|
|
1998 ٭شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و تشدد کی وارداتو ں میں ٢ خواتین سمیت ٥ افراد کو قتل کر دیا گیا۔کورنگی ڈھائی میں زیر تعمیر اسکول سے بوری بند خاتون کی لاش بر آمد ہو ئی۔کراچی میںپہلی بار کسی خاتون کی بوری بند لاش بر آ ماد ہوئی ہے۔ (جسارت،DAWN۔٤ جنوری) ٭متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت میں شامل ہونے کے با وجود ہمارے لئے حالت مکمل طوور پر بہتر نہیں ہوئے۔اور گیارہ ماہ گزر نے کے بعد بھی ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں کئے گئے۔اور ةمارے خلاف آج بھی بالواساطہ یا بلا واسطہ طور پر ریاستی آپریشن جاری ہے۔وہ نوابشاہ میں کارکنو ں سے خطاب کر رہے تھے۔ (جنگ،DAWN۔٥ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سرکاری ایجنسیا ں شکست خوردہ عناصر کے سا تھ مل کر کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے سیوریج سسٹم خراب کر کے حق پرست قیادت کو ناکام بنانے کی گھناو¿نی سازش کر رہی ہے۔انہو ں نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ وہ اس سازش کا فوری نو ٹس لیں۔الطاف حسین نے یہ بات اپنی رہائش گاہ ٠٩ نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی ،حق پرست وزرائ،سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہو ں نے کہا کہ جس طر ح ٧٨٩١ءمیں بلدیہ کی حق پرست قیادت کو ناکام بنانے کے لئے سرکاری ایجنسیو ں اور ایک مذہبی جماعت کے لوگو ں نے ریت کی بوریا ں ڈال کر گٹر لائنیں بند کی تھیں جس کی وجہ سے شہر کے گٹر ابل پڑے تھے اور شہر میں پانی کی مصنوعی قلت بھی پیدا کی گئی تھی۔اسی طر ح آج ایک مرتبہ پھر خفیہ ہاتھ ایک منظم سازش کے تحت اپنے ایجنٹو ں کے ذریعے پمپنگ اسٹیشنو ں کے وال بند کروا کر شہر میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کر رہا ہے۔ (جسارت،جنگ۔٨ جنوری) ٭وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو تسلیم کر نے اور کراچی میں امن و امان کے لئے ان کی تجاویز پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم ہاو¿س میں وفاقی وزیر صنعت خالد مقبول صدیقی،کنور ییونس خالد ،بیگم نسرین جلیل او ر ایم کیو ایم کے دیگر رہنماءموجود تھے۔وفد نے وزیر اعظم سے کراچی سے مطعلق تمام سیاسی مسائل،ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کے تعلقات اور کراچی میں نو گو ایریا جیسے مسائل پر بات چیت کی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے مقتول کارکنو ں کے لواحقین کی مالی امداد کے لئے ایم کیو ایم کو مزید رقم فراہم کرے گی۔قبل ازیں گزشتہ ماہ ایم کیو ایم کو ٥ کروڑ روپے کی رقم فراہم کی جاچکی ہے۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کے واف نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ اگر کراچی میں نو گو ایریا ختم نہ کئے گئے ،اسلحہ واپس نہ لیا گیا تو بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی عدم شرکت سے ان انتخابات کا کوئی فائدہ نہ ہو گا۔اگر کسی بھی طاقت کے بل بوتے پر ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی تو پھر کراچی میں ان انتخابات کا انعقاد بھی ممکن نہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩ جنوری) ٭سندھ کی حکومت عید الفطر سے قبل ایم کیو ایم کے ٢ سو سے زائد اسیر کارکنو ں کو پے رول پر ر رہا کر دے گی۔ با خبر ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف سے جمعرات کو ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات میں کیا گیا۔با خبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عید سے تین چار دن پہلے کراچی آئیں گے اور آپریشن کلین اپ کے متا ثرین میں پانچ کروڑ روپے تقسیم کریں گے۔اور خدمت خلق فاو¿نڈیشن کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہو گا۔اور نو گو ایریا کو بلدیاتی انتخابات سے پہلے اسلحہ سے پاک کردیا جائے گا۔ (جسارت۔٠١ جنوری) ٭متحدہ قومی موومنٹ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ سے فوری طور پر رینجرز کو واپس بلایا جائے۔اور وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے رینجرز کی واپسی کی مخالفت کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے یہ مو¿قف اختیار کیا ہے ک نو گو ایرایز کے حوالے سے رینجرز کا کردار افسوس ناک ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ہفتہ کو نائن زیرو پر مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے الزام لگایا کہ رینجرز نو گو ایرایاز سمیت تمام علاقوں میں دہشت گردو ں کی سرپرستی کر رہی ہے۔دہشت گردو ں کو بھاری مقدار میں اسلحہ کی کھیپ،رینجرز کی وردیاں اور خصوصی کارڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ (جنگ،ڈان۔١١ جنوری) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ٣ افراد ہلاک۔جنگ۔٦١ جنوری) ٭جے یو پی اور ملی یک جہتی کے صدر مولانا شاہ احمد نورانی نے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔لندن میں بیٹھی نام نہاد مہاجر قیادت کوہی نو گو ایرایا کے خواب نظر آتے ہیں۔ان کے لئے تو پورا پاکستان ہی نو گو ایریا بنا ہوا ہے۔انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین لندن پلان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کر نے میں مصروف ہیں۔انہو ں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ پاکستان کے بدترین دشمن ہیں اور کسی قلبی تعلق کے بغیر کسی کی مہامنداری نہیں کرتے۔الطاف حسین بتائیں کہ انہیں کن خدمات کے عوض ان ممالک نے گزشتہ ٧ سال سے مہمان بنا رکھا ہے۔ (جسارت۔١٢ جنوری) ٭وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے جمعراست کو آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے اراکین و ہمدردو ں کے خلاف ظل و ستم کر نے پر ٢ SHOs چوہدری اشرف اور چوہدری اسلم کو بر طرف کر نے کے لئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے۔انہو ں نے یہ اعلان جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف کی موجودگی میں خدمت خلق فاو¿نڈیشن کے بلڈ بینک کی افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ (جسارت،جنگ۔٣٢ جنوری) ٭وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی میں نو گو ایراز فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی سے کہا ہے کہ وہ ان علاقو ں کو جس طر ح بھی خالی کرانا پڑے خالی کرائیں۔کیو ں کہ اگر یہ علاقے ہو ں گے تو پورا ملک نو گو ایریا بن جائے گا۔وہ فیڈرل بی ایرای میں خدمت خلق فاو¿نڈیشن کے بلڈ بینک اور پتھالوجیکل لیبارٹری کی افتتاحی تقریب میں مہمام خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔انہو ں نے اس موقع پر بلڈ بینک اور پتھالوجیک لیبارٹری کے لئے ٥ کروڑ روپے کے عطئے کا بھی اعلان کیا۔اور پیپلز پارٹی کے دور میں شہید ہونے والوں کے ورثاءمیں ایم ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی تقسیم کئے۔ (جنگ،DAWN۔٣٢ جنوری) ٭حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے ٩٤ کارکنو ں کو پے رول پر رہا کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ نے اپنے ٠٥ کارکنو ں کو پے رول پر رہا کرنے کے لئے حکومت کو ان کے نام فراہم کئے تھے۔لیکن حکومت نے ٩٤ کارکنو ں کو رہا کر دیا ہے۔ان کارکنو ں کو کراچی سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا۔,DAWN)٩٢ جنوری) ٭حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے ١٣١ کارکنو ں کو پے رول پر رہا کردیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے ہی اپنے کارکنو ں کی فہرت حکومت کو فراہم کی تھی۔رات گئے رہائی پانے والو ں کا استقبال قاضی خالد ،لیاقت قریشی اور صغیر انصاری نے کیا۔کارکنان رہائی کے بعد ٠٩ گئے۔رہائی پانے والو ں میں خیر پور کا آصف بھی شامل ہے جسے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (خیر پور) موت کی سزا سنا چکی ہے۔اس پر قتل کا الزام تھا۔قتل کے مقدمے میں ملوث الفلاح کے علاقے کے کارکن منیر کی رہائی بھی عمل میں آئی۔ (جسارت،جنگ۔٠٣ جنوری) ٭شہر میں عید الفطر کے روز ٣ روز کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں مہاجر قومی موومنٹ کے دو کارکنان سمیت ٤ افراد ہلاک اور متحدہ قومی موومنٹ کے ٢ کارکنان سمیت ٢١ افراد زخمی ہو گئے۔ (جسارت،جنگ۔