|
|

|
|
Home
|
٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ اگر الطاف حسین بے گناہ ہیں جیسا کہ وہ دعویٰ کر تے ہیں تو انہیں وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کر نا چاہیئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ خود الطاف حسین کے نائب عظیم طارق کو فاشسٹ کہا تھا اور الطاف حسین نے عظیم طارق کو قتل کروادیا۔انہو ں نے کہا کہ حال ہی میں عظیم طارق کے قاتلوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے جرم کا اقرار کیا ہے۔ہم نے اس سلسلے میں انٹر پول سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ الطاف حسین کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرے۔مذاکرات کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے شرط عائد کی ہے کہ الطاف گروپ ہتھیار ڈال دے اور دہشت گردی کی مذمت کرے تو وہ سیاسی دھارے میں شامل ہو سکتے ہیں۔لیکن اگر وہ لاقانونیت جاری رکھتے ہیں تو پھر انہیں اپنی زندگیاں اپنے خاندانوں سے جدا ہو کر انڈر گراو ¿ند گزارنا ہو ں گی اور پولیس مقابلوں میں مرنا ہو گا۔وہ ایشیا ویک کو انٹرویو دے رہی تھیں۔ (جسارت،جنگ۔٣٢ جولائی) ٭دہشت گردوں اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی آنکھ مچولی کے دوران سینکڑو ں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔دورسی جانب شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوی کے واقعات میں ایک خاتون ،CIA کے اے ایس آئی اور ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے جوان سمیت ٧ افراد جا ں بحق ہو گئے۔رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری گلبہار کے علاقے کھجی گراو ¿نڈ کے آس پاس کے علاقوں سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش میں اورنگی ٹاو ¿ن اور اورنگی توسیعی کے بعض علاقوں کا رات گئے محاصرہ کر کے سینکڑو نو جوانو ں کو حراست میں لے لیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤٢ جولائی) ٭حکومت اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیمو ں کے درمیان پیر کو مذاکرات کے چھو تھے مر حلے میں مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے۔حکومت کی ٹیم کے سربراہ وزیر قانون پروفیسر این ڈی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیڈ لاک نہیں ہوا بلکہ مذاکرات میں میں کچھ پیچیدگیا ں ہو ئی ہیں جنہیں حل کر نے کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔اور ہمیں امید ہے کہ معاملات کو حل کر لیا جائے گا۔جبکہ ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی نے کہا ہے کہ چھو تھے دور کی بات چیت ڈیڈ لاک پر ختم ہوئی ہے۔اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کے سلسلے میں مثبت اقدامات نہیں کئے تو ہم مذاکرات کے پانچویں دور میں شرکت نہیں کریں گے جو ١٣ جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ جولائی) ٭ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹر انچارج سمیت ٩ افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹر انچارج اور لیاقت آباد پیلی کوٹھی کے انچارج تاج الدین کو لیاقت آباد نمبر ٩ میں نا معلوم مسلح افراد نے گھر سے بلاکر کلاشن کوف کا برسٹ مار کر قتل کیا۔فائرنگ سے ان کا گارڈ زخمی ہوا۔متوفی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے با ڈی گارڈ رہے ہیں۔الطاف حسین سے اختلافات کے بعد حقیقی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔دریں اثناءپولیس اور رینجرز اورنگی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران آج بھی سینکڑوں افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا تا ہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ (جسارت۔٥٢ جولائی) ٭ ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات میں تعطل آتا ہے۔ اس سے مایوس نہیں ہو نا چاہئے کہ آئندہ مذاکرات نہیں ہو ں گے۔آج کے مذاکرات کی رپورٹ الطاف حسین کو پیش کر دی جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ (جسارت۔٥٢ جولائی) ٭ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے ایک مشترکہ بیان کے زریعے اپنے قائد الطاف حسین سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ پیپلز پارٹی(زرداری گروپ ) کی حکومت کی جانب سے مہا جروں کے خلاف ریاستی طاقت کے مسلسل استعمال کے پیش نظر ہر ہفتہ دو روزہ احتجاجی ہڑتال ملتوی کئے جانے کا فیصلہ واپس لیں۔ (جسارت،DAWN۔٥٢ جولائی) ٭وزیر داخلہ نصیر اللہ خان بابر نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر سے ٠٧ سے زائد دہشت گرد پکڑے گئے ہیں اور ٠٥ سے زائد مارے گئے ہیں۔پکڑے جانے والوں میں اکثریت کراچی کی ہے جن کی تعداد تقریباً ٠٤ ہے۔کراچی میں اس وقت تقریباً ایک ہزار دہشت گرد ہیں جن کا تعلق الطاف گروپ سے ہے۔اس کے علاوہ الذوالفقار اور حقیقی اور دیگر تنظیموں کے دہشت گرد بھی ہیں ہیں لیکن کوئی چھوٹا شیطان ہے اور کوئی بڑا شیطان۔ہم بڑے شیطان سے نمٹ لیں تو چھوٹو ں کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔انہو ں نے کراچی میں صحافیو ں کو بتایا کہ الطاف گروپ کے دہشت گردوں کی تربیت کے لئے بھارت نے لکھنو ¿ میں تربیتی کیمپ کھولا ہے۔جاوید لنگڑا کو دو سال سے وہا ں تربیت دی جا رہی ہے۔جا وید لنگڑا کی گرفتاری کے لئے بھارت سے تحریری درخواست کی جا رہی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے لئے ریڈ وارنٹ بر طانیہ بھیجے جائیں گے۔انہو ں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فرزانہ سلطان کو محدود سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔انہو ں نے اس سلسلے میں آغا خان اسپتال کی میڈیکل رپورٹ بھی صحافیوں کو دی۔انہو ں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں گنوریا ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ جولائی) ٭کراچی کے مختلف علاوں میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں ایک عورت سمیت ٧ افراد جا ں بحق اور ٣ زخمی ہو گئے۔جبکہ عباسی شہید کا ایک زخمی ایل ایم او چل بسا۔ہلاک ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے دو کارکنان بھی شامل ہیں ۔دونو ں سگے بھائی تھے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦٢ جولائی) ٭انسداد دہشت گردی کی حصوصی عدالت خیر پور کے جج غلام نبی ابڑو نے دہشت گردی،قتل،ڈاکہ زنی کے کیسوں میں ملوث ٦ افراد کو سزائے موت اور مختلف دفعات میں ٠١ سال قید با مشقت کا حکم دیا ہے۔سزا پانے والے افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ان میں سے ایک پہلے ہی پولیس مقابلہ میں مارا جا چکا ہے۔جبکہ دو مفرور ہیں۔ (جسارت،DAWN۔٦٢ جولائی) ٭دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحہ کی بازیابی کے لئے لیاقت آباد کے محاسرے اور گھر گھر تلاشی کے با وجود قانون نافذ کر نے والے دہشت گردوں کو گرفتار کر نے میں ناکام رہے۔جبکہ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ٤ افراد کو ہلاک اور ٤ کو زخمی کر دیا۔گزشتہ دنو ں فائرنگ سے زخمی ہو نے والے ٤ افراد بھی چل بسے۔