|
|

|
|
Home
|
٭شریف آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایم کیو ایم الطاف کے یونٹ انچارج سمیت ٣ سرگرم کارکنو ں کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان میں منازل احمد صدیقی عرف عمران پولکا،نعمان احمد خان عرف نومی اور سید نعمت اللہ عرف نانو شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف اور ٢ ٹی ٹی بر آمد ہوئے۔ملزمان کے کئی سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔گرفتار ملزمان میں سے سید نعمت اللہ ایم کیو ایم الطاف یونٹ ٧٥١ کا انچارج بتایا جاتا ہے۔جبکہ دیگر سرگرم کار کن ہیں۔ (جسارت۔٦١ اپریل) ٭جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے غیر معمولی حکومتی اقدامات کے خلاف مشترکہ مزحمت کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ کے شہری علاقوں میں ریاستی جبر و تشدد،بلدیاتی بلو ں کی منظوری اور چرم قربانی جمع کر نے پر پابندی کے حوالے سے مشترکہ موقف اختیار کر نے پر اتفاق رائے۔ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی نے کہا ہے کہ ہڑتال کی کال واپس نہیں لی گئی،دیگر جماعتو ں سے بھی رابطے کریں گے۔جبکہ پروفیسر غفور احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد ملک کو امن و امن کی طرف لے جانا ہے۔بات چیت کی پہلی نشست خود آئندہ رہی۔جماعت اسلامی کی نمائندگی پروفیسر غفور احمد،نعمت اللہ خان،افتخار احمد محمد حسین محنتی نے کی جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے اجمل دہلوی،شیخ لیاقت،طارق جاوید،شعیب بخاری اور قاضی خالد بات چیت میں چریک ہوئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨٢ اپریل) ٭اورنگی توسیعی میں ایک مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کا ایک کارکن مارا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھا پہ مارا تو پولیس پر فائرنگ کی گئی۔جوابی فائرنگ سے ایک ملزم رشید کالیا عرف فر و جونیئر مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ٤ سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے مارے جانے والے ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،٢ میگزین اور ٦١ گولیا ں بر آمد کی ہیں۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رشید کالیا ٠١ افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ (جسارت،DAWN۔٨٢ اپریل) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نے امیر جماعت اسلامی کراچی کے نام اپنے جوابی مکتو میں پیش کش کی ہے کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیمیں ایک دوسرے سے رابطہ کر کے حالیہ بلدیاتی ترمیمی بل کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لئے کام شرع کر دیں۔انہو ں نے امید کا اظہار کیا کہ سیاسی و مذہبی جماعتو ں اور عوام کے تعاون سے حکومت کو اپنے سیاہ قوانین منسوخ کر نے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ (جسارت،جنگ۔٦٢ اپریل) ٭نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ٥٢ سالہ خالد عرف چور ہلاک اور اور اس کے دیگر سا تھی فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والے سے ایک ٹی ٹی بر آمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق اس پر ایس ایچ او اور رینجرز کے ٧ اہلکارو ں کو ہلاک کر نے کا الزام تھا۔اس کا تعلق ایم کیو ایمالطاف گروپ سے تھا اور اشرف عرف اچھو گروپ کے سا تھ کام کرتا تھا۔ (جسارت۔٩٢ اپریل) ٭گارڈن تھانے کی حدود میں واقع بادشاہی روڈ اور اسد اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے علیحدہ علیحدہ واقعات میں مجموعی طور پر ٤ افراد جا ں بحق اور ٣ زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے راشد اور اسلام الدین کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے۔اور دونو ں سیکٹر انچارج ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣ مئی) ٭کورنگی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم کا ایک سرگرم کارکن مارا گیا جبکہ کئی افراد فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والے کارکن کی شناخت حیات خان ولد جمال خان ہوئی۔ پولیس نے مکان کی مالکہ مسمات رشیدہ اور مسمات رقیہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٢٣ بور کے ٢ ریوالور بر آمد کر لئے۔ (جسارت،DAWN۔٥ مئی) ٭پیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ارشد کمال اور اور اشفاق احمد نقشبدنی کو گرفتار کر لیا۔دونو ں کے قبضہ سے پولیس نے اسلحہ بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان میں سے اشفاق نقشبندی پولیس کا بھگو ڑا ASI ہے جو ایم کیو ایم کے رہنماوں کے زیر زمیں جانے کے بعد سے لا پتہ تھا۔اشفاق نقشبندی دوران ملازمت ایم کیو ایم کے وائس چیئر مین سلیم شہزاد کا گارڈ تھا۔پولیس سلیم شہزاد کے با ڈی گار ڈ سمیت ایم کیو ایم کے درجنو ں کارکن گرفتار کر کے مختلف علاقوں میں قائم مراکز تفتیش منتقل کر دیا ہے۔ (جسارت،جنگ۔٧ مئی) ٭زمان ٹاون پولیس سے ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف کا ایک اور سرگرم کاکن مارا گیا۔متوفی ملزم گزشتہ روز مقابلے میں مفرور بتایا گیا تھا۔دیگر ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مارا جانے والا ملزم شکیل الدین عرف شکیل ٹارچر ہے اور پولیس کو سنگین نوعیت کی ٢٥ سے زائد وارداتو ں میں مطلوب تھا۔مارے جانے والے ملزم کے قبضہ سے پولیس نے ایک ٹی ٹی بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ (جسارت،DAWN۔٧ مئی) ٭سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس مامون قاضی اور مسٹر جسٹس ڈاکٹر غو ث محمد پر مشتمل ڈویژ ن بینچ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صدر مملکت ،وزیر اعظم بے نظیر بھٹو،وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ ،وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر،کور کامنڈر رینجرز وسطی اور ایس ایچ اور گلبرگ کے خلاف آئینی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی۔اور ایڈو کیٹ جنرل سندھ کو نو ٹس جاری کر دیا ہے۔آئینی درخواست میں الطاف حسین نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٥ دسمبر ٥٩٩١ءکو بھائی نا صر حسین اور بھتیجے عارف حسین کو اغواءکے بعد ایک سازش کے تحت قتل کر دیا گیا اور یہ سازش صدر مملکت ،وزیر اعظم بے نظیر بھٹو،وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ ،وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر،کور کامنڈر رینجرز وسطی اور ایس ایچ اور گلبرگ نے تیار کی۔ (جسارت،جنگ۔٨ مئی) ٭جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے اتفاق رائے سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ انتخابی فہرستو ں میں اصلاحات کے بعد جماعت بنیاد پر فوری بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔اس سلسلے میں دونو ں جماعتو ں کی جانب سے ملک کی دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتو ں کے سا تھ رابطہ کیا جائے گا۔ اور انہیں ہم خیال بنانے کی کوشش کی جائے گی۔جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے جن کی مذاکراتی ٹیمو ں کے درمیان بدھ کو ایم کیو ایم کے عزیز آباد میں واقع ایم پی اے ہا سٹل میں مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوا اس امر پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ بلدیاتی بل اور واٹر بورڈ سے متعلق بل کو فوری واپس لیا جائے۔