Newsflash

[Blog] Wanted: Altaf Hussain 

I figured I’d put in a plea for Britain to do the same by etraditing one of Pakistan’s most wanted terrorists, Altaf Hussain - now that the UK is finally talking to the Pakistan govt.

Read More at the Author's Blog

 

Vistor Demographics

Locations of visitors to this page
powered_by.png, 1 kB

1995 part2 PDF Print E-mail

٭کراچی میں جاری حالیہ دہشت گردی و قتل و غارت گری کے دوران محض یکم تا پندرہ مارچ ٥٩٩١ءتک ٤٥٣ افراد جا ں بحق اور ٦٨٣ افراد زخمی ہوئے۔ایدھی سماجی مرکز اور جراچی کے ٣ بڑے اسپتالوں عباسی شہید اسپتال،جناح اسپتال اور سول کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ہنگامہ آرائیوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں کل ٣١١١ افراد جا ں بحق اور ٣٩٣ زخمی ہو ئے تھے جو کہ کراچی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ تھا۔

(جسارت۔٩١ مارچ)

 

٭کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز کو بطور پولیس کے اختیارات دے دیئے گئے۔اس طرح پولیس کے سا تھ سا تھ اب رینجرز بھی ملزمان کی گرفتاری،چھاپوں،تلاشی اور تفتیش کے مجاز ہو ں گے۔رینجرز کو پولیس کے اختیارات تفویص کر نے کا فیصلہ کراچی اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ،صوبائی وزیر قانون پیر مظہرالحق،چیف سیکریٹری،صوبائی سیکریٹرداخلہ،آئی جی سندھ پولیس اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جنگ،DAWN۔٩١ مارچ)

 

٭شاہ فیصل کالونی،ملیر اور نا ظم آباد کے علاقوں میں نا معلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ما ڈل کالونی تھانے پر ٹیکسی سواروں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ضا ں بحق اور ASIسمیت ٣ افراد زخمی ہو گئے۔دیگر واقعات میں مسلح نو جوانوں نے ایک شخص کو زخمی اور درجنوں دوکانوں کو لوٹ لیا۔لیاقت آباد میں متحارب گروہوں کے درمیان محاذ آرائی سے علاقے میں سخت کشید گی پائی جاتی ہے ۔بازار بھی بند رہے۔

(جسارت۔٠٢ مارچ)

 

٭وزیر داخلہ میجر جنرل (ر) نصیر اللہ بابر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو معافی دیکر دوسرا اگر تلہ سازش کیس نہیں بننے دیں گے۔الطاف حسین جب بھی وطن واپس آئے انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جسارت،DAWN۔٠٢ مارچ)

 

٭لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سابق وزیر اعم نواز شریف نے ملاقات کی۔مذاکرات کا ماحول بنانے کے لئے ڈیڑھ گھنٹہ تک ہلکی پھلکی گفتگو ہوئی۔جس میں کراچی کے حالات بہتر بنانے کے علاوہ پورے ملک میں ساسی تبدیلی پر غور کیا گیا۔

(جنگ۔٠٢ مارچ)

 

٭نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ،اغواءاور تشدد کے واقعات میں ایک خاتون سمیت ٣ افراد جا ں بحق ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک حقیقی کا کارکن بھی شامل ہے۔جبکہ پولیس نے مختف علاقوں میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم الطاف گروپ سمیت دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ٥١ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان بر آمد کر لیا۔

 (جسارت،جنگ،DAWN۔١٢ مارچ)

 

٭لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی ملاقات کے دو دور مکمل ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق پہلی ملاقات اتوار کو لندن میں نواز گروپ کے ایک رہنمائکی رہائش گاہ پر ہوئی جو ساڑھے چار گھنٹے جاری رہی۔دوسری ملاقات پیر کی رات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے اور معصوم عوام کی جا ن و مال کی حفاظت کرنے میں نا کام رہی ہے۔دونوں رہنماوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔١٢ مارچ)

 

