|
|

|
|
|
٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مہاجروں سمیت تمام حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی کی حکومت کے ہا تھو ں مہاجر قوم کی بہن بیٹیو ں کی مسلسل گرفتاریوں،بے حرمتی اور غیر قانونی حراست کے دوران ان پر کئے جانے والے بہیمانہ تشدد کے خلاف ٤ ستمبر بروز پیر کو سندھ بھر میں پر امن یوم احتجاج منائیں اور بطور احتجاج اپنے کارو بار،دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔جبکہ الطاف حسین نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیر ٤ ستمبر کو سندھ بھر میں پر امن یوم احتجاج منانے کے فیسلے کو درست اور جائز قرار دیتے ہوئے اس کی تو ثیق کر دی ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤ اگست) ٭ایم کیو ایم کی جانب سے پیر کے روز ہڑتال کی اپیل کے بعد کراچی پولیس نے لیا قت آباد اور کورنگی کے علاقوں سے دہشت گردی میں ملوث خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔جبکہ الفلاح کے علاقے میں سہیل کمانڈو اور اس کے سا تھیو ں کی مو جود گی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محا صرہ کر لیا۔حسرت موہانی کالونی میں چھاپہ مار کر دو یونٹ انچار سمیت ٥ کارکنو ں کو گرفتار کر لیا۔جنہو ں نے بڑے پیمانے پر قتل و گارت گری کے سنسی انکشافات کئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گلبہار پولیس نے دو ملزمان کو رفتار کیا۔ملزمان میں نعیم عرف پی پی اور اخلاق احمد کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف اور ایک سیون ایم ایم رائفل بر آمد ہوئی۔ملزمان ایم کیو ایم کے سرگرم کارکن ریحان کانا کے قریبی سا تھی بتائے جاتے ہیں۔اور وہ علاقے میں پیر کی ہڑتال کی تیاریو ں میں مصروف تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے ان کے زیر استعمال ایک رپیٹر،ایک سیون ایم ایم رائفل،ایک ڈبل بیرل رائفل اور ٥٢ راو ¿نڈ مزید بر آمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے دوران تفتیش قتل،اقدام قتل،اغوائ،ڈکیتی اور فائرنگ کے درجنو ں واقعات میں ملوث ہو نے کا اعتراف کیا۔ (جسارت۔٤ ستمبر) ٭وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی ہڑتال سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل کر کئے گئے ہیں۔کوئی ہتھیار لے کر نکلا تو اسے گولی مار دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی قومی دن آتا ہے ایم کیو ایم ہڑتال کر تی ہے۔انہو ں نے کہا کہ صرف تین بڑے دہشت گرد ریحان کانا،نعیم شری اور سہیل کمانڈو رہ گئے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔لیکن شہر میں بارہ سو سے پندرہ سو دہشت گرد ہو سکتے ہیں۔جنہیں ایک کروڑ ٠٢ لاکھ آبادی میں شناخت کر نا مشکل ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے آج صبح لاہور فون کر کے مسلم لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف میا ں نواز شریف سے گفتگو کی۔الطاف حسین نے مہاجر باالخصوص خواتین کے سا تھ بے نظیر بھٹو کے مظالم اور زیادتیو ں کی تفصیلات سے میا ں نواز شریف کو آگاہ کیا۔ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق میا ں نواز شریف نے مہا جروں پر ہونے والے تشدد اور ظلم کی مذمت کی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤ ستمبر) ٭مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہو رہی ہے ہم صرف اس امید پر شامل ہیں کہ جلد اعلیٰ سطح پر نتیجہ خیز مذاکرات ہوں۔ مذاکرات کو جلد کامیاب بنانے کے لئے ٣ تضاویز ہیں۔نیز ایم کیو ایم الطاف ہڑتال کر نے پر مضبور ہے یہ اس کی ضرورت یا خواہش نہیں ہے۔یہ بات ایم کیو ایم الطاف گروپ کی مزاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی نے مذاکرات کے چھٹے دور کے خاتمے کے بعد پریس کلب میں ایک بریفنگ دیتے ہوئے کہ۔جبکہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ وفاقی وزیر قانون این ڈی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ہم بتدریج آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ایم کیو ایم الطاف کی حالیہ ہڑتال کی اپیل سے مذاکرات کی فضاءکو دھچکا لگا ہے۔ گفتگو کا موضوع ہڑتال رہا۔ایم کیو ایم نے ہڑتال کی اپیل واپس لینے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی این ڈی کان نے کہا کہ ہڑتال کی اپیل نے مذاکرات کو متا ثرکیا ورنہ کسی نتیجے کے قریب پہنچ جاتے۔مذاکرات کامیاب ہو ں گے اور معاہدہ بھی ہو گا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤ ستمبر) ٭خواتین کی بے حرمتی اور گرفتاری کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پر پہیہ جام ہڑتال کے دوران پیر کو فائرنگ کے واقعات میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت ٦ افراد جا ں بحق اور ٩ زخمی ہو گئے۔شرپسندوں نے ٣١ گا ڑیو ں کو نذر آتش کر دیا۔دو شرپسند پولیس و رینجرز کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ٨ کو رنگے ہا تھو گرفتار کر لیا گیا۔ہڑتال کے باعث ایک لاکھ ٥٢ ہزار افراد کو ایک دن کی اجرت سے محروم ہو نا ہڑا۔حکومت کو ریونیو میں سا ڑھے چار ارب روپے سے زائد کا خسارہ جبکہ اس دوران تاجر اور صنعت کاروں کو ٠١ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔حیدر آباد،میر پور خاص،نوابشاہ اور سکھر میں بھی ہڑتال رہی۔دوسری جانب الطاف حسین نے تاریخی اور پر امن احتجاج پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥ ستمبر) ٭حیدر آباد اور لطیف آباد میں پیر کی صبح مسلح نو جوانو ں نے چھو ٹی چھوٹی ٹو لیو ں میں اندھا دھن فائرنگ کر کے سڑکو ں پر نکل آئے۔ہینڈ کریکر سے دھماکے کئے اور ایم وین اور بیکری کو نذر آتش کر دیا۔درجنو ں گا ڑیو ں کے شیشے تو ڑ دیئے۔دریں اثناءپولیس اور دیگر فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ٥٢ افراد کو گرفتار کر لیا۔جن میں ٠١ ایم کیو ایم کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ (جنگ،DAWN۔٥ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی،شعیب بخاری،طارق جاوید،اراکین سندھ اسمبلی عبدالقادر لاکھانی اور دیگر کے خلاف پولیس نے نا ظم آباد،شریف آباد،گلبہار،تیموریہ،نیو کراچی،گارڈن،نبی بخش اور دیگر تھانو ں میں فائرنگ اور گا ڑیا ں نذر آتش کر نے کے مقدمات درج کئے ہیں۔ (جنگ۔٥ ستمبر) ٭چند دنو ں کی پر امن صورتحال کے بعد جمعرات کو دہشت گردوں نے ضلع وسطی اور غربی کے بعض علاقوں میں فائرنگ کر کے ایک خاتون اور ٩ سالہ بچے سمیت ٣١ افراد کو ہلاک اور ٢ کو زخمی کر دیا۔جبکہ ٣ گا ڑیا ں بھی نذر آتش کی گئیں۔۔ان وارداتو ں میں جا ں بحق ہونے والوں میں ایم کیو ایم کے ٣ کارکنان بھی شامل ہیں۔جن میں سے ٢ کے بارے میں ایم کیو ایم نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں پولیس اور پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے مشترکہ کاروائی کر کے گھر میں گھس کر ہلاک کیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨ ستمبر) ٭حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں مسلح نو جوانو ں اور اور پولیس کے درمیان مورچہ بند مقابلو ں کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو نے الا شیر احمد قاضی کی ہلاکت کی خبر کے بعد نو جوان سڑکو ں پر نکل آئے جنہو ں نے اندھا دھن فائرنگ کی اور ہینڈ کریکر سے دھماکے بھی کئے گئے۔