جماعت اسلامی کی ٹیم میں نائب امیر پروفیسر غفور احمد،مولانا جان محمد عباسی،نعمت اللہ خان،افتخار احمد محمد حسین محنتی شامل تھے۔ جبکہ ایم کیو ایم کی ٹیم میں اجمل دہلوی،شعیب بخاری،قاضی خالد ایڈوکیٹ،طارق جاوید اور لیاقت حسین موجود تھے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩ مئی) ٭نا ظم آباد میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک سپاہی سمیت ٦ افراد ہلاک ہو گئے۔سپاہی کے علاوہ ہلاک ہونے والو ں کی شناخت نہیں ہو سکی۔جبکہ پولیس نے ہلاک شدگان سے ایک کلاشنکوف،٣ ٹی ٹی پستول،ایک ماوزر،سونا اور ٹیلی ویژن بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ (جسارت،جنگ۔٩ مئی) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے گزشتہ بدھ کی شب گلبہار نا ظم آباد میں جعلی پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم کے ٥ کارکنو ں کی ہلاکت کے خلاف ٢١ مئی کے روز کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ایم کیو ایم نے حکومت کو ٥ کارکنو ں کے قاتلو ں کی گرفتاری کے لئے ٦٣ گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠١ مئی) ٭نیو کراچی پولیس نے ایس ایچ او ذیشان کاظمی کی سربراہی میں سیکٹرM-1,E-5 اورD-5 میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم الطاف کے ایک سیکٹر انچارج اور ٢ یونٹ انچارج سمیت ٨ افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان اتوار ٢١ مئی کے موقع پر ہونے والی ہڑتال کے دوران ہنگامے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ٤ ٹی ٹی پستول،ایک ماوزر،ایک شارٹ گن اور کلاشن کوف کی سینکڑو ں گو لیا ں بر آمد کی ہیں۔ملزم عمران بھیا قتل کے ٧ مقدمات سمیت دیگر سنگین وارداتو ں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔جبکہ دیگر ملزمان بھی سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢١ مئی) ٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کی اپیل پر کراچی اور اندرون سندھ اتوار کو ہڑتال جزوی طور پر کامیاب رہی۔ کراچی میں کیفیت ملی جلی رہی۔اسٹاک و کاٹن مارکیٹ،کے پی ٹی اور دیگر ادارو ں میں کام ہوا۔تھوک مارکیٹ اور اہم بازار بند رہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ مئی) ٭فیڈرل بی ایریا میں ایم کیو ایم کی خدمت خلق کمیٹی کے دفتر پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے ٢ ایمبولینس اور ٢ میت گا ڑیو ں کے علاوہ ریکار ڈ نذر آتش کر دیا۔ملازمین کی آنکھو ں پر پٹیا ں باندھ کر ٠٧ ہزار روپے بھی لو ٹ لئے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ مئی) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے فلاحی ونگ خدمت خلق کمیٹی کے مرکزی دفتر پر حملے،لوٹ مار اور ٤ میت بسو ں و ایمبولینس گا ڑیو ں سمیت لاکھو ں روپے مالیت کا سامان جلا دینے کی شدید مذمت کر تے ہوئے اس حملہ کا زمہ دار وزیر اعظم بے نظیر بھٹو،وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر اور سندھ کے وزیر اعلیٰ عبداللہ شاہ کو قرار دیا ہے۔انہو ں نے صدرمملکت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جہانگیر کرامت سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی کی اس سنگین ترین واردات کا فوری نو ٹس لیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ مئی) ٭کورنگی میں ایم کیو ایم کا کرکن تنویر عرف تنو اور نیو کراچی میں نادر علی عرف ندو مبینہ پولیس مقبلو ں میں مارے گئے۔پولیس نے مارے جانے والے تنویر کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،ایک ٠٣ بور پستول اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کی ہے۔ملزم تنویر عرف تنو قتل ،اقدام قتل،ہنگاامہ،بلوہ کے ١٢ مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔ جبکہ پولیس کے مطابق نادر علی عرف ندو دو مشاورتی کونسلروں سمیت قتل کی ٠٥ سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ اور ایم کیو ایم کا سرگرم کارکن تھا۔ملزم جاوید لنگڑا کا قریبی سا تھی بتایا جاتا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٢ مئی) ٭ایم کیو ایم الطاف کے دو کارکنان لاہور پولیس سے مقابلے میں مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاہور جا کر روپوش ہونے والے ایم کیو ایم الطاف کے ٢ کارکنو ں نعمان اور سہیل نے ایک بیکری پر ڈکیٹی کی۔ملزمان کے ہمراہ ٢ لڑکیا ں بھی تھی۔مزحمت کر نے پر ملزمان نے دکاندار کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔لاہور پولیس نے ملزمان کا تعاقب کر کے دونو ں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔جبکہ ان کی سا تھی دونو ں لڑکیا ں گرفتار کر لی گئی۔ (جسارت۔٢٢ مئی) ٭کورنگی اور بریگیڈ تھانو ں کی پولیس نے مجموعی طور پر ٩ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں نا صر،اشرف،اسلم عرف ڈبو،راشد،شہزاد،عابد اور طفیل مہاجر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف،ایک رائفل اور سینکڑو ں گولیا ں بر آمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق طفیل مہاجر الطاف حسین کا باڈی گار ڈ تھا۔جبکہ دیگر ملزمان ایم کیو ایم الطاف کے دہشت گرد ہیں۔ (جسارت،DAWN۔٣٢ مئی) ٭کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مقابلے کے بعد ٩ خطرناک ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ شاہ محمد کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے فیدرل بی ایریا بلاک ٩١ کے ایک مکان میں چھاپہ مار کر ملزم احتشام،فیسل اقبال اور عامر یوسف جامعی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٢ ٹی ٹی پستول اور ایک ریوالور بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق تینو ں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے ہے اور وہ کئی سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلو ب تھے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ تینو ں ملزمان کو پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔جبکہ ملزم احتشام نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے PSFکے رہنماءطفیل بلوچ کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ (جنگ۔١٣ مئی) ٭پولیس اور رینجرز کی بھاری جمعیت نے فیڈرل بی ایرا بلاک ٠١ میں واقع ناز اسپتال اسپتال میں چھاپہ مار کر ایمبولینس ڈرائیور محمد طاہر اور استقبالیہ کللرک محمد نعیم کو گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔ بر آمد ہونے والے اسلحہ میں ایک ایل ایم جی،٠٠٤ گولیا ں،٠١ عدد مارٹر بم،٣ عدد راکٹ،آر ایم جی سیون اور کلاشن کوف کی ٠٠١ گولیا ں شامل ہیں۔ دونو ں ملزمان ایم کیو ایم الطاف کے سرگرم کارکن بتائے جاتے ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢ جون) ٭لیاقت آباد C-1 ایریا میں پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم کا سرگرم کارکن عمران گڈو عرف کھل نائیک مارا گیا۔ملزم ماضٰ میں ارشد کے ٹو،ریحان کانا گروپ میں شامل رہاہے۔مقتول ملزم کے دیگر سا تھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔عمران کے قبضہ سے ٢ ٹی ٹی بر آمد ہوئے۔