|
|

|
|
Home
|
1996 ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی اور اے ایس آئی سمیت ٦ افراد ہلاک اور ایک عورت سمیت ٣ افراد زخمی ہو گئے۔مجموعی طور پر سال ٥٩ءمیں ٠٥٩١ افراد ہلاک ہوئے جوکہ ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ (جنگ،Dawn۔یکم جنوری) ٭شہر میں سال نو کے پہلے روز پیر کو ٩ تھانو ں کی حدود میں اغوائتشدد،ایزا رسانی،دہشت گردی اور اجتماعی قتل کی وارداتو ں میں ٥١ افراد ہلاک اور ٣ زخمی ہوئے۔ایک شخص مبینہ پولیس مقابلے میں بھی مارا گیا۔ہلاک ہونے والو ں میں گیارہ پنجاب رینجمنٹ کا کیپٹن،سچل رینجرز کا کیپٹن اور صوبیدار،پولیس کا سپاہی۔جانباز فورس کا سپاہی اور اس کے ٤ بیٹے اور ایم کیو ایم حقیقی کا کارکن شامل ہیں۔صرف کورنگی میں گھر کی خواتین کے سامنے باپ کو ٤ بیٹو ں سمیت گولیو ں سے بھون دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٢ جنوری) ٭کراچی میں پیر کو فائرنگ،تشدد،دہشت گردی اور پھانسی دینے کے واقعات میں ٥ افراد ہلاک اور ٣ زخمی ہو گئے۔ (جسارت،جنگ۔٣ جنوری) ٭کراچی میں منگل کو محاصرے اور مقابلے کے دوران رینجرز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے غریب آباد میں ٤ اور گلبہار میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک فرد ہلاک ہوا۔ہلاک شدگان کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے تھا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو فوج،رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علی الصبح غریب آباد ،شریف آباد اور عزیز آباد کا محا صرہ کر لیا۔محاصرے کے دوران علاقے میں موجود منظم دہشت گردوں نے سخت مزاحمت کی ۔رینجرز،پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دہشت گرد بھاگتے ہوئے اپنے مورچے بدلتے رہے۔محاصرے اور مقابلے کے دوران سینکڑو ں نو جوانو ں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق مزحمت پر پولیس اور رینجرز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں ٤ دہشت گرد اکرم پرویز عرف عمران،محمد سلیم موٹا،محمد شبیر اور نسیم عرف چھری ہلاک ہو گئے۔ان کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے تھا۔ہلاک شدگان سے ایک کلاشن کوف،٣٣ ٹی ٹی پستول،ایک بارہ بور پستول بر آمد ہوا۔اکرم پر ویز قتل،آتشزدگی،پولیس مقابلے کے مختلف مقدمات میں ملوث تھا۔مقابلے کے دوران پولیس اور رینجرز نے ٨ بارہ بور بندوق ،٣ سیون ایم ایم رائفل،٦ ریوالور،٣ پستول،ایک کلاشنکوف،ایک رائفل ٢٢٢،ایک ٢٢ بور پستول،مسروقہ گا ڑیاں،پیلی ٹیکسی،مزدا کار،سوزوکی،سوزوکی کیری،سوزوکی ہائی روف،٢ موٹر سائیکلیں اپنے قبضہ میں لے لیں۔علاوہ ازیں گلبہار میں امام بارگاہ کا ظمین کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص نوید ہلاک اور اس کے ٦ سا تھی فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والے سے ایک ماوزر بر آمد ہوا۔پولیس کے مطابق وہ دہشت گرد تھا اور اس کا تعلق ایم کیو ایم الطاف سے تھا۔ (جسارت،Dawn۔٣ جنوری) ٭ایم کیو ایم نے کارکنو ں کی ہلاکت پر کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔جبکہ الطاف حسین نے فیصلے کی تو ثیق کر دی۔کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے اور تمام طبقہ ہائے زندگی سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٣ جنوری) ٭سندھ کی حکومت نے بدنام دہشت گرد نعیم شری کی گرفتاری پر انعامی رقم ٠١ لاکھ روپے سے بڑھا کر ٠٥ لاکھ روپے کر دی ہے۔اور اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی نعیم شری کو گرفتار کرائے گا یا جس کی درست نشاندہی پر نعیم شری گرفتار ہو گا اس کو ٠٥ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ (جسارت،جنگ۔٣ جنوری) ٭کراچی میں فائرنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں ٤ افراد ہلاک ہو گئے۔جس میں اورنگی میں پیپلز پار ٹی کے ایک کارکن اور ٥٢ سالہ نو جوان کو قتل کیا گیا۔نیو ٹاون میں مخبری کے شبے میں خواجہ سرا کو ہلاک کیا گیا۔ملیر سٹی سے نو جوان کی لاش بر آمد ہوئی۔جبکہ م٩ گا ڑیو ں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٤ جنوری) ٭اورنگی ٹاون پولیس نے ٢ اور نیو کراچی پولیس نے ٣ افراد کو چھاپے مار کر گرفتار کر لیا۔ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ بر آمد ہوا۔ملزمان پر قتل،اقدام قتل،آتشزدگی،لوٹ مار اور چناب ایکسپریس کو لوٹنے کا الزام ہے۔پولیس ان کو ایم کیو ایم الطاف گروپ کا دہشت گرد قرار دے رہی ہے۔ملزمان نے دو پولیس اہلکاروں اور ایک خاتون سمیت ٣١ افراد کو ہلاک کر نے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ٢ دہشت گرد ایوب یونٹ انچارج اور محمد علی عرف بھورا قصائی گر گرفتار کر لیا۔ان کے قبضہ سے ٢ سیمی آٹو میٹک پستول بر آمد ہوئے۔نیو کراچی تھانے نے دہشت گردوں کے خلاف مہم کے دوران ٣ ملزمان واحد علی،الیاس الدین اور رئیس الدین کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ٢ کلاشنکوف،٢ ٹی ٹی پستول،کارتوس اور مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد ہوئے ہیں۔ (جسارت،Dawn۔٤ جنوری) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے یوم احتجاج کی اپیل پر جمعرات کو کراچی میں معمول کی شہری زندگی شدید متا ثر رہی۔شہر کے تمام مرکزی بازار،تجارتی مراکز اور صنعتی اداروں میں معمول کی تجارتیو پیداواری سرگرمیا ں متا ثر رہیں۔بیشتر مراکز بند رہے۔اندرون سندھ احتجاج کی اپیل پر رد عمل ملا جلا رہا۔حیدر آباد میں ٠١ سالہ لڑکا جا ں بحق اور ٢ افراد زخمی ہوئے۔جبکہ ٢ گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔جبکہ کراچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ٥ افراد زخمی اور ٣ گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٥ جنوری) ٭اورنگی توسیعی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم کا کرکن ہلاک جنکہ لیاقت آباد سے ایک پولیس اہلکار سمیت ٢ افراد کی لاشین ملیں۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا شمیم احمد عرف رشید ہے۔پولیس نے مارے جانے والے شمیم کے قبضہ سے ماوزر بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ (جسارت،Dawn۔٦ جنوری) ٭لندن() پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف محمد نواز شرف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کے تعاون سے ملک میں بہت جلد تبدیدلی لائی جائے گی۔حکومت ملک کے مسائل حل کر نے میں نا کام ہو چکی ہے۔حکومت کو ہٹائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور نا ہی کراچی کے مسئلے کا حل موجود ہے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٦ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رینجرز کی تحویل میں ایم کیو ایم کے ٤ کارکنو ں کے جعلی مقابلہ میں قتل پر رینجرز کے ڈاریکٹر جنرل میجر جنرل اکرم اور رینجرز کے دیگر حکام و اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ قائم کر کے ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔الطاف حسین نے کہا کہ یہ کھلا قتل ہے جس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعظم پاکستان،وزیر داخلہ،گورنر سندھ،چیف منسٹر سندھ اور رینجرز کے حکام پر عائد ہو تی ہے۔ (جسارت،جنگ۔٦ جنوری) ٭رینجرز نے ہفتہ کے روز لطیف آباد نمبر ٠١ کے محا صرے اور تلاشی کے دوران گھر کے اندر چھپے ہوئے ایم کیو ایم کے ٦ کارکنو ں کو گرفتار کر لیا۔ان کے قبضہ سے سیون ایم ایم رائفل،٢ کلاشنکوف،٤ پستول،ایک رپیٹر ،ایک شارٹ گن،ایک سیمی آٹو میٹک رائفل،٤ ٹی ٹی پستول اور گولیا ں بر آمد کر لیں۔