پولیس اور موبائلو ں پر ہینڈ کریکر سے بھی حملے کئے گئے۔بینک،متعدد ہو ٹل اور دکانیں بھی نذر آتش کی گئیں۔ (جنگ۔٨ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے الزام لگایا ہے کہ بے نظیر حکومت نہ صرف ہمارے عوام کی نسل کشی میں مصروف ہے بلکہ اس کی سیکورٹی ایجنسیاں بھی ہمارے لاکھو ں عوام کو ہراساں کر نے اور بے شمار افراد کو گرفتار کر کے ان پر وحشیانہ تشدد کر نے میں مسروف ہیں۔پولیس کی حراست میں ہمارے سیکرو ں کارکنوں کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا۔یہ بات انہو ں نے انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس کے صدر کو ایک خط میں کہی۔انہو ں نے اس خط میں قیام پاکستان کے بعد سے مہا جروں کے سا تھ امتیازی رویئے،ایم کیو ایم کے قیام کے اسباب،اس کی مقبولیت اور ٢٩٩١ءمیں شروع ہونے والے آپریشن کلین اپ،اس کے دوران مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ جب ٣٩٩١ءمیں بے نظیر حکومت بر سر اقتدار آئی تو مہا جرو ں کے خلاف ریاستی مظالمم میں شدت آگئی ۔ (جنگ۔٨ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٨١ سالہ آنسہ یاسمین کی گرفتاری اور اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے عمل کی مذمت کی ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ مہاجر خواتین پر مظالم کا قرض ضرور اتاریں گے،ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے۔صبر کا ہر گز مطلب نہیں کہ ہم بے غیرت ہیں۔کارکن صفیں سیدھی کر لیں۔انہو ں نے کہا کہ مظالم بند نہ کئے گئے تو مہاجروں کے کسی فیصلہ کن اقدام کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ (جسارت،جنگ۔٩ ستمبر) ٭مہاجر خواتین کی گرفتاریوں اور مظالم کے خلاف ایم کیو ایم نے ٠١ ستمبر کو ہڑتال کا اعلن کر دیا۔(جسارت،DAWN۔٩ ستمبر) ٭شہر میں آج ہفتہ کے روز دہشت گردی اور تخریب کاری کی وارداتو ں میں ٢١ گا ڑیو ں کو نذر آتش کر دیا گیا۔جبکہ جگہ جگہ فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلانے کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل سمیت ٦ افراد ضا ں بحق اور ٨ زخمی ہوگئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠١ ستمبر) ٭کراچی میں آج فائرنگ اور دہشت گردی کی وارداتو ںمیں ایم دس سالہ بچہ سمیت ٥ افراد جا ں ھق اور ٢ پولیس اہلکاروں سمیت ٨ افراد زخمی ہو گئے۔مسلح شرپسندوں نے ٧ گا ڑیو ں کو نذر آتش کر دیا گیا۔پولیس نے ٧١ شرپسندوں کو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے اتوار ٠١ ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ہڑتال کے باعث تمام بڑے کاروباری و صنعتی علاقے،تعلیمی ادارے،بینک،پیٹرول پمپ بند رہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١١ ستمبر) ٭وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی مہم چلا رکھی ہے۔جس کی ہم مذمت کت رے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کو بھارت بھڑکا رہا ہے۔بے نظیر کے خلاف پوسٹر کی اشاعت کے لئے رقم بھی بھارت نے الطاف گروپ کو فراہم کی۔جس میں فوج کے خلاف بھی غلط زبام استعمال کی گئی۔وزیر اعلیٰ نے ایوان میں پوسٹر پیش کئے جس میں ملک،وزیر اعظم اور فوج کے خلاف شر انگیز زبان استعمال کی گئی تھی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١١ ستمبر) ٭وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اور شہری سہولتوں کی ٹاسک فورس کے چیئر مین اقبال یوسف نے کہا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گزشتہ ٤ ماہ میں کی گئی ہڑتالو ں کے نتیجے میں ملک کو مجموعی طور پر ٠٨١ ارب روپے کا نقصان ہوا۔ہڑتال سے یومیہ اجرت پر کام کر نے والے ٢ لاکھ افراد متا ثر ہو تے ہیں۔٠٢ لاکھ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہوئے۔ (جسارت۔١١ ستمبر) ٭شہر میں منگل کو فائرنگ و دہشت گردی کے واقعات میں ٤ افراد جا ں بحق اور ٢ زخمی ہو گئے۔اورنگی تاو ¿ن میں پیپلز پارٹی کے حلقے کے نائب سدر کو اس کے سا تھی سمیت گولی مار کر قتل کیا گیا۔جبکہ دو کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ ستمبر) ٭ایم کیو ایم اور سیز کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ احتجاج کے دوسرے روز امریکہ کے ٣٢ سے زائد شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اور ایم کیو ایم کے ٢ ہزار سے زائد کارکنان ٠١ لاکھ ہینڈ بلز تقسیم کر رہے ہیں۔کارکنان اور ارکان کانگریس حکومت کو ظالمانہ پالیسیوں سے آگاہ کر یں گے۔(جنگ۔٣١ ستمبر)ایم کیو ایم کے عالمی ہفتہ احتجاج کے دوسرے روز آج دنیا بھر کے مختلف شہروں میں لاکھو ں احتجاجی ہینڈ بل تقسیم کئے گئے۔جن میں نیو یارک،واشنگٹن،لاس اینجلس،نیو جرسی،مین پولز،سان فرانسکو،ناروے،ڈنمارک،فن لینڈ اور سوئیڈن شامل ہیں۔ (جسارت۔٤١ ستمبر) ٭کراچی میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں حکومت اور ایم کیو ایم کے مزاکرات کا آٹھواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔مذاکرات کے بعد دونو ں ٹیمو ں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مذاکرات کو خوش آئندہ اور اطمینان بخش قرار دیا۔حکومتی ٹیم کے سربراہ این ڈی خان نے کہا ہے کہ آئندہ دور فیصلہ کن ہو گا اور کسی نہ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔جبکہ اجمل دہلوی نے کہا کہ حکومے ہمارا شارٹ کٹ فارمولا قبول کر لے تو آئندہ نشست فیصلہ کن ہو گی۔وزیر داخلہ کی دھمکیو ں سے مرعوب نہیں ،ہڑتالو ن سے دستبردار نہیں ہو ں گے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤١ ستمبر) ٭شہر میں جمعرات کو اغواءاور تشدد کے واقعات میں ٥ افراد جا ں بحق اور ایک لڑکی سمیت ٥ افراد زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں پی پی کا ایک کارکن بھی شامل ہے۔ملیر سے بوری بند ٢ لاشیں ملیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥١ ستمبر) ٭سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز سندھ ڈیمو کریٹک گروپ نامی تنظیم کی جانب سے ایم کیو ایم کی پٹیشن میں فریق بننے کی درخواست منظور کر لی ہے۔سو صفحات کی اس کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری عوام کی نمائندہ تنظیم نہیں ہے۔اور اسے کوئی ھق نہیں ہے کہ مہاجر کا لفظ استعمال کر کے وہ سندھ کے شہری عوام کی نمائندگی کرے۔ڈیمو کریٹک گروپ نے ایم کیو ایم کو مجرم اور فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے سربراہ الطاف حسین مبینہ طور پر ضیاءالحق کے آلہءکار تھے اور وہ اپنی تنظیم کے ذریعے ملک میں بد امنی کو فروغ دینا چاہتے تھے۔اٹارنی جنرل نے ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فاروق احسن کو تحریراً مطلع کر دیا ہے کہ سندھ ڈیمو کریٹک گروپ کو بھی اس پٹیشن میں فریق کی حیثیت دے دی گئی ہے۔درخواست میں سندھی تنظیم نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی پٹیشن کا مقصد مہاج ر راج کا قیام ہے۔ (جسارت۔٥١ ستمبر) ٭فوج اور رینجرز کے ایک ایک اور پولیس اور فضائیہ کے دو دو اہلکاروں کو اغواءکر کے قتل کر نے والے ملزم کو گلبہار کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔ملز کے قبضہ سے ایک تی ٹی پستول ،دو سیون ایم ایم رائفل اور ایک سو سے زائد گولیا ںبر آمد ہوئیں۔