عمران گڈو کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمات درج تھے۔دریں اثناءماڈل کالونی پولیس نے کا ظم آباد کے علاقہ سے ایم کیو ایم الطاف کے ایک کارکن فہیم کو گرفتار کو کے اس کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول اور ایک مو ٹر سائیکل بر آمد کر لی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥ جون) ٭شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے ایم کیو ایم الطاف کے ایک درجن سے زائد کارکنو ں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ماڈل کالونی سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد سنگین وارداتو ں میں ملوث ٢ ملزمان طارق اور نواز عرف لانچرر کو گرفتار کو کے ان کے قبضة سے ٢ ٹی ٹی پستول بر آمد کر لئے گئے۔ اورنگی سے پولیس نے ملزمان محمد عارف،اصغر علی،وکیل احمد،محمد علی،ابراہیم،محمد فضل اور نا صر کو گرفتار کر کے ان کے قبضة سے اسلحة و دیگر اشیاءبر آمد کر لی ہیں۔ (جسارت۔٩ جون) ٭سعود آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد کے عقب میں اے ایریا کے ایک مکان میں روپوش بعض مسلح ملزمان کو گھیرے میں لے لیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس نے جھڑپ کے دوران ٣ ملزمان یحیٰ عرف ٹائیگر،اس کے بھائی محمد یونس اور عمر فاروق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف اور ٢ پستول بر آمد کر لئے۔ملزمان کے دیگر سا تھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر CIA کراچی کے ایک سپاہی اقرار احمد اور اس کے ٢ بھائیو ں اظہار احمد اور ایاز احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار سپاہی اقرار احمد ایم کیو ایم کے رہنماءسلیم شہزاد کا محافظ تھا اور پولیس کے مطابق اپنے بھائیو ں کے ہمراہ سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے تینو ں کے قبضہ سے ایک ایک ٹی ٹی پستول بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔نیو ں کراچی پولیس نے ایم کیو ایم الطاف کے ٢ کارکنو ں جنید عرف ننھا اور شاہد عرف آٹو عرف برف والا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٢ ٹی ٹی پستول بر آمد کئے ہیں۔دونو ں ملزمان قتل،اقدام قرل سمیت سنگین وارداتو ں میں ملوث ہیں۔ (جسارت۔٠١ جون) ٭ملک کے ممتاز قانوندان،سینئر وکیل اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ٢٦ سالہ جناب نظام احمد اور ان کے جواں سال صاحبزادے کو نا معلوم موٹر سائیل سواروں نے جدید و خودکار اسلحہ سے گولی مار کر قتل کر دیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١١ جون) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہری علاقوں کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے۔پولیس کے ہا تھو ں ندیم عرف بودی اور عیسیٰ شاہد ڈرائی کلینر کا بہیمانہ قتل بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔بے نظیر اخلاقیات،آئین،اور قانون کی دھجیا ں اڑا رہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ صدر اور آمی چیف مہاجروں کا قتل عام رکوائیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ متعصب اہلکاروں نے مہاجروں پر ظلم کے حوالے سے کشمیر میں بھارتی اور بوسنیا میں سرب مظالم کو مات دے دی ہے۔ (جنگ۔٢١ جون) ٭پولیس نے گلشن اقبال سے ایم کیو ایم کے کارکن بشیر نائی کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر ایک کلاشنکوف،ایک ٹی ٹی پستول ایک ریوالور اور سینکڑو ں گولیا ں بر آمد کر لیں۔ (DAWN۔٣١ جون) ٭نیو کراچی پولیس نے مختلف کاروائیو ں کے دوران ایم کیو ایم الطاف کے ٩ کارکنو ں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ٢ مسروقہ گا ڑیا ں بر آمد کر لیں۔پولیس نے نعیم عرف بھولا،آصف رضا،شاہ محمد اور محمد سجاد کو گرتتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک سب مشین گن،٦ عدد ٹی ٹی پستول ،ایک ریوالور اور ایک ٢٢ بور پستول بر آمد کر لیا۔ملزمان ایم کیو ایم کے سرگرم کارکن بتائے جاتے ہیں۔ جو سنگین وارداتو ں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ سعود آباد پولیس نے علاقہ سے ایم کیو ایم الطاف کے سرگرم کارکن محمد آصف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم ٢ سپاہیو ں سمیت ٧ افراد کے قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ (جسارت،DAWN۔٦١ جون) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جن سرکاری اہلکاروں نے ٤ سالہ آپریشن کے دوران بے گناہ مہاجروں کا خون بہایا ہے ان کو معاف کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وہ APMSOکے اٹھارویں یوم تاسیس پر وسطی لندن میں پاکستانیو ں کے ایک اجتماع سے کر رہے تھے۔الطاف حسین نے سوا دو گھنٹے کے طویل خطاب میں بعض اہم معاملات خصوصاً امور خرجہ اور پڑوسی ممالک سے تعلاقات کے حوالے سے پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے موقف کا اظہار کیا۔انہو ں نے کہا کہ چنگیز خان اور ہلاکو خان نے بھی اتنا ظلم نہیں ڈھایا جس طر ح سے ہمارے ہا ں پندرہ ہزار سے زیادہ مہاجر قتل کر دیئے گئے اور ٥ لاکھ مہاجر گرفتار کئے گئے۔انہو ں نے اعلان کیا کہ ٩١ جون ٢٩٩١ءکے بعد سے اب تک جن سرکاری اہلکاروں اور کرپٹ جنرلو ں نے معصوب مہاجروں انسانیت سوز ظلم ڈھایا ہے ان سب کے خلاف وقت آنے پر جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم پر بھارت اور اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا الزام لگایا جا تا ہے۔میں یہ واضح طور پر اعلان کرنا چاہتا ہو ں کہ ان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایک دوسرے سے احترام کی بنیاد پر بھارت سمیت ہر ایک ملک سے دوستی میں کوئی برائی نہیں ہے۔یہ تعصب ہے کہ امریکہ سے دوستی پر فخر کیا جاتا ہے مگر اسرائیل سے دوستی پر اعتراض ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام نے بادشاہ نجاشی کو ایک مکتوب لکھا تھا جس میں اپنے صحابہ کو جان بچانے کے لئے حبشہ میں پناہ دینے کی بات کی گئی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حق پرتسی کے مشن میں غیروں سے مدد لینا کوئی بری بات نہیں بلکہ سنت رسول ہے۔ایک اسرائیل نے تمام مسلمان ملکو ں کو نکیل ڈال رکھی ہے۔اب رفتہ رفتہ مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ اور ایک دن سب ہی کو اسے تسلیم کرنا ہوگا۔کیو ں کہ ایک حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکار خود کو فریب دینے کے مترادف ہے۔ (جسارت،جنگ۔٨١ جون) ٭کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے نعیم شری کے قریبی سا تھی سمیت ایم کیو ایم الطاف کے ٢١ سے زائد کارکنو ں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ایس ای پی گلبرگ نے خفیہ اطلاع ملزم سید شاہد پاشا کو گرفتار اس کے قبضہ سے ایک پوائنٹ ٹو ٹو رائفل بر آمد کر لی۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ نعیم شری کا قریبی سا تھی رہا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے نعیم شری کی چھپاہی ہوئی ایک کلاشن کوف بر آمد کر لی۔CIA کراچی نے عثمان آباد اور نواحی علاقوں میں چھاپے مار کر ایم کیو ایم الطاف کے کارکنان شجاعت،رئیس احمد،محمد اسلم،اشرف،عبدالحلیم اور دیگر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔ (جسارت۔