Newsflash

...Party chief Altaf Hussain, who fled the country and is now in residence in London with a British passport in his pocket. In one case, FIR 211/91 of 24/6/91, filed by Major Kalimuddin in Landhi police station, Altaf Bhai and six others were awarded 27 years RI by the special terrorist court...

Ardeshir Cowasjee 

Read More on Dawn's website

 
powered_by.png, 1 kB
2001 part1 PDF Print E-mail

جنوری2001

14 جنوری 2001ئ، جنگ صفحہ اول، جسارت، صفحہ آخر

متحدہ قومی موومنٹ نے ہفتہ کےروز اعلان کیا کہ وہ اے آر ڈی کے اجلاس میں اس وقت شرکت نہیں کرے گی تائوقتبکہ پاکستان کے دستور کی ازسرنو تدوین اور 1940ءکی قرار داد کے مطابق صوبوں کو کودمختاری کے بارے میں اس کے مطالبات تسلیم نہیں کر لئے جائے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر شیخ لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم نے اس سلسلے میں اپنے فیصلے سے اے آر ڈی کے کنوینر اور بزرگ سیاستدان نوابزادہ نصر اللہ خان کو مطلع کردیا ہے۔ شیخ لیاقت جنہوںنے جمعہ کے روز نوابزادہ نصراللہ خان سے ملاقات کی تھی۔ شیخ لیاقت نے بتایا ہے کہ نوابزادہ نصراللہ سے دو گھنٹےتک ملاقات ہی کی اور ان کو متحدہ کے مئوقف سے آگا کر دیا گیا ہے ایم کیو ایم کے رہنماءنے کہا ہے کہ ہم وفاق کے خلاف نہیں ہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ مرکز کے پاس صرفائین اور دفاع، امور خارجہ اور کرنسی ہونی چاہیے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی مانگی جائے کہ آئندہ ایس انہیں ہوگا۔

جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ آخر

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم بڑی سے بڑی قربانی دے دیں گے لیکن پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی غلامی کسی بھی صورت میں نہیں کرینگے انہوں نے یہ بات گذشتہ روز جی ایم سید مرحوم کے صاحبزادے اور معروف سندھی قوم پرست رہنماءامداد محمود شاہ سےفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہا کہ سائیس جی ایم سید اصول آدمی تھے۔ سندھ کیلئے جوکچھ میرے بس میں ہو وہ آخری دم تک کرتا رہونگا۔

جسارت، صفحہ آخر

عوامی تحریک کے قائد رسول بخش پلیجو نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ کی حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کی دعوت کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ متحدہ کے قائد کییہ دعوت صرف دکھاوا الطاف کی ہیر پھیر اور تقریروں تک محدود ہے اس لئے ہم اس مشترکہ جدوجہد کی دعوت کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ متحدہ کے قائد اس طرح کی باتوں سے کسی اور رام کرنے کی کوشش کریں۔ جب تک وہ ھتیاروں سے غیر مسلح نہیں ہوجاتے۔ متحدہ قومی موومنٹ سندھیوں کے قتل عام، اان کی املاک لوٹنے اور ان کی خواتین کی عصمت دری میں ملوث ہیں۔ ایم کیو ایم اور حکومت ملی ہوئی ہے۔ اور ایک منصوبے کے تحت اس دہشتگردوں کو آزادی دی گئی جبکہ ان کی قیادت کئی مرتبہ ہندوستان کا دورہ کرچکی ہے۔ الطاف حسین لندن میں مزے سے رہ رہے ہیں اور تمام آسائشوں سے مزین گزار رہے ہیں حتاکہ اپنی پارٹی سے بھی وہ فنڈ حاصل کرتے ہیں۔

15 جنوری 2008ئ، جنگ صفحہ اول، جسارت، صفحہ اول

اتحاد برائے بحالی جمہوریت (اے آر ڈی) کے چیئرمیں نواب زادہ نصر اللہ خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے قرار داد 1940ءکے حوالے سے جو مطالبات کئے ہیں ہم اسے مسترد کرتے ہیں ایم کیو ایم کو انے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے کیونکہ یہ مطالبہ کنفیڈریشن کا مطالبہ ہے ہم اسے تسلیم نہیں کرتےوہ اتوار کو بلاول ہائوس میں اے آر ڈی میں شامل جماعتوں کے اجلاس کے دور قائم علی شاہ کی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں کو اجلاس کے بارے میں بریفنگ دے رہے تے انہوں نے کہا کہ آزاد و خود مختار ریاستیں ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہیں ہم ڈیبیٹینگ سوسائٹی نہیں ہیں بلکہ ڈیموکریٹس ہیں۔

جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ اول

حکومت بین الاقوامی ساز کو عملی جامہ پہنا کر پاکستان سے مڈل کلاس کو صفہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں کر رہی ہےے تاکہ ملک اجتماعی جدوجہد کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے بین الاقوامی طاقتوں کے خوف کا خاتمہ کیا جاسکے۔ یہ بات مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمیں آفاق احمد نے بیت الحمزہ پر جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج نظریے کو تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد مہاجر قوم کو نمبر 2 کی حیثیت سے قبول کرنے کے اعلان کے بعد مہاجروں کے دھن کے کسی گوشے میں اگر غلط فہمی ہے توہ وہ دور ہوجانی چاہیے کہ لندن میں بیٹھ کر یان بازی کرنے والے مہاجر قوم کے ہمدرد نہیں۔

16 جنوری 2001ئ، جسارت، صفحہ اول

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل راشد قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو کوئی ریلیف نہیں دیا نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے حکومت میں شمولیت کیلئے رابہط کیا ہے۔

جسارت، صفحہ آخر،

 کارٹون چھپا ہے، الطاف حسین نے ایک رول پکڑا ہوا ہے جس پر مطالبات لکھا ہے جبکہ نوابزادہ نصر اللہ اس کو کینچی سے کاٹ رہے ہیں۔

جسارت صفحہ 4

جنگ، صفحہ 9،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد روح اللہ چھاگلہ میں ہنگامہ آرائی کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد کے زونل آرگنائز صلاح الدین معطل رکن سندھ اسمبلی ظفر راجپوت سمیت 9 رہنمائوں پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے اکار کردیا ملزمان کیخلاف حسین آباد پولیس نے کرائم 25/95 اور 27/95 کے تحت مقدمات درج کئے تھے فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججکی عدالت نے مہر گارڈن کیس اور پھلیلی تانگہ اسٹینڈ فائرنگ کیس میں عدالت سے غیر حاضر رہنے پر معطل سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر نواب مرزا ایڈووکیٹ متحدہ کی رابہط کمیٹی کےرکن انیس قائم خانی، معطل سندھ اسمبلی کے رکن ڈاکٹر عارف زرمی، حق پرست سابق رکن قومی اسمبلی و بلدیہ اعظمیٰ کے سبق ڈپٹی میر رشید احمد راجپوت المعروف رشید بھیا و دیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

Dawn Page 10 ]

 کارٹون نے نوابزدہ نصرہ گدھا گاڑی میں بہت سارے سیاستدانوں کو لے کر جار ہےہیں۔ جبکہ لکھا ہوا ہے۔ الطاف حسین نیچے کھڑا ہے اور ہاتھ میں بہت بڑا سا پتھر لیا ہوئے جس پر Demand

17 جنوری 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ اول

پاکستان مسلم لیگ کے قائم مقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے 16 جنوری 2001ءمنگل کومسلم لیگی رہنمائوں شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کے مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مسلم لیگ سے معافی کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں اور یہ ایک بلاجواز امر ہے۔

جسارت، صفحہ، آخر

مسلم لیگ ن کے نائب صدر سید ظفر علی شاہ نےکہا کہ ایم کیو ایم کے اے آر ڈی سے علیحدگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے کراچی میں امن کیلئے جو اقدامات کیے انپر معافی نہیں مانگیں گے۔ بلکہ ایم کیو ایم کو کراچی کا امن خراب کرنے پر کراچی کے شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ ایم کیو ایم متنازعہ سیاسی تنظیم ہے نئے آئین کی بات تسلیم نہیں کرتے۔ ایم کیو ایم شاید کوئی ریلیف ملا ہے جس کی وجہ سے غلط مطالبات پیش کر رہی ہے۔

جنگ صفحہ آخر، جسارت، صفحہ آخر

 ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم یہ اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ ہونیکا الزام لگانے والی جماعتوں کے رہنما ملکی خزانہ لوٹ کر افور اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کرکے 100 سوٹ کیسوں سمیت رات کے اندھیرے میں ملک سے فرار ہوگئے اور دوسری جماعت کی سربراہ فوجی جرنیلوں کو معاملات طے کرنے کی پیشکش کر رہی ہیں پوری دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف اوربینظیر اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں کیونکہ اگر نواز شریف کو عوامی حمایت حاصل ہوتی تو ان کی حکومت برطرف کئے جانے پر ملک کے کسی حصے میں احتجاج ضرور ہوتا۔

جسارت، صفحہ آخر،

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سندھیوں سے معافی مانگنے پر علامہ شاہ احمد نورانی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

میرے قتل کے بعد اس نے جفائے سے کی توبہ

ہائے اس زدو پشیماں کی پشیماں ہونا

18 جنوری 2001ئ،جسارت، صفحہ اول

مسلم لیگ چھٹہ گروپ کے سربراہ حامد ناصر چٹھہ نے کہا ہے کہ 1940ءکی قرارداد پاکستان کے بارے میں کلیریکل غلطی کی قائداعظم نے خود وضاحت کردی تھی اس لئے آج ایم کیو ایم کا اس کی غلط تشریح کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ آخر

متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنرینئر شیخ لیاقت حیسن نے کہا کہ ملک کی تیسری بڑ اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم کو کچنے کی سازشیں بندکرائی جائیں اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان خالد بن ولید، زاہد قریشی، حسین مثنیٰ علییو، عبدالقادر لاکھانی، نواب مرزا اور ہارون صدیقی بھی موجود تھی۔ شیخ لیاقت حسین نے کہا کہ وہ جنرل پرویز کے دورِ حکومت میں ایم کیو ایم کے 15 سے زائد ذمہ داری اورہمدردوں کا ماورائے عدالت قتل اور انہیں مسلح دہشت گردی کا نتیجہ بنایا جاچکا ہے۔ لیکن کسی ایک قاتل کو بھی آج تک گرفتار نہیں کیا جاسکا پنجابی اسٹیبلشمنٹ نے کراچی کا امن تباہ کرنے کیلئے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اگر دہشت گردوں کو لگام نہ دی گئی اور اس کے نتیجے میں مہاجروں کے صبر کے پیمانے چھلک پڑا تو تمام تر ذمہ داری کے نتائج پنجابی اسٹیبلشمنٹ اور اس کے ایجنٹوں پر ہوگا۔

جنگ، صفحہ 7، دو کالمی

جمعیت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمیں علامہ شاہ احمد نورانی نے حیدرآباد کے دورے کے دوران پریٹ آباد میں عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ بردار اور نسل پرست علاقائی تنظیموں کی موجودگی میں ملک میں امن قائم نہیںرہ سکتا ملک خصوصاً سندھ میں ایک بار پھر اسلحے کی نمائش شروع ہوگئی ہے تاہم اس سنگین مسئلے سے وفاقی وزیرِ داخلہ نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں نے 50 ہزار بے گناہ افراد کو قتل کروایا ۔ 1985ءسے ابتک کے بے گناہ افراد کی ہلاکت کا خون کس کی گردن پر ہوگا۔ اس کا جواب متعلق جماعت کو دینا ہوگا باگناہ افراد کو قتل کرنیوالوں کو ان فرزند سندھ بننے کی یاد ستا رہی ہے۔ تاہم قوم ان کے عزائم سے پوری طرح آگاہ ہے۔

19 جنوری 2001ئ، جنگ، صفحہ 3

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج وسطی نے مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران لیاقت آباد میں بلوہ ہنگامہ، فائرنگ کے الزام میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ کے وھات بندھانی سمیت 12 معزور کارکنوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے جن مفرور کارکنوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں وھاب بندھانی، ریحان بندھانی، اسلم سہیل، محمد عدیل، اشتیاق آصف، شکیل، فاروق فیصل اور طارق شامل ہیں فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

جنگ، صفحہ آخر

 متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر عمران فارق نے کہا ہیے کہ الطاف حسین نے 1973ءکے آئین کے حامیوں کو مناظرے کا چیلنج کیا ہے میں اس سلسلے میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ قائد لیکن تحریک کے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے میں ان سے انتہائی ؟؟؟ کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود مناظرہ کرنے سے پہلے مجھے 1973ءکے آئین کے حامیوں سے مناظرے کا موقع دیں مذکورہ آئین کے تقدس کے گیت گانے والے سیاسی رہنمائوں کو چاہیے۔ 1973ءکے آئین 1940ءکی قرار داد کے حوالے سے وہ پہلے مجھ سے دلائل کے ساتھ مقابلہ کریں پھر قائد تحریک سے بات کریں۔

جنگ، صفحہ آخر

 امریکا میں مقیم ایک پاکستانی مختار علی نقوی نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طرف سے قرار داد پاکستان پر مباحثے کا چیلنج قبول کرنیکا اعلانکیا جنگ کو بھیجے گئے ای میل میں انہوں نے کہا کہ میں نے الطاف حسین کو بھیجئے گئے پیگام میں نیو یارک لندن یا ان کی مرضی کے کسی بھی جگہ مباحثے پر آمادگی سے آگاہ کردیا ہے مختار نقوی این ای ڈی میں انگریزی کے لیکچرار رہ چکے ہیں۔ کراچی میں قانون کی پریکٹس کرتے رہے ہیں۔

Dawn nationa page6

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر اور مسلم لیگ ن کے معطل شدہ رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے ایم کیو ایم کے 1940ءکی قرارداد کے مطابق آئین کی تدوین کے مطالبے پر اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مطالبے سے ملک کی سلامتی برقرار نہیں رہے گی۔ لہذا ان کو اپنے مطالبے کو واضح کرنا چاہیے کیونکہ ملک پہلے ہی شیخ مجیب الرحمن کے چھ نکات کو بھگت چکا ہے۔

20 جنوری 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ اول

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ 1973ءکا آئین صرف اور صرف پنجابی اسٹیبلشمنٹ، پنجابی ایلیٹ اور جاگیردار طبقے کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے جبکہ جمہوریت اور جمہوری عمل جمہوری اداروں اور چھوٹے صوبوں کے عوام کے حقوق کو قطعی تحفظ فراہم نہیں کرنا اور جو سایسی رہنما 1973ءکے آئین کے تقدس کی بات کرتے ہیں اور 1940ءکی قرارداد کی روح کے مطابق آئین کی تشکیل کے تعملق ایم کیو ایم کی مطالبے کی ضمانت کر رہے ہیں میں انہیں چیلنج کرتا ہوں وہ سب اکھٹے ہو کر اس موضوع پر مجھ اکیلے سے جب چاہیں کھلا مناظرہ کریں اگرہ وہ مجھے اپنے دلائل سے شکست دیدیں تو میں اپنی شکست تسلیم کرونگا۔ لیکن اگر میرے دلائل سے انہیں شکست ہوجائے تو انھیں چاہیے کہ پھر وہ بھی کھلے عام شکست تسلیم کرلیں حقائق و واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ 1973ءکا آئین عوام خصوصاً چھوٹے صوبوں کے حقوق کو قطعی تحفظ فراہم نہیں کرسکا بلکہ یہ آیئین خود اپنے آپ کو بھی تحفظ فراہم نہیں کرسکا۔ 1973ءکا آئین جمہوریت جمہوری عمل کو تحفظ فراہم کرنے کا اہل ہوتا تو کیا تو نواز شریف سمیت پنجاب کے لٹیرے، ڈاکو، اور غاصب احتساب کے عمل سے بچ سکتے تھے۔ کیا یہ آئین جنرل ضیاءالحق کے مارشل لاءکو روک سکا؟ اور آج یہ آئین ایک مرتبہ بھی فوجی بوٹوں تلے روندھا جارہا ہے تو کیا یہ آئین اس بار بھی جمہوریت کو بچا سکا۔ مسلم لیگ کی جانب سے 1973ءکے آئین کی رٹ لگائے رکھنے کی وجہ تو سمجھ میں آتی ہے کہ مسلم لیگ پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے۔ اور 1973ءکا آئین پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی دم بن چکا ہے۔ جب بھی اس دم پر پائوں رکھا جاتا ہے تو پنجابی اسٹیبلشمنٹ بلبلا کر چیخیں مارنے لگتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی تو خود کو چھوٹے صوبوں کا خصوصاً سندھ کے حقوق کا علمبردار کہتی ہے وہ کس لئے 1973ءکے آئین کے حق میں شور مچا رہی ہے جو چھوٹے صوبوں کو آج تک اختیار، انصاف اور حقوق فرہام نہیں کرسکا جن لوگوں کی کھوپڑی میں 1940ءکی قرارداد کے مطابق صوبائی خودمختاری کے مطالبے کی بات نہیں آرہی ہے ان کو سمجھانے کیلئے ہم بتاتے ہیں کہ ہم صوبوں کیلئے اس کی خودمختاری چاہتے ہیں جس طرح کی خودمختاری امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں وہاں کے صوبوں اور ریاستوں کو حاصل ہے، برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ کا علیحدہ جھنڈا ہے، علیحدہ کرنسی ہے اور علیحدہ پارلیمنٹ ہے لیکن کیا اس سے برطانیہ ٹوٹ گیا امریکا میں ہر ریاست کی اسمبلی، جھنڈے، سپریم کورٹ اور قوانین الگ ہیں لیکن اس سے امریکا کمزور نہیں ہوا تو پھر پاکستان میں بھی اسی طرح صوبوں کو خودمختاری دینے سے کای پاکستان کمزور ہوجائے گا۔

جسارت، صفحہ آخر

 سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمیں اور پونم سندھ کے کنوینئر ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے سیاسی بلوغت کا ثبوت دےکر سندھی عوام سے معافی مانگی اور نئے دور کا آغاز کیا ہے لیکن ابھی اعتماد بحال نہیں ہوا الطاف حسین کو اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں وہ حقیقت بھی ہے ضیاءالحق نے 83ءمیں سندھ کو سبق سکھانے اور سندھ کے وسائل پر قبضہ حاصل کرے کیلئے ایم کیو ایم بنائی اور الطاف حسین فوج اور اسٹیبلشمنٹ اور فوج کے ہاتھوں استمعال ہوئے۔ اب انہوں نے سندھی عوام کے ساتھ مگر جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے اور وہ واقعات قومیت کے دعوے سے دستبردار ہوگئےءہیں تو پھر پونم کے اسلام آباد ڈیکلریشن پر دستخط کرنے چاہیے ہم اردو بولنے والوں کو دھرتی ماں کا بیٹا سمجھتے ہیں اور غلامی سے آزاد سندھ میں انہیں برابری کے حقوق حاصل ہونگے۔

جسارت، صفحہ آخر

سندھ فکنشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ واقعی سندھ کے ساتھ سنجیدہ ہے تو اس کو الگ شناخت کی چھوڑ دینا ہوگی کیونکہ جب ت ایم کیو ایم لفظ مہاجر پر اصرار کرتی رہے گی تو اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہوگا۔

جسارت، صفحہ 4، جنگ، صفحہ، آخر

جی ایم سید کی سالگرہ اور الطاف حسین پر اعتبار کا معاملہ جمعیت علماءپاکستان سپریم کونسل، ورلڈ اسلامک مشن اورع ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین مولانا شاہ احمد نورانی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ لسانی بنیادوں پر قوم کو تقسیم کرنیکی سازش کر رہے ہیں وہ اسلام دشمن قوتوں سے رقم وصول کر رہے ہیں۔