رینجرز اور پولیس نے ایم کیو ایم کے ٣ کارکنان اور ٢٢ بنگالی گرفتار کر لئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ نومبر) ٭ضلع وسطی پولیس نے نے بدھ کو کھجی گراو ¿نڈ کے قریب ایک خالی مکان پر چھاپہ مار کر اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق مکان سے ٣ کلاشن کوف،٢ سیون ایم ایم رائفل،دو رپیٹر شاٹ گنیں،ایک امریکی راجر،دو ٠٣ بور پستول،ایک ٢٣ بور ریوالور،٩ پیٹرول بم،٦١ دھوئیں والے بم،ایک راکٹ لانچر،٠١ میگزین،سینکڑو کارتوس بر آمد ہوئے۔پولیس کے مطابق اس مکان کو الطاف گروپ کے دہشت گردوں نے زبر دستی خالی کرایا تھا اور اسے اسلحہ رکھنے کے لئے استعمال کر تے تھے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ جولائی) ٭کراچی میں رات گئے پاک کالونی میں قیامت ٹوٹ پڑی۔مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٦ افراد جا ں بحق اور ٢ زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے دیگر واقعات میں ایک شخص جا ں بحق اور ٤ زخمی ہو گئے۔پاک کالونی میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایم کیو ایم الطاف سے بتایا جا تا ہے جبکہ ایم کیو ایم الطاف نے قتل کا الزام ایم کیو ایم حقیقی پر عائد کیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN٨٢ جولائی) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رینجرز اور پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے ایم کیو ایم کے کارکن محمد تحسین خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے جنرل نصیر اللہ بابر کو قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔انہو ں نے الزام لگایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران رینجرز،پولیس،آئی بی اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکار ایم کیو ایم کے ٠٤ سے زائد کارکنان کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر چکے ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٨٢ جولائی) ٭وفاقی وزیر قانون اور ایم کیو ایم کی ٹیم سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر این ڈی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کسی قسم کا ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوا۔انہو ں نے کہا کہ پیر ١٣ جولائی کو پروگرام کے مطابق ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم سے اسلام آباد میں بات چیت ہو گی۔ (جسارت۔٨٢ جولائی) ٭الطاف گروپ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ١٣ جولائی کو محض اس بات کی وضاحت کے لئے مذاکرات کے لئے جائے گی کہ ایم کیو ایم کے مطالبات کو الطاف گروپ کے مطالبات اور ایم کیو ایم کو الطاف گروپ نہیں کہا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ الطاف گروپ کہنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ١٣ جولائی کے مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨٢ جولائی) ٭بر طانیہ کی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین لندن میں ہی رہیں گے۔انہیں پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔ لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان جان گارلین نے کہا ہے کہ الطاف حسین ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں جو برطانوی قوانین کے خلاف ورزی پر مبنی ہو۔لہٰذا ان کے اخراج کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔انہو ں نے کہا کہ برطانوی حکومت کے پاس ایسی کوئی شہادت موجود نہیں جس سے معلوم ہو کہ الطاف حسین دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔اگر پاکستانی حکومت کے پاس ایسی کوئی شہادت ہے تو تو وہ بر طانوی حکومت کو اس سے آگاہ کرے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی حکومت نے الطاف حسین کو لندن سے واپس لانے کے لئے سرکاری طور پر برطانیہ کو کوئی درخواست نہیں دی۔ (جسارت،جنگ۔٩٢ جولائی) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے مہاجروں کی نسل کشی کا گھناو ¿نا عمل فی الفور بند نہ کیا تو مہاجر عوام اپنی اور اپنی آئندہ نسلوں کی بقاءکے لئے ہر ممکنہ لائحہ عمل اختیار کر نے میں آزاد اور حق بجانب ہو ں گے۔انہو ں نے سوال کیا کہ ٹینکوں،تو پو ں، اور بکتر بند گا ڑیو ں سے کھجی گراو ¿نڈ فتح کر نے والے جنرل نصیر اللہ بابر کو حقیقی دہشت گردوں کے اڈوں پر اسلحہ کے ڈھیر کیو ں نظر نہیں آتے۔الطاف حسین نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاک کالونی میں ایم کیو ایم کے ٦ کارکنوں و ہمدردوں کے قتل کا مقدمہ وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر پر قائم کیا جائے۔اور ان سمیت تمام دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ (جسارت،جنگ۔٩٢ جولائی) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے بر طانوی حکومت سے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے الطاف حسین کو برطانیہ کی سرزمین استعمال کر نے سے روکا جائے۔بی بی سی کے نمائندے کو اسلام آباد میں انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بر طانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین لندن سے ہڑتال کی کال دیتے ہیںاور کراچی میں ان کے مسلح حمایتی ایک دن میں ٠٣ بے گناہ افراد ہلاک کر کے ہڑتال پر عمل در آمد کرواتے ہیں۔ایسی صورت میں بر طانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ الطاف حسین کو روکے۔انہو ں نے کہا کہ بر طانیہ کو چاہئے کہ وہ الطاف حسین کو واپس بھیج دے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩٢ جولائی) ٭کراچی میں ہفتے کو نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سابق کونسلر کے بھائی سمیت ١١ افراد جا ں بحق اور ٤ زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں رینجرز کا ایک سپاہی اور ایم کیو ایم کے دو کارکنان بھی شامل ہے۔فائرنگ کے واقعات لیاقت آباد،سعید آباد،اورنگی ٹاو ¿ن تھانوں کی حدود میں ہوئے۔مجموعی طور پر اس ماہ ٢٧٢ افراد ہلاک ہوئے۔ (جنگ،DAWN۔٠٣ جولائی) ٭حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات غیر یقینی کا شکار ہو گئے۔ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی نے کہا ہے کہ چھو تھا دور تعطل پر ختم ہو۔اس کے بعد مذاکراتی ٹیمو ں کا با ہم کو ئی رابطہ نہیںا۔ ہمارے لحاذ سے مزاکرات ختم ہو گئے ۔جبکہ حکومتی ٹیم کے سربراہ این ڈی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لئے حکومت نے تیاریا ں مکمل کر رکھی ہیں۔ہو ٹل میں کمرے بک کرائے گئے ہیں اور پروٹو کول اور سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل ہیں ۔آج قوم دیکھ لے گی مخلص کون ہے۔؟اجمل دہلوی نے کہا کہ جب تک حکومت الطاف گروپ کہنا نہیں چھوڑے گی اور ہمارے اعتراضات کو دور نہیں کرے گی ہم مذاکرات میں شریک نہیں ہو ں گے۔یقین دہانی ملی تو اسلام آباد جا سکتے ہیں۔ (جسارت،جنگ۔١٣ جولائی) ٭کراچی میں امن و امان کے مسئلہ کے حل کےلئے حکومت اور ایم کیو ایم کے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں اور شیڈیول کے مذاکرات کا پانچواں راو ¿نڈ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاو ¿س اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے نہ آنے کے باعث منعقد نہ ہو سکا۔