٭صدر مملکت،وزیر اعظم اور بری فوج کے سربراہ پر مشتمل "ٹرائیکا" کا ایوان صدر میں منگل کے روز انتہائی اہم اجلاس ہوا۔قبل ازیں صدر مملکت سردار فاروق احمد خان لغاری اور وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے علیحدگی میں ملاقات کی۔ٹرائیکا اجلاس میں ملکی سیاسی،دفاعی صورتحال خصوصاً کراچی میں امن و امان کے حوالے سے غور کیا گیا۔اس موقع پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی میں لاقانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے اور کسی سیاسی مصلحت کو خاطر میں نہیں لایا جائے۔ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گرینڈ آپریشن رینجرز کرے کیجبکہ پولیس فورس اور دیگر وسائل ان کی معاونت کے لئے دستیاب ہو ں گے۔اجلاس میں وزارت داخلہ کو ہدات کی گئی کہ وہ کراچی میں حکومتی اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے حکومت کو پیشکریں۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ،گورنر سندھ محمود اے ہارون اور وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر بھی موجود تھے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٢٢ مارچ)

 

٭پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی دعوت پر لندن میں ٩١ اور ٠٢ مارچ ٥٩٩١ءکو ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماوں کے سا تھی بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ دونوں قائدین کے درمیان علیحدگی میں بھی تفصلی بات چیت ہوئی۔مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق کراچی کے بحران سے ملکی سلامتی خطرہ میں پڑ گئی ہے۔دونوں رہنماءاس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور عوام کو ان کے بنیادی انسانی انسانی حقوق دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے تو ملک کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹے مقدمات کی واپسی اور منتخب نمائندوں کو رہا کرنے کے مطالبات بھی کئے گئے۔

(جسارت،جنگ،ڈان۔٢٢ مارچ)

 

٭لیاقت آباد ،پیلی کوٹھی،کورنگی،گلشن اقبال،بلدیہ ٹاون اور شہر کے متعدد علاقوں میں متحارب گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور تشدد کے واقعات میں ٢ خواتین سمیت ٥ افراد ہلاک اور ٢ زخمی ہوئے۔بلدیہ ٹاو
¿ن میں نا معلوم افراد نے ایک منی بس کو آگ لگادی۔

(جسارت،DAWN۔٧٢ مارچ)

 

٭اورنگی ٹاون میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز کا اہلکار جا ں بحق ہو گیا۔کورنگی میں کا ر سواروں کی فائرنگ سے حقیقی کا کارکن جا ں بحق،جبکہ سرجانی ٹاون سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی۔

(جنگ،DAWN۔یکم اپریل)

 

٭سعید آباد اور محمود آباد میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ اور تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا۔محمود آباد میں کانسٹیبل کو تشدد کے بعد سر میں گولی ماری گئی،جبکہ کھو کھرا پار میں ڈیوٹی سے واپس آنے والے ہیڈ کانسٹیبل کو قتل کر دیا گیا۔

(جسارت،جنگ۔٢ اپریل)

 

٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ کو فری ہینڈ دے دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ دہشت گرد خواہ کسی بھئی سیاسی و مذہبی گروپ سے تعلق رکھتا ہو اسے گرفتار کر لیا جائے۔وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فی الحال ایم کیو ایم سے مذاکرات میں پہل کر نے سے منع کر دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم خود مفاہمت کے لئے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرے تو فائنل مذاکرات کر لئے جائیں۔

(جسارت۔٣ اپریل)

 

٭شہر میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت ٥ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔چاکیواڑہ میں فائرنگ سے پادری بھی زخمی ہوا۔سعید آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ٹرک الٹ گیا جس سے ٤ اہلکار زخمی ہوئے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٤ اپریل)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم نے عہد کر لیا ہے کہ ریاستی طاقت اور فرعونی مظالم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے اور نہ ہی اپنی جدوجہد ترک کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ مہاجروں پر بوسنیا ں اور کشمیر کے مقابلے میں ٠٠١ گناہ زیدہ مظالم ڈھائے گئے۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ چاہے دنیا ہماری تائید کرے مولانا نورانی اور قاضی حسین احمد نہیں مانتے۔انہو ں کہا کہ امریکہ میں مقیم بے نظیر کو بتادیں کہ ان کی حکومت اور سندھ ٹوٹ جائے گا،ایم کیو ایم نہیں۔وہ دنیا کے مختلف شہروں میں بیک وقت خطاب کر رہے تھے۔