٢ فروری) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ٤ افراد ہلاک۔کورنگی میں بھتہ دینے سے انکار پر مسلح ملزمان نے ٢ افراد کو ہلاک کر دیا۔ (جنگ۔٥ فروری) ٭سندھ ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس نا ظم حسین صدیقی اور مسٹر جسٹس عبدالحمید ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مشہور میجر کلیم کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کر تے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ،سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عمران فاروق،وائس چیئر میں سلیم شہزاد،سابق رکن قومی اسمبلی صفدر باقری،ارشد نعیم عرف زیدی،اسماعیل قریشی اور دیگر کو بری کر نے کا حکم دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رفیق احمد اعوان نے مذکورہ ٦١ افراد کو مفرور قرار دیکر ٩ جون ٤٩٩١ءکو ٧٢،٧٢ سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔سندھ ہائی کورٹ کی فاضل عدالت نے گرفتار ملزمان اشفاق چیف،حاجی جلال،اور جاوید کاظمی کو بھی بری کر تے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر مذکورہ تینو ں ملزمان کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو ں تو انہیں بھی بر کر دیا جائے۔خصوصی عدالت نے مذکورہ تینو ں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر ٠٣،٠٣ سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔ (جسارت،جنگ۔٧ فروری) ٭نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر غفور احمد نے کہا ہے کہ الطاف حسین اہل کراچی کے سو فیصد ووٹ لے کر بھی ان کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔جن علاقوں میں ایم کیو ایم کی حمایت سب سے زیادہ ہے ان ہی علاقوں میں جرائم سب سے زیادہ ہو رہے ہیں۔ضلع وسطی جو ایم کیو ایم کا گڑھ ہے وہا ں گزشتہ مہینو ں میں ٦٢ لڑکیا ں اغواءہو چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے علاقہ نا ظم آباد کے عید ملن پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین کس منہ سے لندن میں بیٹھ کر حکومت سے مطالبے کر رہے ہیں کہ ان کے لوگوں کو نو گو ایریا میں آباد کیا جائے۔ان کے مرنے والے کارکنان کو معاوضے دیئے جائیں حالانکہ ان کا اپنا آدمی حکومت میں سینئر وزیر ہے۔وفاقی حکومت میں بھی وہ شریک ہیں۔انہو ں نے کہا کہ یہ الزام لگانے والے کہ مذہبی جماعتو ں نے مہاجرو ں کے مسائل حل نہیں کےئے یہ بتائیں کہ انہو ں نے مہاجرو ں کے کتنے مسائل حل کئے ہیں۔سوائے اس کے ہزارو ں بچے اپنے گھر و ں سے بے گھر ہو گئے اور سینکڑو ں اپنے ماں باپ،بہن بھائیو ں کو دنیا ں میں روتا ہوا چھو ڑ کر اپنے جھو ٹے خداو¿ں کی انا پر قربان ہو گئے۔انہو ں نے کہا الطاف حسین مذہبی لوگو ں کو الزام نہ دیں کیو ں کہ خون میں نہانے والے ہمارے ہی جگر کے گوشے ہیں۔جن کے ہا تھ میں ایم کیو ایم نے قلم لے کر کلاشن کوف تھمادی ہے۔ (جسارت۔٠١ فروری) ٭منگھو پیر پولیس نے اسلامیہ کالونی پریشان چوک پر ہنگامہ آرائی کرنے والے ٦ افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر انچارج اور کارکنان ہیں۔گرفتار ہونے والو ں میں ندیم پیر زادہ،محمد حفیظ،ضیاءالدین عرف جاوید تیلی،شاہد منظور اور محمد یونس رفیق شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے ٢ ٹی ٹی پستول بر آ مد ہوئے۔ (جسارت۔٢١ فروری) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر آفتاب احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کی موجودہ صورتحال خراب کر نے میں سرکاری ایجنسیا ں ملوث ہیں۔نو گو ایریا ختم نہیں ہوئے تو ہم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور نہ ہی ہون ے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ ملک کے ہر پھڈے میں ایجنسیو ں کا ہا تھ ہے۔ (جسارت۔٤١ فروری) ٭ایم کیو ایم نے پاکستان میں امریکی سفیر کو الطاف حسین کا خصوصی پیغام پہنچا دیا ہے۔الطاف حسین نے امریکی سفیر کے نام خط میں کہا ہے کہ پاکستان میں نواز شریف حکومت کے حلیف ہونے کے با وجود متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنو ں اور لیڈروں کے انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ایم کیو ایم کے ٤ رکنی وفد نے جمعہ کے روز امریکی سفیر سے ان کی رہائش گاہ (اسلام آباد) میں ملاقات کی سینیٹر آفتاب شیخ کی قیادت میں سفیر سے ملنے والے وفد میں شامل نسرین جلیل نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے امریکی سرمایہ کارو ں کو کراچی میں تحفظ فراہم کر نے کے لئے امریکی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے۔تاہم امریکی قیادت سے کہا گیا ہے کہ حکومت کا حصہ ہو نے کے با وجود ایم کیو ایم کی قیادت اور اس کے کارکنو ں کو خلاف سرکاری ایجنسیو ں کی پر تشدد کاروائیا ں جاری ہیں۔پولیس مقابلو ں کے نام پر کارکنو ں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔الطاف حسین کے پیغام کے بارے نسرین جلیل نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے خط میں نو گو ایریاز کے بارے میں بھی امرکی سفیر کو آگاہ کیا ہے۔جبکہ امرکی سفارت خانے کے اطلاعات کے شعبہ سے وابستہ ایک افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کر نے کی درخواست پر انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی لسانی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے امریکی سفیر سے درخواست کی ہے کہ الطاف حسین کی پاکستان آمد کے بعد آئین پاکستان کے تحت انہیں بطور سیاسی لیڈر اپنی سرگرمیاں آزادانہ جاری رکھنے کے لئے امریکی قیادت ضمانت فراہم کرے۔ (جسارت۔١٢ فروری) ٭فیریئر تھانہ کے علاقہ میں ہفتہ کی شام نا معلوم دہشت گردو ں نے فائرنگ کر کے کلفٹن فلائی اوور برج پر کام کر نے والے ٢ غیر ملکی ماہرین تعمیرات کا قتل کر دیا۔اور اطمینان سے واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔دونو ں ماہرین تعمیرات کا تعلق ایران سے ہے۔ان میں سے ایک کا نام مرتضیٰ ادیب زادے اور دوسرا علی محمد مصطفیٰ جیبی زادے شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٢٢ فروری) ٭کورنگی تھانہ کے علاقہ میں نا معلوم کار سوارو ں کی اندھا دھن فائرنگ سے دو معصوم بہنو ں سمیت ٨ افراد جا ں بحق اور ٣ زخمی ہو گئے۔متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامئے کے مطابق جا ں بحق ہونے والے متحدہ کا یونٹ انچارج اور کارکن تھے۔متحدہ قومی موومنٹ نے اس واقعہ کی ذمہ داری حقیقی کے دہشت گردو ں پر عائد کی ہے۔کورنگی کے علاقے ہی سے نا معلوم نو جوان کی لاش ملی۔ (جسارت،جنگ۔٣٢ فروری) ٭حکومت کی حلیف جماعت متحدہ قومی مومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی و سینٹ نے مشترکہ اجلاس میں اپنی ہی حکومت کے خلاف زبر دست احتجاج کر تے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو حیرت زدہ کر دیا۔ایم کیو ایم کے ارکان نے قاتل قاتل حکومت قاتل کے نعرے لگائے اور صدر مملکت کی تقریر وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے جا کر پھاڑ دی۔اس دوران لیگی اور متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ کے دوران ہا تھاپائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔دونو ں کے درمیان تلخ جملو ں کا تبادلہ ہوا۔حکومتی اتحادی جماعت نعرے بازی کر تے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر تے ہوئے باہر نکل گئے۔سینیٹر آفتاب شیخ نے کہا کہ ہم کارکنو ں کے قتل عام پر چپ نہیں رہ سکتے۔ (جسارت،جنگ۔٤٢ فروری) ٭کراچی شرقی کے سب سے زیادہ فساد زدہ علاقہ کورنگی سے پیر کی صبح بھی ایک شخص کی ہا تھ پیر بندھی لاش ملی۔گزشتہ ٤٢ گھنٹو ں کے دوران کورنگی کے علاقے میں ٠١ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دریں اثناءکورنگی،ملیر اور لانڈھی کے بعض علاقوں میں پیر کے روز سخت کشید گی رہی۔علاقہ میں ایم کیو ایم کے دونو ں گروپو ں میں وقفہ قفہ سے مورچہ فائرنگ جاری رہی۔ (جسارت۔٤٢ فروری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کورنگی میں ایم کیو ایم کے ٥ جواں سال کارکنو ں،ایک ہمدرد اور ٢ معصوم بچیو ں سمیت ٨ افراد کے سفاکانہ قتل کی ذمہ دار سرکاری ایجنسیا ں ہیں۔جنہو ں نے اپنے زر خرید حقیقی دہشت گردو ں کے ذریعے بر بریت کرائی ہے ۔الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف سے کہا کہ اگر وہ سرکاری ایجنسیو ں اور ان کے زرخرید دہشت گردو ں کو لگام نہیں دے سکتے اور ان کے ہا تھو ں ایم کیو ایم کے کارکنو ں و ہمدردو ں کا قتل بند نہیں کراسکتے تو ہمیں صاف صاف بتا دیں تا کہ ہم حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کا حتمی فیصلہ کر نے میں آزاد ہو ں۔انہو ں نے کہا کہ بائیکا ٹ کے سوا احتجاج ریکارڈ کرانے کا کوئی طریقہ نہ تھا۔ (جسارت،جنگ۔٤٢ فروری) ٭ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سینیٹر آفتاب شیخ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ کورنگی کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے حکومت کو ٤٢ گھنٹے کا الٹیمیٹمدیا ہے۔اس کے بعد بدھ کی شام رابطہ کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔وہ منگل کی شام ٠٩ زیرو پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ (جسارت،جنگ۔٥٢ فروری) ٭متحدہ قومی موومنٹ کے ٤ رکنی وفد نے سینیٹر آفتاب شیخ کی قیادت میں بدھ کو گورنر ہاو¿س ( کراچی) میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کورنگی میں ہلاک ہونے والو ں کے ورثاءکو ٢ لاکھ اور زخمیو ں کے لئے ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا۔اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کے ایک ترجمان نے بتایا الٹی میٹم کی مدت کو التواءمیں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ (جسارت،جنگ۔٦٢ فروری) ٭گلزار ہجری تھانہ کے علاقہ میں الآصف اسکوائر میں یکے بعد دیگرے ٹائم بمو ں کے ٢ دھماکے ہوئے جن میں ٧ افراد جا ں بحق اور ٧٢ زخمی ہوئے۔٨ کی حالت نا زک ہے۔درجن بھر سے زائد دکانیں اور کھو کھے تباہ ہو گئے۔فلیٹو ں کو بھی نقصان پہنچا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔یکم مارچ) ٭انسداد دہشت گردی کی ضلع شرقی کی خصوصی عدالت کے جج آغا رفیق احمد نے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت شیخ ریاست،عیسیٰ،اکبر اور زاہد کے خاف بلواہ،ہنگامہ آرائی،تو ڑ پھو ڑ اور جرم پر اکسانے کے بارے میں درج مقدمات میں تمام افراد کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے الطاف حسین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مذکورہ سا تھیو ں کے ہمراہ ٧١ مارچ کو عدالت کے رو بر پیش ہو ں۔ (جنگ۔٣ مارچ) ٭ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آغا رفیق احمد خان نے کونگی میں قتل،ہنگامہ آارائی،تو ڑ پھو ڑ اور بلوے کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین،صوبائی وزیر محنت شعیب بخاری،قاضٰ خالد،اجمل دہلوی،محمد یاسین،ذاکر حسین قریشی اور عرشی چریا سمیت ٥٢ افراد کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے ملزمان کو ١١ اپریل کو عدالت میں حا ضر کر نے کا حکم دیا ہے۔ (جنگ،٤ مارچ) ٭متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کو ٨٤ گھنٹو کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر اگر ٨٤ گھنٹو کے اندر نو گو ایریاز ختم نہ کئے گئے تو ہم حکومت سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔یہ بات متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر سینیٹر آفتاب شیخ،سینیٹر اجمل دہلوی اور سینیئر صوبائی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے منگل کی شب کراچی پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔انہو ں نے بتایا کہ ١٢ فروری ٧٩٩١ءکو نواز لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان جو تحریری معاہدہ ہوا تھا اس کے اہم نکات میں نو گو ایریاز کا خاتمہ شامل تھا۔ رابطہ کمیٹی کے رہنماو¿ں نے بتایا کہ نو ھو ایریا کے حوالے سے ٠٢ اجلاس ہوئے لیکن ان میں آج تک کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔انہو ں نے کہا کہ نو گو ایریا ز میں قابض حقیقی گروپ کو ایک ادارے کی مکمل سرپرتی حاصل ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ حکومت گزشتہ ایک سال سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے لیکن اس نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔لہٰذا مجبوراً ہمیں یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨١ مارچ) ٭وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو نا جائز قرار دیتے ہوئے انہیں تسلیم کر نے سے انکار کر دیا ہے۔وزیر اعظم نے واحض کر دیا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبات نا جائز ہیں جن کا تسلیم کیا جانا ممکن نہیں۔ تاہم حکومت مذاکرات کا آپشن ختم نہیں کر ے گی۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مائوس ہو کر کراچی واپس آ گئے۔ (جسارت۔٩١ مارچ) ٭ متحدہ قومی موومنٹ اور حکومتی وفد کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد یہ طے پایا ہے کہ ایک ماہ کے اندر نو گو ایریا ز ختم کر دیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کاروائی کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔با وثوق ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے اس مطالبے کو بھی مشروط طور پر منظور کر لیاکہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں۔اس طر ح متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دیئے جانے والے الٹی میٹم کے باعث پیدا شدہ بحران بظاہر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جمعرات کو نائن زیرو پر ہونے والے مذاکرات حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جانے کے وعدے کی بنیاد پر کامیاب ہو گئے ہیں ۔٥ رکنی حکومتی وفد الٹی میٹم کا وقت ختم ہونے سے پہلے نائن زیرو پہنچ گیا۔بند کمرے میں مذاکرات ٣ گھنٹے سے زائد جاری رہے۔ہدایات کے لئے بار بار لندن اور اسلام آباد رابطہ کیا گیا۔حکومتی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی بھی شامل تھے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٢ مارچ) ٭سندھ حکومت نے کراچی آپریشن میں مارے جانے والے ایم کیو ایم کے کارکنو ں کے اہل خانہ کے لئے مزید ٥ کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ یہ رقم مسلم لیگ ایم کیو ایم معاہدے کے تحت جاری کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کو ٥ کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے۔اس طر ح حکومت کراچی آپریشن کے متاثرین کے لئے اب تک ایم کیو ایم ٠١ کروڑ روپے فراہم کر چکی ہے۔شام کو شائع ہونے والے ایک مقامی انگریزی روز نامے کے مطابق یہ رقم اس وقت جاری کی گئی جب دونو ں اتحادیو ں میں سنگین اختلافات پائے جاتے ہیں۔اور ایم کیو ایم حکومت سے علیحدگی کے لئے الٹی میٹم اور دھمکیا ں دے رہی ہے۔اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خزانہ سردار احمد نے کہا کہ یہ رقم ایک ہفتہ قبل وفاقی حکومت نے محکمہءخزانہ کو جاری کی تھی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٢ مارچ) ٭وزارت داخلہ پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ میں سینئر وزیر فاروق ستار،گیارہ ارکان قومی اسمبلی،٥ سینیٹرو ں ،ایک وفاقی وزیر اور تمام صوبائی وزراءاور ارکان صوبائی اسمبلی سمیت ایک سو رہنماو¿ں اور کارکنو ں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے ہیں۔ (جسارت۔٠٢ مارچ) ٭کراچی ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں یوم پاکستان کے موقع پر اچانکج پھو ٹ پڑ نے والے فسادات میں مہاجر قومی موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور پولیس سب انسپکٹر سمیت ٨١ افراد قتل کر دیئے گئے۔جبکہ ضلع وسطی میں ٢ افراد کو قتل کیا گیا۔ابراہیم حیدر ری سے بوری بند لاش بر آمد ہوئی۔مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے ٥١ گا ڑیا ں نظر آتش کر دیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ مارچ) ٭متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں اپنے کارکنو ں و حامیو ں کے بہیمانہ قتل کے خلاف بدھ(آج) ملک گیر یوم سوگ کا اعللان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے دہشت گردو ں نے گزشتہ ٤٢ گھنٹو کے دوران اس کے گیارہ کارکنو ں،بزرگو ں اور بچو ں کو ہلاک کر دیا۔منگل کو نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنویئنر سینیٹر آفتاب شیخ نے صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ایک ہمگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے تمام ٹرانسپورٹرو ں اور تجارتی و کارو باری مراکز کے مالکو ں اور دکاندرو ں سے اپیل کی ہے کہ اپنا کرو بار بند رکھیں۔ انہو ں نے صدر رفیق تارڑ اور وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ رکاری ایجنسیو ں کی جانب سے حقیقی دہشت گردو ں کی سرپرستی بند کرائی جائے۔ نو گو ایریاز پر سے حقیقی دہشت گردو ں کا مسلح قبضہ ختم کرایا جائے۔جبکہ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی تو ثیق کر دی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ مارچ) ٭مہاجر قومی موومنٹ نے شہر میں تشدد کی حالیہ لہر کے دوران اپنے ١١ کارکنو ں کے قتل پر بدھ ٥٢ مارچ کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئر میں بدر اقبال نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کراچی کے شہریو ں سے اپیل کی ہے کہ بے گناہ افراد کے قتل کے خلاف بدھ کو ہڑتال کریں اور ٣ روزہ سوگ منانئیں۔بدر اقبال نے کہا کہ متحدہ کے اندرونی خلفشار نے کراچی کے لوگو ں کا سکون چھین لیا ۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ مارچ) ٭متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے یوم سوگ اور ماہجر قومی موومنٹ کی ہپڑتال کی اپیل پر بدھ کو شہر میں مکمل ہڑتال رہی اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔پورا شہر ویران نظر آ رہا تھا۔سڑکو ں پر برائے نام گا ڑیا ں نظر آئیں ۔گلی محلے کی دکانو ں سے لیکر بڑے بڑے کارو باری و تجارتی مراکز تک سارا شہر بند رہا۔سرکاری خزانے کو ہڑتال سے ٥ ارب روپے کا نقصان ہوا۔جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھر پور و تاریخی یوم سوگ منانے پر تاجرو ں،صنعت کارو ں اور محنت کشو ں سمیت تمام شعبات سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦٢ مارچ) ٭متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سرکاری ایجنسیو ں نے اپنی پشت پناہی میں دہشت گردو ں سے قتل عام کرایا۔یہ ایجنسیو ں کا تشکیل شدہ منصوبہ تھا۔انٹر نیشنل ججو ں کا غیر جانبدار فورم بنایا جائے تو میں ثابت کر دو ں گا کہ ایجنسیو ں کو جب یہ پتہ چلا کہ نو گو ایریاز کا خاتمہ ہونے والا ہے تو انہو ں نے سازش کے ذریعے ان علاقوں میں قتل و غارت گری کروائی تاکہ نو گو ایریاز کا معاملہ اٹھایا ہی نہ جا سکے۔ (جنگ۔٧٢ مارچ) ٭کراچی ضلع وسطی کے علاقوں جو ہر آباد اور عزیز آباد میں ٢ بم دھماکو ں میں ٣ افراد جا ں بحق اور ٤ پولیس والو ں اور ٢ خواتین سمیت ٦٣ افراد زخمی ہو گئے۔پہلا دھماکہ بھائی جا ن چوک فیڈرل بی ایریا میں ہوا۔تھانہ پریڈی کے احاطے میں واقع ٹریفک پولیس سیکشن پر دہشت گردو ں نے ٣ دستی بم پھینکے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔یکم اپریل) ٭وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے نو گو ایریا کے خاتمے اور کارکنو ں کی رہائی کے لئے متحدہ کے مطالبات تسلیم کر نے سے انکار کر دیا ہے۔سندھ حکومت غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے متحدہ اپنے مطالبات پر سختی سے کاربند ہے۔منگل کی شب سندھ ہاو¿س میں گورنر سندھ معین الدین حیدر،وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی،وزیر داخلہ چوہدری شجاعت حسین اور دیگر اعلیٰ حکام نے طویل اجلاس میں فیصلہ کیا کہ نو گو ایریا ز کے خاتمے کے لئے حکومت کوئی کاروائی نہیں کرے گی۔اجلاس کی صدارت چوہدری شجاعت نے کی۔ ان کا مووقف تھا کہ کراچی میں نو گو ایریاز کا کوئی وجود نہیں۔وفاقی کابینہ کے ایک رکن کے مطابق متحدہ کے جائز مطالبات پہلے ہی تسلی کئے جا چکے ہیں۔مزید مطالبات نا جائز ہیں۔اسے بلیک میلنگ ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔اعلیٰ سطح کے اس اجلاس میں حکومت کی ایک رپورٹ پر بھی غور کیا گیا جو ایم کیو ایم سے متعلق تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے باہمی جھگڑے کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔دونو ں گروپو ں کے لئے ایک دوسرے کے علاقے ایک دوسرے کے لئے نو گو ایریاز ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔یکم اپریل) ٭ذرائع کے مطابق مسلم لیگ متحدہ قومی موومنٹ اتحاد بر قرار رکھنے کا آخری موقع دینے کا فیصلہ کر تے ہوئے وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کو کراچی میں امن و امان بحال رکھنے کی ذمہ داری پوری کر نے کئے کہا ہے۔اور یہ واضح کر دیا ہے کہ وفاقی حکومت اب کسی بھی مطالبے یا بلیک میلنگ کے سامنے نہیں جھکے گی۔سندھ میں رینجرز کی نفری برقرار رہے گی۔نام نہاد نو گو ایریاز ختم کر نے کے لئے کوئی آپریشن نہیں ہوگا۔مسلم لیگ ذرائع کے مطابق غیر ضروری مطالبات جاری رہے تو سندھ حکومت سے اپنے آپ کو الگ کر لیں گے۔متحدہ کے وہ مطالبات تسلیم کر چکے ہیں جو حد کے اندر تھے۔ (جنگ۔٣ اپریل) ٭لانڈھی،بفرزون اور شارع فیصل کے علاقوں میں فائرنگ سے متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے ایک ایک کارکن سمیت ٣ افراد ضا ں بحق ہو گئے۔ (جسارت۔٦ اپریل) ٭کراچی میں عید الاضحی کی تعطیلات اور جمعہ کو فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک کانسٹیبل سمیت ٢١ افراد ہلاک اور نصف درجن زخمی ہو گئے۔لیاقت آباد کے بیشتر علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے حامیو ں کے درمیان گزشتہ تین دنو ں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١١ اپریل) ٭وزیر اعظم نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے ٧ رکنی وفد کی ملاقات بے نتیجہ رہی۔متحدہ کا وفد ٧١ اپریل کو وزیر اعظم سے دوبارہ ملاقات کرے گا۔وزیر اعظم نواز شریف نے متحدہ سے کہا کہ وہ بلیک میلنگ کا راستہ ترک کر کے جائز مطالبات لیکر آئیں تو وہ حل کئے جا سکتے ہیں۔متحدہ کے ٧ رکنی وفد کی آفتاب شیخ نے قیادت کی وفد میں خالد مقبول صدیقی،فاروق ستار،شعیب بخاری،قاضی خالد،مصطفی کمال رضوی اور نسرین جلیل شامل تھے۔وزیر اعظم نے وفد سے کہا کہ حکومت ایجنسیو ں کی رپورٹ پر فیصلے کر تی ہے اور ایجنسیو ں کی رپورٹ یہ ہے کہ کراچی میں نو گو ایریا کا کوئی وجود نہیں۔ملاقات کے بعد سندھ کے سینئر وزیر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ ٨١ اپریل کے الٹی میٹم پر قائم ہے۔٨١ اپریل کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ (جسارت۔٥١اپریل) ٭حکومت ایم کیو ایم مذاکرات میں ڈیڈ لاک بر قرار ہے اور مذکرات کا انتةائی اہم دور جمعہ کے روز ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہوا۔مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزیر پیٹرولیم چوہدری نثار علی اور وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کی۔جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حصین مذاکراتی ٹیم کے ارکنان سینیٹر آفتاب شیخ ،سینیٹر نسرین جلیل،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ڈاکٹر فاروق ستار،شعیب بخاری ایڈو کیٹ،قاضٰ خالد ایڈو کیٹ اور الطاف حسین کے پولیٹیکل سیکریٹری ندیم نصرت مذاکرات میں شریک ہوئے۔مذاکرات میں حکومت ایم کیو ایم معاہدے الخصوص نو گو ایریاز اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان نے کارکنو ں کے قتل،دہشت گردی کے مسلسل واقعات،کارکنو ں کی رہائی،ماورائے عدالت ہلاکتو ں کے کمیشن کے قیام اور عوامی مسائل کے بارے میں معاہدے کی نکات پر کھل کر بات کی۔اور اس پر عمل در آمد کیطرف حکومتی وفد کی توجہ مبذول کرائی۔ (جسارت۔٨١ اپریل) ٭حکمراں مسلم لیگ (ن) اور اور اس کی حلیف جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان لندن میں ٣ روزہ مذاکرات کے بعد اختلافات اور شکایات کے باوجود اتحاد جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی مبینہ نو گو ایریاز ختم نہ کر نے پر حکومت کو ٨١ اپریل تک الٹی میٹم دے رکھا تھا۔ہفتہ کے روز ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مذاکرات کا تیسرا اور فیصلہ کن دور ہوا۔جس میں دونو ں طرف سے متنازعہ معاملات پر اپنا اپنا مووقف تفصیل کے سا تھ بیان کیا گیا۔ اور ١٢ فروری ٧٩٩١ءکو دونو ں جماعتو ں کے درمیان ہو نے والے معاہدے پر عمل در آمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔نو گو ایریاز ختم نہ کر نے اور معاہدے کی چند شقو ں پر عدم عمل در آمد پر ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں نے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اور حکومتی ٹیم پر زور دیا کہ طے پانے والے معاہدے پر پورے اخلاص نیت کے سا تھ من و عن عمل در آمد کیا جائے تاکہ دونو ں جماعتو ں کے درمیان اتحاد برقرار رہ سکے۔