ملزم جو اپنا نام شکیل عرف متین بتاتا ہے نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایم کیو ایم الطاف گروپ کا سرگرم کارکن ہے۔ (جسارت۔٥١ ستمبر) ٭ایم کیو ایم اوور سیز کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ احتجاج کے چو تھے روز یورپ کے ٠١ ممالک جرمنی،یونان،ڈنمارک،فرانس،اسٹریلیا اور دیگر میں زبر دست احتجاجی پرو گرام منعقد ہوئے۔ان ممالک کے درجنوں شہروں میں سینکڑو ں مقامات پر لاکھو ں ہینڈ بلز اور فلائٹرز تقسیم کئے گئے۔اس کے علاوہ ان ممالک کے وزراءاعظم ،صدر اور چانسلز کو پاکستان میں ریاستی مظالم کے خلاف پٹیشنز پیش کی گئیں۔ (جنگ۔٦١ ستمبر) ٭کراچی کے متعد علاقوں میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے ٣ اہلکاروں سمیت ٨ افراد ہلاک اور ٥ زخمی ہو گئے۔نیو کراچی میں رینجرز کے ہا تھو ں ایم کیو ایم کا ایک کارکن بھی جا ں بحق ہوا۔(جنگ،DAWN۔٧١ ستمبر) ٭ایم کیو ایم نے آسٹریلیا،فلپائن اور دیگر ملکو ں میں یوم احتجاج منایا۔حکومتی لیڈروں کو مہاجروں پر مطالم کے خلاف پیٹیشنز پیش کی گئیں۔ہینڈ بلز بھی تقسیم کئے گئے۔(جنگ۔٧١ ستمبر) پیپلز پارٹی کے معروپ مزدور رہنماءاور مسلم کمرشل بینک اسٹاف یونین کے جنرل سیکریٹری عثمان غنی کو قاتلانہ حملہ میں جا ں بحق ہو گئے۔کالا پل کے قریب سرخ رنگ کی کار میں سوار دہشت گردوں نے ان کی گا ڑی پر کلاشنکوفوں سے اندھا دھن فائرنگ کر دی حملہ میں گار ڈ موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨١ ستمبر) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٦ افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔رینجرز کے اہلکاروں نے سرجانی کے علاقہ میں دو علاقوں کا گھیراو ¿ کر کے درجن بھر سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔اورنگی ٹاو ¿ن کے علاقہ میں ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کے بعد علاقہ میں فساد پھو ٹ پرا۔گجر نالہ سے ایک بوری بند لاش بر آمد ہوئی۔جبکہ ایک کوچ کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨١ ستمبر) ٭زمان تاو ¿ن پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ٤ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کورنگی ٹی ایریا میں ملت اسکول کے قریب بعض مشتبہ افراد موجود ہیں۔اس اطلاع پر ایس ایچ او زمان ٹاو ¿ن اور ڈی ایس پی کورنگی نے علاقہ کو گھیر لیا۔فائرنگ کے تبادلے کے بعدایم کیو ایم یونٹ ٥٧ کا انچارج مرتضیٰ ولد مشتاق،شکیل انصاری،شفیق عرف بھولا اور ابراہیم کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ٢ سب مشین گن،ایک ٹی ٹی اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کی گئی۔ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے بتایا جا تا ہے۔ (جسارت۔٨١ ستمبر) ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج وسطی صغیر احمد رانا نے ایم کیو ایم الطاف کے قائد الطاف حسین،جنرل سیکریٹری عمران فاروق،رکن سندھ اسمبلی افضال انور،سردار احمد،تاج احمد قریش اور عادل جیلانی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٨١ ستمبر) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں ما ں بیٹے سمیت ٧ افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک ایم کیو ایم کا کارکن بھی شامل ہے۔ (جسارت،DAWN۔٩١ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مہاجروں نے فیسلہ کر لیا ہے کہ وہ موت تو قبول کر لیں گے لیکن ذلت اور غلامی کی زندگی کسی صورت قبول نہیں کر یں گے۔ہمیں ظالمانہ نظام سے اب آزادی حا صل کر نا ہو گی۔ایم کیو ایم بر طانیہ و یورپ کے زیر اہتمام "یوم تجدید عہد وفا" کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ہمیں صبر و تحمل کے سا تھ باطل قوتو ں کا اس وقت تک مقابلہ کر نا ہو گا جب تک کہ یہ ظالم قوتیں صفحہ ہستی سے نہ مٹ جائیں۔ (جسارت،جنگ۔٩١ ستمبر) ٭انسداد دہشت گر دی کی خصوصی عدالت کے جج قاضی محمد اکبر نے ایم کیو ایم الطاف کے قائد الطاف حسین،مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی،شعیب بخاری،وکیل جمالی،طارق جاوید اور شاہد حسن کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے ہیں۔نا ظم آباد تھانے نے ان کے خلاف ٣ ستمبر ٥٩٩١ءکو ہڑتال کے موقع پر جلاو ¿ گھیراو ¿،فائرنگ اور بلوے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا تھا۔ (جسارت،جنگ۔٩١ ستمبر) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور اس کی آڑ میں دیرینہ عداوتیں بھکتانے کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ٦ افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٢ ستمبر) ٭کراچی میں امن امان کے قیام کے لئے جاری مذاکرات میں ایم کیو ایم الطاف گروپ نے حکومتی ٹیم کے سامنے مطالبہ رکھا ہے کہ اگر حکومت حالات پر قابو پانا چاہتی ہے اور پائیدار امن کی خواہا ں ہے تو سندھ کی وزارت اعلیٰ ایم کیو ایم کو دے دی جائے۔باور کیا جاتا ہے کہ آٹھویں دور کے مذاکرات میں ایم کیو ایم نے جو ایک نکاتی فارمولا حکومت کی ٹیم کے سامنے رکھا تھا وہ در اصل یہی مطالبہ تھا۔اس یک نکاتی فارمولے کے بارے میں صحافیو ں نے جب ان سے پو چھا کہ ایسی کیا بات ہے جو ہم سے چھپائی جا رہی ہے۔جس پر ایم کیو ایم کی ٹیم کے رکن شعیب بخاری نے اشارتاً کہا تھا کہ نویں دور کے مذاکرات میں یہ عقدہ بھی دور ہو جائے گا کہ ایک نکاتی فارمولا کیا ہے۔با خبر ذرائع کے مطابق آج مذاکرات کے نویں دور میں ایم کیو ایم اپنے اسی یک نکاتی فارمولے پر اسرار کر تی رہی۔دوسری جانب مذاکرات کے نویں دور کو دونو ں ٹیمو ں کے سربراہو ں نے حوصلہ افزاہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا ظہار کیا ہے کہ مزید بات چیت سے نئے امکانات روش ہوئے ہیں۔این ڈی خان نے کہا کہ عوام جلد کامیاب مذاکرات کی خوشخبری سنیں گے۔جبکہ اجمل دہلوی نے کہا کہ حکومت نے مطالبات پر غور اور تشدد کت خاتمہ کا یقین دلایا ہے۔ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٠٢ ستمبر) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کی جانب سے یوم احتجاج کے روز آج ٩ افراد جا ںبحق اور ٢٢ سے زائد زخمی ہو گئے۔٧ گا ڑیو ں کو جلا دیا گیا۔ڈی ایس پی گلشن کے گھر پر راکٹ سے حملہ کیا گیا۔آرام باغ میں بم دھماکہ ہوا۔حیدر آباد،نواب شاہ،سکھر اور میر پور خاص میں بھی ہڑتال رہی۔کراچی میں جمعرات کو ہر طر ح کی تضار تی، صنعتی،اقتصادی اور سماجی سر گرمیا ں مکمل طور پر معطل رہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢٢ ستمبر) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں نا معلوم شر پسندو ں کی فائرنگ سے ٧ افراد قتل جبکہ ایک درجن سے زائد گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔ہلاک ہونے والو ں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔(جسارت،جنگ،DAWN۔١٢ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کی اپیل پر آج پر امن احتجاج منایا جائے گا۔(جسارت،جنگ۔١٢ ستمبر) ٭سپر مارکیٹ لیاقت آباد میں ٠١ اور موسیٰ کالونی میں ایک مکان میں آٹھ افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین وارداتو ں میں ملوث خطر ناک دہشت گردو ں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ اور نشاندہی پر ٥١ وائر لیس سیٹ،وڈیو کیمرہ۔