گزشتہ روز ایم کیو ایم کی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی نے حکومت کی جانب سے الطاف گروپ کہنے کے مسئلے پر مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔مذاکرات کے انعقاد مین ناکامی کے بعد حکومت نے اسے ڈیڈ لاک قرار دینے سے گریز کر تے ہوئے اسے عارضی تعطل قرار دیا ہے۔جبکہ ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی نے کہا ہے کہ اگر سرکاری ذرائع ابلاغ ہمیں ایم کیو ایم کی حییت سے مخاطب کریں تو ہم مزاکرات شروع کر نے کو تیار ہیں۔حکومت جب تک ہمیں الطاف گروپ کہنا بند نہیں کر تی مذاکرات نہیں ہو سکتے اور تعطل جاری رہے گا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔یکم اگست) ٭حکومت برطانیہ کی جانب سے ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن رہنماءالطاف حسین کی واپسی کے لئے حکومت پاکستان کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد وزارت داخلہ نے الطاف حسین کی واپسی کے لئے اپنی سر تو ڑ کوششیں جا ری رکھی ہو ئی ہیں۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے بر طانیہ کے مطالبہ ایم کیو ایم کے دہشت گردی اور ملک دشمنی کی کاروائیوں میں ملوث ہو نے اور دشمن ممالک سے اہم رابطوں کے نا قابل تر دید دستاویزی شواہد بر طانیہ روانہ کر دیئے ہیں۔وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق یہ دستاویزات بر طانیہ کے مطالبہ پر فراہم کئے گئے ہیں۔ (جسارت۔یکم اگست) ٭لیاقت آباد کے علاقے غریب آباد میں ایم کیو ایم کے متحار ب گروہو ں کے درمیان فائرنگ کے واقعات میں دونوں جانب سے ایک ایک کارکن جاں بحق ہو گئے۔دہشت گردوں نے جہا نگیر روڈ پر فائرنگ کر کے KMCکے ہیلتھ انسپیکٹر کو قتل کر دیا۔ (جسارت،یکم اگست) ٭سی آئی اے جمشید کوارٹر پولیس نے ضلع وسطی پولیس کے تعاون سے ٩٢ جولائی کو نیو کراچی کے علاقے میں سابق کونسلر بھائی شعیب،٢١ سالہ بچہ اور ہیئر ڈریسر نذیر اور بعد ازاں جا ں بحق ہونے والے عامر حسین کو فائرنگ کر کے ہلاک اور دو افراد ہلاک کر نے کے الزام میں دہشت گردی اور اغواءبرائے تاوان میں ملوث گروپ کے پانچ خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٣ کلاشن کوف ،٣ میگزین اور سینکڑو ں گو لیا ں بر آمد کر لیں۔ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے بتایا جا تا ہے۔جبکہ سعود آباد پولیس نے بھی ایم کیو ایم سے تعلق عکھنے والے مسلح گروہ پر حملہ کر کے ان میں سے ایک کو زخمی حالت میں گرفتا ر کر لیاملزم کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول اور کارتوس بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ (جسارت،DAWN۔یکم اگست) ٭دہشت گردی،اغوائ،تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں منگل کے روز اسپیشل برانچ کے سپاہی سمیت ٦ افراد جا ں بحق اور انسداد دہشت گردی سیل کے ہیڈ کانسٹیبل سمیت ٣ افراد زخمی ہو گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں ٣ ایم کیو ایم کے کارکن بھی شامل ہیں جنہیں اپنے ہی گروپ کے چند لوگوں نے گروپ لیڈ ر کے قتل کے بدلے میں قتل کیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢ اگست) ٭پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ایئر پورٹ تھا نے کی حدود ما ڈل کالونی قبرستان کے قریب فائرنگ کر کے فاروق دادا اور اس کے سا تھیوں جا وید مائیکل،حنیف عرف با بر ڈپٹی اور غفار مادہ عرف مٹھو کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے بتایا جا تا ہے۔فاروق دادا کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت نے ٥١ لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔پولیس نے مقتولین کے قبضہ سے ٢١ کلاشن کوف،ایک ایل ایم جی رائفل،ایک رپیٹر،ایک راکٹ لانچر اور ایک راکٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں مختعلف اقسام کی گولیا ں بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣ اگست) ٭دہشت گردوں نے بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے ایک کانسٹیبل سمیت ٤ کو ہلاک اور ٨ کو زخمی کر دیا۔اورنگی توسیعی سے بوری بند لاشیں بر آمد ہوئیں۔دو گاڑیو ں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ (جسارت،جنگ۔٣ اگست) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فاروق پٹنی (فاروق دادا) اور دیگر کے قتل کا مقدمہ نصیر اللہ با بر کے خلاف در ج کیا جائے۔قانون نافذ کر نے والے ادارے ڈیڈھ اسکواڈ بنا دیئے گئے ہیں۔فاروق ایم کیو ایم کا وفادار کارکن تھا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣ اگست) ٭وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ با بر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی نئی قیادات جلد ہی ابھرے گی اور اس کے لئے زیادہ انتظار نہیں کر نا پڑے گا۔کیو ں کے نئی قیادت کے کے لئے حالات موافق ہو گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق گرفتار نہیں ہوئے وہ کہیں چھپے ہو ئے ہیں لیکن وہ ہیں جلد ہی مل جائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ فاراق دادا کی لاش اب تک بے گور و کفن پڑی ہوئی ہے اور اس کی لاش کا کوئی دعویدار اب تک کوئی نہیں آیا۔اس صورتحال سے ایم کیو ایم کے کارکنوں میں بددلی ہو گئی ہے کہ مرنے کے بعد کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ایم کیو ایم والے بھارت بھاگ رہے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں اور نہ پاسپورٹ ہے۔بھتہ کی وصولی بھی بند ہو گئی ہے۔جاوید لنگڑا راجیش پائلٹ کے گھر میں رہ رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ فاروق دادا دہشت گردوں کا کمانڈر انچیف تھا۔ (جسارت،جنگ۔٣ اگست) ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج وسطی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،جنرل سیکریٹری عمران فاروق،ڈپٹی قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی اور مذاکراتی ٹیم کے رکن شعیب بخاری اور رکن سندھ اسمبلی عبد القادر لاکھانی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٣ اگست) ٭درندگی اور دہشت گردی کے بد ترین واقع کے دوران اورنگی ٹاو ¿ن میں بارہ (٢١) افراد کو ہا تھ پاو ¿ن باندھ کر پیشانیوں پر گولیا ں مار کر ان کی لاشوں کو ایک کوچ میں ڈال کر مورچہ بند رینجرز اہلکاروں کے عین سامنے ڈال دیا گیا۔دہشت گردی،اغوائ،فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں ایک مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم آرام باغ)،ایک رینجرز اہلکار اور ٢ سپاہیوں سمیت مجموعی طور پر ٤٢ افراد جا ں بحق اور ٢ لڑکیو ں سمیت ٤ افراد زخمی ہو گئے۔لیاقت آباد پیلی کو ٹھی پر قبضہ کے لئے ایم کیو ایم کے متحارب گروہو ں کے درمیان زبر دست فائرنگ کے با عث لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤ اگست) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پی پی زرداری گروپ کی حکومت مہا جر نو جوانوں کو قتل کر نے کے بعد دہشت گرد قرار دے کر مہا جر قوم کے زخمو ں پر نمک پاشی کر رہی ہے۔حکومت طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے مکافات عمل کو دعوت دے رہی ہے۔