21 جنوری 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ اول

وفاقی وزیر داخلہ معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور ایم کیو ایم کے الطاف حسین سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے اگر بینظیر کو کسی ڈیل اور نتیجے میں ریلیف ملا تو پھر ایم کیو ایم کو بی دیا جائیگا۔

جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ اول،

 ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے آگے نہ پہلے سرینڈر کیا ہے اور نہ کبھی کریں گے ہم اپنے حقوق مانگ رہے ہیں لیکن اگر ہمیں ہمارے حقوق نہیں دیئے گئے اور وقت پڑا تو اردو بولنے والے سندھی اور سندھ بولنے والے سندھی مشترکہ جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق کود حاصل کرلیں گے۔ محمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ سامنے آچکی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے بنگالی عوام پر کس طرح مظالم ڈھائے۔ جب سابقہ مشرقی پاکستان میں ان کی نمائندہ جماعت عوامی لیگ کے خلاف فوجی آپریشن کیا گیا اور عوامی لیگ کے کارکنوں اور بنگالی عوام پر ریاستی مظالم ڈھائے گئے تو مجبوراً عوامی لیگ کے کارکنوں اور بنگالی عوام کو بھارت ہجرت کرنا پڑی میں اپنے ساتھیوں کو پہلے ہی کہہ چکا ہوں ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں آپ بھی آنے والے حالات کا سامنا کرنے کیلئے خود کو ذہنی و جسمانی طور پر تیار کریں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو تاریخ میں بہادری کے کارنامے انجام دینے والی خواتین کی طرح سے کردار ادا کرنا پڑے۔

جسارت، صفحہ آخر

مہاجر قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ جو لوگ مہاجر قومیت سے انکار کر کے اور نظریئے میں تبدیلی کے اعلانات کر رہے ہیں وہ ان کے ذاتی اقدامات ہیں اور ان اقدامات سے صرف ان کے کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔

جسارت، صفحہ 3

متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے سابق رہنما اختر بھائی نے پریس کلب پر نمائندہ جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بنک کی ملازمت ہونیکے باوجود بنک کی انتظامیہ اور متحدہ قومی موومنٹ نے بیرون ملک تو کیا ملک کے اندر بھی میرا علاج کروانے سے انکار کردیا ہے۔ ماضی میں میں نے ایم کیو ایم کیلئے قربانیاں دیں شروع میں انہوں نے میرے ناسور زدہ جسم کا علاج کروایا میں اس کا اعتراف کرتا ہوں لیکن بعد میں کسی بھی مدد سے انکار کردیا آج میں متحدہ والوں کیلئے عبرت کا نشان ہوں۔ نوجوانو کو امن پسندی اختیار کے اور مفاد سے روکنےپر مجھے ایجنسی کا کارندیہ کہا گیا ہم ان کارکنوں میں سے ہیں جنہوں نے ایم کیو ایم کو دوبارہ کھڑا کیا۔ آج میں پڑھا لکھا ہونیکے کے باوجود اپنی ان پریشایوں کے سبب اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتا۔ میرے ساتھ ایم کیو ایم کے تقریباً ایک ہزار مرد و خواتین کارکنان ہیں جو انی شرافت و عزت کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں جس کے ساتھ میں ایم کیو ایم کا تیسرا دھڑا باآسانی بنا سکتا ہوں لیکن بعض وجوھات کی بناءپر ایسا کرنے سے گریز کر رہا ہوں انہوں نے اعلیٰ حکام اور ارجاب اختیار سے اپیل کی کہ ان کا علاج کروایا جائے۔

22 جنوری 2001ءجنگ، صفحہ آخر

جی ایم سید کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر دادو سے 8 کلو میٹر دور مخدوم بلاول میں جسقم کی جانب سے سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں متحدہ کے رہنمائوں عارف خان اور ظفر راجپوت نے شرکت کی بتایا گیا ہے کہ اس میں سندھ دیش کا ترانہ بھی پیش کیا گیا، جبکہ دادو پولیس نے ایف آئی آر نمبر 7-2001، دفعہ 121-A، 123-A، 153-A 147, اور 149 کے تحت درج کی جس میں متحدہ کے رہنمائوں ظفر راجپوت اور عارف خان جسقم کے رہنمائوں سمیت ڈھائی ہزار افراد کے خلاف الزامات عائد کئے گئے۔

 22 جنوری 2001ئ، جسارت، صفحہ آخری

دادو پولیس نے جسقم کے چیئرمین بشیر خان قریشی اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم این اے عارف خان ایڈووکیٹ سمیت کئی افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دیگر نامزدن ملزمان میں عبدالواحد آر لیسر شفیق کرفانی، نیاز کالانی، نذیر سولنگی، بیجل سندھو، متحدہ قومی موومنٹ کے معطل رکن اسمبلی ظفر راجپوت، عبدالخالق بلوچ سمیت 25 سو دیگر افراد شامل ہیں ملزمان پر جئے سندھ تحریک کے بانی جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر حکومت کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے اور الگ ملک سندھو دیش کے قیام کیلئے حکومت کا تختہ الٹنے پر اکسانے کا الزام ہے این آئی آر کے مطابق مذکورہ رہنمائوں نے برس کے موقع پر اشتعال انگیز تقاریر کی تھی۔

23 جنوری 2001ء، جسارت، صفحہ آخر

 ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کو فوری طور پر اس کے حصے کا پانی فراہم کیا جائے اور سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں بھی اس کا حصہ دیا جائے وہ اتوار کو نوابشاہ میں منعقدہ ایک اجتماع میں سندھی نوجوانوں اور بزرگوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے سندھو دیش کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف حسین کہا کہ جسقم سمجھتی ہے کہ سندھ کی آزادی ہی مسائل کا حل ہے جبکہ ہم وفاق میں رہتے ہوئے 1940ءکی قرارداد کی روح کے مطابق مکمل صوبائی خودمختاری چاہتے ہیں یعنی صوبے اپنے انتظامی معاملات چلانے میں مکمل طور پر بااختیار ہوں اور اس میں وفاقی کی کوئی مداخلت نہ ہو لیکن اگر اسٹیبلشمنٹ نے سندھ کو اس کے حقوق نہ دیئے اور بندوق کے زور پر 1971ءوالا کھیل کھیلا تو پھر الطاف حسین کی بات کوئی نہیں مانے گا اور پھر ہوسکتا ہے سندھکا بچہ بچہ وہی بات کرے جو جسقم کہہ رہی ہے۔ ایم کیو ایم کبھی فوجی حکومت کی حامی نہیں رہی۔ اے آر ڈی اگر واقعی عوام سے مخلص ہے تو اسے 1940ءکی قرارداد کی روح کے مطابق صوبوں کو مکمل خودمختاری دینے کی بات کرنی چاہیے ان پر دھاندلی نہیں چلے گی کہ تحریک چلائی جائے جمہوریت غلام بنے رہیں اور ملک میں جمہوریت بحال کرنے کے بجائے مارشل لاءلگا دیا جائے جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔

24 جنوری 2008ئ، جسارت، صفحہ آخر

جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے چیئرمین میں بشیر خان قریشی نے کہا ہے کہ سندھ اردو بولنے والوں کا باہمی اتحاد ممانعین کو بری طرح کھول رہا ہے۔ پنجاب کے ایجنٹ اور سندھ کے دشمن اس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں تاہم ہر باشعور سندھ اس اتحاد کو دل سے پسندہ کرتا ہے سندھی اردو بولنے والوں کو یکجا ہونے کے بعد سندھ کی ریاست پر الطاف حسین کے فیصلے کی بات کی جاتی ہے جبکہ ہم نے پاککستان کی سیاست کرنی ہی نہیں ہے۔ اس لئے ہمیں الطاف حسین سے کوئی خطرہ نہیں ہے ہم نے تو الطاف حسین کو کہا ہے کہ اگر وہ نعرہ لگائیں کے سندھ دیش مقدر ہے سائیں، جی ایم سید رہبر ہے تو ہم انہیں اپنا رہنما تسلیم کر کے ان کے پیچھے چلنے کو تیار ہیں۔

جنگ، صفحہ 15

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھی ادیبوں، دانشوروں قلمقاروں، شعراءاور دیگر سیاسی سماجی شخصیات کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ ولیوں، صوفیوں، بزرگوں کی سرزمین میں سندھ کا روایتی امن لوٹانے اور حقوق کے حصول کیلئے دھرتی کے دونوں بیٹے سندھی اور مہاجر بیدار ہوچکے ہیں دو فیصد استحصالی طبقے اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مشترکہ جدوجہد اب ناگزیر ہوگئی ہے۔ سندھیوں میں قیادت کا فقدان نہیں متحدہ اسے اپنی عملی جدوجہد سے ثابت کردیگی حق پرستی کی جدوجہد میں سندھی بھائی میدان میں نکلیں بیداری کی لہر کو گلیوں اور کوچوں تک پہنچایا جائے۔

25 جنوری 2008ئ، Dawn The city Page,5

سندھ ترقی پسند پارٹی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا حالیہ تبدیل ہوتا ہوا مئوقف ایک سازش کا نتیجہ ہے کیونکہ ایم کیو ایم نے سیاسی دہشت گردی کرتے ہوئے سینکڑوں کے ؟؟؟؟ سندھ کے رہنے والوں کو قتل ہے۔

26 جنوری 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ آخر

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ استحصالی قوتوں نے ہم سے ہمری خوشیاں چین لی ہیں لیکن ہم مایوس نہیںہیں ہماری جدوجہد جاری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری جدوجہد یقیناً کامیابہوگی اور ہماری سچی خوشی کا دن ضرور آئے گا گذشتہ روز خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کے زیرِاہتمام منعقد کی گئی ایک عہد ملن سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے مزید کہا کہ ایم کی ایم کی 22 سالہ جدوجہد کی تاریخ کا جائزہ لیں تو اس میں ہمیں بے پناہ آہیں سسکیاں اور آنسو، کرب، جگہ جگہ، ماتم، لاشیں، دربدری جلا وطنی اور اسیری ہی نظر آئے گی اپنے دکھوں اور ساغات کی خوشیوں سے موازنہ کریں تو ہمیں خوشیاں خالی ہین جال نظر آتی ہیں۔