ایک کلاشن کوف اور ٢ ٹی ٹی پستول بر آمد کر لئے گئے۔پولیس کے مطابق گرفاتر ہونے والے ملزمان میں فیروز الدیں عرف بابا،محمد طارق اور عارف شامل ہیں۔بفر زون پولیس نے بتایا کہ تینو ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے ہے۔ (جسارت۔١٢ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،شعیب بخاری،اجمل دہلوی،عبدالقدر لاکھانی،طارق جاوید اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جا ری کر دیئے گئے ہیں۔وارنٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج سینٹرل اسحاق میمن نے جاری کئے ہیں۔ملزمان پر گلبہار پولیس نے کونسلر اسلم سبزواری کے سوگ کے موقع پر پولیس پر مکان کی چھتو ں سے فائرنگ کر نے ،خندقیں کھودنے،اے پی سی کو علاقے میں دا خل نہ ہونے دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ (جسارت،جنگ۔١٢ ستمبر) ٭جمعرات کے روز کراچی میں ایم کیو ایم کی پر تشدد ہڑتال کے با عث اسلام آباد میں حکومت ایم کیو ایم مذاکرات نسبتاً تناو ¿ کے ما حول میں شروع ہوئے جن میں بظاہر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ڈھائی گھنٹے کے مذاکرات میں دونو ں ٹیمیں صرف کراچی کی ہڑتال ہی زیر بحث لائیں۔حکومت نے اس ہڑتال پر اپنی تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اسے غیر ذمہ داری قرار دیا۔جبکہ ایم کیو ایم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ان کی شکایات فوری طور پر رفع نہ کی گئیں تو وہ ہڑتال کے سلسلے کو مزید طول دے سکتے ہیں۔مذاکرات کا اگلا دور منگل کو اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢٢ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم ہماری تجاویز پر مبنی ایک فارمولے پر غور کر رہی ہے۔جس پر منگل کو سمجھوتہ ہونے کا امکان ہے۔جس کے نتیجہ میں آئندہ ہڑتال کی نو بت نہیں آئے گی۔یہ بات ایم کیو ایم کی ٹیم کے ارکان نے کراچی میں ایم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤٢ ستمبر) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد جا ں بحق ہو گئے۔اورنگی میں ایم کیو ایم حقیقی کے مقامی عہدیدار یونٹ سیکریٹری کو اس کے دوست سمیت قتل کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤٢ ستمبر) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جو گزشتہ کئی دنو ں سے معدوم ہو گیا آج یک لخت چڑھ گیا۔جس نے ٣١ افراد کی جا ںن لے لی۔ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس انسپیکٹر بھی شامل ہے۔ملیر سے بوری بند لاش ملی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ ستمبر) ٭اورنگی ٹاو ¿ن کے علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت اور سنگین نوعیت کی ٠٦ سے زائد مقدمات میں ملوث دو خطر ناک ملزمان کو اورنگی پولیس اور SICغربی کے اہلکاروں نے زبر دست مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا۔ملزمان کے ٤ سا تھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں آصف زیدی اور سعید نیگرو شامل ہیں۔ادھر ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکارو نے اورنگی ٹاو ¿ن میں گھر وں میں موجود ٣ کارکنو ں آصف زیدی،سعید نیگرو اور شہزاد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ ستمبر) ٭وزیر داخلہ نصیر اللہ با بر نے کہا ہے کہ ہماری کوششیں ہیں کہ کراچی میں سیاسی سر گرمیا ں بحال ہو جائیں اور ایم کیو ایم الطاف گروپ بھی ان سیاسی سر گر میا ں میں حصہ لے مگر وہ ہتھار پھینک دے۔وہ اسٹیٹ گیسٹ ہا و ¿س کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم الطاف گروپ اور مہاجر قوم دو نو ں الگ الگ چیزیں ہیں۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ اب الطاف گروپ کے پاس پہلی اور دوسری ٹیم کا خاتمہ ہو چکا ہے اور تیسرے اور چو تھے درجے کے دہشت گر د با قی ہیں جس میں سے کوئی بھی دہشت گر دو ں کا کمانڈر بننے کے لئے تیار نہیں۔ جس طر ح فاروق دادا وغیرہ دہشت گر دو ں کے کمانڈر تھے۔ (جنگ۔٥٢ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسٹر بطرس غالی سے در خواست کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کو مہاجروں اور ان کی وا حد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کے رہنماو ¿ں،کارکنوں اور ہمدردو ں پر بہیمانہ مظالم روکنے کے لے اپنا دباو ¿ ڈالیں۔مسٹر بطرس غالی کے نام اس پٹیشن میں جس کی نقول جنرل اسمبلی،امریکی صدر،بر طانوی وزیر اعظم،عالمی عدالت انصاف کے صدر،جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے چیئر مین ،صدر پاکستان،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عبدالوحید،ایمنیسٹی انٹرنیشنل لندن کے سیکریٹری جنرل،چیف جسٹس آف پاکستان،انگلینڈ کے چیف جسٹس اور دیگر کو بھی ارسال کی گئیں۔الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں میرے لوگو ں کا قتل عام جاری ہے اور بالخصوص وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر کی ہدایت پر سندھ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو دوران حراست قتل کیا جا رہا ہے۔ (جنگ،DAWN۔٦٢ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم اورنگی ٹاو ¿ن سیکٹر کے دو کارکنوں آصف زیدی اور سعید احمد کو گرفتار کر کے قتل کر نے اور ان کی لاشو ں کی بے حرمتی کے عمل کے خلاف بطور احتجاج منگل کو (آج) اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شریک نہیں ہو ں گی۔اس فیصلے کا اعلن مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی اور اراکین کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کیا۔ (جنگ،DAWN۔٦٢ ستمبر) ٭وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے ہو ں گے تا ہم اگر وہ مقابلہ کر یں گے تو مارے جائیں گے یا پکڑے جائیں گے۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ یہ افسوس ناک امر ہے کہ الطاف گروپ کی قیادت جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کے مقابلے کے دوران مر نے کو سیاسی مذاکرات کے تعطل کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ (جسارت،جنگ۔٧٢ ستمبر) ٭کورنگی کے علاقہ میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کا ایک کارکن پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ملزم کے ہمراہ موجود کئی ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سنگین وارداتو ں میں ملوث ندیم چٹا اپنے دیگر سا تھیو ں کے ہمراہ سیکٹر ٠٥ا۔اے میں موجود ہے اور علاقہ میں کئی بڑی وارداتیں کر نے والے ہیں۔جس کے بعد ڈی ایس ہی کورنگی اور ایس ایچ اور کورنگی نے ان علاقوں میں سخت ناکہ بندی کر کے ملزمان کو للکارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے باعث ایک ملزم پرویز عرف پوستی مارا گیا جبکہ ندیم چتا اور دیگر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔مارے جانے والے ملزم کے قبضہ سے ایک پستول اور ایک مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی۔ (جسارت،جنگ۔٧٢ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کی مزاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی نے کہا ہے کہ حکومت کے سا تھ امن و امان کی ناکامی کی صورت میں کراچی میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ آزاد مسلح نو جوانو ں کے گروہ کراچی اور حیدر آباد میں دا خل ہو سکتے ہیں۔