اگر قدرت کا مکافات عمل شروع ہع گیا تو پھر وہ کچھ ہو گا جس کا حکومت تصور بھی نہیں کر سکتی۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں فاروق پٹنی شہید،جاوید مائیکل شہید،حنیف ترک شہید اور غفار ماڑا شہید کو حکومت کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے اور ان کے مبینہ قتل کو پولیس مقابلہ قرار دینے اور ان کے قاتلو ں کو انعام کے طور پر خطیر رقم دینے پر الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ضیاءآمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے چارو ں کارکنوں کو فاروق پٹنی کے سسرال سے گرفتار کر کے قتل کیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ فاروق پٹنی اور دیگر سا تھی ہمارے ہیرو ہیں۔صدر قن کے قتل پر حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔ (جسارت ،جنگ۔٤ اگست) ٭کراچی میں جمعہ کے روز نیوی کے کیڈٹ سمیت ٩ افراد ہلاک اور ایک خاتون و بچے سمیت ٣ افراد زخمی ہو گئے۔فردوس کالونی میں ٹیکسی کی ڈگی سے ٢ افراد کی اعضاءبریدہ لاشیں بر آمد ہوئیں۔سا تھ ملنے والی انتباہی پر چیوں پر بے نظیر اور نصیر اللہ با بر کے لئے تحفہ،٤ کے بدلے ٤ ہزار،دا دا کے قتل کا بدلہ تحریر تھا۔ہلاک شدگان میں حقیقی کا کارکن بھی شامل ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥ اگست) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس کانسٹیبلو ں سمیت ٩ افراد کو اغواءکر کے تشدد کے بعد گولیا ں مار کر قتل کر دیا گیا اور ان کی لاشوں کو عبرتناک بنانے اور شہریو ں کو خوف زدہ کر نے کے لئے مردہ اجسام کے سا تھ بھی انسانیت سوز عمل دہرایا گیا۔٣ لاشیں بوری بند ملیں۔قانون نافذ کر نے والوں نے الکرم اسکوائر اور کورنگی کے ایک بڑے علاقے کا محا صرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں نو جوانوں کو حراست میں لے لیا اور علاقے میںموجود لائسنس یافتہ اسلحہ قبضے میں لے لیا تا ہم انہیں غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر نے میں کامیابی نہیں ملی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦ اگست) ٭سی آئی اے جمشید کوارٹر اور نا ظم آباد پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر نا ظم آباد کے علاقے میں چھپے ہوئے ایک نئے فہیم کمانڈو اور اس کے ٤ سا تھیو ں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحة بر آمد کر لیا ہے۔ملزمان ڈی ایس پی امداد کھٹیان،ایس ایچ اور بہا در علی،حقیقی کے رہنماءمنصور چاچا اور دیگر درجنو ں افراد کے قتل میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔اور انہو ں نے ایم کیو ایم (حقیقی) کے رہنماو ¿ں اور پولیس افسران کی کی ایک ہٹ لسٹ تیار کر رکھی تھی وہ براہ راست لندن سے ہدایت لے کر قتل و غارت گری کر تے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں فہیم فاروقی عرف فہیم کمانڈو،اس کے سا تھی یوسف رحمٰن عرف رضوان،ذیشان عرف حیدر اور الطاف قریشی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے ایک کلہاشن کوف،٢ ٹی ٹی پستول اور ٥ سو گولیا ں بر آمد کیں۔فہیم کماندو نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کے سابق سیکریٹری مالیات ایس ایم طارق کو اس کے سا تھیوں سہیل اور احمد نے قتل کیا۔جبکہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی عبد الرازق خان ،آفتاب شیخ،زریں مجید اور چند پولیس افسران ان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔انہو ں نے منصور چاچا،ایس ایم طارق،ملا رحمت،دو ڈی ایس پیز،ڈی ایس پی رینجرز اور سب انسپیکٹر بہا در علی سمیت متعدد اہلکار ہلاک کر نے کا اعتراف کیا۔واضح رہے کہ سعود آباد میں رہائش پذیر فہیم کمانڈو پہلے ہی قتل ہو چکا ہے جو مبینہ طور پر دو امریکیو ں کے قتل میں ملوث تھا۔ (جسارت،جنگ،DAWN٧ اگست) ٭اغوائ،تشدد اور فائرنگ کے واقعات ایم کیو ایم کے سرگرم کارکنان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کے دوران بھی جاری رہے۔جس کے دوران ١١ افراد جا ں بحق اور ٦ زخمی ہو گئے۔اورنگی میں ٤ میں سے ٣ لاشیں بوری بند ملیں۔درندہ صفت قاتلو ں نے انسانیت سوز تشدد کے ذریعہ انہیں مو ت کے گھاٹ اتارا۔دستگیر کالونی میں ایم کیو ایم کے دو سابقین کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧ اگست) ٭وفاقی حکومت نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر کے ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔با خبر ذرائع نے اس بات کا انکشاف کر تے ہوئے بتایا کہ ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ان اراکین کا نام بھی شامل ہے جو ان دنو ں ملک میں شامل نہیں اور وہ بھی شامل ہیں جو ان دنو ں گرفتار ہیں۔ (جسارت۔٨ اگست) ٭دہشت گردی،فائرنگ،اغواءاور تشدد کے واقعات میں منگل کو شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کارکن سمیت ٨ افراد جا ں بحق اور ایک خاتون سمیت ٣ افراد زخمی ہو گئے۔نا معلوم افراد نے سعید آباد میں ایک کوچ کو نذر آتش کر دیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩ اگست) ٭ایم کیو ایم کے دست راست اور سب سے با اعتماد سا تھی ڈاکٹر عمران فاروق کراچی کے ایک اسپتال میں موجود غیر ملکیو ں کے لئے مخصوص حصے سے گرفتار کر کے فوری طور پر خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کئے جا چکے ہیں۔با وثوق ذرائع کے مطابق انہیں ٧٢ اور ٨٢ جولائی کی درمیانی شب صدر مملکت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اسٹیڈیم کے قریب ایک جدید ترین اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔جبکہ دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے آج بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی تر دید کی ہے جس سے غلط تا ثر بنتا ہے کہ الطاف گروپ کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق کو قانون نافذ کر نے والی ایجنسیوں نے کراچی سے گرفتار کر لیا ہے۔ (جسارت۔٩ اگست) ٭سینٹرل جیل کراچی سے ایم کیو ایم (الطاف ) کے اراکین سندھ اسمبلی وسیم اختر،ایس محی الدین،ڈاکٹر جعفر القادری اور ہارون صدیقی کو مبینہ طور پر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔یہ کاروئی وزارت داخلہ کی خصوصی عدالت سے این او سی حا صل کر نے کے بعد کاروائی کی گئی۔(جسارت۔٠١ اگست) شہر میں جمعرات اور جمعہ کو ایک ضعیف خاتون سمیت ٧ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والوں میں ایک حقیقی کا کارکن بھی شامل ہے۔ (جسارت،DAWN۔١١ اگست) ٭وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے کہا ہے کہ عمران فاروق اور سلیم شہزاد گرفتار نہیں ہوئے اور عمران فاروق اب تک زیر زمین ہیں۔جبکہ سلیم شہزاد بیرون ملک میں ہیں۔سلیم شہزاد کی گرفتاری کے لئے FIA کی کوئی ٹیم دبئی یا شارجہ نہیں گئی۔انہو ں نے ایک سوال کے جوب میں کہا کہ فہیم کمانڈو کو الطاف حسین نے اپنا آدمی تسلیم نہیں کیا ہے۔فہیم کمانڈو کا کہنا ہے کہ اسے خود انہو ں (الطاف حسین ) نے پکڑوایا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے چند بڑے لوگوں کی جان کو خطرہ ہے۔انہیں اپنی جانو ں کی خصوصی حفاظت کے لئے پیغام پہنچا دیا ہے۔وہ کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ اگست) ٭کراچی مختلف علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقات میں ٤ افراد ہلاک اور ٦ زخمی ہو گئے۔(جنگ۔