جسارت، صفحہ آخر

 تحریک استقلال کے سربراہ ائیرمارشل (ر) اصغر خان نے کہا ہے کہ متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ فوج کی پیداوار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی متحدہ سے متعلق سوال پر اصغر خان نے کہا کہ مہاجروں کی جمہوری و مظلومی اپنی جگہ مگر یہ حقیقت ہے کہ اسے ضیاءالحق نے بنایا۔

اضافہ جنگ

 ایم کیو ایم امریکا اور متعدد یورپی مابہت والا جمہوری ڈھانچہ چاہتی ہے جہاں تمام رہائش اپنا علیحدہ پرچم و کرنسی رکھتی ہیں جس نے نہ صرف امریکا کو متحد رکھا ہوا ہے بلکہ دنیا کی سپر پاور بنا دیا ہے۔ صوبوں کیہلئے علیحدہ سپریم کورٹس اور پرچم ہونے میں نقصان نہیں تاہم ان امور پر معنی خیز مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ متحدہ اس وقت جو کچھ کر رہی ہے۔ وہ پاکستان کیساتھ پورے خلوص، لگن اور نیک نیتی کے تحت کرر ہی ہے۔

27 جنوری 2001ئ،جنگ، صفحہ 9، جسارت، صفحہ، آخر

 حیدر آباد میں چند گوٹھ کے مقما پر پی پی کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور معطل ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی بھلائی اسی میں ہے کہ 73ءکے آئین کو بحال کیا جائے اور اسی آئین کے مطابق صوبائی خودمختاری دی جائے۔ 1940ءکی قرارداد کے مطابق صوبائی خودمختاری کا مطالبہ کرنے والوں نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا موجودہ حکومت متحدہ کی پشست پناہی کر رہی ہے جو ملک توڑنا چاہتی ہے۔

جسارت،

28 جنوری 2001ئ، جنگ صفحہ اول، جسارت، صفحہ اول،

 دہشت گردی و غارت گردی کی وارداتیں کراچی میں اچانک بڑھ گئی ہفتے کے روز کراچی آپریشن کے ایک فعال کردار سب انسپکٹر سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ سب انسپکٹر اعجاز حسین شاہ ولد انسپکٹر سلیم حسین شاہ کورنگی نمبر 5 میں واقع جمیشد گرائونڈ پر کرکٹ کھیل تھا کہ دو گاڑیوں میں سوار ہوکر آنیوالے ملزمان نے اس پر گولیوںکی بوچھاڑ کردی وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اسے 14 گولیاں لگیں۔ مقتول سب انسپکٹر اعجاز شاہ کراچی آپریشن کے دوران فعال و متحرک رہا تھا آپریشن کے عرصے میں وہ تھانہ کورنگی، لانڈھی اور زمان ٹائون میں ایس ایچ او کی حیثیت سے بھی تعینات رہا۔ 12 اکتوبر کے انقلاب کے بعد اسے صرف تھانیداری سے ہٹا دیا گیا بلکہ اس کی تعیناتی کا حکم تھانہ کونرگی صنعتی علاقہ میں جاری ہوا تھا اس واقع کی اطلاع ملتے ہی کراچی آپریشن میں متحرک رہنے والے پولیس افسروں و اہلکاروں کی خاصی تعداد جناح ہسپتال پہنچی جو سخت سراسیخہ و مضطرب تھی۔

جسارت، صفحہ آخر

عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ غیر جانبدار افراد پر مشتمل ایک کمیشن قائم کیا جائے۔ جو متحدہ اور سندھی بولنے والوں کے درمیان طے کرتے کہ قصوروار کون ہے۔ الطاف حسین کا قصور کیا ہے اور وہ کسی بات کی معافی مانگ رہے ہیں۔ سکھرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں بلکہ ہمارا جھگڑا دہشت گردوں سے ہے۔

جنگ، صفحہ اول

متحدہ لیبر ڈویژن کے تحت منعقد نشست میں ایک موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ جب میں نے طلبہ حقوق کیلئے آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنتس اور مہاجر قومی موومنٹ بنائی تو اس کی سب سے پہلے مخالفت مہاجروں کی جانب سے کی گئی مجھے کہا گیا یہیاں کسی قوم کی بات کرتے ہو اس قوم کی مثال تو ان مینڈکوں کی طرح ہے جب ان کو اٹھا کر ترازو میں رکھو تو اس میں سے کود کر باہر آجاتے ہیں۔

29 جنوری 2001ء، جسارت، صفحہ آخر

 متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین لیبر ڈویژن کے زیرِ اہتمام مزدور رہنمائوں کے ایک ٹیلیفونک خفاب میں کہا ہے کہ مزور مشترکہ نکات پر متحد ہوکر جدوجہد کریں حکمران طبقات، جرنیلوں اورجاگیرداروں نے غریب عوام اور مزدوروں کا استخصال کیا ہے۔ مزدوروں کو بیروزگار کرنے کےلئے صدارتی آرڈیننس کیساتھ سندھ میںبھی آرڈیننس آگیا ہے سندھ میں برطرفی کا آرڈیننس ضروری ہے تو دیگر صوبوں میں بھی اس کا نفاذ کیا جائے، ڈائون سائزنگ اگر ضرویر ہے تو حکومت پانے غیز ترقیاتی اور پیداواری اخراجات کم کرے جرنیلوں اور کرنیلوں کی بھی ڈائون سائزنگ کی جائے۔ اگر چھوٹے صوبوں کے عوام کو حقوق اور انصاف نہیںملے گا تو آزادی کی تحریک شروع ہوگی۔

جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ آخر

 مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجر عوام کو مینڈک کہنے والے احسان فراموش ہیں جس عوام نے مہاجر نام پر سب کچھ قربان کردیا۔ اس کی تضحیک کم طرف کا بدترین مظاہرہ ہے یہ بات انہوں نے بیت الحمزہ سے جاری ہونیوالے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ لندن قیادت نے پہلے مہاجر پرچم سے مہاجر ختم کرنیکی ساز کی مہاجروں کے قتل عام میں ملوث سیاسی جماعتوں سے نہ رف معاہدے کیے بلکہ حکومتوں کیساتھ ملکر مہاجر نوجوانوں کا خود بھی قتل عام شروع کردیا پھر مہاجر قومی موومنٹ کے خاتمہ کا اعلان کرکے ایجنسیوں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی اس پر بھی اختتام نہیں بلکہ مہاجر نظریے اور مہاجر قوم کو اپنی جائیداد سمجھ کر نظیریے اور شناخت کو سندھی صحافیوں کے سامنے دفن کرنے کا اعلان کردیا۔ ان اقدامات کے بعد کوئی ایک مہاجر نہیں جو لندن مقیم قیادت کی تعریف کریگا، اسی جھجھلاہٹ میں اپنی مہاجر دشمن پالیسیوں کو ترکرکے معافی مانگنے کے بجائے مہاجر عوام کو مینڈک کہہ کر ان کی تذلیل کی جا رہی ہے مہاجر نظریے کو پاکستان بھرکے سورمائوں نے ختم کرنیکی کوشش کی لیکن ختم نہ کرسکے تو اسے لندن میں مقیم قیادت کیسے ختم کرسکتی ہے۔

30 جنوری 2008ئ، جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ اول

 متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کے بغیر پاکستان 5 دن بھی نہیں چل سکتا سندھ کی تقسیم کو مال کی تقسیم کا عمل تصورکرتے ہیں اپنی ماضی کی غلطیوں پر سندھیوں سے ہاتھ باندھ کر معافی مانگتے ہیں حیدر آباد پریس کلب آڈیٹوریم میں سندھی دانشور اور ادیبوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ 1973ءکا آئین پاکستان کے بجائے پنجاب کا محافظ ثابت ہوا ہے اس کے ذریعے سندھ کے وزیراعظم کو راتوں رات ملک فرار کر دیا گیا۔ ہم سندھ کو آزاد ملک بنانا نہیں چاہتے۔ لیکن پناجب کی غلامی بھی ہمیں قبول نہیں ہم مکمل صوبائی خودمختاری کے حامی ہیں۔ پنجابی اسٹیبلشمنٹ جان لے آج کے مستقل باشندے اپنے حقوق کےلئے متحد ہورہے ہیں ہماری امن پسندی کو بزدلی سے تعبیر نہ کیا جائے۔ ابہم اپنے حقوق کےلئے ھتیار اٹھانے اور خون بہانے سے بھی گریز نہ کرینگے سندھ کے حقوق کی جدوجہد کیلئے غیر مشروط طور پر خدمات پیش کرتا ہوں اور سندھی دانشوروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں آگے بڑھ کر قیادت سنبھالیں میں ایک کارکن کی حیثیت سے ان کے پیچھے چلوں گا۔ اگرکسی کو لفظ مہاجر پر اعتراض ہے تو تو یہ نام اس طرح پرکھے جاسکتے ہیں۔ سندھی بولنے والے سندھی اور دوسرے اردو بولنے والے سندھی ہیں۔

جسارت، صفحہ آخر

 عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ والوںکو چاہیے وہ صرف زبانی کلامی دعوے نہکریں بلکہ سندھ کے مسائل کیلئے سندھیوں کے ہمراہ نکل کر جدوجہد کریں اقتدار کی بھوکی پارٹیوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