گرفتار ہونے والو ں میں عبد الرحمان بھیا،امیر الدین،ندیم افسر،اقبال روفی اور ندیم قاضی شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٧ جنوری) ٭شارع فیصل پر KTCکی بس میں رکھا ہوا بم پھٹنے سے ٧ افراد جا ں بحق اور ٧٣ زخمی ہو گئے۔صدر سے گلشن حدید جانے والی KTCنرسری کے قریب سگنل پر رکی،بس میں نصب طاقتور بم پھٹنے سے گا ڑی کی چھت اڑ گئی۔ہلاک شدگان کے اعضاءدور دور تک بکھر گئے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٨ جنوری) ٭برطانوی وزیر داخلہ مائیکل ہاورڈ نے کہا ہے کہ بر طانیہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت کسی فرد کو پاکستان کے حوالے کر نے کے مطالبے پر غور نہیں کرے گا۔اس بارے میں بر طانیہ اپنی پالیسی پر کاربند رہے گا۔مائیکل ہاورڈ پیر کی شام بر طانوی سفارتخانے میں ملکی و غیر ملکی صحافیو ن کی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہو ں نے کہا کہ مجرمو ں کے تبادلے کا معادہدہ کر نے کے لئے دولت مشترکہ کے ذریعے راستہ کھلا ہے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٩ جنوری) ٭سندھ کے وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد الطاف حسین ملک تو ڑنا چاہتے ہیں۔نواز شریف اور الطاف حسین جی ایم سید کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٩ جنوری) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ الطاف گروپ کے سا تھ اقتدار میں شرکت کا فارمولا صرف اسی صورت میں تیار کیا جا سکتا ہے جب الطاف گروپ پاکستان کی سالمیت کے خلاف نعروں اور دہشت گردی کی سیاست سےلاتعلقی اختیار کر لے۔وہ گجرات میں اخبار نویسیو ں سے بات چیت کر رہی تھی۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔١١ جنوری) ٭لیاقت آباد تھانے کی حدود میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مشاورتی کونسلر کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے ہے۔ (جسارت،Dawn۔١١ جنوری) ٭وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ نے کراچی میں ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو قرار دیا ہے۔وائس آف جرمنی کو ایک خسوصی انٹر ویو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دہشت گردی اب دم تو ڑ رہی ہے اور شہریو کا پولیس پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔انہو ں نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم کی سر گرمیا ں بھارت کے طرز عمل اور اشارے پر ہو رہی ہیں۔پولیس کی حراست میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سید عبداللہ شاہ نے کہا کہ یہ صرف ایم کیو ایم کا پروپیگنڈہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ پولیس مقابلو ں میں پولیس افسران بھی جا ں بحق ہو رہے ہیں لیکن ایسے مقابلو ں میں مارے جانے والے ایم کیو ایم کے کارکنو ں کو بھی پولیس حراست میں ہلاکتیں بتائی جاتی ہیں۔ (جسارت۔٣١ جنوری) ٭خواجہ اجمیر نگری پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایم کیو ایم کا علاقائی رابطہ سیکریٹری راشد حسین جیلانی مارا گیا۔جبکہ نعیم شری ،فہیم کنکٹا سمیت دیگر ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے فارا ہو گئے۔(جسارت۔٣١ جنوری)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بدنام زمانہ ڈی ایس پی مقبول احمد شاہ اور رینجرز و پولیس کے اہلکاروں کے ہا تھو ں ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر کے سر گرم کارکن راشد حسین جیلانی کے پولیس کے جعلی مقابلہ میں قتل پر شددید احتجاج کر تے ہوئے راشد کے قاتل سرکاری اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔جس کی ذمہ داری صدر مملکت فاروق احمد لغاری،وزیر اعظم بے نظیر زرداری،وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر ،سندھ کے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور رینجرز و پولیس کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ آج ہم بے بس اور مجبور ہیں لیکن ہم مایوس نہیں ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ جب بھی ملک میں انصاف اور قانون نام کی کوئی چیز قائم ہو گی ہم موجودہ حکمرانو ں اور ان کے کماشتوں کا ٹھیک ٹھیک احتساب کریں گے اور قانون کے مطابق انہیں ایک ایک جرم کی عبرتناک سزا دیں گے۔ (جسارت،جنگ۔٣١ جنوری) ٭کراچی میں اغوائ،تشدد اور فائرنگ سے ٥ افراد جا ں بحق ہو گئے۔کورنگی میں برطرف سپاہی اور اس کے پڑوسی کو گھر میں گھس کر اغواءکر نے کے بعد قتل کیا گیا۔جبکہ کورنگی صنعتی علاقے میں تشدد سے ٢ افراد ہلاک اور پیر آباد میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔ (جسارت،جنگ۔٦١ جنوری) ٭لیاقت آباد میں ١٣ دسمبر ٥٩ءکو فوج اور رینجرز کے ٢ کپتانو ں ،پولیس کے ایک سپاہی سمیت ٤ افراد کو قتل کرنے کے علاوہ قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتو ں میں ملوث بدنام ملزم نثار کالیا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ملزم کو ایم کیو ایم کے کارکن کی حیثیت سے شنا خت کر لیا گیا ہے۔جس کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول بر آمد ہوئی۔شریف آباد پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والا ملزم نعیم شری کا قریبی سا تھی تھا۔ (جسارت،Dawn۔٧١ جنوری) ٭لانڈھی میں ایک جیپ سمیت ٣ گا ڑیو ں پر سوار نا معلوم مسلح افراد نے ایم کیو ایم حقیقی کے مرکز پر راکٹو ں سے حملہ کر دیا۔ نا معلوم مسلح افراد نے ٢ اور ٥ نمبر پر راکٹ دا غے۔مسلح افراد پر جوابی فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں شدید خو و ہراس پھیل گیا۔رینجرز نے علاقے کو گھیر لیا۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٨١ جنوری) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچے اور سپاہی سمیت ٤ افراد جا ں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ (جنگ،Dawn۔٨١ جنوری) ٭گلبہار،کورنگی اور نیو کراچی کے علاقوں میں ٣ مبینہ پولیس مقابلو ں میں ایم کیو ایم کورنگی کے سیکٹر انچارج منیر احمد سمیت ٣ افراد مارے گئے۔مارے جانے والے ٢ ملزمان کی شانخت ہو گئی۔مختلف علاقوں میں ہو نے الے پولیس مقابلو ں میں مارے جانے والے ملزمان کے سا تھی بھاری اسلحہ سمیت فرار ہو گئے۔مارے جانے والو ں کے قبضہ سے ٣ ٹی ٹی بر آمد کر لئے گئے۔گلبہار میں ہونے والے مقابلے میں ایم پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔٣ راکٹ اور ایل ایم جی کی گولیا ں بھی بر آمد ہوئیں۔ (جسارت،Dawn۔٩١ جنوری) ٭ایم کیو ایم الطاف نے مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلو ں میں اپنے کارکنو ں کی مسلسل ہلاکتو ں کے خلاف ١٢ جنوری اتوار کو سندھ بھر میں سوم سوگ و احتجاج منانے کا فیسلہ کیا ہے۔جس میں عوام سے کاروبار،دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے یوم سوگ و احتجاج کی توثیق کر دی ہے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٠٢ جنوری) ٭نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاون میں آج علی الصبح ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کے ٥ کارکنان ہلاک ہو گئے۔پولیس مقابلے میں مارے جانے والو ں کو ریحان احمد عرف ریحان کانا،اسکے چھو ٹے بھائی جنید ا حمد،پھو پھی زاد بھائی تنویر علی عرف پاشا،بہنوئی شیخ ذکی اور ایک سا تھی محمد نایاب کے نامو ں سے شنا خت کر لیا گیا۔خواجہ اجمیر نگری پولیس کے مطابق آج مقابلے میں مارے جانے والے پانچو ں دہشت گرد علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت تھے۔ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،٣ ٹی ٹی پستول،ایک راکٹ لانچر،بھاری مقدار میں گولیا ں بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ہلاک ہونے والا ملزم ریحان کانا سانحہ سپر مارکیٹ لیاقت آباد،سانحہ گلبرگ اور موسیٰ کالونی کے نامزد ملزمان میں سے ایک تھا۔وہ کم از کم ایک سو افراد کے قتل کے علاوہ اقدام قتل ،ڈکیتی،ہنگامہ آرائی و دیگر سنگین وارداتو ں میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم ریحان کانا کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت کی طرف سے ٥١ لاکھ روپے کا انعام بھی مقرر تھا۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔١٢ جنوری) ٭کراچی میں ہفتے کو نا معلوم دہشت گردو ں نے اغوائ،تشدد اور فائرنگ کر کے ٥ افراد کو ہلاک اور ٥ کو زخمی کر دیا۔ہلاک ہونے والوں میں سے ٤ کو کورنگی میں اغواءکر کے گولیا ں مار دی گئیں۔ (جنگ،Dawn۔١٢ جنوری) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اپیل پر اتوار کو ہونے والی ہڑتال کے باعث کراچی میں معمول کی شہری،تعلیمی اور کاروباری سرگرمیا ں متا ثر ہوئیں۔ہڑتال کا سب سے زیادہ اثر ضلع وسطی میں محسوس کیا گیا۔ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے کارکنو ں کی مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف ہڑتال اور یوم سوگ کی اپیل کی گئی تھی۔اندون سندھ متعدد شہروں میں کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے اور دکانیں بند رہیں۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٢٢ جنوری) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری رہا جس میں ٢ جو جوان زخمی ہو گئے اور ٢ گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔ (جسارت۔٢٢ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم لیاری سیکٹر کے قائم مقام انچارج محمد یاسین سمیت لیاری سیکٹر کے ٥ عہدیداروں اور سرگرم کارکنو ں کی گرفتاری پر شدید رد عمل ظاہر کر تے ہوئے ایم کیو ایم کے تمام کارکنو ں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی بر بریت سے محفوظ رہنے کے لئے فوری طور پر روپوش ہو جائیں۔انہو ں نے کہا کہ بے نظیر زرداری اور ان کے حواری مہاجر دشمنی اور نسل پرستی کی آگ میں با لکل اندھے ہو چکے ہیں اور انہو ں نے ریاستی ایجنسیو ں کو ایک ایک مہاجر کارکن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے احکامات جا ری کر دیئے ہیں۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٥٢ جنوری) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک کانسٹیبل اور ایک حقیقی کے کارکن سمیت ٦ افراد جا ں بحق ہو گئے۔(ڈان۔٥٢ جنوری) ٭گلبہار کے عالقے میں جمعرات کو مبینہ پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔پولیس نے ایک کلاشنکوف بر آمد کر لی۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلبہار کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم کے حلقہ ٩٨١ کا یونٹ انچارج اکبر بھورا اپنے سا تھیو ں کے ہمراہ علاقے میں بھتہ وصول کر رہا ہے۔پولیس کے قریب پہنچتے ہیں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک ملزم اکبر بھرا شدید زخمی ہو گیا۔جسے اسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخمو ں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔جبکہ اس کے دیگر سا تھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا اکبر بھرا پولیس کو قتل اور پولیس مقابلے کے ٧ مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جنگ،Dawn۔٦٢ جنوری) ٭کراچی جنوبی پولیس کے ہا تھو ں ٩١ جنوری کو گرفتار کیا جانے والا ایم کیو ایم الطاف گروپ کا سرگرم کارکن فہیم الرحمان عرف فہیم بھورا گزشتہ شب پولیس کی تحویل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم فہیم بھرا نے دوران تفتیش نعض اہم انکشافات کئے تھے۔ملزم نے منظور کالونی کی ایک زیر تعمیت عمارت میں اسلحہ چھپانے کا بھی انکشاف کیا تھا۔جس پر نبی بخش پولیس ملزم کو اسلحہ کی نشاندہی کے لئے تھانہ محمود آباد کے علاقے میں لائی تھی۔ملزم کی نشاندہی پر ایک زیر تعمیر عمارت کی چھت پر بنائی ہوئی پانی کی ٹنکی کے نیچے سے ایک راسی سا ختہ کلاشنکوف اور ایک عدد پوائنٹ ٹو ٹو رائفل و گولیا ں بر آمد کی گئیں۔اسلحہ کی بر آمدگی کے بعد جب ملزم کو واپس لایا جا رہا تھا تو ملزم نے سپاہی سے ہتھکڑی سمیت خود کو چھڑوایا اور دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر فرار ہو نے کی کوشش کی۔ملزم فہیم بھورا اوپر سے گرنے پر سخت ضربات لگیں جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔گلبہار کے علاقے میں ایم کیو ایم کا ایک اور کارکن انصار احمد مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک پستول اور ٢ گولیا ں بر آمد کر لی ہیں۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٧٢ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں رینجرز و پولیس اہلکاروں کے ہا تھو ں ایم کیو ایم کے کارکن انصار احمد کے قتل پر شدید رد عمل ظاہر کر تے ہوئے حقوق انسانی کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی نسل پرست حکومت کے ہا تھوں مہا جروں کی نسل کشی روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔انہو ں نے کہا کہ اگر حکومت کو مہاجروں کی نسل کشی سے باز رکھنے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو یہ نسل پرست حکومت سندھ کے شہری علاقوں کو روانڈا اوربوسنیا میں میں تبدیل کر دے گی۔ایم کیو ایم کی جاری کردہ پریس تیلیز کے مطابق الطاف حسین نے کہا ہے کہ مہاجروں کے خلاف بے نظیر کی نسلی عصبیت اور وہشت دیکھ کر یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ انہو ں نے فرعون،چنگیز خان،ہلاکو خان اور ہٹلر سمیت تمام انسانیت دشمنو ں کے جرائم کا ریکارڈ تو ڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٨٢ جنوری) ٭گلشن اقبال کے علاقے میں ہفتے کی شب نا معلوم تربیت یافتہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے SHO تیموریہ رانا اشرف کو ہلاک کر دیا۔وہ اپنے گھر کے قریب رکشہ سے اتر کر کرایہ ادا کر رہے تھے کہ دہشت گردو ں نے فائرنگ کر دی۔ (جنگ،Dawn٨٢ جنوری) ٭لیاقت آباد پولیس سے مبینہ مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کے ٢ کارکنان ہلاک ہو گئے۔ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا ایک سپاہی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف بمعہ ٠٠٣ گولیا ں،ایک سیون ایم ایم رائفل،ایک دستی بم،ایک رپیٹر گن،٨٤ بزوکہ راکٹ اور دیگر اسلحہ بر آمد کیا گیا۔ملزمان کے دیگر سا تھی یہ اسلحہ چھو ڑ کر فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ملزمان میں صادق لانچر اور نا ظم میا ں شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٩٢ جنوری) ٭کراچی غربی کے علاقہ اورنگی ٹاون میں اللہ والا کالج کے قریب ایک اور پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کا سیکٹر انچارج مارا گیا۔جبکہ ایک سرگرم کارکن گرفتار اور ٢ فرار ہو گئے۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے راکٹ لانچر بر آمد ہوا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی جانے والی کاروائی کے با عث پہاڑی گروپ کا انچارج چچا شہزاد اسلحہ کی بھاری مقدار سمیت پکڑا گیا۔مارے جانے والے ملزم کو خالد جمیل عرف کمانڈو کے نام سے شنا خت کیا گیا۔جس کی کلاشنکوف بھی تحویل میں لے لی گئی۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٠٣ جنوری) ٭وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے سنجیدہ طبقے سے بات چیت کے لئے تیار ہے۔