(جسارت،جنگ۔٤ اپریل)

 

٭ایم کیو ایم کے متحارب گروہو ں کے درمیان منگل کو ایک مرتبہ پھر تصادم ہو گیا۔جس میں ایم کیو ایم حقیقی کے یونٹ انچار اور ایم کیو ایم الطاف گروپ کے ٣ کارکنوں سمیت ٥ افراد جا ں بحق اور ٢ زخمی ہو گئے۔حقیقی کے یونٹ انچار عزیز دادا کو ملیر سعود آباد میں اپنی رہائش گاہ کے قریب گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔جبکہ اسی علاقے میں الطاف گروپ کے آفتاب وارثی،کورنگی Jایریا میں سہیل اور Kایریا میں سابق حق پرست کونسلر کا بھائی ہلاک ہوئے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٥ اپریل)

 

٭مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ٢ سیکورٹی اہلکاروں سمیت ٦ افراد جا ں بحق ہو گئے۔صرف کورنگی میں ٣ افراد قتل ہوئے۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٢ گا ڑیو ں ،٣ دکانوں اور ایک مکان نذر آتش کر دیا گیا۔مقتولین کا تعلق ایم کیو ایم (الطاف گروپ ) سے بتایا جاتا ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٦ اپریل)

 

٭شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ٢ پولیس اہلکاروں سمیت ٣ اپراد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت ٨ افراد ہلاک ہو گئے۔بلدیہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٧ اپریل)

 

٭ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے صدر سردار فاروق لغاری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وحید سے اپیل کی ہے کہ کراچی میں ھکومت کی سرپرستی میں حقیقی دہشت گردوں کے ہا تھوں ایم کیو ایم کے کارکنوں و ہمدردوں کے قتل و دہشت گردی کا فوری نو ٹس لیں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نس پرست حکومت نے مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو کچلنے کے گھناونے مقاصد کے تحت تازہ آپریشن پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے۔جس میں سرکاری ایجنسیوں کے پالتو حقیقی دہشت گرد پوری طرح شریک ہیں۔

(جسارت۔٧ اپریل)

 

٭کورنگی تھانے پر مسلح حملہ آوروں کی شدید فائرنگ کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے علاقے کا بدنام دہشت گرد تصدق عرف تشدد ہلاک ہو گیا۔فائرنگ کے دیگر واقعات میں ٢ پولیس اہلکاروں سمیت ٩ افراد جاں بحق ہوئے۔DSPکورنگی اور کورنگی تھانے پر فائرنگ کے بعد علاقہ فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔جبکہ ایم کیو ایم نے دعویٰ کیا ہے کہ تصدق کو ہلاک کیا گیا ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٩ اپریل)

 

٭قتل و غارت گری اور دیگر گھناونے جرائم میں ملوث دو خطرناک دہشت گردوں نے زاہد خان اور وصی محمد انصاری نے الکرم اسکوائر پر بلو لائن کو نذر آتش کر کے متعدد افراد کو زندہ جلانے اور پاک کالونی و اورنگی ٹاون میں ٥ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔سندھ کے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گردوں وصی انصاری کو شیر شاہ پولیس نے اور زاہد خان عرف اندھا کو شریف آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔زاہد اندھا نے مزید انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم الطاف گروپ فلیٹوں میں اثر و رسوخ بڑھا کر ماہانہ بھتہ وصول کر تا ہے اور انکار کرنے والوں کو تشدد کا شکار کرکے اپنی سرگرمیوں میں شریک کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

(جسارت،جنگ۔٩ اپریل)

 