31 جنوری 2001ئ، جسارت، صفحہ اول

حیدر آباد میں سندھی دانشوروں کے اجتماع سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اے بی ایم ایس اور 1978ءمیں قائم ہوئی۔ 1984ءمیں مہاجر قومی موومنٹ اور 1997ءمیں متحدہ قومی موومنٹ کا قیام ہوا 1973ءمیں جب کوٹ سسٹم نافذ کیا گیا اس وقت ایم کیو ایم نہیں تھی۔ او نہ ہی الطاف حسین میدان سایست اور جدوجہد میں معروف تھا۔ اس کے باوجود سندھ کی تمام خرابیوں اور سندھ کے عوام میں دوریوں کے ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا جاتا ہے۔ 1987ءبلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم نے تاریخ منظر کامیابی حاصل کی۔ جس کے فوراً بعد سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑوانے کا نیا منصوبہ بنایا گیا۔ حیدر آباد چوک کو مہاجر چوک میں تبدیل کر کےاس چوک میں سرسید احمد خان اور لیاقت علی خان وغیرہ کی تصاور لگا دیں۔ اس پر اتنا شور اور واویلا مچایا گیا جتنا آج تک سندھ پر پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے مکمل قبضے اور کالونی بنانے پر نہیں مچاہا گیا۔ جب میرے علم میں یہ بات آئی میں خود حیدرآباد گیا۔ اور ساتھیوں کو ہدایت کی تمام تصاویر پر فوری طور پر تمام تصاویر ہٹائی جائین۔ کیونکہ یہ چوک حیدرآباد تھا اور چوک حیدر آباد رہے گا ہم سندھ کی یادگار ثقافت ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ بھی 8 اگست 1986ءکو نشتر پارک کے جلسے میں کھل کر اظہار کرچکا ہوں کہ نہ غفار خان اور نہ ہی جی ایم سید غدار ہیں اگر یہ علیحدگی کی بات کرتے ہیں انھیں گالی دینے کے بجائے تو ان سے بات چیت کی جائے جب پی پی آئی کے ذریعے ایم کیو ایم ختم نہ ہوئی تو سندھی مہاجر بنیاد کیلئے آئی ایس آئی نے اپنے ایجنٹوں کو اور ہتھیار دیئے۔

جسارت، صفحہ اول،

لاہور ہائی کورٹ کی بینچ نے احتساب عدالت کی جانب دی جانیوالی سزا کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستارکی اپیل پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کو اگلے ہفتے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے وکیل ڈاکٹر اے باسط کے ذریعے داخل کردہ اپیل میں کہا ہے کہ انہیں احتساب کورٹ اٹک کی جانب سے دی جانیوالی سزا غیر قانونی ہے سندھ کے سینئر وزیر کی حیثیت سے پورٹ قاسم میں 600 ملین رپوے کی غیر قانونی ٹھیکے دینے کی پاداش میں احتساب عدالت کے جج فرروغ لطیف نے گذشتہ سال 2000 ، 15 جولائی کو انہیں 14 سال قید اور 50 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی فاروق ستار اپیل میں کہا ہے کہ وہ کسی بے ضابطگی و کرپشن کے مرتکب نہیں ہوئے

جسارت، صفحہ 2

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس غلام نبی سومرو اور جسٹس عطا الرحمن پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ملزم شوکت علی کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ استغاثائے مطابق ملزم نے لیاقت آباد نے علاقے میں 6 دسمبر 98ءکو پولیس پارٹی اور پولیس کوارٹرز پر حملہ کیا اور پیٹرول بمپ کو نظر آتش کردیا تھا۔

جنگ، صفحہ آخر، جسارت، صفحہ آخر

 مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اقبال قریشی نے کہا ہے کہ الطاف حسین سندھیوں کی خوشامد کرتے کرتے مہاجروں کے قتل عام اور مہاجروں کے خون کو ہی بھلا بیٹھے ہیں انہیں تو حیدر آباد سڑکوں پر کھلے عام مہاجروں کا قتل یاد رہا ہے۔ نہ ہی اندرون سندھ سے مہاجروں کے بیٹے قافلوں کی بے بسی یاد رہی اور نہ ہی پکا قلعہ حیدر آباد میں مہاجر بیٹیوں اور بہنوں کی رسوائی یاد ہے۔ الطاف حسین آج سندھیوں سے ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں مہاجروں سے پہلے نہ کوئی ہمدرد تھی نہ اب ہے وہ تو صرف مہاجروں کی لاشوں کو اپنی ترقی کی سیڑھی اور عوام کو اپنی گھنائونی سازشوں کی تکمیل کیلئے ایندھن کی طرح استعمال کرتے رہے ہیں

جنگ، صفحہ اول

فروری2001

یکم فرروری 2001ئ، جسارت، صفحہ آخر

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتکے جج پرویز چانگ نے را کے ایجنٹوں متحدہ قومی موومنٹ کے عبدالجبار، شفیق اور محسن کے خلاف بم دھماکوں، دہشت گردی پھیلانے اور ملک کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل کرلی۔ 6 فروری کو طرفین کے وکلاءحتمی دلائل دیں گے۔ دریں اثناءاستغاثہ سے تمام گواہوں نے شھادتیں ریکارد کروائیں۔ جبکہ ملزمان کی صفائی میں کسی نے گواہی نہیں دی۔

جسارت، صفحہ آخر

ریینجرز کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر عثمان آباد کے علاقے سے ملزم نعیم عرف ملا کو گرفتار کرکے گارڈن پولیس کے حوالے کردیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے، یونٹ نمبر 31 سیکٹر عثمان آباد سے ہے جو پولیس کو ایس ایچ او نبی بخش راجہ گل تاجکیسانی کے قتل اور گاڈن تھانے پر راکٹ لانچروں سے حملے سمیت قتل اور اقدام قتل کی دو درجن سے زائد وارداتوں اور جلائو گھیرائو اور پولیس پر فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزم نعیم عرف ملا کے قبضے سے ممتاز نامی شخص کا جعلی شناختی کارڈ بھی برآمدہوا ہے۔

جنگ، صفحہ اول، 3 کالمی،

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی شادی کی خبر پر کراچی حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ کے کءشہروں میں منگل کی رات جشن منایا گیا اور APMSO کے سیکڑوں کارکنان الطاف حسین کے نکاح کی خبر سنتے ہی نائن زیرو پہنچ گئے۔ اسی موقوع پر آتش بازی کی گئی اور بھنگڑا ڈالا گیا۔ عبدالستار گوبول، نبیل گبول، متحدہ کے اسیر رہنمائوں فاروق ستار، شعیب بخاری، کنور خالد یونس، محمد حسین اور دیگر نے الطاف حسین کو ادی کی مبارک باد دی۔

2 فروری 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ اول

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ای کے مرکز 90 عزیز آباد کراچی میں ان کی شادی کی مبارکباد دینے کیلئے جمع ہوانیوالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ہم سب کی یہ دعا ہےکہہ یہ شادی ہماری قوم کا متن مقصد اور تحریک کیلئے رحمت، برکت اور قوت کا باعث ہو امید ہے کہ ادی بالعموم پاکستان اوربالخصوص کے عاوم سندھکے عام کیلئے کامیابی و کامرانی کی علامت ثابت ہوگی میں سندھ دھرتی کے باشندوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاءاللہ یہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے مظالم سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوگی الطاف حسین نے تمام مائوں بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں، ایم کیو ایم اوور سیز کے کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوںنے فیکس، ای میل اور فون کے ذریعے مبارک کے پغامات بھیجے ہیں۔ بعدازاں الطاف حسین کی اہلیہ فائزہ گبول نے گزشتہ روز شادی کے بعد پہلی مرتبہ کراچی سمیت 6 شہروں میں متحدہ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تحریک و مشن کی جدوجہد میں عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگی اگر تومشکل وقت آ پڑا تومیں اس مشکل کے سامنے چٹان بن کر کھڑی ہوجائونگی۔ میں اس موقع پر عہد کرتی ہوں کہ کسی بھی موقع پر آپ کو مایوس نہٰن کرونگی۔ خواہ کوئی روکاوٹ آئے یا اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ اس اجتماع کا مقبول ترین نعرہ، جیسا بھائی ویسی بھابھی انقلابی انقلابی تھا۔

جسارت، صفحہ

الطاف بھائی نے گھر بسا لیا

3 فروری 2001ئ، جسارت،

بےنطیر بھٹو کی وطن واپسی

جنگ، صفحہ اول، دوکالمی

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نوابشاہ میں زونل آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری شادی سندھ کا لونائزیشن سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ اس موقع پر فائزہ گبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ لوگوں کو یقین دلاتی ہوں کہ آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گی۔ ہم سب مل کر سندھ کے حقوق کی جدوجہد کریں گے۔

4 فروری 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، دو کالمی، جسارت، صفحہ اول

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کہ جائز حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر مجھ پر غداری کے الزامات لگائےجار رہے ہیں مگر مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے اگر سندھ کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کرنا گداری ہے تو مجھے اسی غداری پر فخر ہے۔ شادیکی مبارک باد دینے کیلئے نائن زیرو پر جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر قریشی اور جسقم کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں سے فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ہمیں سندھ کے حقوق میں اپ سائٹس جی ایم سید کے سچے اور نظریاتی ساتھیوں کی ضرورت ہے۔ تاکہ ملکر سندھ کے حقوق کی جدوجہد میں شریک ہوں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اہلیہ فائزہ گبول نے کہا کہ میں سندھ کے حقوق کی جدوجہد میں ہر قدم پر اپنے بھائیوں کے ساتھ ہوں اور وت آنے پر بڑی سے بڑی قربانی دونگی میں ڈرنے اور ؟؟؟؟ والوں میں سے نہیں۔

