمہ بے نظےر بھٹو اور سندھ کے تمام قوم پرستوں کو دعوت دےتا ہوں کہ اگر انہےں سندھ سے واقعی محبت ہے تو وہ سندھ کے حقوق کے لئے اےم کےو اےم مےں شامل ہوجائےں۔ انہوں نے کہا کہ مےں سندھ کے وسےع تر مفاد مےں ےہ بات کہہ رہاہوں کہ آج محترمہ بےنظےر بھٹو کو واپس ملک مےں لانے کی بات کی جارہی ہے لےکن مےں محترمہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ مرتضیٰ بھٹو کی طرح پاکستان واپس بلا کر آپ سے ساتھ بھی وہی کےا گےا تو سندھ کے وڈےر وں مےں سے کوئی باہر نہےں نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ اےک سازش کے زرےعے کراچی پر قبضہ کرکے اسے سندھ سے الگ کرنا چاہتی ہے۔ جنگ۔ ٢١ جون ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ دنےا کے تمام مہذب ممالک مےں قانون اور رےاستی ادارے عوام کے تحفظ کے لئے ہوتے ہےں۔لےکن پاکستان مےں اسٹبلشمنٹ نے اےسا نظام قائم کررکھا ہے جس کے تحت قانون اور رےاستی ادارے مظلوم عوام کو کچلنے اور جاگےرداروں اور وڈےروں کے تحفظ کےلئے استعمال ہوتے ہےں۔ جنگ۔ ٧١ جون۔ ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ حالےہ قومی بجٹ مےں دفاعی اخراجات کے لئے اےک کھرب ٦٤ ارب روپے رکھے گئے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمےر کا مسئلہ اقوام متحدہ کو ہی حل کرنا ہے تو پھر کشمےر کے نام پر دفاعی بجٹ مےں اضافہ کےو ں کےا جارہا ہے۔ جنگ۔ ٨١ جون۔ ٢٠٠٢ مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمےں آفاق احمد نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں نشتر پارک مےں متحدہ کا جلسہ حکومتی سرپرستی مےں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسےن پنجاب کے اےجنٹ اور مہاجروں کے سب سے بڑے دشمن ہےں۔انہوں نے پنجاب کی اسٹبلشمنٹ اور سرکاری اےجنسےوں سے بھاری رقوم لےکر اےسے حالات پےدا کئے جس کوبنےاد بنا کر مہاجر افسران اور ملازمےن کو سرکاری عہدوں سے بے دخل کرے پنجابےوں کو لاےا گےا۔ جسارت ٩١ جون۔ ٢٠٠٢ سابق حق پرست اارکان اسمبلی نے بلوچستان کے علاقے ڈےرہ بگٹی مےں سےکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپرےشن کی شدےد مذمت کی ہے اور صدر مشرف سے مطالبہ کےا ہے کہ ڈےرہ بگٹی مےں رےاستی آپرےشن فی الفور بند کےا جائے۔ جنگ۔ ٨٢ جون۔ ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے مطالبہ کے ہے کہ سندھ سمےت تمام صوبوں کو مکمل خودمختاری دی جائے۔کرنسی، دفاع اور خارجہ امور کے علاوہ تمام معاملات صوبوں کے حوالے کئے جائےں۔اور دفاع کے شعبہ مےں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افسران کو پنجاب مےں زمےنےں بانٹنے کے بجائے سندھ مےں زمےنےں بانٹ دی جاتی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ذولفقار علی بھٹو کو اےک مقدمہ مےں پھانسی کی سزا سنائی گئی مگر پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزےر اعظم کو عدالت سے سزا ہونے کے باوجود رےڈ کارپٹ بچھا کر لوٹی ہوئی دولت سمےت ملک سے فرار کرادےا گےا۔ ےہ کونسا انصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بے نظےر بھٹو سندھ کے حقوق کے لئے مےدان مےں آنے کے لئے تےار ہےں تو ہم بھی ان کی ماضی کی غلطےوں کو نظرانداز کرنے کے لئے تےار ہےں۔ جنگ۔ ٠٣ جون۔ ٢٠٠٢ جولائی2002 متحدہ کی رابطہ کمےٹی نے حکومت کے آئےنی پےکج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ےہ آئےنی پےکج جمہوری اصولوں کی نہ صرف کھلی نفی ہے بلکہ ےہ ملک کو مزےد سےنٹرلائزےشن کی طرف لے جائے گا۔ جس سے چھوٹے صوبوں مےں مزےد بے چےنی اور احساس محرومی پےدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٣٧٩١ کا آئےن عوام کے جمہوری حقوق، صوبوں کی خودمختاری ،حتیٰ کہ خود اپنے تحفظ مےں بھی ناکام ہوچکا ہے۔چنانچہ اب ٠٤٩١ کی قرارداد پاکستان کی روح کے مطابق اےک نئے آئےن کی تشکےل ناگزےر ہے۔ جنگ۔ ےکم جولائی۔٢٠٠٢ تھل کےنال کے خلاف جسقم کا دھرنا، لاڑکانہ مےدان جنگ بن گےا، جسقم اور متحدہ کے کارکنوں کی پولےس سے جھڑپےں، شہر پولےس کی فائرنگ سے گونج اٹھا، دو پولےس اہلکاروں سمےت درجنوں زخمی، سےکڑوں کارکن گرفتار۔ جسارت۔ ٨ جولائی۔ ٢٠٠٢ متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسےن الےکشن سے پہلے پاکستان نہےں آئےں گے کےونکہ ان کے خلاف تےن سو سے زائد مقدمات درج ہےں۔اگر وہ ان حالات مےں پاکستان آئے تو حکومت ان کو نہےں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی نسبت مشرف حکومت مےں ہمےں زےادہ تنگ نہےں کےا جارہا۔فاروق ستار نے کہا کہ ماضی مےں اےم کےو اےم نے پنجاب کے خلاف نعرہ لگاکر غلطی کی تھی جس کا اب ہمےں احساس ہوچکا ہے۔ جسارت ٩ جولائی۔٢٠٠٢ عزےز آباد کے علاقے مےں فائرنگ سے متحدہ کا کارکن ہلاک، ٨٣ سالہ محمد عاقل کو موٹر سائےکل سواروں نے ہلاک کےا۔ جنگ۔ ٦١جولائی۔ ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے دو رکنی وفد نے اسلام آباد مے برطانوی ہائی کمشنر اور وفاقی وزےر داخلہ معےن الدےن حےد ر سے ملاقات کی، انہوں نے معےن الدےن حےد ر سے متحدہ کے بعض رہنمائوں کے نام ای سی اےل سے خارج کروانے کے معاملات پر بات کی۔ جنگ۔ ٦١جولائی۔٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی اسلام آباد مےں صدر جنرل پروےز مشرف سے ملاقات ، ملاقات کرنے والوں مےں آفتاب شےخ، نسرےن جلےل اور شےخ لےاقت شامل تھے۔ملاقات کے بعد آفتاب شےخ نے کہاکہ ہم نے صدر پر واضح کردےا ہے کہ دستور مےں ترمےم کا حق صرف اور صر ف پارلےمنٹ کو حاصل ہے۔لہٰذا دونوں آئےنی پےکجوں کو تجاوےز کی صورت مےں آئندہ پارلےمنٹ کے سامنے پےش کےا جائے۔آفتاب شےخ نے کہا کہ ہم ٨٥ ٹو بی کے حق مےں ہےں مگر قومی سلامتی کونسل کے قےام کے خلاف ہےں۔ جنگ۔ ٩١ جولائی۔٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ آئےن مےں ترمےم کا حق صرف اور صرف عوام کی منتخب پارلےمنٹ کو حاصل ہے۔متحدہ اےک جمہورےت پسند جماعت ہے اور اگر اس کے لوگ منتخب ہوکر اےوانوں مےں گئے تو وہاں بھی اےسی تمام ترامےم کے خلاف آواز بلند ، اور اس کی مخالفت کرےں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ مےں اےم کےو اےم کی حکومت قائم ہوئی تو سندھ کی انتظامےہ اور پولےس مےں سندھ کے عوام کو تعےنات کرےں گے اور ڈی آئی جی، آئی جی، ہوم سےکرےٹری اور چےف سےکرےٹری اور پولےس کے اہم عہدوں پر سندھ سے باہر سے لاکر تعےناتی کا سلسلہ بند کرائےں گے۔