٭کورنگی اور ملیر کے علاقے میدان جنگ میں تبدیل ہع گئے۔کورنگی اور ملیر میں ایم کیو ایم حقیقی والوں کے ٤ گھر جلادیئے گئے۔جبکہ ٣ بسیں نذر آتش کر دی گئیں۔کورنگی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور پولیس میں آنکھ مچھولی آج بھی جاری رہی۔فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٠١ اپریل)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے سر نہیں جھکادیا جائے تو اس کا ظلم بڑد جاتا ہے اور پھر مظلوموں کو کبھی انصاف نہیں ملتا۔انہو ں نے کہا کہ وہ تمام کرپٹ اور ظالم حکام جنہوں نے مہاجروں کے خلاف قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا جب تک ان سے ظلم کا حصاب نہیں لیا جائے گا ہم خاموش نہیں بیٹھےں گے۔انہیں خون نا حق کے ہر قطرے کا حساب دینا ہو گا۔الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار پیر کو جونبی افریکہ کے شہر پریٹوریہ میں ایم کیو ایم ساوتھ افریکہ یونٹ کے کارکنوں کے ایک اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے لئے کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں۔لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا تو قیامتیں ہو ں گی۔

(جنگ۔١١ اپریل)

 

٭دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران ٤٨ افراد سے زائد کو قتل کرنے اور امام بارگاہوں اور مساجد پر فائرنگ کرنے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے والے آئی جی سیکورٹی سیل کے اہم پولیس اہلکار کو اغواءکر کے قتل کر دیا گیا۔فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں پاکستان آّرمی کے حوالدار سمیت ٧ افراد ہلاک اور انسداد دہشت گردی سیل کے ASI سمیت ٤ افراد زخمی ہو گئے۔آئی جی سیکورٹی سیل کے ہیڈ کانسٹیبل کو کورنگی کے علاقے سے اغواءکر کے قتل کیا گیا۔ان کی لاش کورنگی مل ایریا سے ہا تھ پیر بندھے ملی۔کورنگی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول کو ایم کیو ایم الطاف گروپ کے مسلح نو جوان اغواءکر کے لے گئے تھے۔علاوہ ازیں منگل کی صبح لیا قت آباد کا محاصرہ کر کے بڑی تعداد میں نو جوانوں کو گرفتار کر لیا۔جبکہ اہم کیو ایم کے ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ رینجرز نے محاصرہ کر کے ان کے کارکنوں اور اہل خانہ کو حراست میں لیا اور گھر کی تلاشی کے دوران قیمتی اشیاءبھی لو ٹ لیں۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٢١ اپریل)

 

٭بلدیہ ٹاون میں نا معلوم افراد نے ٢پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور کشید گی پھیل گئی۔جبکہ گلشن اقبال میں فائرنگ سے ٦ سالہ بچی سمیت ٣ افراد زخمی ہو گئے۔

(جنگ،DAWN۔٣١ اپریل)

 

٭شہر میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں کرائم برانچ کے DSP سمیت ٣ افراد ہلاک اور آرمی میجر ،٢ رینجرز و پولیس اہلکروں سمیت ٧ افرد زخمی ہو گئے۔کراچی پولیس کے ڈی ایس پی عبد الحکیم تنولی کو مسلح افراد نے نیپا چورنگی کے قریب واقع سندھ ٹیکنیکل بو ر ڈ کے سامنے قتل کر دیا۔وہ پولیس موبائل میں تنہا گھر سے دفتر جا رہے تھے۔بلدیہ ٹاون میں عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے میجر جاوید اقبال اور ایک اہلکار رفیق نا معلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔کورنگی ساڑھے تین میں پولیس کے مطابق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزمان حامد علی سعید عرف گڈو اور واجد نے کانسٹیبل صدیق کی ٧١ سالہ بیٹی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٤١ اپریل)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کورنگی،لیاقت آباد اور بلدیہ ٹاو
¿ن سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے محاصروں اور گھر گھر تلاشی کے دوران کارکنوں کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجر بستیو ں کو مفتو حہ علاقے سمجھ کر مہا جروں کے سا تھ مفتوح قوم جیسا سلوک بند کیا جائے ورنہ کوئی ظلم رہے گا نہ ظلم کر نے والے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام حکومتی طاقت اور وسائل کو ایم کیو ایم کو کچلنے پر لگا رکھا ہے۔رینجرز کے دستے عوام کو تحفظ دینے کے بجائے ان پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ یہ کاروائیا ں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بے نظیر پاکستان میں یک جماعتی آمریت قائم کرنا چاہتی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پارٹی کا ملک دشمن کردار اور ملک دشمنوں سے روابط کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔انہو ں نے کہا کہ بے نظیر انسانی حقوق کی چیمپیئن ہیں نہ خواتین کے حقوق کی علمبردار وہ خواتین کی دشمن اور انسانی حقوق کی قاتل ہیں۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں مسجدوں اور امام بارگاہوں میں شیعہ سنی عبادت گزاروں کا قتل عام حکومت ،اس کی ایجنسیوں اور ان کی سرپرستی میں کام کر نے والے دہشت گردوں نے کہا۔