حکومتی ٹیم نے ایم کیو ایم کے رہمناو¿ں کو معاہدے کی بعض شقو ں پر عمل در آمد کی راہ میں حائل مشکلات اور دشواریو ں سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ معاہدے پر عمل در آمد کیا جائے گا۔جبکہ ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں نے عوام ،صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ سے اتحاد جاری رکھنے اور حکومت سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔لندن سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے معاہدے پر عمل در آمد میں سستی اور اور بعض شکایات کے با وجود اتھاد اور تعاون جاری رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔جبکہ حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبات کی حمایت کی اور یقین دلایا کہ معاہدے پر عمل در آمد اور شکایات کے ازالے کے لئے کوئی وقیقہ فرو گزاشت نہ رکھا جائے۔ (جسارت،جنگ،ڈان٩١ اپریل) ٭متحدہ قومی مومنٹ اور حکومت کے درمیان لندن میں مذاکرات کے نتیجے میں متحدہ کے مزید ٠٧ کارکنو ں کو پے رول پر رہا کرنے اور سندھ میں خدمت خلق کمیٹیو ں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے متحدہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اشفاق چیف اور حاجی جلال سمیت ٠٧ کارکنو ں کو آئندہ ہفتے پے رول پر رہا کر دیا جائے گا۔جبکہ ٢٩٩١ءکے بعد درج ہونے والے ٤ ہزار مقدمات کے بارے میں کیس ٹو کیس فیصلہ کیا جائے گا۔ (جسارت۔٥٢ اپریل) ٭وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے ایم کیو ایم کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے دور میں درج کئے گئے مقدمات آج کے بعد ختم ہو ں گے۔یہ مقدمات سیاسی بنیادو ں پر قائم کئے گئے جو جھو ٹے تھے۔ انہو ں نے یہ اعلان جمعرات کی شب سندھ اسمبلی میں امن و امان پر بحچ کو سمیٹتے ہوئے کہی۔ (جسارت،جنگ۔یکم مئی) ٭کراچی میں فائرنگ اور تشدد،خاتون سمیت ٤ افراد جا ں بحق،٣ گا ڑیا ں نذر آتش۔(جسارت۔ ٣ مئی) ٭متحدہ قومی موومنٹ کے کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاءاور اس کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں انتظامی بنیادو ں پر مزید صوبے اور انتظامی یونٹ قائم کر کے انہیں زیادہ سے زیادہ خود مختار بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے حیدر آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ (جسارت،جنگ۔٤ مئی) ٭کراچی کے مختلف علاقو ں میں فائرنگ و تشدد کے نتیجہ میں پیپلز پار ٹی ضلع وسطی کے صدر نعیم حسنی اور ان کے جواں سال صاحبزادے سمیت ٥ افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ (جسارت،جنگ۔٩ مئی) ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج شمشاد قاضی نے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حصین شعیب بخاری،عبدلاقادر لاکھانی،اجمل دہلوی،وکیل جمالی سمیت ٩ ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے ٢ جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔۔ (جسارت،جنگ۔٥١ مئی) ٭گلشن اقبال بلاک ون میں یکے بعد دیگرے ٢ بم پھٹنے سے کمسن بچے سمیت ٢ افراد جا ں بحق اور ٤٢ زخمی ہو گئے۔ (جسارت،جنگ۔٧١ مئی) ٭کراچی میں فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل سمیت ٦ افراد ہلاک ہوئے ،اورنگی سے بوری بند پیش امام کی لاش ملی۔ (جسارت۔٢٢ مئی) ٭کراچی کے مختلف علاقو ں میں فائرنگ و تشدد سے PPI کے قائد سرور اعوان کے پوتے سمیت ٦ افراد جا ں بحق ہو گئے۔جبکہ پی پی آئی کے قائد کا بیٹا اہل خانہ سمیت زخمی ہوا۔ (جسارت،جنگ۔٦٢ مئی) ٭لانڈھی ،کورنگی، ملیر سمیت کئی علاقوں میں فائرنگ و تشدد کے واقعات میں مہا جر قومی موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن ،کارکنو ں اور ضعیف العمر خاتو ں سمیت ٨ افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ہلاکتو ں کے بعد مختلف علاقو ں میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔کورنگی میں ایم کیو ایم کے متحارب دھڑو ں میں مورچہ بند فائرنگ ،خاتو ں سمیت ٣ افراد زد میں آکر جا ں بحق ہوئے۔ (جسارت،جنگ۔٨٢ مئی) ٭اسٹیل ٹاو¿ن اور مو¿من آباد کے علاقو ں میں نا معلوم دہشت گردو ں کی اندھا دھن فائرنگ کے باعث ٦ پولیس اہلکارو ں سمیت ٤١ افراد جا ں بحق اور رینجرز کے میجر،ڈی ایس آر اور کمسن بچے سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔ایم کیو ایم کے دونو ں دھڑو ں میں شدید فائرنگ جاری۔ (جسارت،جنگ۔٩٢ مئی) ٭شہر کے مختلف علاقو ں میں فائرنگ سے متحدہ کے ٢ کارکنو ں سمیت ٧ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ (جسارت۔٠٣ مئی) ٭دہشت گردو ں کی فائرنگ سے بچی سمیت ٤ افراد ہلاک ۔(جنگ۔یکم جون) ٭کراچی میں سابق رکن سندھ اسمبلی شہاب الدین کے بھائی،ایک عورت،ایک متحدہ کے کارکن سمیت ٦ افراد کو قتل کر دیا گیا۔لیاقت آباد میں دن بھر متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے دو دھڑو ں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے ٢ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ (جسارت،ڈان۔٢ جون) ٭شہر کے مختلف علاقو ں میں فائرنگ و تشدد کے نتیجہ میں نو عمر بچی سمیت ٩ افراد جا ں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔٦ لاشیں بوری میں بند ملیں۔کراچی وسطی کے علاقو ں میں متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ میں جاری جنگ شدید ہو گئی۔اوک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ جاری ہے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٣ جون) ٭کراچی میں مزید ٦ افرد ہلاک،ہا تھ پیر بندھی لاشیں ملتے کا سلسلہ جاری۔(جسارت،جنگ،ڈان۔٤ جون) ٭کورنگی میں دہشت گردو ں کا راج،مہاجر قومی موومنٹ کے دو کارکنو ں سمیت ٤ افراد کو کورنگی میں فائرنگ اور تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔مجموعی طور پر ٥ افراد کی لاشیں ملیں۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٦ جون) ٭کراچی میں پیپلز پار ٹی کے رہنماءاور سابق مشاورتی کونسلر محمد حسین بدھا سمیت ٤ افراد کا قتل۔ (جسارت،جنگ۔٩ جون) ٭کراچی میں دہشت گردی ،٣ خواتین،پولیس اہلکار اور ڈاکٹر سمیت ٠١ افراد ہلاک۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٢١ جون) ٭کراچی میں فائرن اور تشدد سے سب انسپکٹر اور خاتون سمیت ٦ افراد ہلاک ہوئے۔ (جسارت۔٣١ جون) ٭کراچی میں فائرنگ و تشدد سے عورت ار بچہ سمیت ٠١ فراد جا ں بحق۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٦١ جون) ٭کراچی میں دہشت گردی،جماعت اسلامی کے سابق کونسلر سمیت ٤١ فراد قتل کر دیئے گئے۔مختلف علاقو ں میں فائرنگ و کشید گی بر قرار۔دہشت گردو ں نے کورنگی میں گھر میں گھس کر باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٧١ جون) ٭کراچی میں دھماکے اور فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت ٣ افراد ہلاک اور ٦ زخمی ہوئے۔تیموریہ بلاک N میں ضلع وسطی کے ڈی ایس پی شمیم احمد کو گھر میں گھس کر گولیا ں ماری گئیں۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٨١ جون) ٭کراچی میں دو زبر دست بم دھماکے،خاتون سمیت ٦ افراد قتل۔سندھ سیکریٹریٹ اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے قریب مو ٹر سائیکلو ں میں نصب بم پھٹنے سے ٢ بھارتی با شندو ں سمیت ٨١ افراد زخمی ہو گئے۔جبکہ متعدد گا ڑیا ں تباہ ہو گئیں۔ (جسارت۔٩١ جون) ٭کراچی میں قتل غارت گری کا سلسلہ جاری،ایک خاتون سمیت مزید ١١ افراد جا ں بحق ہو گئے۔مختلف علاقو ں میں کئی افراد زخمی ہوئے۔لیاقت آباد اور دیگر علاقو ں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔لیاقت آباد میں فائرنگ سے ٣ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ (جسارت،ڈان۔٠٢ جون) ٭کراچی میں دھشت گردی سے مزید ٢١ افراد جا ں بحق ہو گئے۔جس میں سے ٧ بوری بند لاشیں کھڑی گا ڑیو ں سے ملیں،شہر میں زبر دست خوف و ہراس ،زندگی مفلوج۔برنس رو ڈ پر ٢ بسیں نذر آتش کر دی گئیں۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔١٢ جون) ٭متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی ،حیدر آباد اور سندھ کے شہری علاقو ں میں میں امن و امان کے لئے فوج تعینات کر نے پر صوبے اور مرکز میں مسلم لیگ سے اتحاد ختم کر نے کی دھمکی دی ہے۔ اور کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ کے شہری علاقو ں میں فوج کی تعیناتی کے خاف شدید زد عمل ظاہر کرے گی۔ذرائع کے مطا بق متحدہ نے یہ دھمکی آئین کے دفعہ ٥٤٢ کے تحت سول حکومت کی مدد کے لئے حساس ادارو ں کی مدد حا صل کر نے پر وزیر اعظم کے غور کر نے کے بعد دی ہے۔ (جسارت۔١٢ جون) ٭حومت سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قتل و دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان کی در خواست بریت میں سرکاری وکیلو ں کو مخالفت و اعتراض نہ کر نے کی ہدایت کی ہے۔جس کی بنا پر ہفتے کو دو مقدمات میں آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ٨ ملزمان کی در خواست بریت متعلقہ متحت عدالت نے منظور کر لی اور انہیں بری کر نے کا حکم جاری دیا۔ (جسارت۔١٢ جون) ٭کراچی میں دہشت گردو ں کی فائرنگ،٣ پولیس اہلکارو ں سمیت مزید ٦ افراد جا نبحق۔مختلف علقو ں میں متحارب گروپو ں میں فائرنگ کا تبادلہ،محاذ آرئی نے شہر کی رونکیں چھین لیں۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٢٢جون) ٭جو ڈیشنل مجسٹریٹ سینٹرل ایس ایم شکیل نے سینیئر صوبائی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے ٩ اہم شخصیتو ں کو اشتہاری ملزم قرار دیا ہے۔ملزمان کے خاف نار تھ نا ظم آباد تھانہ میں ایک مکان پر حملہ کا مقدمہ درج ہے۔ اس مقدمہ میں ڈاکٹر فاروق ستار،قومی اسمبلی کے اراکین کنور خالد یونس،اے کے شمس،صوبائی وزیر محمد یوسف،اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر انصاری اور ہارون رشید،خالد مرتضیٰ،محمد ایوب اور منظور حسن شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٣٢ جون) ٭دہشت گردو ں کی فائرنگ سے ٥ افراد ہلاک اور ٠١ افراد زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والو ں میں ٤ متحدہ کے کارکن ہیں۔ (جنگ،ڈان۔٤٢ جون) ٭شہر کے مختلف علاقو ں میں فائرن کے باعث لیڈی پولیس انسپکٹر اور خاتون خانہ سمیت ٧ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٥٢ جون) ٭کراچی میں متحدہ کے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر شکیل قائم خانی اور ایک خاتون سمیت ٥ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٦٢ جون) ٭کراچی میں متحدہ کے سیکٹر انچارج فیروز مغل سمیت ٤ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والو ں میں مہاجر قومی موومنٹ کا ایک کارکن بھی شامل ہے۔ (جنگ،ڈان۔٧٢ جون) ٭کراچی میں دہشت گردی،کورنگی میدان جنگ بن گیا۔٧ افراد جا ں بحق ۔٥٣ ڈی ایریا میں مہا جر قومی موومنٹ کے دو کارکن مورچہ بند فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔آئی ایریا میں متحدہ کے کارکن کو گولی مار دی گئی۔متحارب گروہو ں میں شدید محاذ آرائی نے عوام کو بے بسی کی تصویر بنا دیا ہے۔کورنگی میں دو گروپو ں میں مورچہ فائرنگ سے ٣ افراد ہلاک ہوئے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٩٢ جون) ٭شہر میں دہشت گردی ایک بار پھر عروج پر آگئی۔جماعت اسلامی،جمعیت کے دو کارکنو ں،متحدہ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کے بھائی و بھا بھی ،مہا جر قومی موومنٹ کے کارکنو ں سمیت ٥١ افراد جا ں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔جمعیت کے محمد خضر،جماعت اسلامی کے جواں سال کارکن عبدالحامد شہید ہوئے۔حساس علاقو ں میں متحارب گروہو ں کی ایک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ جاری۔شہریو ں میں شدید خوف و ہراس۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٠٣ جون) ٭کراچی کے مختلف علاقو ں میں ٤ افراد ہلاک،چارو ں کو اغواءکر کے قتل کیا گیا۔جبکہ ٤ افراد زخمی ہوئے۔کورنگی میں دہشت گردو ں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبید المجید نے ہسپتال میں دم تو ڑا۔ (جسارت۔یکم جولائی) ٭کراچی میں پھر دہشتگردی،رینجرز و پولیس کے ٣ اہلکارو ں سمیت ٠١ افراد ہلاک ۔ہلاک ہونے والو ں میں متحدہ کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ (ڈان۔٣ جولائی) ٭کراچی میں دہشت گردی،پی پی پی کے سابق کونسلر سمیت ٨ افراد ہلاک۔ضلع وسطی سب سے زیادہ متا ثر رہا۔ جہا ں ٤ افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے۔جبکہ صوبائی رابطے کے وفاقی وزیر چو ہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی کے ٦١ تھانو ں کی حدود میں رینجرز کو آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٤ جولائی) ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج شمشاد قا ضٰ نے قتل اور اقدام قتل کے ایک مقدمہ میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین،شعیب بخاری،عبدالقادر لاکھانی،وکیل احمد جمالی،اجمل دہلوی،فہیم لانچر،عرفان اور قمر ٹڈی کے ٣ اگست تک نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٤ جولائی) ٭کراچی میں جاری دہشت گردی کے نتیجے میں ہفتے کو مجموعی طور پر ٤ افراد ہلاک ہوئے۔اورنگی ٹاو¿ن میں دن دہاڑے نا منعلوم مسلح ملزمان نے مقامی سیاستدان،سماجی رہنماءاور ہر دلعزیز شخصیت زہیر اکرم ندیم کو گولیا ں مار کر ہلاک کر دیا۔وہ مسلم لیگی کی حیثیت سے سندھ کے وزیر اور رکن قومی اسمبلی رہے۔پیپلز پار ٹی کی حکومتی ٹیم میں شامل ہو کر ایم کیو ایم سے مذاکرات کئے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٥ جولائی) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تمام کارکنو ں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ایک اور آپریشن کے لئے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور ہمت و حوصلے سے حالات کا مقابلہ کریں۔انہو ں نے یہ بات پیر کو عزیز آباد میں کارکنو ں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔انہو ں نے کہا کہ اس بار زیادہ قوت اور وسائل کے سا تھ ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔لہٰذا روپوشی کے لئے ایک سے زیادہ جگہیں کھیں۔ تاکہ کسی بھی وقت باقائدہ آپریشن شروع ہونے کی صورت میں آپ فوری طور پر روپوش ہو سکیں اور روپوشی بھی اتنی سخت ہونی چاہیئے کہ سورج کی کرن بھی نہ دیکھیں۔ (جنگ۔٧ جولائی) ٭کراچی میں دہشت گردی کی تازہ لہر،٦ افراد ہلاک۔(جسارت،جنگ،ڈان٩ جولائی) ٭کراچی میں جمعرات کو ڈسٹرکٹ ساو¿تھ میں بم کے دو خوفناک دھماکے ہوئے جن میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔جبکہ دہشت گردی کی دوسری وارداتو ں میں ٤ افرد ہلاک ہوئے۔ (جنگ۔٠١ جولائی) ٭کراچیءمیں دہشت گردی سے ٥ افراد جا ں بحق ہو گئے،ہلاک ہونے والو ں میں ٣ ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن بتائے جاتے ہیں ہیں جبکہ ایک ایم کیو ایم (متحدہ) یونٹ ٧٩١ کا فنانس سیکری ٹری بتایا جاتا ہے۔ (ڈان۔٢١ جولائی) ٭حکومت سندھ نے ایم کیو ایم (متحدہ) کے مزید قیدیو ں کو رہا کر نے سے معزرت کر لی اور سرکاری وکلاءکو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتو ں میں ان ملزمان کی ضمانت و بریت کی درخواستو ں پر مخالفت میں بھر پور دلائل دیں۔با وثوق ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے یہ فیصلہی شہر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف عوامی و سیاسی دباو کے پیش نظر کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماو¿ں و ارکان اسمبلی حاجی جلال،اشفاق چیف،جاوید قاضمی،کمال انصاری عرف پارا،اظہر سیاں اور وسیم پاچامہ سمیت تقریباً ایک ہزار سات سو افراد جیلو ں میں بند ہیں۔ (جسارت۔٢١ جولائی) ٭کراچی میں دہشت گردو ں کی فائرنگ سے ٢ کانسٹیبلو ں سمیت ٥ افراد ہلاک ہوئے۔ (جنگ،ڈان۔٣١ جولائی) ٭سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر بلدیات ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تا ہم وہ سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی قائد رہیں گے۔جبکہ متحدہ کے احسن للہ خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٤١ جولائی) ٭شہر میں جمعرات کودہشت گردی نے ایک مرتبہ پھر سنگین صور ت اختیار کرلی۔نا معلوم دہشت گردو ں کی جانب سے اغوائ،تشدد ،گولیا ں مار کر ہلاک کر کے ،آنکھو ں میں پٹیا ں،منہ میں کپڑا ٹھونس کر ،ہا تھ پیر بندھی بوری بند لاشیں پھینکنے کا سلسلہ جاری رہا۔جس کے نتیجے میں سنی تحریک کے رہنماءاور معصوم بچے سمیت مجموعی طور پر ٥ افراد جا ں بحق اور ٢ زخمی ہو گئے۔نبی بخژ کے علاقے میں سنی تحریک کے مرکزی رہنماءسلیم رضا کو گھات لگائے دہشت گردو ں نے گو لیا ں مار کر ہلاک کر دیا۔