اور اگر اےم کےو اےم اےسا نہےں کرسکی تو ہم اقتدار کو لات مار کر اےونوں سے باہر آجائےں گے۔ جنگ۔ ١٢ جولائی۔ ٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ اےم کےو اےم پروےز مشرف کی کبھی حماےت نہےںکرے گی۔ جنگ۔ ٦٢ جولائی۔٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ وہ اقتدار کے سےاست نہےں کررہے ان کی جدوجہد سندھ کے عوام سمےت ملک بھر کے عوام کے لئے ہے۔آئےن مےں ترمےم کا حق فرد واحد کو نہےں، صرف عوام کی منتخب پارلےمنٹ کو حاصل ہے۔ جنگ۔ ٠٣ جولائی۔ ٢٠٠٢ اگست2002 متحدہ قومی موومنٹ کے ملک گےر پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردےا جس کے مطابق ١٩ فےصد رجسٹرڈ کارکنوں نے حق رائے دہی مےں حصہ لےا۔سہ رکنی مرکزی الےکشن کمےٹی کے چئرمےن سردار احمدنے ڈاکٹر خانزادہ اور حمےد الظفر کے ہمر جمعرات کے روز پرےس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی الےکشن مےں ڈاکٹر عمران فاروق سب سے زےادہ ووٹ لےکر رابطہ کمےٹی کے کنوےنر منتحب ہوگئے ہےں۔ اعلان کے مطابق آفتاب شےخ، نسرےن جلےل، شےخ لےاقت حسےن، ڈاکٹر فاروق ستار، شعےب بخاری اور ڈاکٹر خالد مقبول صدےقی بالترتےب ڈپٹی کنوےنر منتخب ہوئے ہےں۔کراچی کی آرگنائزنگ کمےٹی کے انچارج کنور نوےد اےڈوکےٹ اور جوائنٹ انچارج اسماعےل قرےشی قرار پائے۔ جنگ۔ ٢ اگست۔ ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمےٹی نے اےک وضاحتی بےان مےں کہا ہے گذشتہ دنوں روزنامہ ڈان مےں اردشےر کائوس جی کا اےک کالم شائع ہوا جس مےں آئی اےس آئی کی جانب سے ٠٩٩١ مےں سےاستدانوں کی رقم کے حوالے سے تفصےلات درج کی گئےں ہےں۔کالم مےں معروف سےاسی رہنما ےوسف ہارون کے آگے ٥ ملےن کی رقم لکھی گئی ہے اور اس کے آگے ےہ لکھا ہے کہ ےہ رقم ےوسف ہارون کو الطاف حسےن کے لئے ملی تھی۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ آئی اےس آئی نے ےوسف ہارون کو رقم دی ےا نہےں دی تاہم ہم واضح الفاظ مےں اس کی تردےد کرتے ہےں کہ اےسا ہرگز نہےںہوا۔نہ تو الطاف حسےن اور نہ ہی اےم کےو اےم کی کسی رہنما نے ےہ رقم وصول کی۔ جسارت۔ ٦ اگست۔ ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ ١٨٩١ مےں اسلامی جمعےت طلبہ نے ہمےں اسلحہ کے زور پر جامعہ کراچی سے نکالا تو ہم تب بھی ماےوس نہےں ہوئے بلکہ ہم نے گلےوں محلوں مےں اپنا پےغام پہنچانا شروع کردےا۔انہوں نے کہا کہ آج سائےں جی اےم سےد کی روح خوش ہورہی ہوگی کہ الطاف حسےن سندھ کے حقوق کےلئے مخلصانہ جدوجہد کررہا ہے۔۔حےد رآباد مےں خطاب۔ جنگ۔ ٧ اگست ٢٠٠٢ ستمبر2002 متحدہ قومی موومنٹ نے اندرون سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلےوں کے انتخابات مےں اپنے امےدواروں کا اعلان کردےا۔ جنگ۔ ےکم ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے رابطہ کمےٹی کے اراکےن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پےپلز پارٹی کی چئر پرسن بےنظےر بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر کہا کہ قانون سب کےلئے برابر ہوتا ہے۔ پنجاب اور سندھ کے رہنمائوں کےلئے اسٹبلشمنٹ کی پالےسی الگ ہے، درےں انثاءانہوں نے جئے سندھ قو می محاذ کے چئر مےں بشےر خان قرےشی کو ٹےلی فون پر مبارکباد پےش کی اور کہا کہ ہم سب بھائی بھائی ہےں، دونوں سندھ دھرتی ماں کے بےٹے ہےں۔ جنگ۔ ٣ستمبر ٢٠٠٢ کراچی مےں فائرنگ کے مختلف واقعات مےں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن سمےت ٢ افراد ہلاک ہوگئے۔ جاوےد مہاجر قومی موومنٹ کے الےکشن سےل کا سرگرم کارکن تھا۔جاوےد کو لانڈھی نمبر ٦ مےں گولی مار کر ہلاک کےا گےا۔ جنگ۔ ٥ ستمبر ٢٠٠٢ شاہ فےصل کالونی مےں مسلح افراد نے متحدہ کے دو کارکنوں کو اغواءکرلےا۔ صغےر اور نوےد کالونی گےٹ پر متحدہ کا انتخابی نشان لگارہے تھے۔ جنگ ٦ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے جناح گرائونڈ مےں ٹےلی فونک خطاب مےں کہا کہ اےم کےو اےم سےٹوں کی خرےد و فروخت پر ےقےن نہےں رکھتی اس موقع پر اےم کےو اےم کے امےدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کےا گےا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام خےرات نہےں بلکہ اپنا حق مانگتے ہےں۔اگر سندھ دھرتی ماں کے ساتھ ناانصافی ختم نہےں ہوئی تو دمادم مست قلندر ہوگا اور سندھ کا پہلا نمبر ہوگا۔ جنگ۔ ٧ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی کے ٤٦ صوبائی اسمبلی کے ٣١١ پنجاب اسمبلی کے لئے ١١ سرحد اور بلوچستان کےلئے ٣،٣ امےدواروں کا اعلان کردےا۔ جنگ۔ ٧ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ اور اے اےن پی نے اعلان کےا ہے کہ وہ سندھ کی سطح پر آئندہ انتخابات مےں اےک دوسرے سے تعاون کرےں گے۔ اس اعلان کے موقع پر اسفند ےار ولی اور عمران فاروق بھی شامل تھے۔ جنگ۔ ٩ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمےٹی کے کنوےنر عمران فاروق نے کہا ہے کہ بعض سرکاری اےجنسےوں کے اہلکار اپنے مذموم مقاصد کے لئے حقےقی دہشت گردوں کے ذرےعے متحدہ کے مرکزی رہنمائوں کے قتل کی سازش تےار کررہے ہےں۔انہوں نے صدر سے اس گھنائونی سازش کا فوری نوٹس لےنے کا مطالبہ کےا۔ جسارت ٩ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے لےاری کے سےاسی کارکنوں کی پارٹی مےں شمولےت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الےکشن مےں کامےاب ہوں ےا نہ ہوں لےاری کے مسائل کے حل کے لئے جو ہمارے بس مےں ہوا ہم کرتے رہےں گے۔ جنگ۔ ٠١ ستمبر٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے سائٹ اےسوسی اےشن کے استقبالےے سے ٹےلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر سندھ کو اس کے حقوق نہےں دئے گئے اور اسٹبلشمنٹ نے اپنا روےہ نہ بدلہ تو سندھ کے عوام بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق کا مطالبہ کر سکتے ہےں۔ جنگ۔ ١١ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ ہم الےکشن مےں بھر پور حصہ لےں گے اور ہمارا الےکشن کے بائےکاٹ کا کوئی ارادہ نہےں ہے۔ جنگ۔ ٢١ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کی رابطہ کمےٹی کے ڈپٹی کنوےنر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ٠٤٩١ کی قرارداد کی اصل روح کے مطابق نےا آئےن تشکےل دےا جائے۔ اسلام آباد کے بے لگام گھوڑے کو لگام دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ وفاق کو ٠٧ فےصد وسائل مہےا کرتا ہے لےکن اس کے باوجود صرف ٥١ فےصد واپس ملتا ہے تو ہم وفاق کو ٹےکس کےوں دےں۔ انہوں نے دعویٰ کےا کہ اگر سندھ کے محصولات متحدہ کو وصول کرنے کے اختےارات دئےے جائےں تو وہ چار کے بجائے آٹھ لاکھ کی فوج کا خرچہ اٹھانے کے لئے تےار ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسےن کی جان کو پاکستان مےں خطرہ ہے۔ جنگ۔ ٣١ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کورنگی، گلبہار، اور قصبہ کالونی مےں بےک وقت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ پاکستان کے خلاف ہےں نہ فوج اور نہ ہی رےاستی اےجنسےوں سے ہماری کوئی جھگڑا ہے۔ اسٹبلشمنٹ اےم کےو اےم کے خلاف سازشےں بند کردے ورنہ ےاد رکھا جائے کہ سندھ کے عوام دن بدن اس طرح متحد ہورہے ہےں کہ وہ پاکستان کے دےگر مظلوموں کے ساتھ ملکر اپنا اےسا پاکستان خود بنالےں گے جہاں جاگےرداروں اور وڈےروں کے بجائے عوام کی حکمرانی ہوگی۔ جنگ۔ ٦١ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کی رابطہ کمےٹی کے الزام لگاےا ہے کہ متحدہ مجلس عمل نے اپنے نام کے ساتھ مےں متحدہ فقط ہماری پارٹی کے نام سے فائد ہ اٹھانے کے لئے لگاےا ہے۔ مجلس عمل کا خےال تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ الےکشن کا بائےکاٹ کرے گی مگر اےسا نہےں ہوا تو ےہ غنڈہ گردی پر اتر آئے۔ ےہ بات فاروق ستار اور کنور خالد ےونس نے کراچی پرےس کلب مےں اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جسارت ٦١ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ اب ہم غلامی برداشت نہےں کرےں گے، ہم پاکستان کی بقا ءاور سلامتی چاہتے ہےں اور ساتھ ساتھ صوبوں کی مکمل خود مختاری چاہتے ہےں۔ وفاق کے پاس صرف چار محکمے ہونے چاہئےں۔انہوں نے کہا کہ اگر اسٹبلشمنٹ نے اپنا روےہ درست نہےں کےا تو سندھ قرارداد پاکستان کے حق مےں دےا جانے والا ووٹ واپس لےنے پر مجبور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب آبادی کی بنےاد پر خزانے کی تقسےم چاہتاہے تو آبادی کی بنےاد پر روےنےو بھی ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ مےں متحدہ کی حکومت قائم ہوئی تو ہم وفاق کو ٣ ماہ کا وقت دےں گے اگر ٣ ماہ مےں وفاق نے ہمےں حقوق نہےں دےے تو ہم اقوام متحدہ کی ٹےم کو سندھ مےں بلا کر اپنے استعفے دے دےں گے اور عالمی دنےا کو ےہ باور کراےاجائے گا کہ ہمےں حکومت نہےںکرنے دی جارہی۔ جنگ۔ ٨١ ستمبر۔ ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ جس دن متحدہ کی حکومت قائم ہوئی تو اےم کےو اےم تےن ماہ کے اندر کھانے پےنے کی اشےاءاور روزمرہ استعمال کی قےمتوں مےں ٠٥ فےصد کمی کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کا بڑا حصہ تعلےم پر خرچ کرے گی۔ اےم کےو اےم جگہ جگہ انڈسٹری قائم کرے گی۔ جنگ۔ ٠٢ ستمبر۔ ٢٠٠٢ متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مےںکامےاب ہوئے تو مرکز مےں سندھ کا مقدمہ لڑےں گے۔ ٣٧ کے آئےن کو تحفظ دےا گےا تو پھر ہم ٧٤ مےں کھڑے ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے والی پارلےمنٹ کی سب سے پہلی بنےادی ضرورت ےہ ہے کہ وہ ملک کی بق اور سلامتی کے لئے نےا آئےن بنائے۔جس مےں زےادہ سے زےادہ خود مختاری دی جائے۔ جنگ۔ ٢٢ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ مجلس عمل کے رہنما منور حسن نے کہا ہے کہ پری پول رگنگ ہر طرف جاری ہے۔ کراچی مےں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھتے کی وصولی اور اپنی انتخابی مہم مےں سرکاری گاڑےوں کی استعمال اور پولنگ کے عملے، اساتذہ، پرےزائڈنگ افسران کو دہمکےا ں دےنے کا کوئی نوٹس نہےں لےا جارہا۔ جسارت۔ ٤٢ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور تک اردو اور سندھی بولنے والے متحد ہوچکے ہےں۔ اسٹبلشمنٹ نے سازش کے تحت کراچی مےں فسادات کرائے اور لڑائو اور حکومت کرو کی پالےسی کے تحت انہےں اےکدوسرے سے دور کردےا۔ جنگ۔ ٥٢ ستمبر ٢٠٠٢ جماعت اسلامی کے نائب امےر پروفےسر غفور احمد نے کہا ہے کہ مہاجروں کے حقوق کے نام پر بننے والی تنظےم کے کراچی کے عوام کو کچھ نہےں دےا۔کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے نام سے پکارا جانے لگا۔کراچی کو بھتہ خوروں اور دہشت گردی کے تحفے ملے۔اور بھائی کو بھائی سے لڑادےا گےا جسارت۔ ٦٢ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ نے جمعرات کو اپنے منشور کا اعلان کردےا۔ جس کے مطابق ١۔قرارداد لاہور کی اصل روح کی بحالی اور نئے آئےن کی تشکےل۔٢۔ مکمل صوبائی خود مختاری،٣۔ ازسرنو تشکےل شدہ نظام حکومت، ٤۔ انسانی وسائل کی تےز تر ترقی، ٥۔ اقتصادی ترقی کے لئے نئے معےار، ٦۔ جان و مال کی تحفظ کی ضمانت، ٧۔ فرسودہ جاگےردارانہ نظام کا خاتمہ۔ شامل ہےں۔ جنگ۔ ٧٢ ستمبر ٢٠٠٢ متحدہ کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ متحدہ کو اقتدار ملا تو ہم کسی سے بدلہ نہےں لےں گے تاہم کسی کو سندھ کے حقوق پر قبضہ نہےں کرنے دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ مےں مہاجر حقوق سے دستبردار نہےں ہوا۔ جنگ۔٨٢ ستمبر۔٢٠٠٢ متحدہ کے قائدالطاف حسےن نے کہا ہے کہ عوام کو اےٹم بم، ٹےنک اور توپوں کی نہےں بلکہ اناج، پانی، تعلےم اور صحت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ٠٤٩١ کی قرارداد کے مطابق خودمختاری کی ضرورت ہے۔ جنگ۔ ٠٣ ستمبر ٢٠٠٢ اکتوبر2002 الطاف حسےن نے کہا ہےکہ اسٹبلشمنٹ نے اےک بار پھر اردو سندھی اتحاد کے خلاف سازشےں شروع کردی ہےں ۔انہوں نے کہا کہ مےں نے اپنے ضمےر کا سودا کبھی نہےں کےا۔مےرے ہاتھوں سندھےوں کے ہاتھوں بک جانے کا گمراہ کن پروپےگےنڈا کےا جارہا ہے۔ جنگ۔ ےکم اکتوبر۔٢٠٠٢ اےم کےو اےم کے قائد الطاف حسےن نے کہا ہے کہ اےم کےو اےم خواتےن کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور اگر اسے اقتدار کا موقعہ ملا تو کارو کاری اور قرآن سے شادی کی رسم ختم کردی جائے گی۔محکمہ پولےس مےں مقامی افراد کی بھرتی ہماری ترجےحات مےں شامل ہےں۔
|