(جسارت،جنگ۔٤١ اپریل)

 

٭کراچی کے مختلف علاقوں میں آج نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ٢ پولیس اہلکاروں سمیت ٣ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کورنگی سے ایک لاش بر آمد ہوئی جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے۔

(جنگ۔٥١ اپریل)

 

٭رینجرز،پولیس اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے چھاپے،محاصے اور سینکڑوں ملزمان کی گرفتاری کے با وجود فائرنگ،اغوائاور تشدد کے واقعات میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت ٤ افراد جا ں بحق اور ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت ٦ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے سینکڑو ں افراد کو حراست میں لے لیا۔دہشت گردوں کی نشاندہی کے لئے پہلی بار ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا۔گرفتاریا ں بلدیہ اور سعید آباد میں ہوئیں۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٦١ اپریل)

 

٭پولیس اور رینجرز کی جانب سے سخت محاصرے،گھر گھر تلاشیاور راستوں کی ناکہ بندی کے با وجود مسلح متحار ب گروہوں کے درمیان تصادم،نا معلوم افراد کی فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک ہی جگہ ٨ افراد سمیت مختلف مقامات پر ١١ افراد ضا ں بھق اور ٤ پولیس اہلکاروں سمیت ٦ افراد زخمی ہو گئے۔حیدر ی مارکیٹ اور حیدری سینٹر کے سامنے بیٹھے ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایم کیو ٰم حقیقی کے ٤ کارکنوں سمیت ٨ افراد جاں بھق ہوئے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٨١ اپریل)

 

٭ایم کیو ایم (الطاف) کی اعلیٰ قیادت نے امریکہ کے صدر بل کلنٹن اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بطرس غالی کی توجہ کراچی میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف پاکستانی حکومت کی انتقامی کاروئیوں کی طرف مبذول کرواتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکیں۔لندن سے صدر کلنٹن اور بطرس غالی کو ٦ صفحات پر مشتمل بھجوائے گئے میمورینڈم میں ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قوتیں حکومت پاکستان کو نہاجروں پر مظالم ڈھانے سے باز رکھیں اور ان کے سا تھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ کے لئے اقدامات کر نے پر مجبور کریں۔

(جسارت۔٨١ اپریل)

 

٭کورنگی میں نا معلوم افراد نے دو افراد کو اگواءکر نے کے بعد قترل کر دیا اور لاشیں الگ الگ مقامات پر پھینک دیں۔فائرنگ کے دیگر واقعات میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری لیبر یونین کے سیکریٹری سمیت ٤ افراد ہلاک ہوئے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٢٢ اپریل)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نسل پرست حکومت اور متعصب سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے شہر کو "مقبوضہ کراچی"بنایا جا رہا ہے۔جہاں بے گناہ مہاجروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح نہ صرف قتل کیا جا رہا ہے بلکہ صفاک و درندہ صفت قاتلوں کو سرکاری سرپرستی فراہم کی جا رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ میں ارباب اختیار و اقتدار کو مسلسل خبر دار کر تا رہا ہوں کہ عوام اب تک میری امن و صبر کی اپیلوں پر عمل کر رہے ہیں لیکن اگر مہاجر نو جوانوں کے سفاکانہ قتل عام کا کا سلسلہ بند نہ کرایا گیا اور عوام ظلم سے تنگ آکر سرڑکو پر نکل آّئے تو جو کچھ بھی ہو گا اس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا۔

(جسارت۔٢٢ اپریل)