٩١ جون) ٭ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے تمام کارکنو ں کے قاتل جرنیلو ں اور افسران کی فہرتیں تیار کر رہی ہے۔جن کے خلاف وقت آنے پر جن کے خلاف جنگی جرائم کے قوانین کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔اگر یہی صورتحال رہی تو ایمم کیو ایم کے کارکن بھارت سمیت دیگر ممالک سے مدد حا صل کر نے پر مجبور ہو ں گے۔بھارتی اخبار "اسٹیٹس مین"کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنو ں سے بات چیت کرتے ہوئے االطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اپنے ہی ملک میں معصوم مہاجروں کی قوت آزمائی لر رہی ہے۔ اگر وہ اتنے ہی بہادر ہیں تو انہیں کشمیر جاکر انہیں آزاد کرانا چاہئے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات اگر امریکہ ،برطانیہ،فرانس اور جرمنی کے ساتھ بہتر ہو سکتے ہیں تو بھارت اور اسرائیل کے سا تھ کیو ں نہیں ہو سکتے۔الطاف حسین نے اپنی تقریر اس نعرے سے شروع کی کہ بے نظیر جواب دو خون کا حساب دو ۔انہو ں نے کہا کہ اگر میں قتل ک دیا گیا تو میرا وجدان یہ کہتا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن بے نظیر کی حکومت سے میرے قتل کا ضرور بدلہ لیں گے۔ (جسارت۔٢٢ جون) ٭کورنگی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کا ایک کارکن مارا گیا۔جبکہ ایک پکڑا گیا۔ملزمان کے دیگر سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عبدالکریم عرف کریم مارا گیا جبکہ ایک ملزم محمد اقبال فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔مارے جانے والے او ر گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے ایک رپیٹر،ایک ٹی ٹی پستول اور بھاری مقدار میں گولیا ں بر آد ہوئیں۔پولیس کے مطابق مرنے والا ملزم کورنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس کو صرف قتل کے ٧٢ مقدمات ،اور سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جسارت۔٢٢ جون) ٭ایم کیو ایم الطاف کا ایک اور سیکٹر انچارج و سرگرم کارکن محمد اشرف عرف اچھو زمان ٹاون کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔ ملزم کے دیگر سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔مارے جانے والے ملزم کے قبضہ سے مسروقہ ٹیکسی اور اسلحہ بر آمد ہوا۔ پولیس کے مطابق مارا جانے والا ملزم آرمی،رینجرز،پولیس کے متعدد اہلکاروں سمیت بے شمار بے گناہ لوگوں کے قتل،تھانو ں پر راکٹو ں سے حملے،مواصلاتی نظام تباہ کرنے،KTCکی گاڑیا ں جلانے کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔ (جسارت،DAWN۔٣٢ جون) ٭نیو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 5Mسے ایم کیو ایم الطاف کے ٢ سرگرم کارکنو ں محمد اکرم اور محمد ادریس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد راکٹ،آر پی جی سیون،شیل گرینڈ ٥ عدد،اسٹیل پائپ بم ٢١ عدد،مشین گن ٣ عدد،ٹی ٹی پستول ایک عدد اور بھاری مقدار میں گولیا ں بر آمد کر لیں۔ (جسارت،جنگ۔٣٢ جون) ٭شاہرراع فیسل تھانے کی حدود میں ایم کیو ایم کے ٢ کارکنان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔مارے جانے والو ں کی شناخت امجد اور سمی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مارے جانے والوں کے قبضہ سے ایک AK-47اور ایک پستول بر آمد ہوا ہے۔ (DAWN۔٦٢ جون) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ٤٢ جون کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے دوران شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکنو ں کے قاتل وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور جنرل نصیر اللہ بابر ہیں۔جنہو ں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور انتظامیہ کی معرفت بے گناہ انسانو ں کو ایکسٹرا جوڈیشنل طریقے سے قتل کروا دیا۔الطاف حسین نے کہا کہ ہم بے نظیر بھٹو اور نصیراللہ بابر کے خاف ایف آئی آر درج کر نے کے جماعت اسلامی کے مطالبہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٠٣ جون) ٭وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ جن اسیر نوجوانوں نے الطاف حسین کے کہنے پر غلطیاں کی ہیں تاہم انہو ں نے قتل نہیں کئے انہیں رہا کردیا جائے گا۔بشرط یہ کہ وہ ضمانت دیں کہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے۔ (جنگ۔٥ جولائی) ٭جمعیت علماءپاکستان کے سبراہ مولانا شاہ احمد نورانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم دہشت گرد اور مافیا جماعت ہے۔ ہم اسے سیاسی جمائت نہیں مانتے وہ انتقامی سیاست کرتے ہیں۔اگر وہ سیاسی ہوتے تو لندن میں کیو ں بیٹھ جاتے۔ان سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔وہ سکھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ (جنگ۔٥ جولائی) ٭کراچی میں ایم کیو ایم کے سنگین جرائم کے ملزموں کے سوا اسیر کارکنو ں کے مقدمات پر نظر ثانی کے لئے وزیر اعظم کی ہدیت پر وفاقی حکومت نے ایک خصوصی سیل ققائم کیا ہے۔خصوسی سیل ان ٤ سو سے زائد ایم کیو ایم کے کارکنو ں کے مقدمات کا ازسر نو جائزہ لے گا۔جن پر مبینہ طور پر دہشت گردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔تاہم وزیر داخلہ میجر جنرل(ر) نصیر اللہ بابر نے جنگ سے گفتگو کر تے ہوئے یہ بات واضح کی ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث الطاف گروپ کے کارکنو ں اور دہشت گردو ں کو کسی قسم کی معافی نہیں ملے گی اور حکومت ان کے مقدمات پر کسی قسم کی نذر ثانی نہیں کرے گی۔ (جنگ۔٦ جولائی) ٭مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں مختار ولد بشارت ہلاک اور عبدالستار زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونو ں ملزمان زخمی ہو گئے جبکہ ان میں سے ایک زخمی نے سول اسپتال میں پہنچ کر دم تو ڑا۔ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق ایم کیو ایم الطاف سے بتایا جاتا ہے۔ (جسارت۔٧ جولائی) ٭اورنگی ،لیاقت آباد اور خواجہ اجمیر نگری کے علاقوں میں ٤ مبینہ پولیس مقابلو ں میں ایم کیو ایم الطاف کا ایک کارکن ہلاک اور دو درجن سے زائد گرفتار کر لئے گئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاو ¿ن پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایم کیو ایم الطاف اورنگی کا سیکٹر انچارج ساجد عرف کالا ہلاک ہوا۔جس کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف اور گولیا ں بر آمد ہوئیں۔پولیس نے اس کے ٣ سا تھیو ں آصف،راشد کمانڈو اور بھولو کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٢ ریولوار اور ایک پستول بر آمد کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا ملزم ساجد کالا پولیس کو سنگین نوعیت کے ٠٥ سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔اور اس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت کی جانب سے ٥ لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔دریں اثناءلیاقت آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایم کیو ایم الطاف کے ٤ سرگرم کارکنو ں محمد سرور،محمد زبیر،رضوان احمد اور منور کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٣ ٹی ٹی پستول اور گولیا ں بر آمد کر لیں۔نیو کراچی پولیس نے ملزمان صابر رضا اور اعجاز احمد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ملزم صابر رضا فاروق داداا کا استاد اور ملزم اعجاز احمد ظفر عرف ظفرو کا قریبی سا تھی ہے۔