وہ اپنے گھر کے سامنے کار میں سوار ہو کر دفتر جا رہے تھے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٧١ جولائی) ٭متحدہ قومی موومنٹ اور جئے سندھ قومی محاذ نے کالا باغ ڈیم،این ایف سی ایوارڈ اور مردم شماری کے خاف متحد ہو کر جدو جہد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں جمعرات کو جئے سندھ تحریک کے مر حوم رہنماءجی ایم سید کی رہائش گاہ حیدر منزل پر دونو ں جماعتو ں کے رہنماو¿ ں کا ایک اجلاس ہوا۔جس میں طے کیا گیا کہ دونو ں جماعتو ں کے درمیان تعلقات کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے ملاقاتو ں کا سلسلہ جاری رہے گا۔آئندہ اجلس اگلے ہفتے متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوار ٹر ٠٩ نائن زیرو پر ہو گا۔اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی نمائندگی ڈاکٹر فاروق ستار،شعیب بخاری،انیس قائم خانی اور انیس ایڈو کیٹ نے کی۔جبکہ جئے سندھ محاذ کی نمائندگی امداد محمد شاہ،بشیر قریشی،عبدالواحد آریسر اور بشیر خاصخیلی نے کی۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامئے میں کہا گیا کہ کہ سندھ کو ویران کر نے والے کالا با غ دیم،صوبہ کو اس سے کم حق دینے والے این ایف سی ایوارڈ اور متنازعہ مردم شماری کے نتائج پر دونو ں جماعتو ں کا مو¿قف یکسا ں ہے۔اجلاس کے بعد صحافیو ں سے بات چیت کر تے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ مذاکرات قائد تحریک الطاف حسین کے لہنے پر ہوئے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٧١ جولائی) ٭کراچی میں فائرنگ سے مزید ٦ افراد جا ں بحق اور ایک زخمی ہوا۔جبکہ جاو¿ گھیراو¿ میں ١٢ گا ڑیا ں نذ ر آتش کر دی گئی۔رینجرز اور پولیس نے گزشتہ ٤٢ گھنٹو ں سے لیا قت آباد کا محاصرہ کر رکھا ہے۔گھر گھر تلاشی کے دوران ٠٧ سے زائد افراد کو گرفتارکیا گیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٨١ جولائی) ٭کراچی میں سنی تحریک کے دوسرے دھڑے کے سربراہ وحید قادری،ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹڑ انچارج سمیت ٤ افراد ہلاک جبکہ متحدہ کے یونٹانچارج سمیت ٦ افراد زخمی ہو گئے۔جبکہ شر پسندو ں نے ٣ گا ڑیا ں بھی نذر آتش کر دیں۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٩١ جولائی) ٭متحدہ قومی موومنٹ اور جئے سندھ قومی محاذ دہفتو ں میں مشترکہ جدو جہد کی حکمت عملی کا اعلان کرے گا۔اس ضمن میں دونو ں جماعتو ں نے ایک ٨ رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔جس میں دونو ں جماعتو ں کے چار چار ارکان ہیں۔اس کا اعلان پیر کو ٠٩ نائن زیرو پر دونو ں جماعتو ں کے مشترکہ اجلاس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سینیٹر آفتاب شیخ اور جئے سندھ قومی محاذ کے چیئر مین بشیر خان قریشی نے ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں کیا۔انہو ں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم،این ایف سی ایوارڈ اور مردم شماری کے خلاف مشترکہ جدو جہد پر اتفاق کیا گیا۔جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٠٩ پر جئے سندھ کے رہنماو¿ں سے فون پر گفتگو کی۔انہو ں نے کہا کہ ہممیں چھو ٹے صوبو ں خصوصاً سندھ کے مفادات عزیز ہیں اور ہم سندھ کے حقوق اور سندھ کے مظلوم عوام کو استحصال سے نجات دلانے کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیاقر ہیں۔انہو ں نے کہا کہ آج بھی سندھ وفاق کی کالونی بنا ہوا ہے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔١٢ جولائی) ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج شرقی نظیر حسین اے سید نے ٥٩٩١ءمیں کورنگی تھا نے کی حدود میں پولیس مقابلے ،اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں نلوث متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین،سینیٹر اجمل دہلوی،شعیب بخاری،محمد حسین اور جاوید اختر سمیت ٥٢ ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو ٨١ اگست تک عدالت میں پیش کیا جائے۔ (جنگ۔٣٢ جولائی) ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج وسطی نے گلبہار تھانہ کی حدود میں ہنگامہ،بلوہ،تو ڑ پھو ڑ،گا ڑیو ں کو نذر آتش کر نے اور ٥ افراد کے قتل کے دو مختلف مقدمات میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی کے رکن سینیٹر اجمل دہلوی،شعیب بخاری،طارق جاوید سیمت ٩٢ رہنماو¿ں کے از سر نو نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے ہیں۔اور ٥١ اگست تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔ (جسارت،جنگ۔٦٢ جولائی) ٭لیاقت آباد میں دہشت گردو ں کے ہا تھو ں ٢ فوجی اہلکارو ں کا قتل لانس نائیک احمد یار اور نائیک محمد ادریس اپنے دوست کے ہمراہ سی ون ایریا میں واقع قبرستان کے قریب سے گزر رہے تھے کہ دہشت گردو ں نے گو لیو ں سے بھون ڈالا۔دونو ں اہلکارو ں کو اغواءکر نے بعد گولیا ں ماری گئیں۔شہر میں مجموعی طور پر ٤ افراد کو قتل کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٧٢ جولائی) ٭کراچی ٧٩٩١ءکے مقابلے میں ٨٩٩١ء کے دوران پولیس کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال رواں کے آغاز سے اب تک دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکارو ں کی تعداد ٤٣ ہو گئی ہے۔جن میں ٢ ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔جبکہ ٦٣ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔٧٩٩١ءمیں کراچی آپریشن کے اہم کردار وں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ (جنگ۔٧٢ جولائی) ٭کراچی میں جاری دہشت گردی کا رخ گزشتہ دو دنو ں سے فوج،رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی جانب ہو گیا۔پیر کو رینجرز کے لیفٹینٹ کرنل کی جیپ پر نا معلوم دہشت گردو ں نے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے لانس نائیک جا ں بحق ہو گئے۔اس کے علاوہ شہر میں ٢ پولیس اہلکارو ں سمیت ٣ افراد ہلاک اور ایک خاتون سمیت ٤ افراد زخمی ہوئے۔ (جسارت،جنگ۔ڈن۔٨٢ جولائی) ٭متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں حق پرست گروپ کے قائد ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ آپریشن شروع کر کے رینجرز کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔ایک طرف شہری بد امنی کے باعث پریشان ہیں تو دوسری طرف محاصرے کر کے اور چھا پے مار کر انہیں پریشان کیا جا ر رہا ہے۔ (جسارت۔٨٢ جولائی) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم نواز شریف کا ہر مشکل وقت میں سا تھ دیا لیکن ایم کیو ایم کے سا تھ ان کا رویہ اچھا نہیں ہے۔وہ آج پھر سرکاری ایجنسیو ں کی زبان بول رہے ہیں۔لیکن وہ بھول رہے ہیں کہ اگر ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن ہوا تو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت بھیءنہیں رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے عزیز آباد میں مہاجر قومی موومنٹ کی متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیلی کی پہلی سالگراہ کے مو قع پر ایک اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم نے ملک کے تعلیمی ادادرو ں میں سب سے پہلے اسلحہ استعمال کیا اور گن پوائنٹ پر تعلیمی اداروں کو طلبہ کے لئے نو گو ایریا بنایا۔ (جسارت،جنگ،ڈان٨٢ جولائی) ٭عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے لیفٹینٹ کرنل ظفر اقبال کی جیپ پر حملہ کر کے لانس نائیک محمد فیاض کو ہلاک کر نے کے دونو ں ملزمان محمد یاسین عرف یاسین میمن اور وسیم احمد زیدی سے تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی اور متحدہ کے کارکن ہیں۔ (جسارت۔٩٢ جولائی) ٭حکومت سے متحدہ قومی موومنٹ کی علیحدگی کے بارے میں فیصلہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے رکوا دیا۔با خبر ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے سندھ اور وفاقی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کر کے سفارشی رپورٹ الطاف حسین کو بھجوادی تھی۔ذرائع کے مطابق دو روز قبل الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے بعد اس فیصلے پر عمل در آمد روک دیا گیا۔یاد رہے کے چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ نے رینجرز کے چھا پو ں کے خلاف حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی تھی۔ (جسارت۔