 

٭کراچی میں ففتے کو نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن سمیت ٣ افراد جا ں بحق ہو گئے۔حقیقی کے کارکن کو اغواءکر کے ہلاک کیا گیا اور لاش پھینک دی گئی۔

(جنگ،DAWN۔٣٢ اپریل)

 

٭مسلح دہشت گردوں نے قصبہ کالونی میں فائرنگ کر کے جمعیت علماءاسلام کے مقامی رہنماءامیر حاجی شیر دل رند بلوچ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔وہ قصبہ کالونی PMRیونٹ کے نائب امیر تھے۔دیگر واقعات میں ٣ افراد ہلاک ہوئے۔جبکہ پولیس اور رینجرز نے بلدیہ اور سعید آباد کے علاقوں کا پانچویں مرتبہ محاصرہ کر کے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جسارت۔٤٢ اپریل)

 

٭حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم سے ٣ افراد ہلاک جبکہ پولیس ٢ ارکان اسمبلی ظفر راجپوت اور صلاح الدین کو گرفتار کر کے سا تھ لے گئی۔تصادم خدمت خلق کمیٹی میر گارڈن کے پلاٹ کو خالی کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی ۔جا ں بحق ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ اپریل)

 

٭پولیس،رینجرز اور الیٹ فورس نے بھاری نفری کے ہمراہ عثمانیہ کالونی ،جہانگیر آباد اور ون ڈی کے علاقوں کا محاسرہ کر گھر گھر تلاشی کے دوران سینکڑوں نو جوانو ں کو حراست میں لے لیا۔جبکہ تلاشی کے دوران تمام قانونی اور غیر قانونی ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے گئے۔

(جسارت،جنگ۔٥١ اپریل)

 

 

٭فائرنگ کے مختلف واقعات میں جا ن باز فورس کے کیپٹن سمیت دو افراد جاں بحق اور ٢ جو جوان زخمی ہو گئے۔جا ں باز فورس کے کیپٹن شبیر احمد کو ان کے گھر کے باہر نیو کراچی میں ہلاک کیا گیا۔جبکہ پولیس اور رینجرز نے بلدیہ ٹاون اور سعید آباد کا دوبارہ محاصرہ کر کے کئی افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے ہتھیار بر آمد کر لئے۔

(جسارت،جنگ۔٦٢ اپریل)

 

٭بر طانیہ کے دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ہدایت نامے کے مطابق کراچی دنیا کے ٠٢ خطرناک ترین مقامات میں شامل ہے۔سنڈے ٹائمز نے اس ہفتے بر طانوی دفتر خارجہ کی جانب سے سیا حو ں کے لئے ہدایت شائع کی ہیں جس میں ٠٢ خطرناک ترین مقامات اور وہا ں کے حالات کے بارے میں تفصیل شائع کر تے ہوئے کہا ہے کہ " اگر آپ کو محفوظ رہنا ہے تو یہا ں نہ جائیں ورنہ بعد میں افسوس نہ کیجیئے گا"۔ان ٠٢ مقامات میں کراچی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جسارت۔٦٢ اپریل)

 

٭حیدر آباد اور لطیف آباد میں منگل کو فائرنگ،پتھراو اور جلاو گھیراو کے واقعات کے علاوہ ٣ بینکوں،انکم ٹیکس آفس اور ٣ دکانوں کے علاوہ ٩ گا ڑیو ں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔شہر میں ہنگامے ایم کیو ایم خدمت خلق کمیٹی کا میر گارڈن پر دفتر خالی کرانے کی انتظامیہ کی کاروائی کے بعد شروع ہوئے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٦٢ اپریل)

 

٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کے مسلح نوجوان اورنگی میں ایک دوسرے کے خلاف صف آراءہو گئے۔فائرنگ ،تشدد اور اغواءکے واقعات میں ٢ مخبروں اور ایک سپاہی سمیت ٥ افراد ضا ں بحق اور ٢ زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے واقعات کے بعدرینجرز نے اورنگی نمبر ٠١ کا محاصرہ کر کے سینکڑو ں افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ اپریل)

 