الطاف گروپ ہتھیار پھینک دے اور الطاف حسین ملک میں آکر مقدمات کا سامنہ کریں۔پاکستانی عدالت انصاف کے تمام تقاضے پورے کر تی پے اور الطاف حسین بھی اگر بے قصور ہیں تو انہیں انصاف ملے گا۔ (جسارت۔٣ فروری) ٭کراچی شرقی پولیس نے کورنگی Tاور Yایریا میں ملت اسکول کے قرب و جوار میں یکے بعد دیگر چھاپے مار کر ایم کیو ایم الطاف گروپ کے ٢ مبینہ دہشت گرد وں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ اور نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ملزمان کے کئی سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔گرفتار ہو نے والو ں میں ملزم یونس اور ایاز عرف پپو شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے ٢ پستول بر آمد ہوئے۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھپایا جانے والا اسلحہ جس میں ٣ راکٹ لانچر،٣ راکٹ،٩ کلاشنکوف،٣ ایل ایم جی،٢ پستال،٦١ میگزین کلاشنکوف بمعہ ٥٧٣ گولی ،٢ میگزین پٹے اور ایل ایم جی کے ١٨١ راونڈ شامل ہیں۔ملزمان نے بتایا کہ ان کا گروہ سیکٹر انچارج شریف قریشی کی کی سربراہی میں کام کرتا ہے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٣ فروری) ٭گلبہار پولیس سے ہونے والے ایک اور مبینہ مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف کا ایک کارکن ہلاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ٥٢ سالہ ملزم نعیم احمد عرف بچنا شدید زخمی ہو گیا۔جبکہ اس کے دیگر سا تھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ملزم عباسی شہید لاتے ہوئے راستے میں دم تو ڑ گیا۔ملزم کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی بر آمد ہوا۔ملزم پولیس کو نصف درجن سے زائد وارداتو ں میں مطلوب تھا۔ (جسارت،Dawn۔٤ فروری) ٭نیو کراچی اور محمود آباد کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلو ں میں ایم کیو ایم الطاف کے مزید ٢ کارکنان ہلاک ہو گئے۔مارے جانے والو ں کے قبضہ سے اسلحہ اور ٢ چھینی گئی گا ڑیا ن بر آمد ہوئی ہیں۔ہلاک ہونے والو ں میں ارشاد بیک(ایم کیو ایم نیو کراچی یونٹ ٤٣١ کا انچارج) اور محمد یاسین قریشی شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٦ فروری) ٭صدر فاروق لگاری نے کہا ہے کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم نے پیپلز پار ٹی اور نواز شریف کی حکومتو ں سے معاہدے تو ڑ کر دہشت گردی کا راستہ منتخب کیا۔ضیاءالحق نے جماعت اسلامی اور پیپلز پار ٹی کے اثرات کو کم کر نے کے لئے ایم کیو ایم کے قیام کی حقصلہ افزائی کی۔ضیاءالحق نے ان لوگوں کو مسلح ہو نے کی اجازت دے دی۔ (جسارت۔٦ فروری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاستی طاقت اور نسلی عصبیت کے جنون میں مبتلا ہو کر ایم کیو ایم کے ایک اور کارکن کو جعلی پولیس مقابلہ کے نام پر قتل کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔لہٰذا میں تحریک کے تمام کارکنو ں سے ایک مرتبہ پھر کہتا ہو ں کہ وہ کسی تاخیر کے بغیر روپوش ہو جائیں۔جو سا تھی میری ہدایت پر عمل نہیں کرے گا ان کے بارے میں میں یہ سمجھنے پر مجبور ہو جاو¿ں گا کہ وہ مجھ سے محبت نہیں کر تے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٧ فروری) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی کی دہشت گردی میں الطاف گروپ ملوث ہے۔فاروق دادا،فہیم کمانڈو تکبیر کے ایڈیٹر صلا ح الدین کو مارنے والو ں اور بو ٹ بیسن کے اندر راکٹ لانچر چلانے والو ں کا تعلق الطاف گروپ سے تھا۔وزیر اعظ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی کہے کہ ہم بندوق ہا تھ میں لیکر بھارت جا کر تربیتی کیمپو ں سے تربیت حا صل کر کے حکومت کو گرانے یا حکومت کو کمزور کر نے کے لئے کام کریں گے تو یہ غلط ہے۔بھارت جا کر تربیت حا صل کر نے والے حکومت نہیں گرا سکتے۔ (جسارت۔٢١ فروری) ٭خواجہ اجمیر نگری تھانہ کے علاقہ میں ہونے والے ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں نعیم شری کا ایک سا تھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے سیکٹر A- 11 میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا۔وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔ملزم کی شناخت ریان الدین عرف لنگڑا ہوئی ہے۔ملزم ریحان لنگڑا پولیس اہلکاروں سمیت درجنو ں انسانو ں کے قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٢١ فروری) ٭اورنگی توسیعی کے علاقہ غازی آباد میں رینجرز سے مبینہ مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف کے کارکنان مارے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد ہوا۔مارے جانے والے سنین مقدمات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر جب رینجرز کے اہلکار سیکٹر ساڑھے گیارہ پہنچے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ابرار احمد اور سراج احمد مارے گئے۔جبکہ ان کے سا تھی تو قیر خان اور ساجد گرفتار کئے گئے۔مارے جانے والو ں اور پکڑے جانے والو ں کے قبضہ سے ٣ پستول اور ایک ماوزر بر آمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے قتل،اقدام قتل سمیت سنگین نوعت کی متعدد وارداتو ں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ (جسارت،Dawn۔٣١ فروری) ٭لیاقت آباد کے علاقہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم حقیقی کے ٢ کارکنان مارے گئے۔جبکہ نیو کراچی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کا ایک کارکن محمد شریف مارا گیا اور ٢ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان خالد انصار عرف انصاری اور سعید اکبر کے قبضہ سے ٣ پستول بر آمد کئے گئے۔ (جسارت،Dawn۔٤١ فروری) ٭سعودی عرب میں الطاف گروپ کی ایک شاخ "محبان پاکستان" کے ایک سابق سرگرم کارکن محبوب جیلانی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بیرون ملک مقیم تمام مہاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ الطاف گروپ سے علیحدگی اختیار کر لیں۔کیو ں کہ یہ گروہ پاکستان کی علاقائی سالمیت پر یقین نہیں رکھتا۔محبوب جیلانی نے مشرق وسطیٰ میں میں مقیم مہاجروں سے کہا کہ وہ الطاف گروپ کو عطیات دینا بند کر دیں۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنی جائز کمائی ایک ناجائز کا پر ضائع نہیں کر نی چاہیئے۔محبوب جیلانی نے کہا کہ روف صدیقی نے محبان پاکستان کے نام پر سعودی عرب میں الطاف گروپ کی شا خ کی بنیاد رکھی۔ روف صدیقی نے سعودی عرب میں مقیم مہاجروں سے کہا کہ ان سے حا صل ہونے والا چندہ کراچی میں الطاف گرپ کو بھیجا جاتا ہے لیکن بعد میں اسے یہ علم ہوا کہ ان کے عطیات لندن میں الطاف حسین کے شاہی اخراجات پر خرچ ہو تے ہیں۔محبوب جیلانی نے کہا کہ میں یہا ں یہ کہنا چاہتا ہو ں کہ اب جب کہ روف صدیقی نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ کراچی ایک آزاد ریاست ہوگی اور ڈاکٹر عمران فاروق اس کا وزیر اعظم ہو گا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ٣٩٩١ءمیں روف صدیقی نے کارکنو ں کو ڈرانا شروع کر دیا کہ اگر کسی نے پارٹی پر تنقید کی یا پارٹی کے لئے عطیات نہ دیئے تو اسے کراچی میں قدم نہیں رکھنے دیا جائے گا۔ (جسارت،جنگ۔٥١ فروری) ٭نیو کراچی پولیس سے ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹٰ کے رکن و لانڈھی لانڈھی سیکٹر انچارج سمیت لانڈھی سیکٹر کمیٹی کے ٤ اراکین مارے گئے۔ملزمان کے کئے سا تھی فرار ہو گئے۔ملزمان کی گا ڑی سے بڑی مقدار میں اسلحہ ملاہے۔ایک ملزم میجر کلیم کیس میں ٠٣ برس کی سزا پا چکا ہے۔