مومن آباد پولیس نے ایم ملزم محمد شاہد عرف ٹی ٹی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس ذرائع نے مذکورہ گرفتاریو ں کے حوالے سے بتایا کہ اسلحہ سمیت پکڑے جانے والے اور پولیس مقابلے میں مارا جانے والا ملزم ایم کیو ایم الطاف کے سرگرم کارکنان ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٢١ جولائی) ٭پولیس نے مقابلے کے بعد ایم کیو ایم کے ٤ کارکنان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد عمر عرف گوگی کو مقابلے کے بعد سعود آباد سے گرفتار کیا گیا۔جبکہ اس کے ٣ سا تھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گوگی کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول اور ٢ AK-47,رائفل بر آمد کی گئیں۔جبکہ ملیر میں مقابلے کے بعد ایم کیو ایم کے ٣ کارکنان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٣ ٹی ٹی پستول بر آمد کئے گئے۔گرفتار ہونے والو ں میں محمد کلیم،شہزاد اور شہاب الدین شامل ہیں۔ (DAWN۔٥١ اگست) ٭مومن آباد پولیس سے مبینہ مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کا ایک کارکن مارا گیا۔مارے جانے والے ملزم کی شناخت حسین بنارسی کے نام سے ہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حسین بنارسی مارا گیا جبکہ اس کے دئگر سا تھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مارے جانے والے ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف و گولیا ں بر آمد ہوئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ الطاف بنارسی علاقہ میں ١١ افراد کے قتل کے علاوہ سنگین نوعیت کی متعدد وارداتو ں میں ملوث تھا۔مارے جانے والے ملزم کے سر کی قیمت ٠١ لاکھ مقرر کی گئی تھی۔ (جسارت،DAWN۔٦١ جولائی) ٭بھاولپور( )ایم کیو ایم کے بدنام دہشت گرد جاوید اقبال لنگڑا کو کراچی پولیس نے بہاول پور سے گرفتار کر لیا۔ایک ہفتہ قبل دو دہشت گرد جاوید اقبال لنگڑا اور ٹونی کراچی سے یہاں آئے تھے اور شاہ درہ میں ایک شخص احمد حسین کے گھر میں مقیم تھے۔چند دن بعد ٹونی کراچی واپس آگیا جہا ں پی ایس میمن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ دہشت گردی کے لئے جاوید اقبال لنگڑا کے ہمراہ بھارت سے پاکستان آیا تھا اور جاوید اب بھاولپور میں ہے۔چنانچہ کراچی پولیس وہا ں گئی اور اسے گرفتار کر لیا۔حکومت پاکستان پہلے ہی جاوید اقبال لنگڑا کی گرفتاری کے لئے ٥١ لاکھ روپے کیش انعام کا اعلان کر چکی ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨١ جولائی) ٭زمان ٹاون کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کا یونٹ انچارج مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم جاوید عرف روسی زخمی ہو گیا۔جبکہ اس کے دیگر سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔زخمی جاوید عرف روسی ایم کیو ایم الطاف یونٹ نمبر ٥٧ کا یونٹ انچارج تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم پولیس کو سنگین نوعیت کے ٢٢ مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جسارت۔٤٢ جولائی) ٭گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم الطاف کے سیکٹر ممبر جاوید عزیز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول بر آمد کیا ہے۔ (۔جسارت۔٨٢ جولائی) ٭کورنگی کے علاقہ میں پیر کی رات مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کا سیکٹر انچارج مارا گیا۔پولیس کے مطابق ناصر کالونی کورنگی سے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایم کیو ایم الطاف کے کارکنان لوگو ں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔پولیس کی بروقت کاروائی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا اور دیگر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نفیس احمد ہوئی ہے۔ملزم کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول بر آمد ہوا ہے۔نفیس احمد علاقہ میں ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج بتایا جاتا ہے اور پولیس کو قتل،اقدام قتل،ہنگامہ و بلوہ سمیت ٢ درجن سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جسارت،DAWN۔١٣ جولائی) ٭سی آئی اے کراچی سے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف کے ٢ سرگرم کارکن مارے گئے جبکہ ٣ گرفتار کر لئے گئے۔سی آئی اے پولیس کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنو ں گرفتار کئے جانے والے ملزم محمد یوسف کی نشاندہی پر ایک اور ملزم رضوان کو گرفتار کیا گیا۔جس کی نشاندہی پر ڈالمیہ کے علاقے سے معراج نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔سی آئی اے سینٹر ریا ض کی ایک پولیس پارٹی نے ملزم معراج کی نشاندہی پر عثمان آباد میں چھاپہ مارا تو پولیس پر فائرنگ کی گئی۔جس سے پولیس کا سپاہی زخمی ہو گیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ٢ ملزمان اور نشاندہی کے لئے لایا جانے والا ملزم معراج زخمی ہو گئے۔زخمی ملزمان کو اسپتال لایا جا رہا تھا کہ ان میں سے ٢ راستے میں ہی زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔مارے جانے والے ملزمان کو ایم کیو ایم الطاف کے سرگرم و مفرور کارکنان آصف کھتری اور سید قمر عباس کے نامو ں سے شناخت کیا گیا ہے۔آسف کھتری ایس پی نیو کراچی خواجہ نثار کے رشتہ داروں کے قتل سمیت دیگر سنگین وارداتو ں میں ملوث بتایا گیا ہے۔پولیس نے مارے جانے والے ملزم کے قبضہ سے ٢ پستول بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔مارے جانے والے ملزم آصف کھتری کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ٥١ لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔جبکہ ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دونو ں افراد ان کے کارکن تھے ۔یہ کارکن روپوش تھے انہیں جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢ اگست) ٭سعود آباد پولیس سے مبینہ مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کا سرگرم کارکن مارا گیا۔مقتول کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف و میگزین اور گولیا ں بر آمد کی گئیں۔مارا جانے والا ملزم میجر کلیم کیس میں سزا یافتہ تھا ۔مارے جانے والے کی شناخت آفتاب احمد خان عرف بندی والا کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم لانڈھی کا رہائشی تھا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤ اگست) ٭بلدیہ ٹاون پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فاروق دادا کے قریبی سا تھی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او بلدیہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ فاروق دادا کا قریبی سا تھی عبدالکریم عرف کریمی گجرات کالونی میں موجود ہے ۔پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کرنے کے بعد اسے ٹی ٹی پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ (جنگ۔٦٢ اگست) ٭سی آئی اے کراچی کے ایک اعلامیہ کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی آئی اے سینٹر ریاض کے ASIسجاد علی نے رنچھوڑ لائن سے دو ملزمان محمد رزاق اور رحیم بیگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی بر آمد کی۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایم کیو ایم الطاف عثمان آباد سیکٹر کے کارکن ہیں۔انہو ں نے ایک عقوبت خانہ قائم کر رکھا ہے۔