٭حیدر آباد اور لطیف آباد میں آج تیسرے دن بھی صورتحال کشیدہ رہی اور ہر قسم کا کروبار بند رہا۔خوف و ہراس کے باعث لوگ گھروں میں ہی بند رہے۔جبکہ ٠٠١ افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔شرپسندوں نے حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کی ورکشاپ سمیت پھلیلی سب ڈویژن میں واقع واپڈا آفس،گڈز نالے میں پوسٹ آفس،مہران آرٹس کونسل اور محکمہ ٹیلی فون کے آپٹیکل فائبر پر تو ڑ پھوڑ مچانے کے علاوہ ان کو آگ لگا دی۔جبکہ لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں ٥ کاریں،سوزوکی جیپ،محکمہ ٹیلی گراف کی بس سمیت ٣ موٹر سائیکلوں کو بھی نذ ر آتش کر دیا گیا۔جبکہ اسیر حق پرس ارکان اسمبلی کو عدالتی ریمانڈ پر CIAسینٹر منتقل کر دیا گیا۔(جسارت،جنگ،ڈن۔٧٢ اپریل)

 

٭حیدر آباد میں ایم کیو ایم خدمت خلق کا دفتر خالی کرانے اور حق پرست اراکین اسمبلی کو گرفتار کر نے پر جمعرات کو تیسرے روز بھی پر تشدد کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا اور شہر بھر کے علاقے سارا دن فائرنگ سے گونجتے رہے۔مختلف مقامات پر ٦١ گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔پولیس کی چوکی اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے گھر پر بھی فائرنگ کی گئی۔کاروباری ادارے اور اسکول بند رہے۔پولیس نے ٥٢ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN ٨٢ اپریل)

 

٭مسلح نوجوانوں نے اورنگی ٹاون میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور لاش اٹھانے کے لئے آنے والی پولیس موبائیلو ں پر فائرنگ کی جس سے ٢ تھانوں کے ٦ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٨٢ اپریل)

 

٭فائرنگ کے مختلف واقعات میں ٢ پولیس اہلکار ہلاک اور ٢ افراد زخمی ہو گئے۔ایک پولیس اہلکار کو دوست کے گھر سے اغواءکر کے قتل کے بعد لاش جھاڑیو ں میں پھیک دی گئی۔جبکہ دوسرے اہلکار کو گھر کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٩٢ اپریل)

 

٭گرزشتہ ٥ روز سے جاری حیدر آباد کی سنگین صورتحال میں کشید گی پیدا ہو گئی۔ہفتہ کے روز اسپیشل ٹیم کے ASI کو قتل کر دیا گیا۔جبکہ کئی مقامات پر فائرنگ اور دھماکوں کے علاوہ متعدد گا ڑیا ں بھی نذر آتش کر دی گئیں۔جبکہ پولیس اور رینجرز نے ٠٠١ سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ اپریل)

 

٭حیدر آباد اور لطیف آباد میں فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں ٢ افراد زخمی ہو گئے اور ایجوکیشن آفس کے علاوہ تیسری دفعہ نیشنل بینک کے ریکارڈ اور فرنیچر نذر آتش کر دیا گیا۔جبکہ اتوار کو ساتویں روز بھی تعلیمی ،سرکاری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے اور پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

(جسارت،جنگ۔یکم مئی)

 

٭کورنگی نمبر ٦ میں ایم کیو ایم الطاف کے کارکن کو اغواءکر کے قتل کر نے بعد اس کی لاش شارع عام پر پھینک دی گئی۔جبکہ اورنگی نمبر ٠١ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔جس کے بعد علاقے میں کشید گی پھیل گئی۔علاوہ ازیں ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