مقابلہ میں ایک ASI سمیت ٤ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔مارے جانے والے ملزمان کو عامر صدیقی،اشرف زیدی،اسلم اقبال اور محمد جمیل کے نامو ں سے شنا خت کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے ایک لانچر گن،٦ راکٹ،ایک بیٹری راکٹ،٣ کلاشنکوف،ایک ماوزر اور ہزارو ں گو لیا ں بر آمد ہوئی ہیں۔مارے جانے والے عامر صدیقی کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ عامر صدیقی شہر بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیو ں کا ذمہ دار تھا۔جبکہ اشرف زیدی میجر کلیم کیس میں ٠٣ سال کی سزا پا چکا ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک ہونے ولا عامر صدیقی ایم کیو ایم الطاف کی مرکزی کمیٹی کا رکن اور لانڈھی سیکٹر کا انچارج تھا۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٦١ فروری) ٭ایم کیو ایم الطاف کے سابق رکن قومی اسمبلی کنور خالد یونس جمعرات کی شام پونے ٤ بجے خصوصی عدالت سے لانڈھی جیل جاتے ہوئے پولیس کارڈ کو دھوکہ دیکر امریکی قونصل خانے میں دا خل ہو گئے۔جہا ں انہو ں نے سیاسی پناہ کی درخواست کی۔ تا ہم سوا چار گھنٹے کی مسلسل تگ و دو اور اعلیٰ حکام سے گفت و شنید کے بعد انہو ں نے اپنے آپ کو پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٦١ فروری) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جعلی پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر کے انچارج عامر صدیقی،اراکین سیکٹر کمیٹی اشرف زیدی،جمیل احمد اور اسلم اقبال کے قتل کو بدترین سانحہ قرار دیتے ہوئے تمام مہاجر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سانحہ پر ٦١ فروری جمعہ الوداع پورے سندھ میں بطور یوم دعا منائیں جبکہ ٧١ فروری بمطابق ٧٢ رمضان المبارک بروز ہفتہ تاریخی یوم سوگ منائیں۔عوام سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی تو ثیق کر دی۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٦١ فروری) ٭ایم کیو ایم الطاف کے ایک مبینہ دہشت گرد سید یرید شہادت عرف شعیب نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ کے بھائی احان علی شاہ کو اس نے اپنے دیگر ٣ سا تھیو ں کے ہمراہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی ہدایت پت قتل کیا تھا۔جمعرات کو مقامی ہو ٹل اسلام آباد میں پولیس کی تحویل کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے یرید نے بتایا کہ ہمارا آئندہ ٹارگٹ سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نبیل گبول تھے۔اس نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم عید الفطر کے بعد علیحدگی کے لئے بھر پور تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کر نے کے لئے ڈکیتیا ں بھی کر تے تھے۔ (جنگ،Dawn۔٦١ فروری) ٭ضلع غربی کے علاقہ اورنگی ٹاون میں ہونے والے ایک اور پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کے مقامی یونٹ انچارج سمیت ٨ کارکنان مارے گئے۔٢ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔،لزمان کے قبضہ سے ٢ کلاشنکوف،ایک پوائنٹ ٹو ٹو رائفل،٢ ٹی ٹی پستول،ایک ریوالور اور بھاری مقدار میں گولیا ں بر آمد کر لی گئیں۔ملزمان چمچہ ہو ٹل کے قریب مورچہ بند ہو کر ٹیلی فون ایکسچینج پر حملے کی منسوبہ بندی کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کو قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلو ں،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت لاتعداد مقدمات میں مطلوب تھے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٧١ فروری) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی شب فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شرع ہو گیا۔گلشن اقبال میں نا معلوم فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو جبکہ کورنگی اور نارتھ کراچی میں ٣ گا ڑیو ں اور نشتر روڈ پر ایکسائز پولیس کے دفترکو آگ لگا دی گئی۔ (جسارت۔٧١ فروری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان میں اپنے کارکنو ں کے نام ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ کارکن سورج کی کرن تک نہ دیکھیں،مکمل روپوش ہو جائیں۔ مہاجروں کا خون چوسنے والی مذہبی اور سیاسی جماعتو ں پر اعتماد نہ کیا جائے۔سرکاری ایجنسیو ں نے چپہ چپہ پر مخبروں کا جال بچھا دیا ہے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔(٨١ فروری) ٭ایم کیو ایم کی یوم سوگ کی اپیل پر ہفتہ کو کراچی کے تمام اہم کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔تا ہم پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر چلتی رہی۔تعلیمی ادارے بند رہے،اسکولوں میں امتحانات نہ ہو سکے،دفاتر میں حا ضری کم رہی۔حیدر آباد،میر پور خاص،نواب شاہ اور سکھر میں بھی جزوی ہڑتال رہی۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٨١ فروری) ٭شہر میں منظم دہشت گردی اور فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر ٦ افراد ہلاک اور ٦ زخمی ہوئے۔واقعات ملیر سٹی،گلزار ہجری،پاک کالونی اور کورنگی تھانو ں کی حدود میں پیش آئے۔ (جسارت،جنگ،Dawn۔٠٢ فروری) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ الطاف گروپ اپنے بیرونی قاوں کے کہنے پر کراچی کے لوگوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔آخر الطاف حسین کب تک نو جوانو ں سے کہتے رہیں گے کہ اسلحہ اٹھاو،لوگو ں کو مارو اور خود بھی مر جاو۔میں کراچی کے لوگو ں سے یہ کہنا چاہتی ہو ں کہ اسلحہ چھو ڑو صحیح راستے پر آجاو۔ (جنگ،Dawn۔٥٢ فروری) ٭ایم کیو ایم کے ایک سرگرم کارکن منظور نے سکھر پولیس کے اعلیٰ حکام کے رو برو مبینہ طور پر ٥٣ قتل سمیت متعدد سنگین جرائم کا اعتراف کیا ہے۔جس میں غریب آباد میں آرمی کے ٢ کیپٹن،٣ پولیس افسران اور دیگر لوگو ں کے قتل شامل ہیں۔ایس ایس پی سکھر نا در حسین کھوسو نے دعویٰ کیا ہے کہ ٣٣ سالہ منظور جو الکرم اسکوائر کراچی کا رہنے والا ہے کچھ عرصہ قتل تھانہ بی سیکشن پولیس سکھر نے اسے گرفتار کیا تھا۔انہو ں نے کہا کہ منظور نے اعتراف کیا ہے کہ ٣ برس کے دوران وقتاً فوقتاً اس نے اپنی قیادت کے اشارے پر ٥٣ افراد کو قتل کیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ انہو ں نے ایس ایس پی سینٹرل کراچی سے رابطہ کیا ہے جنہو ں نے ٠٢ مقدمات کی تصدیق کی ہے جن میں ملزم براہ راست نامزد ہے۔ (جسارت۔یکم مارچ) ٭ایس ایس پی حیدر آباد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پولیس نے ایم کیو ایم لطیف آباد رکن ندیم ہنڈل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک سیون ایم ایم رائفل،ایک کلاشنکوف،ایک ماوزر اور ایک پستول بر آمد کر نے کا کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق ندیم آتش زنی اور فائرنگ کی مختلف وارداتو ں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ (Dawn۔یکم مارچ) ٭وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے کہا ہے کہ وہ مہاجر قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) کے مخالف نہیں بلکہ وہ الطاف گروپ کے مخالف ہین۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے لندن سے اخراج کے بارے میں کون سے نئے اقدامات کئے گئے ہیں تو انہو ں نے بتایا کہ برطانوی حکومت کو وڈیو فلمز روانہ کی گئی ہیں۔ (جسارت۔٤ مارچ) ٭برطانوی وزیر مملکت برائے امور خارجہ جری ہنلے نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کراچی میں دہشت گردی کی سرگرمیو ں میں ملوث ہونے کے بارے میں پاکستان کے وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے دستاویزی ثبوت فراہم کر دیئے ہیں۔