5 فروری 2001ء، جنگ، صفحہ، اول، جسارت، صفحہ اول

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کے ایم کے مرکز 9/0 عزیز آباد اور ایم کیو ایم زونل آفس حیدر آباد پر آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں کے اجتماعات سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس دولت طاقت فوج، پولیس، میڈیا غرضیکہ تمام وسائل ہیں جبکہ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ انکی سازشوںکا توڑ ہم اپنا ذہن استعمال کرکے ہی کرسکتے ہیں۔ میرا فیصلہ ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کے آگے سرینڈر نہیں کرونگا اور اصولوں پر سودے بازی نہیں کرونگا میرے بھائی اور میرے بھتیجے سمیت میرے ہزاروں پیارے ساتھیوں کو قتل کر دیا گیا۔ میں ان ان کے خون اور اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرسکتا۔ جوکچھ میرے پاس تھا وہ میں نے شادی کی نذرکردیا اور جو کچھ بھی ہے وہ بھی قربان کرنے کو تیار ہوں میں نے شادی کرلی ہے لیکن اگر تحریک کو ضرورت پڑی تومیں اپنی ہی نہیں بلکہ اپنی اہلیہ کی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرونگا۔ دریں اثناءالطاف حسین کی اہلیہ فائزہ گبول نے کہا کہ ہم ثابت کردیں گے کہ فوج، اسٹیبلشمنٹ اور اسلحہ نہیں بلکہ علم طاقت ہے۔

جنگ، صفحہ آخر، جسارت، صفحہ آخر

جمعت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین مولانا شاہ احمد نورانی نے کہا ہے کہ قادیانیوں اور بیرونی ممالک کے ایجنٹ درپردہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ اور جولوگ پاکستان اور دو قومی نظریئے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ دراصل وہ بیرونی آقائوں کے آلہ کار ہیں۔

جسارت، صفحہ آخر

سندھ ترقی پسند پارٹی کے قائد ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے حالیہ بیانات اور شادی سے سندھ کی سیاست پر کوئی فرق نہیں کریگا سندھ سے عملی محبت کرنیوالے ہی سندھی کہلوا سکتے ہیںَ

جسارت، ادارتی صفحہ

شادی کے حوالے سے ہے

جسارت، ادارتی صفحہ

شطرنج اور مہرے

6 فروری 2008ئ، جسارت، صفحہ آخر،

جمعیت علماءپاکستان (جے یو آئی) کے رہنما مولانا شاہ احمد نورانی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کے بارے میں کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تو یہ جان لیا جائے کہ اگر شہ رگ کٹ جائے توپورا جسم مفلوج ہوجائے گا۔ آج ایک لیڈر لندن میں بیٹھ کر حق پرستی کے بجائے بھارت پرستی کی باتیں کر رہا ہے ہم سب کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ بولی بھارتی ہے یا مسلمانوں کی ہے۔

7 فروری 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ آخر

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حالات نے مجھے اس بات کی اجازت نہ دیکہ میں اپنے بارے میں سوچ سکوں عوام پر ریاستی ظلم ڈھائے جا رہے تھے اور مہاجروں کی نسل کشی کی جارہی تھی ان حالات کے سبب کارکنانکی خواہش پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکی۔ میں نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ میری شادی اس وقت تک نہ کروانا جب تک کوئی ایسی لڑکی نہ مل جائے جو میری تحریک پر مشن میر کاز اور میرے مقصد کے ساتھ قدم ملا کر چل سکے اور مشن و مقصد کیلئے جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہو۔ دریں اثناءالطاف حسین کی اہلیہ فائزہ گبول نے کہا کہ میں بولچ ہوں فاور بلوچ کٹ تو سکتے ہیں مگر بے وفائی اور غداری کرنا نہیں جانتے۔

جنگ، صفحہ اول دوکالمی، 10 فروری 2001ئ، جسارت، صفحہ اول، دوکالمی

متحدہ کے سربراہ الطاف حسین نے لندن سے بدین پریس کلب میں صحافیوں دانشوروں اور معزز شہریوں سے اپنے دو گھنٹے کے خطاب اور سوال و جواب کے دوران کہا کہ سندھ کو اپنے حصے کے مطابق پانی نہیں ملے گا پنجاب کی اسٹیبلشمنٹ نے مستقبل سندھ کے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ سندھ کو صرف استعمال کیا جارہا ہے بے نظیر صرف وفاق کی علامت ہیں جس میں سچ بولنے کی ہمت نہیں ہے بے نظیر کو سندھیوں پر رحم کرنا چاہیے اور سندھ کو معاف کرنا چاہیے اب سندھیوں کو سوچنا ہوگا مہاجروں اور سندھیوں کے آبائی وطن سندھ میں ہم دونوں بھائیوں کو مل کر اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی ہے چاہیے آئیے ہم سب مل کر سندھ کو پنجابیوں سے نجات دلائیں ۔ اس وقت اگر ہم ایک دوسرے کا احتساب کرینگے حساب کتاب لیں گے تو ہمارا دشمن اس سے فائدہ اٹھائے گا سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حقوق کبھی نہیں ملیں گے۔ حقوق بھیک مانگنے سے ملتے طاقت کے زور پر چھننے ہوں گے۔

جسارت، صفحہ 2، دو کالمی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سینٹرل نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن محمد بشیر کو اسلحہ ایکٹ کے الزام میں 3 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ناظم آباد پولیس نے 1997ءمیں ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کی تھی۔ دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی محترمہ نسیم منصور نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان صادق ذاکر حسین، اظہر سیال اور سعید پر فرد جرم عائد کردی کے مدعیان کے مطابق ملزمان نے 1994ءمیں متحدہ کے الطاف حسین کی اپیل پر ہڑتال کی اورنگی ٹائون، سعید آباد اور بلدیہ ٹائون تھانوں کی حدود میں ہنگامہ بلوہ، جلائو گھیرائو، ڈکیتی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

11 فروری 2001ئ، جسارت، صفحہ اول، تین کالمی

اتحاد برائے بحالی جمہوریت سے متحدہ قومی موومنٹ کے علیحدگی ہوگئی ہے اے آر ڈی اور خود متحدہ قومی موومنٹ سیاسی مفلحتوں جماعتوں نے متحدہ کی تحریک سے علیحدگی کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم یہ طے کیا گیا ہے کہ متحدہ کی علیحدگی کا اعلان نہیں کیا جائیگا۔

"Altaf invites sndhi students, youth to join MQM" متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے غریب اور متوسط طبقہ کے سندھی نوجوانوں اور عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آگے بڑھ کر ایم کیو ایم کے طرز کی کوئی سیاسی جماعت بنائیں یا پھر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلیں۔ یہ بات انہوں نے بدین پریس کلب میں صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، ایک سوال کے جواب میں الطاف حسین نے کہا کہ آرمی کے مداخلت کی وجہ سے کوئی بے نظیر اور نواز شریف کی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکی انہوں نے مزید کہا کہ آرمی کے مداخلت کی وجہ سے کوئی سیاسی پارٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنا پیغام پورے ملک میں پھیلانا چاہتی تھی لیکن اس کو ایسا کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل اور دیگر مظالم کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ پیپلز پارٹی سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

جنگ، صفحہ اول، دو کالمی، جسارت، صفحہ اول، دو کالمی

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مسعودہ عربی کے شہر ریاض میں مہمانِ پاکستان کے زیرِ اہتمام جشن شادی کے اجمتاع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی شریک حیات پر فخر ہے کہ وہ ظلم و جبر کے نظام کے خلاف میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ شادی پر اپنے پرائے سبھی نے مبارک باد دی لیکن افسوس کہ پاکستان میں جاگیرداروں، وڈیروں، لٹیروں، سرمایہ داروں اور اسٹیبلشمنٹ کے دیگر پرکارں نے میری شادی کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی وہ عورت جو ظالمانہ نظام کے خلاف آرہائشوں کا سامنا کرنے کے لئے آگے آئی ہو اور وہ پنجابی ہو تو بھی میرے لئے قابلِ احترام ہے میں مظلوم پنجابیوں کے نہیں پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہوں علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اہلیہ فائزہ گبول نے کہا کہ میری شناخت متحدہ قومی موومنٹ، قائد کا فلسہ اور ان کا مشن و مقصد ہے اس کے علاوہ کسی اور شناخت کی ضرورت نہیں ہے تحریک کے ایک کارکن کی حیثیت سے میں مشن و مقصد میں جدوجہد کی ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہوں اور اس راہ میں مجھے کتنی ہی بڑی قربانی کیوں نہ دینا پڑے میں اس سے دریغ نہیں کرونگی اور وقت پڑنے پر یہ ثابت کرکے دکھائوں گی۔

جسارت، صفحہ آخر

بینظیر کل الطاف حسین کو دہشت گرد کہہ رہی ہیں اور آج پھول پیش کرتے ہوئے الطاف بھائی کا ورد کر رہی ہیں۔

جسارت، صفحہ آخر، ایک کالمی

کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنوں کامران عرف مادھوری اور اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لیکر گزشتہ دنوں قتل کئے جانےوالے سب انسپکٹر اعجاز حسین شاہ کے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے ملزمان نے ابتدائی طور پر بعض اہم انکشافات کیے ہیں تاہم پولیس تاحال ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کر رہی ہے

13 فروری 2001ءجنگ، صفحہ اول، دوکالمی، جسارت، صفحہ آخر، دوکالمی

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اتوار کی شب سانگھڑ پریس کلب میں فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر ہمیش، وفاق کی عدالت کا راگ گاتی ہیں لیکن وہ سندھ کے عوام کو جواب دیںکہ انہوں نے دو مرتبہ اقتدار میں آنے کے باوجود سندھ کو کیا دیا ہے سندھ کو اس کے تکنے حقوق دلائے، ہم بھی وفاق کو توڑنا نہیں چاہتے ہم ملک کو توڑنا نہیں چاہتے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وفاق کے نام پر سندھ اور چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناانصافیاں اور زیادتیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے او ان کے جائز حقوق دیئے جائیں سندھ کے دانشوروں، صحافیوں، وکلائ، طلبہ، سیاسی کارکنوں اور عوام کو سوچنا ہوگا کہ وہ ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں ان کے حقوق غصب کیے جائیں یا انہیں اپنے قانونی حقوق چاہیے؟ 1971ءمیں عوامی لگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی لیکن جرنیلوں نے اس کو اقتدار منتقل نہیں کیا 1947ءسے آج تک سندھ کو کیا ملا؟