جنہیں نہ حکومت اور نہ ہی ایم کیو ایم کنٹرول کر سکتی ہے۔انہو ں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔انہو ں نے کہا کہ ١١ ہفتو ں سے جاری مذاکرات میں اب تک ایم کیو ایم کے ٨١ نکات میں سے ایک بھی مطالبہ قبول نہیں کیا گیا۔ (،DAWN۔٧٢ ستمبر) ٭نا معلوم ملزمان نے آج دن دہاڑے ڈی ایس پی قاضی عبدالرشید کے دو صاحبزادو ں سمیت ٣ افراد کو قتل کر دیا ۔محافظ اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں مزید ٨ افراد جا ں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔رینجرز اور پولیس نے کئی مقامات سے درجنو ں افراد حراست میں لے لئے۔جبکہ پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک کارکن نا ظم آباد میں میں مقابلہ میں مارا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨٢ ستمبر) ٭فائرنگ،تشدد اور دہشت گردی کے واقعات میں لیڈی سب انسپیکٹر اور ایک سپاہی سمیت ٢١ افراد جا ں بحق اور ایس پی لیا قت آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔خاتون پولیس افسر پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ تھا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩٢ ستمبر) ٭وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ کراچی آپریشن کے دوران ١١٢ دہشت گرد گرفتار کئے گئے اور بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد کیا۔ان میں سے اکثریت کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے ہے۔انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھے ہیں اور ان کی ہدایت پر کراچی میں تمام دہشت گردی ہو رہی ہے۔الطاف حسین پر قتل کے ٩٣ مقدمے ہیں۔ (جنگ۔٩٢ ستمبر) ٭کراچی ضلع وسطی اور غربی کے بعض علاقوں میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے با عث ٢ خواتین اور کمسن بچی سمیت ٠١ افراد زخمی ہو گئے۔ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ٨ گا ڑیو ں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ (جسارت،جنگ۔٠٣ ستمبر) ٭وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے نے کہا ہے کہ کراچی میں محاصرو ں کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔آخری محا صرہ لائنز ایریا کا ہوا تھا جہا ں حقیقی گروپ کے لوگ زیادہ ہیں۔ وزیر داخلہ نے جسارت سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہ تا ثر غلط ہے کہ صرف ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔الطاف گروپ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اس لئے شہر اور مک کے مستقبل کے لئے اس گروپ سے دہشت گردی کا عنصر ختم کر نا ہے۔ایم سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین نے کسیکو خود چھرا نہیں مارا لیکن اس کے اھکامات پر کراچی میں قتل و غارت گری کے واقعات ہوئے ہیں۔اس لئے وہ ان واقعات میں براہ راست ملوث ہے۔ (جسارت۔٠٣ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رینجرز و پولیس کے ہا تھو ں ایم کیو ایم کے تین جواں سال کارکنوں فیروز الدین،محمد علی اور پرویز اختر کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہو ں نے رینجرز کے اہلکاروں کی جانب سے ان کارکنوں پر گرفتاری کے بعد کئے جانے والے انسانیت سوز تشدد اور پھر جعلی پولیس مقابلے کے نام پر ان کے سفاکانہ قتل پر مجھ سمیت قوم کا ہر فرد دل گرفتہ اور اداس ہے۔انہو ں نے شہیدو ں کے لواحقین سے کہا کہ ہم ان شہیدوں کے قاتلو ں سے ان کے ایک ایک جرم کا قصاص اور دیت کے اصول کے تحت حساب لیں گے۔اور ان کے قاتلو ں کو کھی معاف نہیں کریں گے۔دریں اثنا الطاف حسین نے اپنے ایک اور بیان میں الزام لگایا کہ ایم کیو ایم کے تینو ںکارکنوں کو گرفتار کر نے کے بعد پولیس اور رینجرز نے انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کر کے انہیں قتل کر دیا۔ (جنگ۔٠٣ ستمبر) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی،حیدر آباد،اور اندرون سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہوہ رینجرز،پولیس اور دیگر اہلکاروں سمیت ریاست کے زیر انتطام دہشت گردوں کی مہاجروں کی نسل کشی کے خلاف یکم اکتوبر کو پر امن ہڑتال کریں۔جبکہ الطاف حسین نے ہڑتال کے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی تو ثیق کر دی ہے۔ (جسارت،DAWN۔یکم اکتوبر) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ الطاف گروپ کو دہشت گردوں کے لئے ہڑتال نہیں کر نا چاہئے جنہو ں نے کراچی کا امن تباہ کر دیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ کراچی میں بار بار کی ہڑتالیں صرف دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ الطاف گروپ کو چاہیے کہ وہ خود کو دہشت گردو ں سے لا تعلق کرے،سیاست اور دہشت گردی میں فرق ہو نا چاہیے۔وزیر اعظم چینی سفارت خانے میں منعقد ایک تقریب میں اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہو ں نے کہا کہ الطاف گروپ دہشت گردی جاری رکھے کا تو کراچی میں لوگ مریں گے۔وہ کراچی میں لوگو ں کو مار رہے ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔یکم اکتوبر) ٭کراچی کے ضلع وسطی،غربی میں فائرنگ،ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات آج ضلع شرقی تک پھیل گئے۔مجموعی طور پر ٢ بینکوں،٣١ گا ڑیو ں اور ٹیلی فون کے ٢ کیبنٹ کو نذر آتش کر دیا گیا۔بلدیہ ٹاو ¿ن اور لیاقت آباد میں پولیس موبائلو ں پر حملے کئے گئے۔نا ظم آباد تھانہ پر راکٹ پھینکا گیا۔مختلف علاقوں میں دو افراد جا ں بحق اور ٧ زخمی ہوئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔یکم اکتوبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسٹر بطرس غالی سے کہا ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے کہ کر مہاجروں کو آئین میں دیئے گئے تحفظ اور بین الاقوامی قانون پر عمل در آمد یقینی بنائیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں مہاجر قوم ریاستی نا انصافی کا شکار ہو رہی ہے۔میں آپ سے گزارش کر تا ہوں کہ آپ پاکستان میں میرے لوگو ں کی نسل کشی روکنے کے لئے اپنا کردار اد کریں۔الطاف حسین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی حکومت نے پیرا ملٹری رینجرز اور پولیس کے ہا تھوں حوالات میں ہمارے عوام کے قتل کو اپنی پالیسی بنا لیا ہے۔اپنے خط میں ایم کیو ایم کے قائد نے ایم کیو ایم کے کارکنو ں پر کئے جانے والے تشدد کی تفصیلات بیان کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہتھکنڈے دوسری جنگ عظیم میں فاشسٹو ں نے استعمال کئے تھے۔اور بے نظیر حکومت ان ہی ہتھکنڈو پر جدید ترین انداز میں عمل پیرا ہیں۔انہو ں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں اپنا اثررسوخ استعمال کر تے ہوئے اس خط کی نقول سلامتی کونسل کے تمام ارکان کو ارسال کرائیں اور حکومت پاکستان کو مجبور کریں کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت مہاجروں کو مہیا کر دہ تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت ہمارے لوگوں کی بدترین نسل کشی کی جا رہی ہے جو پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں بنگلہ دیش قایمہوا تھا سے بھی زیادہ ہے۔ (جسارت،جنگ۔یکم اکتوبر) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے الطاف گروپ کی طرف سے کراچی میں ہڑتال کی اپیل پر تبسرہ کر تے ہوئے کہا کہ الطاف گروپ کی جانب سے ہڑتال کی اپیلو ن اور پختہ کار دہشت گردوں کی حمایت سے مذاکرات کا عمل بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے۔الطاف حسین نے بے گہان لوگو ں کی ہلاکت پر تو کبھی ہڑتال نہیں کی۔اسے دہشت گردی کا سلسلہ منسوخ کر کے کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ الطاف گروپ یہ یقین دہانی کرادے کہ ٦ ماہ تک ہڑتال نہیں کرے گا تو اس کے مطالبات تسلیم کر لیں گے۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے لئے بھارت سے پیسہ آرہا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ کراچی کے لوگ ہرتال نہیں چاہتے کیو ں کہ ہڑتال سے نواز شریف اور الطاف حسین کا روزگار مٹاثر نہیں ہو تا وہا ں ایک کروڑ ٠٢ لاکھ افراد بے روز گار ہو جاتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ الطاف گروپ کے وہ لوگ جنہو ں نے کراچی میں راکٹ بر سائے ،دستی بم پھینکے،لوگو ں کو قتل کیا ان سے کیسے بات ہو سکتی ہے۔الطاف حسین نے تو اس کی مذمت تک نہیں کی۔ (جسارت،جنگ۔٢ اکتوبر) ٭ایم کیو ایم کی اپیل پر ریاستی تشدد کے خلاف ہڑتال کے دوران پر تشدد واقعات میں پاک فضائیہ کے دو اہلکاروں سمیت ٥ افراد جا ں بھق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ابراہیم حیدری سے بوری میں بند دو لاشیں ملیں۔جبکہ ٨ گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔حیدر آباد میں کریکرز اوربمو ں کے دھماکے ہوئے جس میں ١١ بچو ں سمیت ٤١ افراد زخمی ہوئے۔پولیس پارٹی اور جماعت اسلامی کے دفتر پر بھی فائرنگ کی گئی۔کراچی ،حیدر آباد میں تجارتی،صنعتی اور تعلیمی سرگرمیان بر ی طر ح متا ثر رہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢ اکتوبر) ٭کراچی کے مختلف علاقوں بالخصوص ضلع وسطی میں جاری ہنگامو ں کے نتیجہ میں ایم کیو ایم کے کارکن سمیت ٣ افراد جا ں بحق اور ٤ زخمی ہو گئے۔مسلح شرپسندوں نے تھانہ اجمیر نگری اور بفرزون کے سامنے مکان پر قبضہ کر کے اہل کانہ کو یرغمال بنا لیااور تھانو ں پر تین راکٹ فائر کئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣ اکتوبر) ٭لیاقت آباد،کورنگی،نیو کراچی،قائد آباد اور نبی بخش کے علاقوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے ایک کارکن سمیت ٥ افراد جا نبھق ہو گئے۔کورنگی میں دو طرفہ فائرنگ سے شکیل ہلاک ہوا۔شکیل کا تعلق ایم کیو ایم سے بتایا جاتا ہے۔مشتعل افراد نے ٢ گا ڑیا ں جلا دیں۔ (جسارت،جنگ۔٤ اکتوبر) ٭کورنگی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس و رینجرز اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دو نو ں ملزمان ایم کیو ایم کے جوائنٹ انچارج بتائے جاتے ہیں۔دیگر ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔گرفتار ہونے والے محمد عتیق اور محمد جہانگیر عرف بابو شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف اور ایک ٹی ٹی بر آمد کر لیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤ اکتوبر) ٭شہر بھر میں بدھ کو فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ٧ افراد ہلاک جبکہ ٢ زخمی ہو گئے۔ہلاک شدگان میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔دو مقتولین کی جیب سے مخبری کا انجام کی پر چیاں بر آمد ہوئیں۔ (جسارت،جگ،DAWN۔٥ اکتوبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،عمران فاروق،سلیم شہزاد،صفدر باقری اور آگا احمد کاظمی سمیت ٠١ کارکنان کے ایڈیشنل و سیشن جج جاوید قیصر نے ٠١ اکتوبر تک کے لئے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ملزمان پر اورنگی تھانے میں اغواءاور ٣ لاکھ روپے بھتہ طلب کر تے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ (جسارت۔٥ اکتوبر) ٭سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایم کیو ایم کی اس درخوست پر کہ ایم کیو ایم کو سیاسی عمل کی اجازت دی جائے،اس کے دفاتر اور ٹیلی فون بحال کیئے جائیں اور آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے سندھ اور وفاقی حکومت نے اپنے مشترکہ جواب میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے غیر جمہوری اور عوام دشمن مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں کراچی میں خانہ جنگی کی دھمکی دی ہے۔جو بگاوت کے زمرے میں آتی ہے۔اگر ایم کیو ایم سپریم کورٹ میں اپنی آئینی درخواست کی سنجید گی سے سماعت چاہتی ہے تو وہ عدالت میں یقین دہانی کرائے کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی ختم کرے گی،اسلحہ و گولا بارود جمع کرائے گی،عدالتو ں کے مفرور مجرمان گرفتاریا ں پیش کریں گے۔اس کے علاوہ ایم کیو ایم یہ بھی یقین دہانی کرائے کہ وہ آئندہ کسی ہڑتال،سوگ اور احتجاج کی کال نہیں دے گی۔ (جنگ۔٥ اکتوبر) ٭اورنگی میں دو بھائی اور شرافی گو ٹھ میں باپ بیٹے دہشت گردوں کے عتاب کا شکار بن گئے۔مضموعی طور پر شہر میں ٦ افراد ااغوائ،تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ٤ افراد کو مخبری کے شبہ میں قتل کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦ اکتوبر) ٭ایف آئی اے کے عملے نے ایئر پورٹ پر تعینات IB اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی نشاندہی پر کراچی سے کولمبو جانے والی ایک پر واز کے ذریعے ملک سے باہر جانے والے ایم کیو ایم کے ٣١ کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ (جسارت۔٦ اکتوبر) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں منصور چاچا مر حوم کے بھائی سمیت ٤ افراد ہلاک اور ٢ عورتو ں سمیت ٦ افراد زخمی ہو گئے۔مسلح افراد نے منسور چاچا کے گھر پر بھی فائرنگ کی۔ (جنگ،DAWN۔٧ اکتوبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بین الاقوامی عدالت انساف واقع ہا لینڈ کے صدر کے نام ایک خط میں ایم کیو ایم کے کارکن فیروز الدین ولد وسیم کی پولیس اور پیرا ملٹری رینجرز کے ہا تھو تشدد آمیز ہلاکت کے شواہد فراہم کر تے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ فیروز الدیںن کو ایم کیو ایم کے دیگر کارکنوں پرویز اختر اور محمد علی کے ہمراہ پولیس کی تحویل میں ہلاک کیا گیا اور بعد میں اسے جعلی پولیس مقابلہ قرار دیا گیا۔الطاف حسین نے خط میں کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کو ارسال کی گئی دستاویز کے ذریعے یہ باٹ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو کی حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پیرا ملٹری رینجرز اور پولیس کے ہا تھو ں جعلی مقابلو ں میں ہلاک کر وا کے ایم کیو ایم کے کارکنو ں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتی ہے۔خط میں فیروز الدین کی گرفتاری سے متعلق ایف آئی آر اور دیگر عدالتی دستاویزات کی نقول منسلک کی گئی ہیں۔اور بین الاقوامی عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنو ں کو ملکی اور بین الاقوامی قوانین میں فرہم کر دہ تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہو ں نے خط کہا کہ رینجرز اور پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکنو ں کے خلاف بہیمانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈے اختیار کر رکھے ہیں۔