برطانوی آئین اور قانونی ماہرین دستاویز کی صحت کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ جونہی یہ دستاویزات درست ثابت ہوئیں الطاف حسین کو برطانیہ سے نکال دیا جائے گا۔وہ اسلام آباد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٦ مارچ) پاکستان میں ٥٩٩١ءمیں عدالتی تحویل میں ہلاکتو ں میں اضا فہ ہوا ہے۔یہ بات انسانی حقوق سے متعلق امریکہ کی ٥٩٩١ءکی رپورٹ میں کہی گئی جو آج خبارات کو جاری کی گئی۔بیشتر قتل کے واقعات سندھ میں حکومت اور ایم کیو ایم کے دھڑو ں کے درمیان تصادم میں ہوئے۔ایم کیو ایم کے دونو ں دھڑو ں ایم کیو ایم الطاف اور حقیقی نے اپنے حریفو ں کو قتل اور تشدد کیا۔اور پولیس اور سیکورٹی اہلکارو ں کو نشانہ بنایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم الطاف مسلسل اپنے کارکنو ں کو بے گنا ہ ،غیر مسلح ہونے کا دعویٰ کر تی ہے لیکن مبصرین کو یقیقن ہے کہ ایم کیو ایم کے مسلح سیل کراچی میں تشدد اور جرائم میں کا فی حد تک ذمہ دار ہیں۔اور مہاجر اور دیگر تاجروں سے بھاری رقوم بٹور رہے ہیں۔ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین نے اپنے ایک حامی کے مبینہ گینگ ریپ پر ٤٢ تا ٦٢ جون سہہ روزہ سوگ کی اپیل کی اس احتجاج کے دوران ہڑتال کے تشدد میں کم از کم ٧٦ افراد ہلاک ہوئے جبکہ میڈیکل رپورٹ سے گینگ ریپ کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ایم کیو ایم الطاف نے اس کے علاوہ متعدد ہڑتالو ں کی اپیلیں کیں جس میں تشدد ہوا اور قانون نافذ کر نے والے اہلکار اور سویلین ہلاک ہوئے۔(جسارت،ڈان۔٧ مارچ) ٭گلبہار پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکن محمد جاوید عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کئی جرائم میں ملوث ہے۔ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ٤ سیون ایم ایم رائفل،ایک ٢١ بور رائفل،٢ ریوالور،AK-47رائفل کے ٠٥٢ گولیا ں اور ریوالور کی ٠١ گولیا ں بر آمد کر لی ہیں۔ (Dawn۔٨ مارچ) ضلع شرقی کے علاقہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک ٩١ شانتی نگر کے ایک مکان میں چھپے ہوئے نعیم شری اور اس کے سا تھی اجمل خلیل کو گزشتہ رات گئے رینجرز سے ہونے والے مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔حکومت سندھ کے محکمہءاطلاعات کے مطابق ١١ مارچ کو رات ٢ بجے ایم کیو ایم کا بدنام زمانہ دہشت گرد رینجرز سے مقابلے میں سا تھ سمیت ہلاک ہو گیا۔رینجرز حکام نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال کے علاقہ میں چھاپہ مارا تھا جس رینجرز کا عملہ مکان میں دا خل ہوا تو ان پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث DSPآر اکبر بلوچ،انسپکٹر جمیل احمد ،سب انپکٹر مزمل اور پساہی امیر حسین کے علاوہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔جس کے جواب میں کی جانے والی فائرنگ سے نعیم شری اور اس کا سا تھی ہلاک ہو گئے۔رینجرز حکام نے ٢ سب مشین گن،ایک ٹی ٹی پستول اور ١٦ گولیا ں بر آمد کر لیاں۔حکومت سندھ محکمہءاطلاعات کے مطابق نعیم شری سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا۔ملزم نعیم شری کے خلاف گلشن اقابل میں بھٹائی رینجرز کے نائیک،اورنگی میں کوچ میں مارے جانے والے ٢١ بے گناہ شہریو ں،نیو کراچی میں اللہ والا چوک پر ٦ افراد کے قتل،سندھ اسمبلی پر راکٹو ں سے حملہ کر نے،نا تھ ناظم آباد میں ایس پی خواجہ نثار کے عزیزو ں کے قتل،گلبرگ سمن آباد میں ٥١ مزدوروں کے قتل،گارڈن میں پولیس لائن جنو بی پر راکٹو ں سے حملہ اور لیاقت آباد میں فوج کے کپتان وسیم اور فیصل کے قتل سمیت سنگین مقدمات درج تھے۔(جسارت،جنگ،ڈان۔٢١ مارچ) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رینجرز کے اہلکاروں کے ہا تھو ں ایم کیو ایم کے کارکن محمد نعیم نعیم شری اور امجد خلیل بیگ کے جعلی مقابلہ میں سفاکا نہ قتل پر شدید رد عمل ظاہر کر تے ہوئے اس قتل کا ذمہ دار بے نظیر زرداری،نصیر اللہ بار،اور رینجرز کے ڈاریکٹر جنرل کو قرار دیا ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ محمد نعیم اور امجد خلیل بیگ کی ہلاکت کھلا قتل ہے۔وہ کسی مقابلے میں نہیں مارے گئے۔وہ نہتے اور بے گناہ تھے اور رینجرز کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر نے کے بعد بت دردی سے قتل کیا۔انہو ں نے کہا کہ اس قتل میں پوری حکومت ملوث ہے۔انہو ں نے کہا کہ نعیم شری دہشت گرد نہیں وہ مہاجر قوم کا سچا مجاہد تھا۔ (جسارت،جنگ۔٢١ مارچ) ٭ایم کیو ایم نے کل یوم سوگ و احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔کاروبار،دکانیں،ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے اور حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا جائے۔جبکہ قائد تحریک نے یوم سوگ و احتجاج کی توثیق کر دی۔ (جنگ،Dawn۔٣١ مارچ) ٭گلشن اقبال میں محاصرے کے دوران رینجرز سے مبینہ مقابلے میں شاہد حسین عرف شاہد جن ہلاک اور رینجرز کا سپاہی زخمی ہوا۔جبکہ گلبہار میں دکانیں بند کراتے ہوئے پولیس سے مبینہ مقابلے میں وسیم ہلاک ہو گیا۔دونو ں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد ہوا۔ ان کا تعلق ایم کیو ایم الطاف سے بتایا جا تا ہے۔شاہد جس مکان میں ہلاک ہوا وہا سے ایک راکٹ لانچربمعہ ٥ راکٹ،تین AK-47رائفلیں،کلاشن کوف کے ٣١ میگزین بر آمد ہوئے۔شاہد جن نا ظم آباد سیکٹر انچارج تھا اور نیوی کے افسر سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث و مظلوب تھا۔جبکہ ہلاک ہونے والے وسیم سے ایک ٹی ٹی پستول بر آمد ہوا۔ (جسارت،Dawn۔٤١ مارچ) ٭نیو کراچی پولیس نے سنگین وارداتو ں میں ملوث ٣ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے SHOانسپکٹر ذیشان کاظمی نے بر وقت کاروائی کر تے ہوئے سیکٹر Gکے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور ٣ ملزمان نوشاد عرف منا،قمر احمد عرف ببلی اور محمد اسلم کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ٢ ٹی ٹی پستول،ایک ماوزر اور بھاری مقدار میں گولیا ں بر آمد کر لی گئیں۔گرفتار شدگان ایم کیو ایم کے کارکن نعین شری کے سا تھی ہیں۔فوج کے افسران اور پولیس اہلکاروں کے قتل کا الزم ہے۔ (جسارت،جنگ۔٩١ مارچ) ٭سرجانی ٹاون پولیس نے خفیہ اطلاع پر فلٹر پلانٹ کالونی کے قریب کھلے میدان میں مدفون اسلحہ کی بھاری مقدار بر آمد کر لی۔اسلحہ ایم کیو ایم الطاف کے دہشت گردو ں نے چھپایا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق بعض مسلح ملزمان کی علاقہ میں مشتبہ سرگرمیو ں کی اطلاع پر پولیس کو چوکنا کر دیا گیا تھا۔اس ضمن میں پولیس نے بعض مشکوک مقامات کی نگرانی کا بھی انتظام کیا اور سرجانی کے عالقے میں واقع فلٹر پلانٹ کے قریب ایک میدانمیں مدفون ٠١ کلاشنکوف،ایک اسٹین گن اور کلاشنکوف کی ٠٥١ گوکلیا ں بر آمد کر لیں۔ (جسارت۔٠٢ مارچ) ٭لاہور پولیس نے ایم کیو ایم کے دہشت گردوں عباس، جہانگیر،حسن اور طارق لنگڑا سمیت ٤١ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے قبضہ سے کروڑو ں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،قیمتی گا ڑیا ں اور مو تر سائیکل بر آمد کر نے کے علاوہ جدید اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔ (جسارت۔١٢ مارچ) ٭گلبہار کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔جبکہ دیگر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم الطاف کے کچھ کارکنان جو سنگین وارداتو ں کے ذمہ دار ہیں جہانگیر آباد کے علاقے میں موجود ہیں جس پر گلبہار پولیس نے چھاپہ مارا ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم جو دیوار کود رہا تھا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے زخمی ملزم کا نام محمد یامین عرف اسلم ڈبو بتایا ہے۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بر آمد کر نے کا دعیٰ بھی کیا ہے۔