٤١ اگست) ٭شہر کراچی میں دو روز میں مجموعی طور پر ٣٢ افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔پیر ٤١ اگست کو ٦١ افراد اور ٥١ اگست کو ٧ افراد منظم دہشت گردی کی نذر ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں بحریہ کا بینڈ انچارج،مقتول تھانےدار بہا در علی کا بھائی،ایک حوالدار شامل ہیں ٦ افراد کو اغواءکر کے قتل کیا گیا۔مقتولین کے پاس سے ایک پر چی ملی جس پر درج تھا" نصیر اللہ با بر کے لئے ٤١ اگست پر مہا جر ٹائیگر فورس کا تحفہ"۔مزار قائد کی تقریب میں گورنر سندھ پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦١ اگست) ٭نیو کراچی پولیس نے ٦ افراد کو قتل کر کے ایک کوچ میں لاشیں پھینکنے کی FIRالطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے ٤١ کارکنوں کے خلاف درج کر لی ہے۔FIR کے مطابق قاتلوں نے الطاف حسین کی ہدایت پر عمل کیا۔ (جسارت،DAWN۔٦١ اگست) ٭اسلامی جمعیت طلبہ کے دو کارکنوں کو جمعرات کے روز اغواءکر کے شہید کر دیا گیا۔گورنمنٹ کالج نا ظم آباد میں جمعیت کے ناظم غیور اور ان کے سا تھی سعد کو بعد مغر نا معلوم افراد نے اغواءکیا اور چند گھنٹوں کے بعد ان کی لاشیں پائی گئیں۔رات گئے ان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال لائی گئیں۔ (جسارت۔٨١ اگست) ٭بفر زون کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں لیا قت آباد سپر مارکیٹ قتل کیس کے خطرناک ملزم ارشد کے ٹو اور اس کے سا تھیو ں کے پولیس سے زبر دست تصادم کے دوران ایک نو جوان جا ں بحق اور دو گرفتار کر لئے گئے۔جبکہ ارشد کے ٹو بچ نکلا۔اورنگی ٹاو ¿ن میں پولیس نے کھجی گراو ¿نڈ کے مبینہ انچارج کمال انصاری اور اس کے سا تھی صدیق الرحمٰن کو کالی پہاڑی سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذررائع کے مطابق نصرت بھٹو کالونی سے گرفتار ہونے والوں کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف،ایک سیون ایم ایم رائفل اور ٹی ٹی پستول بر آمد ہوئے۔جبکہ ایم کیو ایم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کے گھر سے گھرتار کر کے نصرت بھٹو کالونی لے جایا گیا اور جعلی پولیس مقابلے میں ایک کو ہلا ک اور دو کو زخمی کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨١ اگست) ٭لسانی تنظیم کے دہشت گردوں کے ہا تھو ں اسلامی جمعیت طلبہ نا ظم آباد کے دو کارکنان سعد بن ضیاء اور غیور اختر پر جس انداز سے بدترین تشدد کا مظاہرہ کر تے ہوئے انہیں شہید کیا گیا ہے اس کی مثال ملنی مشکل ہے۔دہشت گردوں نے ان دونو ں نو جوانوں کو نماز مغرب کے بعد نا ظم آباد نمبر ٢ سے اغواءکر کے نا معلوم مقام پر لے گئے اور ان کے جسم پر ٠٠٣ سے زائد مقامات پر زخم لگائے۔شہداءکی لاشوں کو رات ساڑھے گیارہ بجے نا ظم آباد کے علاقے میں ایک کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩١ اگست) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ٧ افراد جا ں بحق اور کانسٹیبل سمیت ٦ افراد زخمی ہوئے۔جا ں بحق ہو نے والوں میں ٨٢ جون کا ایک زخمی بھی شامل ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩١ اگست) ٭نا طم آاد پولیس نے ایم کیو ایم ٧ کارکنان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے لے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں محمد صدیق،شاہ ظہور،سید اکرام الحق،محمد آصم،عمران الیاس اموں،سید احتشام الحق اور ندیم قریشی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ٣ رائفل،٣ پستول،ایک ٧ ایم ایم رائفل،کئی گولیا ں اور ایک کار بر آمد کر لی۔ (ڈان۔٩١ اگست) ٭حکومت نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تا ہم مذاکرات شورع ہونے سے قبل ایم کیو ایم سے کراچی میں قیام امن کا مطالبہ کیا جائے گا۔مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ وفاقی وزیر قانون و انصاف این ڈی خان کو ہدایت کی ہے کہ کہ وہ مذاکرات سے قبل کراچی میں امن و امان کو یقینی بنائیں۔این ڈی خان نے آج وزیر اعظم ہاو ¿س میں وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے رہنماو ¿ں کی جانب سے مذاکرات شروع کر نے کی خواہش سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم (الطاف گروپ) کو آگاہ کردیں کہ اب مذاکرات مشروط ہو ں گے اور مذاکرات شورع ہو نے کی شرط یہ ہو گی کہ ایم کیو ایم الطاف گروپ پہلے اپنے دہشت گردوں کو کراچی میں بد امنی پھیلانے،معصوم لوگوں کو قتل کر نے اور خوف و ہراس کی فضاءپیدا کر نے سے روکے۔ (جسارت،جنگ۔٠٢ اگست) ٭دہشت گردوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں نو جوانوں کو اغواءکر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔فائرنگ اور تشدد کے ذریعے ٧ نو جوانو ں کو ہلاک اور ٤ کو زخمی کر دیا۔نیو کراچی سے ٤ لاشیں بر آمد ہوئیں۔شرپسندوں نے نا ظم آباد میں ایک کار کو نذر آتش کر دیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٢ اگست) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی میں ایک پولیس افسر(ASI) سمیت ٥ افراد نے اپنی جا ں گنوا دی۔جبکہ ٣ افراد زخمی کر دئے گئے۔پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے نا ظم آباد ،پاک کالونی،اورنگی ٹاو ¿ن،گلشن اقبال،کورنگی اور سرجانی کے علاقوں کا محاصرہ کر کے سینکڑو ں نو جوانوں کو حراست میں لے لیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١٢ اگست) ٭اورنگی ٹاو ¿ن میں پولیس مقابلے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جن کے قبضہ سے ٢ ٹی ٹی پستول بر آمد ہوئے۔پولیس کے مطابق اطلاعات ملی تھیں کہ دہشت گردوں نے المصطفیٰ کالونی محمد چوک پر ٹارچر سیل بنایا ہوا ہے۔جس پر مو ¿من آباد اور اورنگی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔جبکہ ان کے سا تھی رات کی تاریکی میں فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کو اشتیاق کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جو پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج ہے۔ (جنگ،DAWN۔١٢ اگست) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رینجرز اور پولیس کے ہا تھو ں ایم کیو ایم کے مزید دو کارکنوں اشفاق راہی اور حمید گل قتل اور متعدد کارکنوں کو تشدد سے معذور کئے جانے کی مذمت کر تے ہوئے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس نے مہاجر جو جوانوں کو پولیس مقابلو ں کے نام پر قتل کر نے کا سلسلہ جاری رکھا تو مہاجر عوام اپنی بقاءکے لئے پر امن احتجاج کا راستہ اختیار کر نے پر حق بجانب ہو ں گے۔الطاف حسین نے کہا کہ کشمیر کشمیر کا رونا رونے والی حکومت نے کشمیر میں بھارتی مظالم بوسنیائی مسلمانوں پر سربو ں کے مظالم کو مات کر دیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ بے نظیر انسان نہیں ڈائن ہیں،قاتلہ ہیں بلکہ قاتلوں کی مہارانی ہیں۔اسی طر ح نصیر اللہ بابر انسان نماءدرندہ اور بھیڑیا ہے جسے مہاجر نو جوانوں کا لہو بہا کر تسکین ملتی ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١٢ اگست) ٭مسلح کار سواروں نے مو ٹر سائیکلوں پر گشت میں مصروف پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ان میں سے دو کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔فائرنگ کی زد میں آکر ٣ راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔دہشت گردی اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں ٢ شخص ہلاک اور ٨ زخمی ہو گئے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پاک کالونی کے علاوہ لائنز ایریا کا بھی پیر کو پورے دن زبر دست محا صرہ جاری رکھا۔