رحیم بیگ کی نشاندہی پر ٧ ایم ایم رائفل،٢١ سو گولیا ں اور پوائنٹ ٹو ٹو رائفل کی ٠٠٤ گولیا ں بر آمد کی گئیں۔انہیں کی نشاندہی پر ملزمان کے دیگر ٣ سا تھیو ں اشرف ،غلام مرتضیٰ عرف ننھا اور محمد یوسف کو گرفتار کیا گیا۔ان تینو ں کے قبضہ سے ٣ ٹی ٹی پستول بر آمد ہوئے۔ملزمان نے متعدد پولیس اہلکاروں سمیت ٨٢ افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔ان ملزمان کی مزید نشاندہی پر دو ملزمان قربان علی اور شوکت علی کو گرفتار کیا گیا۔جن کے قبضہ سے ایک ایل ایم جی اور ٥٠٤ گولیا ں بر آمد ہوئیں۔ (جسارت۔١٣ اگست) ٭ایم کیو ایم کے رہنماءاور سابق رکن سندھ اسمبلی اسامہ قادری نے کہا ہے کہ ان پر پولیس کے بدترین تشدد کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بیان بعض خدشات پر مشتمل ہو سکتا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ گرفتاری سے اب تک پولیس نے ان پر کوئی تشدد نہیں کیا۔وہ ایس ایس پی کراچی وسطی کے دفتر میں بلائے گئے اخبار نویسو ں کے سا منے اظہار خیال کر رہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد سے وہ روزانہ اپنی والدہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ میں اپنے قائد کے حکم پر روپوش تھا اور پولیس کی حراست میں آپ لوگوں سے بات چیت کا یہ مقصد نہیں کہ میں اپنی فکر و نظم سے منکر اور با غی ہو گیا ہو ں۔ (جسارت۔یکم ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے رہنماءاور سابق رکن سندھ اسمبلی اسامہ قادری نے کہا ہے کہ ان پر پولیس کے بدترین تشدد کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بیان بعض خدشات پر مشتمل ہو سکتا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ گرفتاری سے اب تک پولیس نے ان پر کوئی تشدد نہیں کیا۔وہ ایس ایس پی کراچی وسطی کے دفتر میں بلائے گئے اخبار نویسو ں کے سا منے اظہار خیال کر رہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد سے وہ روزانہ اپنی والدہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ میں اپنے قائد کے حکم پر روپوش تھا اور پولیس کی حراست میں آپ لوگوں سے بات چیت کا یہ مقصد نہیں کہ میں اپنی فکر و نظم سے منکر اور با غی ہو گیا ہو ں۔ (جنگ۔یکم ستمبر) ٭گلبہار پولیس نے اک مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کے یونٹ انچارج کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق گلبہار پولیس کی ایک پر کی جانے والی فائرنگ کے جواب میں کی گئی فائرنگ کے باعث ایم ملزم مارا گیا جبکہ اس کے دیگر سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔مارے جانے والے ملزم کو ایم کیو ایم کا سرگرم کارکن اور حلقہ نمبر ٠٨١ کے یونٹ انچار محمد فاروق کے نام سے شناخت کیا گیا۔ (جسارت۔٦ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روز مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف کو فون کر کے ان سے اپیل کہ آپ حزب اختلاف کے تمام رہنماو¿ں سے کہیں کہ وہ سندھ کے شہری علاقوں میں حکومت کے ہا تھو ں مہاجروں کے قتل عام کے واقعات پر بطور احتجاج کراچی میں دھرنا دیں ،لواحقین سے تعزیت کریں اور احتجاج کا عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک حکومت اپنے مظالم سے باز نہیں آجاتی۔بصورت دیگر مہاجر عوام اپنی بقاءکے لئے از کود کوئی لائحہ عمل تیار کر نے پر مجبور ہو ں گے۔جبکہ نواز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ اپوزیشن جماعتیں جلد حکمت عملی طے کر یں گی۔ (جسارت،جنگ۔٧ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جعلی پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم کے یونٹ انچار محمد فاروق کے بہیمانہ قتل،اندھا دھن گرفتاریو ں اور سندھ اسمبلی کے فلور پر مہاجروں کے خلاف شرمناک زبان کے استعمال سمیت ریاستی بر بریت کے واقعات پر حزب اختلاف کی جماعتو ں کی جانب سے ٨ ستمبر بروز اتوار کو سندھ بھر میں یوم احتجاج کی کال کی ضمایت کرتے ہوئے تمام حق پرست عوام سے یوم احتجاج کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ (جسارت،جنگ۔٨ ستمبر) ٭دس جماعتی اتحاد کی جانب سے اتوار کو ہڑتال کی اپیل پر کراچی اور اندرون سندھ ہڑتال پر ملی جلی کیفیت رہی۔کراچی کے اہم بازار بند رہے۔اسٹاک مارکیٹ،پاکستان اسٹیل،پی آئی اے،بن قاسم اور کے پی ٹی میں کام معمول کے مطابق ہوا۔سڑکو ں پر ٹریفک معمول سے نسبتاً کم رہا۔حیدر آباد اور سکھر میں جزوی اور میر پور خاص میں مکمل ہڑتال رہی۔ (جسارت،جنگ۔٩ ستمبر) ٭سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ریاستی جبر و تشدد اور ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج اور ہڑتال ایم کیو ایم کا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے وہ استعمال کر تی رہے گی۔سندھ اسمبلی میں اپنے چیمبر میں جسارت کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہو ں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ کراچی کا مسئلہ سی ٹی بی ٹی سے کم اہم نہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی مہاجر دشمن جامعت ہے جو مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتی ہے۔ (جسارت۔١١ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی کی خاتون رکن اور ایم کیو ایم کے سابق اسیر رکن اسامہ قادری کی والدہ فیروزہ بیگم اپنی پارٹی سے منحرف ہو گئیں۔ اور بدھ کو سندھ کابینہ کے وزراءکی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کے بعد صحافیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ انہو ں نے اپنی مرضی سے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ (جسارت،جنگ۔٢١ ستمبر) ٭زمان ٹاو¿ن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف کا سیکتر انچار ج تحسین موٹا عرف چاچا اور عظیم ہلاک ہو گیا۔جبکہ ان کے سا تھی فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والو ں سے مسروقہ ٹیکسی اور ٢ ٹی ٹی پستول بر آمد ہوئی ہیں۔ملزمان چھینی گئی ٹیکسی میں Tایریا سے جبری چندہ وصول کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے تحسین موٹا اور اس کا سا تھی عظیم مارا گیا۔تحسین موٹا ڈکیتی،جلاو گھیراو¿ اور قتل کے ٠١ مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جسارت،جنگ۔٢١ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بدھ کی شام ایم کیو ایم اورنگی سیکٹر کے قائم مقام انچارج تحسین اور سرگرم کارکن عظیم کے ماروائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے تمام حق پرست عوام اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ ٤١ ستمبر کو یوم احتجاج منائیں اور ہر قسم کا کاروبار زندگی معطل رکھ کر حکومتی بر بریت کے خلاف اپنے غم و غصہ کا بھر پور مظاہرہ کریں۔الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جہانگیر کرامت سے اپیل کی کہ خدارا آپ ہی مداخلت کریں اور مہاجرو ں کا قتل عما بند کرائیں۔آخر میں انہو ں نے کہا کہ میں تمام کارکنو ں سے اکی مرتبہ پھر اپیل کر تا ہو ں کہ کہ وہ خدا اور رسول کے واسطے ذرہ برابر بد اختیاطی نہ کریں اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے روپوشی کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کر دیں۔ (جسارت،جنگ۔