سندھ کو اس کے حصے کا پانی اور این ایف سی ایوارد میں اس کا جائز حصہ نہیں دیا گیا سندھ قومی خزانے کو 70 فیسد رینویو دیتا ہے جس سے ملک چلتا ہے لیکن سندھ کو ترقیاتی منصوبوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے 10 فیصد بھی نہیں دیا جاتا یعنی جس صوبے پر ملک کی معیشت کا انحصار ہے وہ صوبہ اپنے جائز حقوق سے محروم ہیے اور اس کی وفاداری کو بھی مشکوک قرار دیا جاتا ہے۔ بےنظیر جب اقتدار میں نہیں ہوتیں تو ان کو سندھ کے حقوق یاد آتے ہیں اور جب اقتدار میں آتی ہیں تو پاکستان کے وفاق کے نام پر حکومت کرتی ہیں۔ ہمیں ایسی جمہوریت چاہیے جسمیں سب کے حقوق ملیں مکمل صوبائی خودمختاری M40 کی قرار داد کی روح کے مطابق صوبوں کو مکمل خودمختاری دی جائے۔ صوبوں کے اپنے سپریم کورٹ ہوں اپنے جھنڈے ہوں وفاق کو مداخلت کرنے کا اختیار نہ ہوں وفاق کے پاس خارجہ کرنسی اور دفاع لیکن دفاع میں ترجیح بنیادی پر تمام صوبوں سے برابر کی تعداد میں فوج لے کر پنجاب آرمی کے بجائے نیشنل آرمی بنائی جائے۔ اگر سندھیوں کو مجھ پر اعتبار نہیں تو مڈل کلاس کے سندھ طلبہ اساتذہ دانشور اور وکلاءخود آگے آئیں اور اپنی جماعت بنائیں میں ان کے اولیٰ کارکن بننے کیلئے تیارہوں۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ وسطی ایاز مصطفیٰ جوکھیو نے متحدہ قومی موومنٹ ایک ایک کارکن کو غیر قانونی طور پر پستول رکھنے کے جرم میں دو سال سزا دی ملزم محمد عمران عرف پپو نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ ملزم کو 30 اگست 1998ءکو گرفتار کریا گیا تھا

18 فروری 2001ء، جنگ، صفحہ اول، دو کالمی، جسارت، صفحہ آخر، دو کالمی

 ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم انٹرنینشل سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر ڈی میں شامل جماعتیں اور جو جمہوریت پسند حلقے جمہوریت کی بحالی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں اگر وہ واقعی سچے جمہوریت پسند ہیں اور بحالی جمہوریت میں مخلص ہیں تو انہیں چہایے کہ وہ جمہوریت کی بحالی کی تحریک چلانے سے پہلے ان فوجی جرنیلوں کے خلاف تحریک چلائیں جو بار بار جمہوریت کا خاتمہ کرتے ہیں۔ اور منتخب جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹتے ہیں جو بار بار جمہوریت کو بوتوں تلے روندتے ہیں اور ہر تحریک اس وقت تک جاری رکھنی چاہیے جب تک فوجی جرنیل اور ایجنسیوں کے سربراہان عوام کے سامنے آکر یہ اقرار نہ کریں کہ اگر ہم نے آئندہ منتخب حکومت یا جمہوریت کا قلع قمع کیا تو آپ ہمیں سڑکوں پر مارئیے۔ آپ ہماری وردیاں پھاڑ دیں اے آرڈی کے رنما، جب تک جمہوریت کا خاتمہ کرنے والوں کو سزائیں نہ دلوائیں اس وقت تک ان کی جمہوریت کی بات ماسوائے جھوٹے دعوئوں اور اپنے مفادات کے حصول کے سواءکچھ نہیں ہوسکتی کیونکہ جمہوریت کتنے عرصے بحال رہے گی دو سال تین سال اس کے بعد پھر فوج آجائے گی پھر تحریک بحالی جمہوریت چلے گی۔ غریب ہاری، کسان، مزدور اور غریب متوسط طبقہ جان دے گا مرنے والے غریب ہونگے، جبکہ لیڈران کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ انہیں فقط چند دن کی سزائیں ہونگی پھر رہائی ملے گی پھر حکومت میں آجائیں گے۔ پھر مال و دولت کے انبار اور وہ پھر اسی فوجی حکومت کو سلوٹ کرینگے۔

TWO MQM ACTIVISTS SENTENCES TO DEATH ہفتیے کے روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت منبر 4 کے جج خان پرویزچانگ نے ایم کیو ایم کے 2 کارکنان کو را کا ایجنٹ ہونے اور ملک دشمن کے جرم میں سزائے موت سنادی۔ عبدالجبار اور محمد شفین نے دعویٰ کیا ہے کہ سرگرمیں میں ملوث وہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن ہیں دونوں ملزمان کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں 14، 14 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ عدالت نے پانچ ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ عبدالجبار اور محمد شفیق کو 9 اکتوبر 2000 میں گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس میں پولیس سے ملزمان کے قبضہ سے 30 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کیا تھا۔

19 فروری 2001ئ، جسارت، صفحہ آخر، دوکالمی

 فیکس رپورٹ کراچی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جناح گرائونڈ میں بی ایم ایس او کے زیرِ اہتمام یوم تشکر کے سلسلے میں منعقدا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ککہا کہ ایک نہ ایک دن میں ملک بھر کے مظلوم عوام کو ظلم و ستم کے نظام سے آزادی ضروری ملے گی مجھے قوی امید ہے کہ میری شادی حق پرستی کے جشن، مقصد اور منزل کو قریب لانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی۔ ملک بالخصوص سندھ کے مظلوم عوام میں شعوری بیداری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

20 فروری 2001ئ، جسارت صفحہ 3

21 فروری 2001ء

22 فروری 2001ئ، جنگ، صفحہ آخر، دوکالمی، جسارت، صفحہ آخر، دوکالمی

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق نے کہا ہے کہ اپاکستانی ایجنسیاں بالخصوص آئی ایس آئی ماضی میں بھی ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔ ان تازہ سازش کا نشانہ نہ صرف متحدہ بلکہ امریکی و برطانوی حکومتیں بھی ہیں۔ انہوں نے یہ بات برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو ایک خط میں کہی عمران فاروق نے کہا ہے کہ کراچی کے ایک رونامے نے جوکہ ایجنسیوں کا پٹھو ہے نے 21 فروری کو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل کی ایماءپر خبر شائع کی ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے افغانستان میں خونریزی کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں متحدہ کا اہم کردار ہوگا۔ اخبار نے مزید شہر انگیزی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حمید گل دفاع افغانستان کونسل کی مدد سے اس ساز کو ناکام بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرینگے جس کیلئے امریکا ظاہر شاہ کو بھی استعمال کریگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئی ایس ئی کی پریکٹس ہے جو وہ متحدہ کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کیلئے کرتی ہے۔ تاہم برطانیہ کونشانہ بنانے پر ٹونی بلیئر اور جارج بش ان الزامات کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

جسارت، صفحہ 3، کالم ضرب کلیم از مجاہد غوری الطاف گبول

23 فروری 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، تین کالمی، جسارت، صفحہ اول، دو کالمی

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو گزشتہ روز برطانوی شہریت مل گئی برطانیہ کے ہوم آفس نے گزشتہ روز ایک کٹہر میں الطاف حسین کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے برانوی ہوم آفس نے تقریباً 7 برس بعد الطاف حسن کی سیاسی پناہ کی درخواست منظور ککرتےہوئے انہیں برطانیہ میں مستقل قیام کی اجازت دیدی تقریباً 2 سال ایک ماہ بعد 5 فروری کو برطانوی ہوم آفس نے الطاف حسین کوباقاعدہ برطانوی شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے جو بذریعہ ڈاک 21 فروری کو موصول ہوا آئندہ چند روز میں انہیں برطانوی پاسپورٹ جاری کردیا جائیگا۔

جسارت، صفحہ آخر، تین کالمی

پولیس نے حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مختلف جہادی تنظیموں کے افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکشن پولیس ریحان اور طارق کو بھی گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ایم کیو ایم کے کارکن بتائے جاتے ہیں۔ صحافیوں کے استفسار پر ایس ایس اپی حیدرآباد معظم جا انصاری نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کسی بھی جہادی تنظیم کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت نہیں ملی تاہم اگر کوئی جرائم پیشہ ہے چاہے اس کا تعلق جہادی تنظیم سے ہو یا لسانی یا سیاسی تنظیم سے اسے نہیں چھوڑا جائیگا۔

24 فروری 2001ئ، جسارت، صفحہ آخر، دو کالمی

مہاجر قومی موومنٹ کے بزرگ کونسل کے اراکین نے الطاف حسین کو برطانوی شہریت ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین سے اچھے تو وہ عظیم پاکستانی ہیں جومسائل اور مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں مگر بنگلہ دیشی شہریت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں الطاف حسین کو برطانوی شہریت ملنا کوشیکی بات نہیں بلکہ یہ مقام ماتم کا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ کے سربراہ الطاف حسین کے اخباری بیانات کا گر پچھلے دس سالوں کا ریکارڈ اٹھا کر دیکاھ جائے تو انہوں نے بیشتر اخباری بیاناتمیں اپنے کارکنوں کو تحریک قربانی مانگی ہے اور کارکنان ثابت قدم رہیں کی تلقین کی ہے۔ ہم ان کارکنان کو شاباش دیتے ہیں کہ وہ اپنی تحریک کیلئے (اگر واقعتاً کوئی تحریک ہے تو) کہا بہت قربانیاں دیتے رہے۔ الطاف حسین 28 جون 1992ءسے برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہاتھ پیر مارتے رہے جس سے ان کی متضاد سیاسی کردار کی نشاندہی ہوتی ہے۔ تحریک قربانی مانگتیہے یا برطانوی شہریت؟ کا درست فیصلہ متحدہ کے کارکنان کو کرنا ہے۔ الطاف حسین نے برطانیہ کی شہریت حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اب کبھی بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔ یہبات متحدہ کے کارکنان کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور انہیں اب فیصلہ کرنا چاہیے کہ آخر کبتک وہ ایک شخص کیلئے ذاتی مفادات کی بھٹی کا ایندھن بنتے رہیںگے۔