سرکاری ایجنسیا ں نہ صرف کارکنو ں اور حامیو ں کو بے دردی سے زد و کوب کر رہی ہیں بلکہ جب چاہتی ہیں قتل بھی کر دیتی ہیں۔انہو ں نے خط میں وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر دا خلہ نسیر اللہ بابر پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی لگایا۔خط کی نقول صدر پاکستان،چیف آف آرمی استاف،بر طانوی وزیر اعظم، امریکہ کے صدر،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر کو بھی ارسال کی گئیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧ اکتوبر) ٭کورنگی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ زمان ٹاو ¿ن،موچکو،عزیز آباد اور بریگیڈ تھانے کی حدود سے ٧ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے کا تعلق ایم کیو ایم الطاف سے بتایا جا تا ہے۔ملز کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول بر آمد ہوا۔جبکہ اس کے سا تھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف زمان ٹاو ¿ن میں قتل،اقدام قتل،آتشزنی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٨ اکتوبر) ٭کراچی میں شارع کمال اتا ترک روڈ پر واقع ٧ منزلہ نیو سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت پر نا معلوم دہشت گردوں نے دو سری مرتبہ حملہ کر دیا۔دہشت گردوں نے ٦ راکٹ دا غے جو عمارت کی عقبی جانب سے دا غے گئے۔راکٹ پانچویں،چھٹی اور ساتویں منزل پر واقع دفاتر میں گرے جس کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ کمیٹی روم،صوبائی وزراءنثار کھوڑو،پرویز علی شاہ اور شمیم احمد کے دفاتر کو نقصان پہنچا۔فائلیں اور دیگر ریکار ڈ جل کر راکھ ہو گئے۔جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔(جسارت،جنگ،ڈان۔٠١ اکتوبر) کراچی میں فائرنگ اور تشدد سے پیر کو ایک پولیس اہلکار سمیت ٦ افراد جا ں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت ٥ افراد زخمی ہوئے۔اورنگی میں پیپلز پار ٹی کے دو کارکنان کو اغواءکر کے قتل کیا گیا۔کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠١ اکتوبر) ٭سنگین وارداتو ں میں ملوث ٣ خطرناک ملزمان فہیم کمانڈو،ذیشان حیدر اور یوسف الر حمٰن جنہیں پولیس کی حراست میں نا ظم آباد لایا گیا تھا،پولیس پر مبینہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کے با عث ایک نا معلوم شخص بھی ہلاک ہوا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان و پولیس پر فائرنگ کر نے والا ایک ملز زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے دو خواتین کو بھی حراست میں لے لیا۔رات گئے تک پولیس واقعہ کی تفصیل بتانے سے گریز کر رہی تھی۔ملزمان نے دوران تفتیش بعض انکشافات کئے تھے جن کی تصدیق و اسلحہ کی بر آمدگی کے لئے انہیں گلبہار کے علاقہ میں لایا گیا تھا کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ (جسارت،جنگ۔١١ اکتوبر) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں اندھا دھن فائرنگ کے نتیجہ میں ٣ زیر حراست ملزمان،ایک اے ایس آئی،رینجرز کے ایک سپاہی اور ایک خاتون خانہ سمیت ٦١ افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١١ اکتوبر) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حکومت کی ایماءپر رینجرز و پولیس اہلکاروں کے ہا تھو ں ایم کیو ایم کے ٧ کارکنو ں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کو کھلی دہشت گردی،بر بریت اور سفاقی قرار دیتے ہوئے مہاجرو ں سمیت سندھ کے تما م حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٢١ اکتوبر بروز جمعرات سندھ بھر میں یوم سوگ منائیں۔اور اپنا کاروبار،تعلیمی ادارے بند رکھیں۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے فیسلے کی تو ثیق کر دی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١١ اکتوبر) ٭وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے کہا ہے کہ سندھ سیکریٹریٹ پر راکٹو ں سے حملے میں الطاف گروپ ملوث ہے کیو ں کہ کراچی میں دہشت گردی الطاف گروپ والے ہی کر ہے ہیں۔ یہ وقاعہ مملکت کی اتھارٹی کو چیلنچ ہے۔انہو ں نے کہا کہ نیو سند ھ سیکریٹریٹ پر راکٹو ں سے حملہ صوبے کی لائف لائن پر حملہ تھا۔جس میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کے نعیم شری گروپ کے ملوث وہنے کا خدشہ ہے۔وہ کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١١ اکتوبر) ٭گلباہر کے علاقہ میں نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کی تحویل میں مارے جانے والے ٣ خطرناک ملزمان فہیم کمانڈو،ذیشان حیدر عابدی اور یوسف الرحمٰن مختلف پولیس تھانو ں میں سنگین نوعیت کے ٨٣ مقدمات میں ملوث تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم فہیم کمانڈو قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،اقدام ڈکیتی،پولیس مقابلہ،ہنگامہ،بلوہ سمیت سنگین نوعیت کے ٥٢ مقدمات میں ماڈل کالونی،گلبہار،سولجر بازار،تیموریہ ،لانڈھی اور سی آئی اے کلفٹن کے تھانو ں میں نامزد تھے۔ (جسارت،١١ اکتوبر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی کے رکن عبد القادر لاکھانی سمیت ٠٧ افراد کو گرفتار کر لیا۔ (جسارت۔١١ اکتوبر) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے جمعرات کے روز کراچی میں ایم کیو ایم کی اپیل پر ہونے والی ہڑتال کے دوران گڑبڑ پھیلانے والے عنا سر کے خلاف سخت کاروائی کی ہے ۔بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ اور وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان کو کراچی کی صورتحال کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خوف و ہراس پھیلانے والے مسلح دہشت گر دو ںکو موقع پر ہی گولی مار دی جائے۔زبر دستی دکانیں بند کرانے والے عناصر کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ (جسارت،جنگ۔٢١ اکتوبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت جن مہاجروں کو قتل کر ہی ہے وہ بھیڑ بکری نہین جیتے جاگتے انسان ہیں۔ہم ان کے ایک ایک قطرہ خون کا حساب لیں گے۔مسلسل بے حسی اور غفلت کے رد عمل میں مہاجر عوام وہ کچھ سوچنے پر مجبور ہو سکتے ہیں جس کا انہو ں نے ابھی تک تصور بھی نہیں کیا۔عوام نے اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھا لئے تو حق بجانب ہو ں گے۔یہ بات انہو ں نے ایک فیکس کے ذریعے کہی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢١ اکتوبر) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پتھراو ¿ کیا گیا سے ایک شخص ہلاک اور ٤ زخمی ہو گئے۔۔پولیس ایمبولینس سمیت ٩ گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢١ اکتوبر) ٭حیدر آباد اور لطیف آباد میں بدھ کی شب اندھا دھن فائرنگ کی گئی اور ہینڈ کریکر کے دھماکے کئے گئے۔مو ٹر سائیکل سوارو ں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل سمیت ٢ افراد ہلاک جبکہ ٥ افراد گولیا ں لگنے اور دیگر واقعات میں زخمی ہوئے۔ (جنگ،DAWN۔٢١ اکتوبر) ٭ایم کیو ایم کی اپیل پر ہونے والی پر امن احتجاجی ہڑتال و سوگ کے دوران شہر میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے باعث ٢ افراد جا ں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔مختلف علاقوں میں پانچ گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔سہراب گو ٹھ کے قریب سچل رینجرز کے ونگ کیمپ پر راکٹو ں سے حملہ کیا گیا جس سے رینجرز کے ٤ اہلکار زٰمی ہو گئے۔