ملزم کو اسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔مارا جانے والا ملزم ایم کیو ایم الطاف کا سرگرم کارکن بتایا جاتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم ماضی میں قمر ٹیڈی اور فاروق دادا کے سا تھ مل کر کھجی گراونڈ میں متعدد افراد کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے اور پولیس کو ٦٢ مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جسارت،DAWN۔٢٢ مارچ) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم صدر سے مذاکرات کے لئے تیار ہین مگر سب سے پہلے GHQسے معاملات درست کر نا چاہتے ہیں۔وہ لندن میں جنگ پینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ہم انسان ہیں اور ہم سے بھی غلطیا ں ہو سکتی ہیں اور اس سلسلے میں قوم سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔ (جنگ۔٣٢ مارچ) ٭بر طانوی دفتر خارجہ و دولت مشترکہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے بارے میں حکومت کے فراہم کردہ مواد کا بغور جائزہ لے گا اور پھر اس کی روشنی میں کوئی فیصلہ کرے گا۔یہ بات یہا ں لندن میں ایک ترجمان نے اس وقت کہی جب ان سے گزشتہ ہفتہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہوم آفس اور دفتر خارجہ کو فراہم کردہ مواد کے بارے میں تبصرہ کے لئے کہا گیا۔ترجمان نے کہا کہ برطانوی قانون کے منافی سرگرمیو ں میں الطاف حسین کے ملوث ہونے کا ٹھوس اور واضح ثبوت ملا تو ہم اس معاملے میں قانون کی پوری قوت بروئے کار لائیں گے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦٢ مارچ) ٭شہر میں بدھ کے روز اغوائ،تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ٥ افراد ہلاک ہو گئے۔جس میں ملیر سٹی کے علاقے میں ٹھٹھہ سے آئے ہوئے ٢ تاجروں کو اغواءکے بعد قتل کر کے لاشیں جھاڑیو ں میں پھینک دی گئیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨٢ مارچ) ٭سٹی پولیس لاہور نے ایم کیو ایم الطاف گروپ سے تعلق رکھنے والے کراچی کے ٣ دہشت گردو ں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جو اورنگی ٹاون میں ٤ پولیس اہلکاروں سمیت ٤١ بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔پولیس نے پریس بریفنگ میں وسیم پپن،اشتیاق اور عمران علی کو پیش کر دیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨٢ مارچ) ٭گلبہار کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایم کیو ایم کا ایک کارکن مارا گیا۔ملزم کے سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔ملزم ٠٤ سے زائد وارداتو ں میں پولیس کو مطلوب تھا۔اس کی گرفتاری پر ٠١ لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔پولیس کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گلبہار پولیس کی ایک پارٹی نے نا ظم آباد نمبر ٢ گجر نالہ کے قریب پہنچی جہا ں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی ۔جس سے ایک سپاہی عبدالماجد زخمی ہو گیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم محمد یاسین عرف کمہار شدید زخمی ہو گیا۔بعد ازاں اسپتال جاتے ہوئے ملزم زخمو ں کی تا ب نہ لاکر چل بسا۔۔جبکہ اس کے سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔ملزم محمد یاسین کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف بھی بر آمد ہوئی۔ملزم جاوید لنگڑا کا سا تھی اور قتل اور اقدام قتل کی ٢ درجن سے زائد وارداتو ں میں مطلوب تھا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ مارچ) ٭گلبہار کے علاقہ میںایک پولیس مقابلہ میں ایک خطر ناک ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف اور ٨ گولیاںبر آمد کر لی۔پولیس کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم الطاف گروپ کے مبینہ دہشت گرد گجر نالہ بسم اللہ شاپ کے قریب موجود ہیں۔جس کے بعد پولیس نے گھیراوکر کے ملزمان کو گرفتار کر نے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھن فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم انور ویڈیو والا گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ جسے پولیس عباسی شہید اسپتال لا رہی کہ وہ راستے میں ہی دم تو ڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل ،اقدام قتل،جلاوگھیراو اور پولیس مقابلو ں سمیت ٠٤ سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جنگ،DAWN۔١٣ مارچ) ‘ ٭غربی پولیس سے ہونے الے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف کے ٣ کارکنان مارے گئے۔الفلاح کے علاقے میں نا معلوم شرپسندو ں نے ایک شخص کو قتل کر کے لاش پھینک دی۔ اورنگی کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کا ایک زخمی عباسی شہید اسپتال آیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ملزمنا کی فائرنگ سے ایک پولیس انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم الطاف سے تعلق رکھنے والے بعض زیر حراست افراد کی اطلاع پر پولیس نے رحیم شاہ کالونی میں صبح سا ڑھے دس بجے منظور کباڑیا والے کی دکان کے اطراف گھیراو کیا۔ وہا ں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس انسپکٹر زخمی ہو گیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہا ں موجود ملزمان میں سے ٢٢ سالہ کلیم،٢٢ سالہ شاہد اور ٠٢ سالہ اسلم عرف ننکا بچو موقع پر ہی مارے گئے۔جبکہ ان کے سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع نے مارے جانے والے ٣ اور ان کے پکڑے جانے والے سا تھی کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف،ایک ٧ ایم ایم رائفل،٢ ٹی ٹی پستول بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس مارے جانے والے ملزمان کو سنگین مقدمات میں ملوث قرار دے رہی ہے۔جبکہ ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ان کارکنو ں کو پولیس نے معمول کے مطابق گھرو ں سے نکال کر قتل کیا۔ (جسارت،DAWN۔یکم اپریل) ٭شریف آبا اور زمان ٹاو کے عالقوں میں ہو نے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف کے مزید ٣ کارکن مارے گئے۔پولیس کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر اطلاع کہ ایم کیو ایم کے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب موجود ہیں۔اس اطلاع پر شریف آباد پولیس نے لیاقت آباد اور عزیز آباد پولیس کے تعاون سے علاقے کا گھیراوکر لیا۔ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو نے کی کوشش کی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔پولیس فائرنگ سے ٢ ملزمان ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والے ملزمان کو احمد عرف الکرم اور شاکر علی کے نامو ں سے شناخت کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا ہ ملزمان کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی بر آمد ہوئی۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ احمد عرف الکرم سرکاری اہلکارو ں سمیت ٣ درجن سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا ۔دونو ں ملزمان کو پولیس ایم کیو ایم الطاف کا کرکن قرار دے رہی ہے۔ادھر زمان تاو کے علاقہ کورنی ٹی اور وائی ایریا میں جبری چندہ وصول کر نے کی اطلاع پر جانے والی پولیس پارٹی سے مبینہ مقابلہ میں ایم کیو ایم الطاف کا سیکٹر انچارج محمد زبیر عرف چھو ٹا مارا گیا۔ ملزم زبیر عرف چھو ٹا پولیس،رینجرز،آرمی اور پاک فضائیہ کے اہلکارو ں سمیت قتل کی ٢٣ وارداتو ں اور دیگر سسنگین وارداتو ں میں مطلوب تھا۔ (جسارت،DAWN۔٢ اپریل) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جعلی پولیس مقابلو ں میں ایم کیو ایم کے کارکنو ں محمد شاکر اور محمد عبدالحفیظ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرت ہوئے صرف ٤٢ گھنٹو ں میں ایم کیو ایم کے ٦ جواں سال کارکنو ں و ہمدردو ں کے ایکسٹرا جو ڈیشنل قتل پر ٣ اپریل بروز بدھ یوم سوگ و احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢ اپریل) ٭ایم کیو ایم کے کارکنو ں کے ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی یوم احتجاج و سوگ کی اپیل پر کراچی میں جزوی ہڑتال رہی۔لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ،الیکٹرونکس مارکیٹ سمیت متد کاروباری مراکز اور ادارے کھلے رہے۔ٹریفک معمول سے کم رہا۔حیدر آباد اور سکھر میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ نواب شاہ میں اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤ اپریل) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کے الٹی میٹم پر جوئی مثبت رد عمل ظاہر نہ کر تے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکن محمد شاکر کے قاتلو ں ڈی آجی کراچی شعیب سڈل،ایس ایس پی سینٹرل دین محمد اور ایس ایچ او نیو کراچی ذیشان کاظ می کو تا حال گرفتار نہین کیا ہے لہٰذا جمعرات کو بھی سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ (جسارت،DAWN۔٤ اپریل) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے واضح کیا ہے کہ جن مظلومو ں کو قتل کیا ہے ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب اسلامی قوانین کے تحت اگر بے نظیر بھٹو سے لیں گے تو اس کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر عائد نہیں ہوگی۔اور کہیں ایسا نہ ہو کہ اس مکافات عمل کے تحت اختتال خود بے نظیر کے گھر میں ہو اور اس مکافات عمل کے تحت وہ بھی جنازے اٹھتے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہو ں۔انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہر انسان کو بدلہ لینے کا پورا حق حا صل ہے۔گو کہ ایم کیو ایم بدلہ لینے کی بات نہیں کر تی لیکن وہ ہر شخص پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتی۔ اور نہ ہی ہر شخص ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی ہدایت کو تسلیم کر نے کا پابند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنی رہائش گاہ نائن زیرو پر لند سے صحافیو ں کے سا تھ ٹیلی فون پر باتیں کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ ہم ملک تو ڑنا نہیں چاہتے بلکہ ملک تو خود بے نظیر کے باپ نے تو ڑا۔ (جسارت،جنگ۔٥ اپریل ٦٩٩١ئ) ٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کے کارکنو ں کی ماورائے عدالت کے خاف رابطہ کمیٹی کی اپیل پر یوم احتجاج و سوگ کے دوسرے دن بھی کراچی میں جزوی ہڑتال رہی۔بیشتر بازار کھلے رہے۔ سڑکو ں پر ٹریفک بدھ کی بنسبت زیادہ تھی۔امتحانات معمول کے مطابق ہوئے۔حیدر آباد میں مکمل اور دیگر شہرو ں میں جزوی ہڑتال رہی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥ اپریل) ٭مومن آباد کے علاقہ عوامی چوک پر ہو نے والے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم الطاف کا کارکن عزیز عرف طارق سپاہی ہلاک ہو گیا۔ملزمان نے مورچہ بند ہو کر پولیس پر فائرنگ کی ۔پولیس ذرائع کے مطابق حکومت نے طارق کے سر کی قیمت ٠١ لاکھ مقرر کی تھی۔ہلاک ہونے والا ملزم ٧٤ افراد کے قتل سمیت سنگین نوعیت کے ٤٣ مقدمات میں مطلوب تھا۔ (جسارت،DAWN۔٥ اپریل) ٭پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے سابق زونل آرگنائزر حیدر آباد کنور نوید کو گرفتار کر لیا ہے۔ کنور نوید آپریشن شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے۔ان کے گروپ کے کئی افراد پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔حیدر آباد میں دوسرے گروپ کو ایم کیو ایم کے زونل آرگنائزر انیس احمد قائم خانی چل رہے تھے جو کہ ان دنو ں گرفتار ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥ اپریل) ٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کے بھارت سے روابط کا ایک اور ثبوت مل گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق دہلی میں بھارتی انسٹی ٹیوٹ برائے غیر وابستہ تحریک میں منعقد ایک سیمینار کو ایم الطاف گروپ کے ایک کارکن نے مبینہ طور پر پاکستان دشمن اظہار خیال کے لئے استعمال کیا۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد یہ سیمینار مقبو ضہ کشمیر میں تحری آزادی کو بدنام کر نے کے لئے ترتیب دیا گیا۔جس میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد عارف نے خصوصی خطاب کیا۔جس میں پاکستان کے خلاف شدید الزامات عائد کئے گئے۔جو الطااف حسین کے حالیہ انٹرویو کے برعکس تصویر پیش کر رہے تھے۔اس سیمینار میں مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو درست ثابت کر نے کے لئے دلائل پیش کئے۔ جبکہ اس موف کے مخالفین کو گفتگو کا موقع دینے سے انکار کر دیا گیا۔ (جسارت۔٥ اپریل) ٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کے ارکان نے ایک مرتبہ پھر بھارتی وفود اور بھارت کی سرپرستی میں کام کر نے والے NGOsسے ربط بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے خسوصی روابط ریزرو ایشین پیپلز سالیڈیریٹی آرگنائزیشن سے ہیں۔جن کی سربراہ مس بھارتی بہلاول ہیں۔ ذرائع کے مطابق NGO کے ایک رکن مائیکل ہینڈے نے انسانی حقوق کمیشن میں الطاف گروپ کی جانب سے بیان دیتے ہوئے قیام پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ کا مضحکہ اڑایا ہے۔ اسی NGO نے اقوام متحدہ میں ایک خصوصی بریفنگ کا اہتمام بھی کیا جو ناکام رہی۔ اطلاعات کے مطابق ایک بریفنگ کے بعد پاکستان سے آئے ہوئے دیگر وفود اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان محاذ آرائی بھی ہوئی۔ (جسارت۔١١ اپریل) ٭یو بی ایل شاہی بازار حیدر آباد لاکرز ڈکیتی کے ملزمان شریف کالیا،خالد کا ظمی اور وہاب انصاری نے کہا ہے کہ ہمیں ایم کیو ایم نے تہاہ و بر باد کیا ہے۔اور ہم عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنماو کے خلاف رضا کارانہ گواہی دینے کے لئے تیار ہیں۔ایس ایس پی حیدر آباد سلیم اختر صدیقی نے ان دہشت گردو ں کو اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیو ں کے سامنے پیش کیا۔جن ٧ دہشت گردو ں کو صحا فیو ں کے سامنے پیش کیا گیا ان کے قبضہ سے ٤١ لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور کرنسی نو ٹ،سوا کلو سونا اور سوا لو وزن کے طلائی زیورات کے علاوہ ٣ کلاشنکوف،٤ ٹی ٹی پستول اور گولیا ں وغیرہ بر آمد ہوئیں۔ملزمان نے صحافیو ں کو بتایا کہ شریف مچھ زونل کمیٹی ایم کیو ایم اورڈاکٹر ماجد ہمیں اسلحہ فراہم کر تے تھے۔ڈاکٹر ماجد کا اوپر رابطہ تھا۔ انہو ں نے بتایا کہ ہم نے ٥ لاکھ روپے لندن بھی بھجوائے تھے۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے سب کچھ ایم کیو ایم کے کہنے پر کیا ،انہو ں نے ہمیں استعمال کیا اور پھر نکال دیا۔ (جسارت،DAWN۔٥١ اپریل) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی کی جانب سے صوبے کے بلدیاتی ادارو ں کے اختیارات میں کمی کے بارے میں بل کی منظوری کو سندھ کی تاریخ کا ایک اور افسوس ناک سانحہ قرار دیتے ہوئے صوبے کے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ بل کی منظوری کے خاف ٨١ اپریل کو یوم احتجاج منائیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦١ اپریل)
|
|