جنگ، صفحہ اول، جسارت، صفحہ آخر، دو کالمی

سندھ ہائی کورٹ کی دو رکنی اپیلٹ بینچ نے سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کس کی سماعت کی اس مقدمے میں اپیلیں گزشتہ ڈیڑھ سال سے التواءکا شکار ہیں۔ ہر جمعے کےروز ملزمان محمد زبیر حسین ندیم موٹا، محمد فیصل اورمکرب علی کی جانب سے عبدالواحد کیپٹر نے دلائل دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے شہریوں کو یہ معلوم ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور حکیم محمد سعید کے درمیان پرانا تنازعہ تھا اور اس تنازعے کا ذکر حکیم سعید قتل کیس کا فیصلہ دینے والی انسداد، دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نےاپنے فیصلے میں کہا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے متعدد فیصلوں میں یہ قرار دے چکی ہے کہ پرانی دشمنی اور تنازعات کے مقدمات سننے کا اختیار انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کو نہیں ہے۔ بلکہ اس نوعیت کے مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں پیش کیے جانے چاہییے۔ جبکہ خصوصی عدالت کو اس مقدمےکا اختیار نہیں تھا۔ واضح رہے کہ

جنگ، صفحہ اول، دو کالمی، جسارت، صفحہ آخر، دوکالمی

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو کے اعلیٰ حکام اورملک کے تمام ارباب اختیار سے کہا ہے کہ ہم کسی سے محاذ آرائی یا لڑنا نہیں چاہتے ہم صرف جائز حقوق چاہتے ہیں۔ لہذا آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو کے ارباب اختیار ایم کیو ایم اور صوبہ سندھ کے عوام کے خلاف جاری آپریشن بند کریں۔ اور مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اختیار کریں الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز 9.0 پر کارکنوں کے اجتماع سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کارکنان الطاف حسین کو برطانیہ کی شہریت ملنے کی مبارک باد دینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سے نائن زیرو پرجمع ہوئے تے۔ انہوں نے کہا کہ میں جنیوا اور جمہوری ممالک کے ساتھ ساتھ انڈیا بھی جائونگا۔ وہ وقت ضرور آئے گا جب میں اپنی بیگم اور جلا وطن ساتھیوں کے ساتھ ائرپورٹ پر اترونگا پھر میلے کے تالے ٹوٹیں گے اور ہمارے ہزاروں قید ساتھی بھی چھوٹیں گے۔

جسارت، صفحہ 3 اداریہ

جنگ، صفحہ اول، دو کالمی

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے برطانوی شہریت ملنے کے بعد برطانوی پاسپورٹ کیلئے درخواست دیدی ہے۔

25 فروری 2001ء

26 فروری 2001ئ، جنگ صفحہ 9، دوکالمی، جسارت، صفحہ 8، دو کالمی

ورلڈ سندھی کانگریس چیئرمین ڈاکٹر منور ھالیپوڑ نے کہا ہے کہ الطاف حسین سندھوں سے سنجیدہ نہیں ہیں۔ ان کا وفد بھارت گیا تھا وہاں کیا طے کرکے آیا ہے ہمیں نہیں پتہ۔ تاہم متحدہ کا لندن انٹرنیشنل سیکرٹریٹ بھارت چلا رہا ہے۔ الطاف حسین نے خود اعتراف کیا ہے کہ آئی ایس آی کے کہنے پر اس نے لوگوں کا قتل عام کیا یہ ذمہ داری براہ راست الطاف حسین پر عائد ہوتی ہے الطاف حسین کا ہر لمحہ موقف بدلتا رہتاہے۔ اس لیے ان پر سندھی بھروسہ نہیں کرسکتے الطاف حسین نے پوری طرح مہاجر قومیں سے دستبرداری نہں ویسے بھی ہم عام اردو بولنے والوں کے نہیں بلکہ دہشت گرد ایم کیو ایم کے خلاف ہیں۔

جنگ، صفحہ اول، دو کالمی، جسارت، صفحہ آخر، دو کالمی

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے میرپور خاص سٹی سینٹر ہوٹل میں منعقد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کے حقوق کیلئے اب عالمی سطح پر آواز اٹھانا چاہتی ہے۔ لہذا ایم کیو ایم کا منشور کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا اور اسے اس طرح ازسر نو تشکیل دیا جائیگا کہ اس میں سندھ کے عوام کو درپش مسائل اور ان کا حل موجود ہوگا اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی جلد ہی اجلاس کرے۔ مرتضی بھٹو قتل کے بارے میں کہا کہ بے نظیر بھٹو دو مرتبہ اقتدار میں آئیں مگر انہوں نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے گھر کے سامنے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔ بے نظیر پاکستان میں نہیں ہیں کم از کم اب عوام کو یہی بتادیں کہ مرتضیٰ کو کس نے شہید کیا۔

27 فروری 2001ئ، جسارت، صفحہ 3،

28 فروری 2001ء

مارچ2001

1 مارچ 2000ء

2 مارچ 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، دو کالمی، جسارت، صفحہ آخر، دو کالمی

مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے چیئرمیں نے ملیر کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم کو ازسرنو اپنی تاریخ کرنی ہوگی جس طرح برطانوی شہریت ملنے کے بعد ندن بیس قیادت کو مہاجروں کی ضرورت باقی نہیں رہی،بالکل اسی طرح مہاجر قوم نے بھی ان کے دیو مالائی قصوں کو اپنی کتاب سے نکال پھنکا ہے۔ میں نے جب سابقہ قیادت کے بین الاقوامی قوتوں سے روابط اور کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے کی گھانئونی ساز کا پردہ چاکس کیا تو ہمارے خلاف زہر آلود پروپیگنڈہ کیا گیا۔ بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ آفاق و عامر نے سندھیوں کا قتل عام کروایا ہے۔ لندن بیسس قیادت نے کوئی بھی احمقانہ اقدام اٹھایا تو وہ وار مباحثہ نہیں ہونگے۔

3 مارچ 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، دو کالمی، جسارت، صفحہ آخر، دو کالمی

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چیف ایگزیکٹیو جنرل پرویز مشرف وزیرِ داخلہ معین الدین حیدر اور وفاق کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور لاپتہ ہونے کی تحقیقات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اواروہ سے کروائی جائے۔ اور ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کو غائب کرنیوالے سرکاری افسران و اہلکاروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

4 مارچ 2001ء

جسارت، ادارتی صفحہ

5 مارچ 2001ئ

6 مارچ 2001ئ

7 مارچ 2001ئ

8 مارچ 2001ئ

9 مارچ 2001ء، جسارت، صفحہ اول، دو کالمی

الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے کارکنان سے شہر کے مختلف علاقوں میںکھالیں چھین لی گئی مسلح دہشت گردوں نے لانڈھی کورنگی اور شہر کے دیگر مقامات پر غریبوں ، ناداروں، یتیموں کیلئے چرم قربانی کرنیوالے جماعت اسلامی کے کارکنان سے جدید اسلحے کے زور پر کھالیں چھین کر لے گئے۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ سے ایک دن قبل پورے شہر میں مسلح دہشت گردوںنے جدید اسلحے کی نمائش اور گلیوں اور محلوں میں جاکر عام شہریوںکودھمکانے کا سلسلہ شروع کردیا تھا اور پورے شہر میں اپنے تنظیم کے پرچم لہرائے گئے اور جماعت اسامی کے کارکنان دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ ادھر ملیر توسیعی کالونی کھوکھرا پار میں کھالیں جمع کرنے پر دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں لاٹھی و ڈنڈوں کے ساتھ آزادانہ فائرنگ کی گئی

جنگ، صفحہ اول، دو کالمی، جسارت، صفحہ آخر، دو کالمی

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز یوپی اور دیگر سرکاری اہلکاروں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالے خدمت خلق فائونڈیشن کے رضاکاروں اور ایم کیو ایم کے متعددکارکنان کو گرفتار کرکے قربانی کی کھالیں چھین لیں بیشتر علاقوں میں پولیس کے ہمراہ دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر نے بھی اسلحے کے زور پر کھالیں چھین اور کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور ہمدردوں کو بھی ہراساں کیا۔

جنگ، صفحہ اول، تین کالمی،

آفاق احمدکودل کا دورہ، انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل

10 مارچ 2001ئ

11 مارچ 2001ئ، جنگ، صفحہ اول، تین کالمی، جسارت، صفحہ آخر، دو کالمی

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جناح گرائونڈ عزیز آباد میں اپنے ولیمے کے انتظامات میں مصروف کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر لیڈر بھی جلا ون ہیں لیکن وہ اپنے کارکنان سے کتنا رابطہ کھتے ہیں؟ ان کے لئے کتنے کارکنان جاں دینے کیلئے تیار ہیں؟ دیگر جماعتوں اور ایم کیو ایم میں یہی فرق ہے۔ دیگر جماعتوں کے لیڈر صرف نعروں کی سیاست کرتے ہیں وہ عوام میں سےنہیں بلکہ خواص میں سے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان یا پنجاب کے خلاف نہیں ہے۔ بلکہ جاگیرداری نظام کے خلاف ہے۔ اس لئے اسٹیبلشمنٹ یہ سمجھ لے کہ وہ متحدہ کو غدار کہنے اور ختم کرنے کے چکر میں خدانخواستہ سانحہ 71 کو نہ دھرائے

جنگ، صفحہ اول، تین کالمی، جسارت، صفحہ آخر، دو کالمی

 
© 2012 MQM Watch - Exposing MQM Atrocities, Knowledgebase of Mutahidda Quami Movement's Activities
Joomla! is Free Software released under the GNU/GPL License.