حیدر آباد میں بھی رینجرز اور پولیس کی چوکیو ں اور کشتی پار ٹیو ں پر حملے کئے گئے۔جس سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔مجموعی طور پر پولیس اہلکارو ں سمیت ٢١ افراد زخمی ہوئے۔ملک کے سب سے بڑے معاشی و اقتصادی شہر کراچی میں پر طر ح کی تجارتی و صنعتی سرگرمیان مکمل طور پر بند رہیں۔اور معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔جبکہ درجنو ں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ اکتوبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسٹر بطرس غالی سے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنو ں کی جعلی پولیس مقابلو ں میں ہلاکت کو روکنے کے لئے اپنے اختیارات استعمال کریں۔بطرس غالی کے نام حالیہ عرصے میں تحریر کردہ اپنے تیسرے خط میں الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکری ٹری جنرل کی توجہ رینجرز اور پولیس کی تحویل میں ایم کیو ایم کے کارکنو ں اور ہمدردو ں کی ہلاکتوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب تک بین الاقوامی برادری مداخلت نہیں کرے گی تب تک جنوبی پاکستان میں آباد ایک کروڑ بائیس لاکھ مہاجر ریاستی تشدد کے ہا تھو ں نسل کشی کے خطرے سے دو چار رہیں گے۔انہو ں نے بطرس غالی سے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی بقاءکے لئے اٹھایا جانے والا قدم تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہو ں نے خط میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کی موجودہ حکومت مہاجروں کا ھق رائے دہی تسلیم نہیں کرتی بالکل اسی طر ح جیسے ذوالفقار علی بھٹو نے بنگالیوں کا حق رائے دہی تسلیم نہ کر کے ملک کو دو لخت کر دیا تھا۔آج پھر پیپلز پار ٹی مہا جر وں کے حقوق میں رکا وٹ بنی ہوئی ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ اکتوبر) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں ہلاکتیں جاری ہیں۔ملیر سٹی میں پولیس اہلکار کو گولی مار دی گئی،شریف آباد میں دو بوری بند اور شیر شاہ میں نالے سے نا معلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی۔جبکہ عزیز آباد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میںن ٣ افراد جا ں بحق اور ٥ شدید زخمی ہو گئے۔ایک پولیس کا سپاہی بھی معمولی زخمی ہوا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤١ اکتوبر) ٭وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جنگ ریاست کے سا تھ ہ۔الطاف حسین کشمیر میں مظالم کے لئے بھارت کی مدد کر رہے ہیں۔وہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہو ں نے یہ بات پی پی آےءکو ایک انٹرویو میں کہی ۔انہو ں نے کہا کہ کراچی میں جزوی بغاوت پائی جاتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھارت اور یہودی لابی سے کھل کر اور پوشیدہ طور پر مدد حا صل کر رہی ہے۔ (،DAWN۔٤١ اکتوبر) ٭نا رتھ نا ظم آباد میں دو گھرو ں میں گھس کر ڈی ایس پی گلشن اقبال کی رشتہ دار خواتین سمیت ٥ افراد کو قتل کر دیا گیا۔لانڈھی میں بھی ایک شخص کو قتل کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥١ اکتوبر) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے اسلام آباد میں ایڈیٹرو ں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ کراچی میں تشدد کا ذمہ دار الطاف گروپ ہے۔اور یہ صورتحال نواز شریف کے دور میں پیدا ہوئی تھی۔جب انہو ں نے فوجی افسروں کو بھی اغواءکر کے ٹارچر کیا تھا۔انہو ں نے کہا کہ الطاف گروپ نے اپنے سرگرم ہتھیار بندوں(مسلح کارکنوں) کو قتل کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے الطاف گروپ والے خود مہاجروں کو مار رہے ہیں۔ (جسات،جنگ۔٥١ اکتوبر) ٭کراچی پولیس کے ایک پی ڈی ایس پی بشیر نورانی،٥ پولیس اہلکاروں،مو ٹر شو روم کے مالک،کونسلر کے بیٹے اور نو عمر لڑکی سمیت ٢١ افراد آج شہر کے مختلف علاقوں میں لقمہ اجل بن گئے۔مختلف علاقوں میں ٣ خواتین سمیت ٥ شدید زخمی ہوئے۔خواجہ اجمیر نگری میں رینجرز کے کیمپ پر راکٹ سے حملہ کیا گیا جس کے باعث رینجرز کا ایک کیپٹن اور ٤ سپاہی شدید زخمی ہو گئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦١ اکتوبر) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی،تشدد،فائرنگ،دھماکو ں اور راکٹو ں سے حملو ں کا سلسلہ جاری رہے۔شہر کے مختلف مقامات پر منگل کے روز سات افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔گزشتہ دو روز میں مارے جانے والو ں کی تعداد ١١ ہو گئی ہے۔جبکہ ٥١ گا ڑیو ں کو آگ لگائی جا چکی ہے۔گجر نالے پر پولیس مقابلے میں متعدد مقدمات میں مطلوب ایم کیو ایم کا سرگرم کارکن آصف کھتری ہلاک ہو گیا۔متعدد علاقوں میں ناکہ بندی اور محاصرے کئے گئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨١ اکتوبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بے نظیر اور نصیر اللہ بابر قاتل ہیں۔دہشت گردی ایم کیو ایم نہیں پیپلز پار ٹی کر رہی ہے۔ایک ایک شہید کے خون کا قصاص ودیت کے اسلامی قانون کے تحت بدلہ لیں گے۔عدالتیں پیپلز پار ٹی کی ماتحت بن گئی ہیں۔کس سے انصاف مانگیں۔انہو ں نے یہ بات نیو یارک میں ٹیلی فونک خطاب اور پاکستانی اخبارات کے مدیروں کے نام خط میں کہی۔ (جسارت،جنگ۔٨١ اکتوبر) ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تمام مہاجر و حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی پولیس مقابلو ں کے نام پر ایم کیو ایم کے سات زیر حراست کارکنو ںفہیم فاروقی،معیض فاروقی،ذیشان حیدر اور دیگر کے بہیمانہ قتل کے خلاف ٨١ اکتوبر کو سندھ بھر میں پر امن یوم احتجاج منائیں۔جبکہ الطاف حسین نے سندھ میں ایم کیو ایم کی اپیل پر احتجاج کی تو ثیق کر دی ۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔ ٨١ اکتوبر) ٭شہر بھر میں بدھ کو منظم دہشت گردی کے واقعات میں ایک خاتون سمیت ٤ افراد جا ں بحق جبکہ ٢ پولیس اہلکاروں اور ایک نو عمر بچی سمیت ٧ افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ ٢ گا ڑیو ں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ جبکہ ایم کیو ایم الطاف گروپ کی اپیل پر بدھ کے روز ملک کے اقتصادی و معاشی مرکز کراچی میں ہر طر کی تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں بند رہیں۔ایم کیو ایم کی جانب سے اس سال یہ ٨١ ویں ہڑتال تھی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩١ اکتوبر) ٭گلبر تھانے کی پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں عامر علی ولد غلام مصتفیٰ ہلاک اور آصف رحیم عباس کوگرفتار کر لیا گیا۔دیگر ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ملزمان کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول،ایک ماو ¿زر،گولیان، اور کلاشن کوف کے میگزین ،مسروقہ کاریں اور مو ٹر سائیکلیں بر آمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق دہشت گرد ایم کیو ایم الطاف کی ہڑتال کے سلسلے میں دہشت گردی بھیلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ (جسارت۔٩١ اکتوبر)
|
|