جس کے دوران بڑی تعداد میں لائسنس یافتہ اسلحہ بر آمد کر کے سینکڑو ں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ایک منی بس کو نذر آتش کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢٢ اگست) ٭ایم کیو ایم کے ایک سیکٹر انچار کے گھر پر چھاپے کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی ایک نئی لہر شروع ہو گئی۔جس کے دوران ایم کیو ایم کے سرگرم گارکن سمیت ٠١ افراد جا ں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت ٢١ افراد زخمی ہو گئے جبکہ ٥ گا ڑیو ں کو زںذر آتش کر دیا گیا۔۔پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے لائنز ایریا اور پاک کالونی کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل مکمل کر لیا۔ غریب آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم مذاکراتی کمیٹی کے رکن شیخ لیاقت حسین کی حفاطت پر مامور پولیس موبائل میں سوار سپاہی زخمی ہو گیا۔۔ایم کیو ایم کے ذرائع نے ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے رکن شیخ لیا قت علی اور اور قاضی خالد علی ایڈو کیٹ پر قاتلانہ حملے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ ( جسارت،DAWN۔٣٢ اگست) ٭ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مہاجر آبادیو ں کے محاصرے کر کے مہاجروں کے سا تھ مفتو حہ قوم جیسا سلوک کر نے اور مہاجر قوم کے جوان سپوتوں کو گرفتار کر کے حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر نے کے حکومتی عمل کے خلاف آج اور کل کو سندھ بھر میں دو روزہ یوم یوگ اور دو روزہ یوم مذمت منانے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو سندھ بھر میں یوم سوگ اور یوم مذمت منانے کے فیصلہ کی تو ثیق کر تے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کو درست اور جائز قرار دیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣٢ اگست) ٭وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے کہا ہے کہ جب تک کراچی میں ایک بھی دہشت گرد موجود ہے حکومتی قوتیں ان کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی۔الطاف گروپ دہشت گردی میں ملوث ہے۔انہو ں نے سینیٹ میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جس سے وا ضح ہو تا ہے کہ الطاف گروپ دہشت گردی میں پوری طرح ملوث ہے۔فاروق داد ا کو ن ہے وہ ایم کیو ایم کا ہیرو ہے۔الطاف حسین نے بھی اسے اپنا ہیرو تسلیم کیا ہے۔فہیم کمانڈو بھی ان کا ہیرو ہے۔یہی لوگ کراچی میں لوگوں کو قتل کر ہے ہیں اور الزامات اجنسیو ں پر لگا تے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے سا رے قتل الطاف گروپ نے کرائے۔الطاف گروپ مجرموں کا گروپ ہے۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ الطاف حسین جن لوگوں کو ہیرو قرار دیتا ہے وہ قومی مجرم ہیں۔انہو ں نے کہا کہ الطاف گروپ ٦٩٩١ ء میں کراچی کو الگ کر نا چاہتا تھا۔اس مقصد کے لئے انہو ں نے راکٹ لانچر اور ملٹی بیرل بندو قیں حا صل کر لی تھیں۔الطاف حسین کراچی کو دوسرا ہانگ کانگ بنانے کا ہدف ٦٩٩١ءتک حاصل کر نا چاہتا ہے۔ (جسارت،جنگ۔٣٢ اگست) ٭ایم کیو ایم مذاکراتی ٹیم کے رکن شیخ لیا قت حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن خالد بن ولید کو منگل کی شب کراچی سے سعودی عرب جا نے سے روک دیا گیا۔دریں اثنا ءخالد بن ولید کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے۔خالد بن ولید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا۔امیگریشن حکام نے خالد بن ولید کے حراست میں رکھنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ (جنگ،DAWN۔٣٢ اگست) ٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کی جانب سے چھاپو ں کے خلاف دو روزہ یوم سوگ کے پہلے دن شہر کے مختلف علاقوں میں ٥ افراد ہلاک اور ٦ زخی ہو گئے۔شہر میں ٨١ گا ذیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔ضلع وسطی کراچی میں مکمل ہڑتال رہی۔ٹرانسپورٹ کی کمی کے با عث دفاتر،تعلیمی ادارے و کاروباری اداروں میں حا ضری متا ثر رہی۔حید ر آباد اور لطیف آباد میں بھی مکمل ہڑتال رہی۔ایک دن کی ہڑتال کے باعث حکومت کے ریونیوں میں ٥ ار ب روپے براہ راست خسارہ جبکہ تا جروں اور صنعتکاروں کو صرف ایک دن کی ہڑتال کی وجہ سے ٨ ارب روپے کے خسارہ سے دو چار ہو نا پڑا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤٢ اگست) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ قتل عام بند نہ ہوا تو ہڑتالیں اور پہیہ جام بھی ہو گا ۔ابھی عوام نے ٹریلر چلایا ہے پوری فلم باقی ہے۔اب کسی بستی کے محاصرے کو بر داشت نہیں کر یں گے۔عوام حقوق کے حصول تک ٹیکس نہ دینے کا فیسلہ بھی کر سکتی ہے۔ (جنگ۔٤٢ اگست) ٭ایم کیو ایم کے یوم سوگ اور یوم مذمت کے دوسرے دن شہر کے مختلف علاقوں میں ٩ افراد جا ں بحق اور ٦ افراد زخمی ہو گئے۔شرپسندوں نے صرف عزیز آباد میں ٥ گا ڑیو ں کو نذر آتش کر دیا۔دیگر علاقوں میں ٧ گا ڑیا ں اور مسلم کمرشل نبینک کی ایک شاخ کو نذر آتش کر دیا گیا۔کراچی میں تجارتی سرگرمیاں دوسرے روز بھی معطل رہیں۔ملیر میں گا ڑی سے ٤ نو جوانوں کی بوریو ں میں بند لاشیں بر آمد ہوئیں۔ ( جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ اگست) ٭ایم کیو ایم کی مزاکراتی کمیٹی کے سربراہ اجمل دہلوی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر حالات ٹھیک نہ کئے گئے تو پاکستان میں ہندوستان سمیت غیر ملکی مداخلت لازمی ہو جائے گی اور اگر ایسا ہوا تو یہ ملک کے لئے بڑے نقصان کا با عث بنے گا۔وہ سعودی روزنامے " اردو نیوز " کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہو ں نے یہ بھی بتایا کہ عمران فاروق حکومت یا اس کی ایجنسیوں کی تحویل میں نہیں بلکہ وہ بدستور زیر زمین ہیں۔ (جسارت۔٥٢ اگست) ٭گا ڑیا ں اور بینک نذر آتش کر نے کے الزام میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف عزیز آباد تھانے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عزیز آباد میں بدھ کی شب ایک بینک اور ٹیکسی نذر آتش کر نے کیہدایت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اراکین اسمبلی شعیب بخاری ایڈو کیٹ،محمد حسین،کامران رضوی،عبد القادر لاکھانی،وکیل احمد جمالی اور طارق جاوید کے ذریعہ دہشت گر دو ں کو دی تھی۔ (جسارت۔٥٢ اگست) ٭شہر میں جمعہ کے روز نا معلوم افراد کی فائرنگ اور ایزا رسانی کے واقعات میں ٦ افراد جا ں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ہلاک ہونے والوں میں SIC کا سب انسپیکٹر اور ایک پولیس سپاہی بھی شامل ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦٢ اگست) ٭مسلح دہشت گردوں نے اجتماعی قتل کے ایک اور خونی ڈرامہ کھیل کر موسیٰ کالونی کے ٠١ افراد کو ان کے گھر وں سے اغواءکر کے ایک مکان میں جمع کر کے گو لیا ں بر سا دیں۔جس سے ٨ افراد موقع پر جا ں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد صوبہ سر حد میں ہزارہ ڈویژن کے ایک ہی گا و ¿ں کے رہنے والے تھے۔دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت ٤ افراد ہلاک اور ٦ زخمی ہو گئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ اگست) ٭وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ با بر نے کہا ہے کہ آج ٨ افراد کو قتل کیا گیا ان کا تعلق ہزارہ سے ہے۔یہ کاروائی ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اور کی نہیں ہو سکتی۔انہو ں نے مزید بتایا کہ جن دہشت گردوں نے جمعہ کو ایک پولیس انسپیکٹر کو ہلاک کیا تھا انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔دو نو ں بھائی ہیں اور الطاف بچھو کے بیٹے ہیں۔یہ سب الطاف گروپ کے کارکن ہیں۔وہ ہفتہ کو کراچی ایسٹ گیسٹ ہا و ¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ اگست) ٭اتوار کے روز کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک امریکی ادارے کے کارکن اور ایک خاتون کو ہلاک اور اور ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔جبکہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ دہشت گرد مارا گیا۔جبکہ مختلف علاقوں میں درجنو ں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ (جسارت،جنگ۔٨٢ اگست) ٭حید ر آباد اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں کئی مقامات پر رینجرز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور کریکر پھینکے گئے۔گورو نگر کے علاقے میں رینجرز کی چوکی کے قریب سے ایک نو جوان کی بوری بند لاش بر آمد ہوئی جس سے ایک پر چی بر آمد ہوئی جس پر تحریر تھا"نصیر اللہ با بر کے لئے حید ر آباد سے پہلا تحفہ"۔ (جسارت،جنگ۔٨٢ اگست) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی مانسہرہ کے ٨ افراد کو قتل کر نے والوں کا حشر فاروق دادا جیسا ہو گا۔ان قاتلو ں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اس واقعے نے الطاف گروپ کے وحشت نا کیو ں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ وہ پیپلز پار ٹی اور اس کی حلیف جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔انہو ں نے کہا کہ الطاف گروپ کو غیر ملکی عناصر کی آشیر باد حا صل ہے۔ (جنگ۔٨٢ اگست) ٭لیاقت آباد سپر مارکیٹ کیس میں ملوث مبینہ ملزم ارشد کے ٹو رینجرز سے مقابلے میں ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ارشد کے ٹو اور اس کے سا تھیو ں نے لیا قت آباد جھنڈا چوک پر رینجرز کی موبائلو ں پر فائرنگ کر دی۔یہ رینجرز اہلکار خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے گئے تھے۔فائرنگ کے تبادلے میں ارشد کے تو اور اس کا سا تھی ہاشم شدید زخمی ہوئے۔جنہیں علاج کے لئے ان کے سا تھیو ں نے اس علاقے میں واقع الصدف کلینک پہنچایا۔رینجرز نے اس علاقے کا محا سرہ کر کے کلینک سے ارشد کے ٹو لی لاش قبضے میں لے لی جو زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔(جسارت،جنگ،ڈان۔٩٢ اگست) ٭دہشت گردی،فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کے سرگرم کارکن سمیت ٤ افراد جا ں بحق اور دو پولیس اہلکارو ں سمیت ٧ افراد زخمی ہو گئے۔ (جسارت،جنگ۔٩٢ اگست) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کراچی کے بحران کے سیاسی حل کی حو صلہ افزائی کے لئے ایم کیو ایم الطاف کو ٦ ماہ کی "جنگ بندی " کی پیش کش کی ہے۔انہو ں نے اسلام آباد میں غیر ملکی اخبار نویسوں سے با تیں کر تے ہوئے کہا کہ ہم اس مسئلہ کا سیاسی حل چاہتے ہیں اور اس کے لئے کچھ آگے آنے کے لئے بھی تیار ہیں۔وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے انتہائی مفاہمانہ جذبہ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اگر ٦ ماہ صلح کی پیش کش قبول کر لی گئی تو بلدیاتی انتخابات کا ٹائم ٹیبل بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔اور صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کے سا تھ اقتدار میں شراکت کا فارمولہ بھی طے پا سکتا ہے۔جبکہ دوسری جانب الطاف حسین نے جنگ بندی کے لئے بے نظیر کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔انہو ں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم واقعی سندھ کے مسئلہ کو حل کر نے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں مہا کرو ں کا قتل عام فی الفور بند کر نے کا حکم دینا چاہئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ اگست) ٭گلباہر پولیس نے اسلامی جمعیت طلبہ کے دو کارکنوں،رینجرز کے ایک اہلکار اور چند دیگر افراد کو قتل کر نے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سب مشین گن بر آمد کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق گلبہار پولیس نے ایس ایم بی رائفل سمیت ملزم امجد کو گرفتار کر لیا جو ایم کیو ایم کا سرگرم کارکن بتایا جاتا ہے۔ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ریحان کانا،ارشد کے ٹو،انور موچی،شاہد جن،انور وڈیو والا،نعیم شری اور راجو کے ہمراہ ٧٢ جولائی کو سپر مارکیٹ کے قریب رینجرز اہلکار بنارس خان کو اغواءکر کے قتل کر نے،اسلامی جمعیت طلبہ کے دو کارکنان غیور انور اور سعد ضیاءکو اغواءکر کے قتل کر نے ،عبدالقدیر اور عبد الکریم کو قتل کر نے اور سندھی ہو ٹل کے قریب نا معلوم شخص کو ہلاک کر نے میں ملوث رہا ہے۔ (جسارت۔٠٣ اگست)ح ٭حکومت اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیمو ں نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔منگل کو یہا ں گور نر ہا و ¿س میں دو گھنٹے مذاکرات کے بعد ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی اور حومتی ٹیم کے سربراہ وزیر قانون پرو فیسر این ڈی خان نے بدھ کی شام مزید مذاکرات جا ری رکھنے کا اعلان کیا۔صحافیو ں سے باتیں کر تے ہوئے این ڈی خان نے کہا کہ ہمارا سنگل پوائنٹ ایجنڈا کر اچی میں جا ں و مال کا تحفظ ہے۔یہ طے ہو جائے تو سیاسی مسائل خود حل ہو جائیں گے اور اقتدار میں شراکت پر بھی بات ہو سکتی ہے۔جبکہ اجمل دہلوی نے کہا کہ حالات کی بہتری کے لئے ایم کیو ایم جو کچھ کر سکتی تھی کر رہی ہے اور کرے گی۔حکومت کو ریاستی طاقت کا استعمال بند کر نا ہو گا۔ظلم اور تشدد کے خاتمے ہی سے امن و امان قائم ہو گا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ اگست) ٭ایم کیو ایم نے بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف ١١ ستمبر تا پندرہ ستمبر ٥٩٩١ءبین الاقوامی سطح پر احتجاج منانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے دوران ایم کیو ایم وسیع پیمانے پر عالمگی احتجاجی مہم چلائے گی۔دنیا کو سندھ کے شہری علاقوں میں مہا جروں پر حکومت کے مبینہ مظالم اور ان کی نسل کشی کے واقعات سے آگاہ کر ے گی۔ہر ملک کے دارلحکومت میں مقامی یونٹ مقامی حکومت کو ایم کیو ایم کی شکایات پر مشتمل پٹیشنز پیش کریں گے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ ستمبر) ٭حکومت اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیمو ں کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور منگل کی شام مکمل ہوا۔مزید مذاکرات ٣ ستمبر کی شام گورنر ہاو ¿س میں ہو ں گے۔