٠٣ جولائی) ٭کراچی میں دہشتگردی ،٤ افراد جا ں بحق ،٥ زخمی۔کلفٹن سے تشدد زدہ،ہا تھ پیر بندھی،کفن میں لپٹی ٢ لاشیں ملیں۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٧ اگست) ٭نار تھ نا ظم آباد میں کار سوارو ں کی فائرنگ سے متحدہ کے جوائنٹ سیکٹر انچارج سمیت ٩ کارکنان جا ں بحق ،پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔شہر کے دیگر علاقو ں میں ٥ افراد دہشت گردی کا شکار بن گئے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٣١ اگست) ٭متحدہ قومی موومنٹ نے نا ظم آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کارکنان کی ہلاکت کے خاف ٥١ اگست کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔دریں اثناءالطاف حسین نے بھی اس اعلان کی تو ثیق کر دی۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٣١ اگست) ٭شاہ فیصل کالونی میں مہا جر قومی موومنٹ کی مر کزی کمیٹی کے رکن اور ان کے دوست کو اندھا دھن فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٤١ اگست) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نارتھ نا ظم آباد میں ایم کیو ایم کے ٩ کارکنو ں کے وحشیانہ قتل کی واردات میں سرکاری ایجنسیا ں اور ان کے زر خرید حقیقی و دیگر تر بیت یافتہ دہشت گرد ملوث ہیں۔انہو ں نے یہ بات بدھ کو رات گئے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٤١ اگست) ٭کراچی میں فائرنگ ،جلاو¿ گھیراو¿ کے نتیجے میں ٢ افراد جا ں بحق اور ٠٢ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ٧٣ گا ڑیا ں اور ٣ دکانیںنذر آتش کر دی گئیں۔کراچی کے مختلف علاقو ں میں جشن آزادی کے تقریبات اور شرپسندی سا تھ سا تھ جاری رہی۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٥١ اگست) ٭سانحہ نا ر تھ نا ظم آباد سمیت متحدہ کے کے کارکنو ں کے قتل پر احتجاج ،رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں وفاقی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ۔رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی روشنی میں جمعہ کے روز وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے واحد وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر چوہدی نثار علی خان کی نائن زیرو آمد ۔چوہدری نثار اور متحدہ کے مذاکرات ناکام ۔متحدہ نے مو¿قف اختیار کیا کہ ٨٤ گھنٹو ں میں سانحہ نارتھ نا ظم آباد کے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سندھ حکومت سے بھی علیحدگی اختیار کر لیں گے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٥١ اگست) ٭کورنگی رحیم آباد میں جمعہ کی صبح اسکول میں جشن آزادی کے پر گرام میں دہشت گردو ں نے فائرنگ کر دی جس سے اسکول کے ٧ طالب علم زخمی ہو گئے۔شہر کے مختلف اسکولو ں میں شر پسندو ں نے جشن آزادی کے پراگرام ملتوی کرادیئے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مسلح افراد نے کئی گھرو ں سے پاکستانی پر چم اتار دیئے۔ نا ظم آباد چوک پر شباب ملی نے جشن آزادی کے سلسلے میں کیمپ لگایا تھا۔ اسی دوران مسلح افراد نے خود کار ہتھیارو ں سے فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا۔جبکہ کیمپ خالی ہو گیا تو اے آگ لگا دی۔ (جنگ،ڈان۔٥١ اگست) ٭متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر ہفتہ کے روز ہونے والی ہڑتال کے دوران مختلف علاقو ں میں نو عمر بچے اور ایک پولیس اہلکار سمیت ٦ افراد جا ں بحق اور ٣ خواتین،رینجرز کے ٤ اہلکارو ں ایدھی ڈرائور سمیت ٦٢ افراد زخمی ہوئے۔مختلف علاقو ں میں ٣٣ گا ڑیا ں،٠٤ سے زائد دکانیں، ٢ بینک اور ایک ہو ٹل نذر آتش کر دیا گیا۔شہر بھی میں ہوائی فائرنگ ،سڑکو ں پر ٹائر جلائے گئے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٦١ اگست) ٭متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر کراچی میں یوم سوگ منایا گیا اور تمام بازار،تجارتی مراکز،شاپنگ سینٹرز اور ٹرانسپورٹ بند رہی۔پورے شہر میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔سرکاری اور غیر سرکاری ادارو ں میں حا ضری ایک فیصد سے بھی کم رہی۔تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔ (جسارت،جنگ۔٦١ اگست) ٭متحدہ قومی مومنٹ کیا اپیل پر اندرون سندھ بھی مکمل ہڑتال رہی۔سکھر حیدر آباد،جام شورو،ٹنڈو آدم،شہداد پور اور دیگر علاقے بالکل بند رہے۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٦١ اگست) ٭متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صدر ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر تو مقدمہ چل سکتا ہے لیکن سرکاری ایجنسیو ں کے سر براہان پر مقدمہ چلانا تو کجا ان سے سوال جواب کر نے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔سرکاری ایجنسیا ں خود کو ماورائے آئیں اور ما ورائے قانو ن سمجھتی ہیں۔الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار نائن زیرو پر نا ظم آباد میں جا ں بحق ہونے والو ں کے سوئم کے موقع پر تعزیتی اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ کارکنو ں کے قتل میں ایجنسیا ں ملوث ہیں۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٦١ اگست) ٭کراچی کے مختلف علاقو ں میں دہشت گردی کے باعث ٥ افراد ہلاک۔(ڈان۔٧١ اگست) ٭کراچی میں دہشت گردو ں کی فائرنگ خالہ ،بھانجے سمیت ٤ افراد ہلاک۔(جنگ،ڈان۔٨١ اگست) ٭ایم کیو ایم نے حکومت سندھ کی طرف سے منتخب عوامی نمائندو ں کو تمام صوبائی امور میں اعتماد میں لینے کی یقین دہانی پر حکومت سندھ سے الگ ہونے کی ڈیڈ لائن میں جمعہ تک توسیع کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ لیاقت علی جتوئی کی یقین دہانی کے مطابق ٨٤ گھنٹو ں میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی۔گرزشتہ روز یہا ں (لندن) اخبار نویسو ں سے بات چیت کر تے ہوئے ایم کیو ایم کے سنیئر ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے ٹیلی فون پر گزشتہ رات ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے رابطہ ک ر کے انہیں یقین دہانی کرائی ہے۔ (جسارت۔٠٢ اگست) ٭گلبرگ میں دہشت گردو ں کی فائرنگ،متحدہ کے ٣ کارکن جا ں بحق اور ٤ زخمی۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔١٢ اگست) ٭متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پر چم نذر آتش کر نے کے جھو ٹے الزام میں ایم کیو ایم کے کارکنو ں کی گرفتاری اور حکومت کے نا مناسب رویہ کے خلاف سندھ کی مخلوط حکومت میں شامل اپنے حق پرست وزراءسے استعفے طلب کر لئے ہیں۔یہ استعفے منگل کو حکومت کو پیش کر دیئے جائیں گے۔جبکہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں اور کارکنو ں کے ایک اجلاس میں آج منگل کو کیا جائے گا۔یہ فیصلہ پیر کو رابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٥٢ اگست) ٭کراچی کے مختلف علاقو ں میں فائرنگ سے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن سمیت ٨ افراد جا ں بحق۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٦٢ اگست) ٭متحدہ قومی موومنٹ کے وزراءنے منگل کو استعفے نہیں دیئے بلکہ یہ معاملہ مزید ایک دن کے لئے مو¿خر کر دیا گیا ہے۔ (جسارت۔٦٢ اگست) ٭متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی سطح پر مسلم لیگ کی حکومت سے فوری طور پر اتحاد ختم کر نے کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کی تو ثیق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی کر دی ہے۔اس فیصلے کے تحت تمام حق پرست صوبائی وزراءاور مشیران فوری طور پر استعفے گورنر کو پیش کر دیں گے۔ جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی اپنے منصب پر قائم رہیں گے۔حکومت سے علیحدگی کے بعد اب سینٹ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں حق پرست اراکین اپو زیشن کا کردار ادا کریں گے۔اس بات کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینیئر ّفتاب شیخ نے بدھ کی شام کراچی پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔جبکہ گورنر سندھ معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ متحدہ کے وزراءاور مشیرو ں اور پارلیمانی سیکریٹریو ں کی جانب سے دیئے گئے استعفو ں کا فیصلہ آئین کی روشنی میں کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ استعفے مو صول ہو گئے ہیں اور وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٧٢ اگست)
|
|