٣١ ستمبر) ٭ایم کیو ایم الطاف کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کی اپیل پر کراچی میں ملا جلا رجحان پایا گیا۔بڑے بڑے بازار و تجارتی مراکز،شاپنگ سینٹر ز اور متعدد دکانیں بند رہیں۔صنعتی ادارو ں میں حا ضری متاثر رہی۔حیدر آباد سے ایم کیو ایم کے ایک درجن کارکن گرفتار کر لئے گئے۔سکھر میں جزوی ہڑتال جبکہ نوابشاہ اور نوشہرو فیروز میں کاروبار معمول کے مطابق جاری رہا۔ (جسارت،جنگ۔٥١ ستمبر) ٭کراچی میں بدھ کو صبح صبح دفتری اوقات کار کے آغاز پر سرکاری و حساس عمارتو ں کے نزدیک دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ٤ زخمی ہو گئے۔جبکہ دھماکے سے ٤ گا ڑیا ں تباہ ہو گئیں اور درجو ں کو جزوی نقصان ہوا۔ (جسارت،جنگ۔٩١ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حزب اختلاف کی تمام جماعتو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے ہا تھو ں ملک کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کئے جانے اور سیاسی مخالفین کے بہیمانہ قتل کے خلاف لائحہ عمل تیار کر نے کے لئے مل بیٹھیں اور فوری طور پر ملک گیر احتجاج کی کال دیں۔الطاف حسین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی آمریت پسندی کو بھائی کا وجود تک گوارا نہیں ہوا۔الطاف حسین نے صدر فاروق لغاری سے کہا کہ وہ اس سنگین واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیں۔علاقہ ازیں صدر اس ملک اور عوام کی سلامتی کے لئے حکومت کو نہ صرف بر طرف کریں بلکہ موجودہ حکمرانو ں کا احتساب بھی کریں۔انہو ں نے کہا کہ اگر صدر اس سنگین واقعے پر بھی ما ضی جیسے طرز عمل کا مظاہرہ کریں تو پھر چیف آف آرمی اسٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ملک و قوم کو بے نظیر کی ظالم حکومت سے نجات دلائیں۔ (جنگ۔٢٢ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملتان کی ایک مسجد پر دہشت گردو ں کی وحشیانہ فائرنگ سے متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردو ں کا کنٹرول کر نے میں ناکام ہی نہیں بلکہ خود اس کی سرپرستی کر رہی ہے۔انہو ں نے صدر مملکت اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل کی کہ وہ ملک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نو ٹس لے کر حکومت کو برطرف کر دیں۔ (جسارت۔جنگ۔٤٢ ستمبر) ٭جو ہر آباد تھانے کی پولیس نے ملزم ندیم طاہر عرف ندیم ایس پی کو گرفتار کر لیا ہے۔وہ ٨٨٩١ءمیں کراچی پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور تربیت مکمل کر نے کے بعد بھاگ گیا تھا۔پولیس کے مطابق بھگوڑا سپاہی ایم کیو ایم الطاف گروپ کا سرگرم کارکن اور ندیم چٹا اور اشرف اچھو وغیرہ کا سا تھی تھا۔ان کے ہمراہ مل کر اس نے تھانہ کورنگی،زمان ٹاون،جو ہر آباد میں قتل،اقدام قتل،ڈکیتی رہزنی،اغوائ،جلاو گھیراو اور پولیس مقابلو ں کی وارداتیں کیں۔جس پر ان کے خلاف ٤٦ مقدمات درج ہوئے۔جن میں سے ٠٤ مقدمات قتل کے ہیں۔زخمی ملزم کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول اور لو ٹا ہوا مال بر آمد ہوا۔ (جسارت۔٣ اکتوبر) ٭مومن آباد کے علاقہ میں اورنگی پولیس سے فائرنگ سے مبینہ تبادلے کے بعد ایم کیو ایم الطاف کا ایک کارکن مارا گیا۔ہلاک ہونے والے کے سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول بر آمد کر لیا۔مارے جانے والے ملزم کو کاشف حسین نقوی عرف ارمان پگلہ کے نام سے شناخت کیا گیا۔جو ایم کیو ایم الطاف حلقہ٣٣١ کا سرگرم کارکن بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق مارا جانے والا ملزم قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،ہنگامہ آرائی کے ٧ سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جسارت۔٥ اکتوبر) ٭شریف آباد پولیس کے ہا تھو ں گشتہ دنو ں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم الطاف کے کارکن عبدالشفیق نے علاقے میں ہونے والی سنگین وارداتو ں کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزم اگرچہ اپنی تنظیم میں بہت اہمیت کا حامل نہ تھا لیکن نعیم شری،نثار کالیا،احمد ڈکیت جیسے خطرناک ملزمان کے سا تھ مل کر وارداتیں کر تا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اس نے ١٣ دسمبر ٥٩٩١ء اور یکم جنوری ٦٩٩١ءکی درمیانی شب پاک فوج کے کیپٹن آفتاب احمد اور کیپٹن فیصل کو الگ الگ اغواءکیا۔انہیں ملزمان نے جانباز فورس کے افتخارالدین اور پولیس کے سپاہی محمد سعید کو بھی اغواءکیا۔بعد ازاں ان پر تشدد کر کے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ملزم نے یہ بھی بتایا کہ علاقے کا یونٹ انچارج اشفاق تیلی ایک گاڑی چھیننے کے عوض اسے اور اس کے سا تھیو ں کو ٠٠٥ روپے فی کس دیتا تھا۔ (جسارت۔٥ اکتوبر) ٭گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال بلاک ٧ میں علی اسکول کے قریب ایک ملزم کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق نوید مرتضیٰ ایم کیو ایم الطاف نیو کراچی کا جوائنٹ سیکٹر انچارج ہے۔جو فوج کے ٢ اہلکاروں،پولیس کے ٥ اہلکاروں سمیت قتل کی ٠٤ وارداتو ں میں ملوث رہا ہے۔ (جسارت،جنگ۔٧ اکتوبر) ٭کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ٢ خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او اورنگی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم کورنگی کا سیکٹر انچارج ریاض عرف راجو D-33 کے ایک مکان میں موجود ہے۔جس پر پولیس نے مذکورہ مکان میں چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے راجو کو ٧ ایم ایم کی ٢ رائفلو ں اور کلاشنکوف کے ٦ میگزینو ں سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم پولیس کو قتل،اقدام قتل اور پولیس مقابلو ں کے ٦٥ مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جنگ۔٨ اکتوبر) ٭کراچی پولیس نے ایم کیو ایم الطاف کے ٧ کارکنو ں سمیت ایک درجن سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فیڈرل کیپیٹل ایریا میں چھپے ہوئے ٣ ملزمان ندیم عرف بنگالی،یوسف عرف بلوہ اور اشتیاق قریشی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ٢ ٹی ٹی پستول بر آمد کئے ہیں۔یہ ملزم ایم کیو ایم کے سرگرم کارکنان بتائے جاتے ہیں۔یہ ملزمان صرف ایک ہفتہ قبل تخریب کاری کی تربیت مکمل کر کے بھارت سے لو ٹے ہیں۔شریف آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایم کیو ایم کے ٢ کارکنو ں ارشد عرف بلا اور عنایت عرف ٹی ٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان سنگین وارداتو ں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔سی آئی اے سول لائن کے عملہ نے ایم کیو ایم الطاف کے ٢ کارکنو ں نیاز اللہ اور ندیم جلیل عرف چھو ٹا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٢ عدد ٹی ٹی پستول بر آمد کئے ہیں۔ (جسارت۔١١ اکتوبر) ٰ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت فاروق لغاری نے بے نظیر بھٹو کی ظالم و فاشسٹ حکومت کو بر طرف کر کے جو جرات مندانہ اقدام کیا ہے اس کے پیش نظر ہمیں امید ہے کہ سابقہ حکومت نے جن لوگو ں پر مظالم ڈھائے ان کی داد رسی خصوصاً مہاجرو ں پر مظالم کے ازالہ کے لئے بھی وہ اسی جرات مندی سے اقدامات کریں گے۔انہو ں نے واضح الفاظ میں کہا کہ مہاجر عوام کل بھی فوج کا احترام کرتے تھے ،آج بھی کرتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح آج بھی وہ ملک کی سیکنڈ لائن آف ڈیفنس کی حیثیت رکھتے ہیں۔الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار منگل کی صبح کراچی میں اپنی رہائش گاہ نائن زیرو ٠٩ پر عوم کے ایک بڑے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔الطاف حسین نے اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنو ں سے کہا کہ وہ احتیاطی تقاضو ں میں کمی نہ آنے دیں اور آئندہ ہدایات تک روپوشی بر قرار رکھیں۔انہو ں نے عوام سے کہا کہ وہ جمعہ ٨ نومبر کو یوم تشکر منائیں اور ظالم و جابر حکومت کے خاتمے پر ٢ رکعت نماز نفل شکرانہ ادا کریں۔ (جسارت،جنگ۔٦ نومبر) ٭پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پر جمعہ کو کراچی ،حیدر آباد اور اندرون سندھ سمیت پورے ملک میں یوم تشکر منایا گیا اور اجتماعات ہوئے جن میں شہیدو ں کے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی اور حکومت کے خاتمے پر شکرانہ کے نوافل ادا کئے گئے۔ (جنگ۔٩ نومبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مہاجرو ں کی بدترین دشمن ہے۔ چنانچہ بے نظیر حکومت کے خاتمے پر مہاجرو ں نے خوشیا ں منائیں اس امید پر کہ بے نظیر حکومت کے خاتمے کے بعد مہاجرو ں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہو جائے گا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پی پی پی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ (جنگ۔٥٢ نومبر) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر اشتیاق اظہر نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں کراچی میں ہونے والی ماورائے عدالت ہلاکتوں پر معزول وزیر اعظم بے نظیر بھٹو،سابق وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر،سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ،ڈی آئی جی کراچی شعیب سڈل اور جوہر آباد،گلبرگ،نیو کراچی،گلبہار،خواجہ اجمیر نگری اور ایئر پورٹ تھانو ں کے ایس ایچ او ز کے خلاف مقدمات درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ نومبر ٣٩ سے نومبر ٦٩ تک پی پی کے دور حکومت میں ہزارو ں مہاجرو ں کو جعلی پولیس مقابلے دکھا کر قتل کیا گیا۔ (جسارت،جنگ۔یکم دسمبر) ٭مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میا ں نواز شریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان نواز شریف کی قیام گاہ(لندن) پر گزشتہ روز تفصیلی ملاقات ہوئی۔جس کے دوران دونو ں رہنماو¿ ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ کے درمیان دو برسو ں سے موجود مفاہمت کی فضاءکو نہ صرف بر قرار رکھا جائے گا بلکہ اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ (جنگ،DAWN۔٢ دسمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم کو آزادانہ طور پر ملک بھر میں کام کر نے دیا جائے تو ایم کیو ایم ہی وہ جماعت ہوگی جو صرف پانچ سال میں ملک کو فرسودہ استحسالی،جاگیر دارانہ،وڈیرانہ نظام سے نجات دلاکر ملک میں عدل و انصاف کا ایسا انقلابی نظام رائج کرے گی جس میں کوئی بھی شخص قومی دولت لوٹ نہیں سکے گا۔چوری،ڈاکے اور لوٹ مار کی روک تھام کے لئے سخت ترین قوانین بنائے جائیں گے۔الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار خورشید بیگم میموریل کمپلیکس عزیز آباد میں UBLکے ریفرنڈم کے سلسلے میں ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام ایک اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔الطاف حسین نے غریب،مظلوم پنجابیو ں،پختونوں،سندھیو ں اور سرائکیو ں سمیت ملک کے تمام غریب و متوسط طبقے کے عوام سے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔اور ملک کو پچاس بر سو ں سے لو ٹنے والے وڈیروں اور جاگیر دارو ں کو مسترد کر دیں۔ (جنگ،DAWN۔٣ دسمبر) ٭حکومت سندھ نے مہاجر قومی موو¿منٹ کے سینیٹرز اور سابق قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے خلاف مقدمات ٠٢ دسمبر سے قبل واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کے خلاف فی الحال ٢ ہزار کے قریب مقدمات درج ہیں۔جبکہ سب سے زیادہ مقدمات سابق ایم این اے خالد یونس اور ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف ہیں جو بالترتیب٩٧ اور ٨٧ مقدمات میں حکومت کو مطلوب ہیں۔اطلاعات کے مطابق سینیٹر آفتاب شیخ کو ٤٢ اور سینیٹر اشتیاق اظہر کو ٠١ مقدامات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ درج کئے گئے مقدمات میں ان رہنماو¿ں پر لو ٹ مار،اقدام قتل،ہنگامہ آرائی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ (جسارت۔٣١ دسمبر ) ٭حکومت سندھ نے ایم کیو ایم کے سابق ارکان سندھ اسمبلی سمیت ٠٤ کارکنو ں کے خلاف مقدمات فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا ہے۔محکمہءداخلہ کے مطابق کمشنر کراچی حفظ الرحمان کی سربراہی میں ڈی آئی کرای اور محکمہءداخلہ و قانون کے نمائندو ں پر مشتمل ریلیف کمیٹی نے ایم کیو ایم کے اسیر سینیٹرو ں،سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنو ں کے خلاف مقدمات کا جائزہ لینے کے بعد پہلے مرحلے میں ٦ ارکان سمیت ٠٤ کارکنو ں کے خلاف قائم ١٥ مقدمات واپس لینے کی سفارش کی تھی۔اور کمیٹی کی رپورٹ پر حکومت سندھ نے فوری طور پر مقدمات واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ (جنگ،DAWN۔٨١ دسمبر) ٭ایم کیو ایم کے دو سینیٹر وں،دو سابق ارکان قومی اسمبلی،٣ سابق اراکین سندھ اسمبلی سمیت ٥٧ کارکنو ں کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے سندھ کی حکومت نے حیدر آباد میں قائم ٦٨ مقدمات فوری طور پر واپس لینے کے لئے یہ مقدمات کمشنر حیدر آباد کی سربراہی میں حکومت سندھ کی تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارش پر واپس لئے گئے ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٢ دسمبر) ٭لائنز ایریا کے بعض علاقوں میں پیر کی علی الصبح ایم کیو ایم کے حامی واپس آگئے اور نماز فجر کے بعد بعض مساجد سے اپنی آمد کا اعلان کیا۔ ان علاقوں میں ایم کیو ایم کے بعض دفاتر کھول دیئے گئے اور جھنڈے لگا دیئے گئے۔لائنز ایریا کے بلدیاتی حلقوں ٢٥ اور ٢٠١ پر ایم کیو ایم کے حامیو ں نے مکلم تسلط حا صل کر لیا ہے۔جبکہ بلدیاتی حلقے ٣٥ کے بعض علاقوں میں بھی پہنچ گئے۔جٹ لائن میں جماعت اسلامی کے دفتر بھی قبضہ کیا گیا۔حقیقی کے حامیو ں کی جانب سے شدید مزحمت کی گئی۔دو طرفہ فائرنگ سے مکینو ں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤٢ دسمبر) ٭فوج اور پولیس کو حقیقی دہشت گردو ں کا اسلحہ نظر کیو ں نہیں آتا۔یہ بات ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے بے گھر خاندانو ں کے داخلے اور بے دخلی پر صدر اور وزیر اعظم کے نام کھلے خط میں کہی۔انہو ں خط میں ایجنسیو ں پر مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سرکاری ایجنسیا ں ایم کیو ایم کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ دسمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ معزول وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو ہزارو ں مہاجرو ں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر گرفتار کیا جائے۔اور اگر صدر کے پاس بے نظیر کے خلاف ثبوت نہیں ہیں تو ثبوت ہم فراہم کریں گے۔الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں تحریک کے شہداءکی یاد میں منعقد اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ (جنگ،DAWN٠٣ دسمبر)
|
|