مذاکراتی ٹیمو ں کے سربراہو ں نے بتایا کہ مذاکرات میں کراچی اور حیدر آباد میں امن امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔دو نو ں ٹیمو ں نے مذاکرات میں آسانی کے لئے ٨١ اور ٩١ نکات میں کمی کا فیصلہ کیا۔حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ این ڈی خان نے کہا کہ مذاکرات میں مفید پیش رفت ہوئی ہے۔جبکہ اجمل دہلوی نے کہا کہ ٨١ نکات تسلیم کرانے کے حوالے سے پیش قدمی ضرور ہوئی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اختلافات کم ہو ں اور منشور مطالبات زیر بحث آئیں۔(ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کی جانب سے ایم کیو ایم پر زور دیا گیا کہ وہ احتجاج و ہڑتال سے گریز کرے اور خصو صاً ایم کیو ایم نے بین الاقوامی احتجاج کا جو پرو گرام بنایا ہے اس سے ملک کی بدنامی ہو گی اس سے گریز کرے اور اگر ملک کے اندر ہڑتال کی جائے تو اسے تشدد سے پاک رکھا جائے۔ذرائع کے مطابق اس کے جواب میں ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی نے موقف اختیار کیا کہ ظلم و ستم کے خلاف احتجاج ان کا جمہو ری حق ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١٣ اگست) ٭بفر زون کے علاقے میں پیپلز پار ٹی کے دو کارکنوں کو گھر میں گھس کر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔جبکہ بلدیہ کے علاقے میں ٨١ اگست کو زخمی ہو نے والا چل بسا۔رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے بلدیہ ٹاو ¿ن کا محا صرہ کر کے ہزارو ں نو جوانو ں کو حراست میں لے لیا۔ (جسارت،جنگ۔١٣ اگست) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اجمل دہلوی،شعیب بخاری،اشتیاق اظہر،خالد مرتضیٰ و دیگر کے خلاف قتل ،ہنگامہ،بلوہ،جلاو ¿ گھیراو ¿ کے مقدمہ کا چالان پیش کر دیا گیا۔بلدیہ ٹاو ¿ن پولیس نے چالان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مہہ جبین کی عدالت میں پیش کیا۔استغاثہ کے مطابق ان پر ١٣ مئی ٥٩٩١ءکو ترک کالونی میں بلدیہ ٹاو ¿ن میں کلاشنکوف کا بر سٹ مار کر پیپلز پار ٹی کے کارکن و کونسلر ولی محمد ترک کو ہلاک کر نے کا الزام ہے۔ (جسارت،جنگ۔١٣ اگست) ٭وزیر اعلیٰ سندھ سید عبد اللہ شاہ نے کہا ہے کہ الطاف گروپ کے دہشت گردوں جا وید لنگڑا اور اس کے سا تھیو ں کو بھارت سے وطن واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔جبکہ الطاف حسین کے بارے میں ان کی دہشت گر دی اور دیگر جرائم میں ملوث ہو نے کے ثبوت بھی مہیہ کر دیئے گئے ہیں۔جن سے اندازہ ہو تا ہے کہ وہ خود ہی بر طانیہ چھو ڑ نے پر مجبور ہو جائیں گے۔ایک خصوصی انٹر ویو میں انہو ں نے بتایا کہ انہیں بع ض اطلاعات مو صول ہوئی ہیں کہ الطاف گروپ اب دہشت گر دی کی وارداتو ں کے لئے خواتین کو استعمال کر ے گا۔خواتین کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کی تربیت دی گئی ہے۔دہشت گردی کے لئے خواتین کو استعمال نہیں کر نے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروئیو ں سے الطاف گروپ کی کمر ٹو ٹ چکی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اقتدار میں شریک کر نے کے لئے تیار ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٢ ستمبر ) ٭ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی رکن آنسہ سیما زریں نے نائن زیر و پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں اپنی رہائی اور گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نائن زیرو پر اپنی تنظیمی سر گرمیا ں سر انجام دیتی ہیں۔انہیں ٠٣ اور ١٣ اگست کی درمیانی شب پولیس کی کثیر تعداد نے ان کے گھر نا ظم آباد نمبر ٣ میں چھا پہ مار کر گرفتار کیا۔آنسہ سیما نے کہا کہ ہمارے گھر میں مسلح پولیس والے غیر قانونی طور پر گھس آئے۔میرے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر مجھے میرے کمرے سے اٹھا کر بے حد تشدد کر تے ہوئے گھر کی بالائی منزل سے نیچے لائے،بالو ں سے گھسیتا،طمانچے مارے۔میں نے پولیس والو ں سے لباس تبدیل کر نے کی در خواست کی تو انہو ں نے مجھے موبائل میں ڈال دیا۔میری کمر اور منہ پر مسلسل ضربات لگائی جا تی رہیں۔میرے چیخنے اور شور مچانے پر پولیس اہلکارمسلسل قہقے لگا تے رہے۔اور مہاجر وں کے خلاف نا زیبا الفاظ کہتے رہے۔مجھے پولیس کے لئے کام کر نے کی پیش کش کی گئی۔میرے افکار پر شرمناک اور نا قابل بیان دھمکیا ں دی گئیں۔سی آئی اے سینٹر سول لائن میں مجھے مختلف طریقوں سے مارا پیٹا گیا۔بعد ازاں مجھے چھو ڑ دیا گیا۔اس عرصہ میں میری آنکھو ں پر پٹی باندھے رکھی گئی،بیٹھنے نہیں دیا گیا۔حتیٰ کہ پانی کا ایک گلاس بھی نہیں ملا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢ ستمبر) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شعبہءخواتین کی سرگرم کارکن آنسہ سیما زریں کو سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کو بے نظیر حکومت کی کھلی غنڈہ گر دی اور دہشت گر دی قرار دیا ہے۔ (جسارت۔٢ ستمبر) ٭وفاقی وزیر دا خلہ نصیر اللہ بابر نے کہا ہے کہ الطاف گروپ ایک لڑکی سیما زریں کو پریس کے سامنے پیش کر نے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔سیماءکو اس انداز میں الزامات کے سا تھ پیش کیا جائے گا جیسے فرزانہ سلطان کو پیش کیا گیا تھا۔انہو ں نے کہا کہ ایک شخص فاروق جو ایم کیو ایم الطاف گروپ کے یونٹ نمبر ٠٨١ انچارج ہے ایک لڑکی سیماءکے سا تھ فحاشی کا اڈا چلا رہا تھا کہ جمعرات کی شب پولیس نے چھا پہ مار کر کجرمو ں کو پکڑنے کی کوشش کی تا ہم فاروق فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔تا ہم پولیس نے سیما کو پو چھ گچھ کے بعد رہا کر دیا۔انہو ں نے کہا کہ سیماءاس خراب دھندے میں شامل تھی۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ انکشاف کر نے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں کہ سیما کا کردار مشکوش ہے۔ (جسارت،جنگ۔٢ ستمبر) ٭شہر میں جمعہ کو ایم کیو ایم الطاف کے ٢ کارکنو ں سمیت سمیت ٣ افراد جا ں بحق ہوئے۔ایم کیو ایم کے کارکنان گلشن اقبال میں CIA کے اہلکاروں کے سا تھ مقابلے میں ہلاک ہوئے۔گلشن اقبال تھانے کے مبطابق مقابلہ شام کو نا دیہ ریستورنٹ کے سامنے ہوا۔سی آئی کے اہلکار دو نو ں کو زخمی حالت سی آئی اے سینٹر صدر لے گئے۔جہا ں سی آئی اے کے اہلکار انہیں مردہ حالت میں تقریباً سا ڑھے دس بجے جنا ح اسپتال لائے۔ایم کیو ایم کے ذرائع نے مقتولین میں ایک کو ملیر کا کارکن بابر عرف ڈپٹی اور دوسرے کو نواب شاہ کا کارکن یامین بتایا ہے۔انہو ں نے رینجرز اور پولیس پر الزام عائد کیا کہ اہلکارو ں نے کارکنان کو گرفتار کر کے قتل کیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢ ستمبر) ٭جمشید کوارٹر میں رہائش پذیر ایم کیو ایم کا سرگرم کارکن طارق تیمور عرف کمانڈو پولیس تحویل میں تشدد کے بعد ہلاک ہو گیا۔گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر بدھ کو پولیس نے اس کے گھر کے قریب سے کلاشن کوف رائفل بر آمد کی تھی۔ (جسارت۔٣ ستمبر) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک فائرنگ اور جلاو ¿ گھیراو ¿ کی وارداتوں سے رات گئے تک مختلف علاقوں سے ٨ افراد کی لاشیں اسپتالو ں میں پہنچائی گئیں۔بکہ ٩ افراد زخمی ہوئے۔٩١ گا ڑیا ں نذر آتش کئے جانے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں ٢ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ۔٤ اگست)
|
|