(جسارت۔یکم مئی)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے الزام لگایا ہے کہ جماعت اسلامی اور جمعیت نے ہی ملک میں کلاشنکوف اور اسلحہ کلچر پھیلایا اور جماعت اسلامی غیر آئینی اور طالمانہ نظام قائم کرنے والوں کو تحفظ دیتی رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنرل آصف نواز اور اس کے ساتھیوں پر ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا بھوت سوار تھا وہ پاکستان سے ایم کیو ایم کو ختم کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن آئے گا جب قدرت بعض بدعنوان فوجی جنرلوں،ظالم جاگیردوروں اور افسر شاہی پر مشتمل اقتدار مافیا سے ایک ایک ظلم اور ایک ایک قطرہ خون کا حساب ضرور لے گی۔انہو ں نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ GHQمیں بھی حق پرستی کی آواز سنی جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ حیدر آباد میں مہاجروں کے قتل عام میں جامعت اسلامی بھی ملوث ہے۔الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی صبح جاپان،فلپائن،جنوبی کوریا اور یونان میں ایم کیو ایم اوورسیز کے عہدیداروں اور کارکنوں کے مختلف اجتماعات سے لندن سے ٹیلی فون پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔الطاف حسین نے کہا کہ آپریشن کلین اپ کے دوران ظلم برداشت کرنے والے ظلم ڈھانے والوں کے بارے میں معلومات جمع کریں اور ایم کیو ایم کو ارسال کریں تاکہ وقت آنے پر ان سے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے۔

(جسارت،جنگ۔یکم مئی)

 

٭شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ٢ پولیس اہلکاروں سمیت ٧ افراد جا ں بحق ہو گئے۔جن میں پاک کالونی میں فائرنگ سے حقیقی کے ٣ اور الطاف گروپ کا ایک کارکن ہلاک ہوا۔گلبرگ میں موبائل پر فائرنگ سے ٢ اہلکار ہلاک ہوئے۔کورنگی میں حقیقی کا کارکن تشدد کے بعد قتل ہوا۔فائرنگ سے کورنگی میں ٣ اور چاکیواڑاہ میں پولیس اہلکار سمیت٢ افراد زخمی ہوئے۔کورنگی سیکٹر آئی میں دو مخالف گروہوں میں مورچہ بند فائرنگ کی گئی۔ایدھی سینٹر کورنگی سے ایمبولینس بھی چھین لی گئی۔

(جسارت۔٣ مئی)

 

٭حیدر آباد میں نویں روز بھی صورتحال کشیدہ رہی۔شہر کے متعدد مقامات پر فائرنگ اور دھماکو ں کے باعث ٢ افراد زخمی ہو گئے اور متعدد مقامات پر پولیس اور شرپسندوں میں فائرنگ کے تبادلے کے علاوہ دو گاڑیا ں بھی جلادی گئیں۔جبکہ پولیس نے ٧٢ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔کئی مقامات پر محاصرہ اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔

(جسارت،جنگ۔٣ مئی)

 

٭ایم کیو ایم سینٹرل کمیٹی کے نگراں اجمل دہلوی کی قیادت میں چار رکنی وفد نے منگل کی شب نواز لیگ لے رہنماءصاحبزادہ منیر خان کی رہائش گاہ پر میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔دوران ملاقات اجمل دہلوی کے علاوہ شعیب بخاری،
±اضی خالد اور طارق جاوید شامل تھے۔

(جسارت۔٣ مئی)

 

٭نیو کراچی کے کونسلر آفس پر حملہ آوروں کی فائرنگ سے مشاورتی کونسلر سمیت ٢ افراد جا ں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔فائرنگ کے دوسرے واقعے میں کانسٹیبل جا ں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جسارت،جنگ۔٤ مئی)

 

٭ماتحت عدلات ایسٹ کے جج عبدالستار چانڈیو نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،محمد ندیم قمر،خالد کمانڈو،عارف خان اور طارق کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔جمشید کوارٹر پولیس نے یکم مئی ٩٨٩١ءکو ہنگامہ بلوہ اور فائرنگ کر نے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

(جسارت۔٤ مئی)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران سرکاری سرپرستی میں مہاجروں پر تاریخ کے بد ترین مظالم ڈھائے گئے ہیں۔سرکاری اہلکاروں نے ہمارے سینکڑوں جواں سال ساتھیو ں کو بے دردی سے قتل اور پزاروں ہنستے بستے گھروں،خاندانوں کو برباد کیا۔اس لئے اب یہ چند افراد کا معاملہ نہیں ہے۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ مسئلہ کب حل ہو گا میں ان سے پوچھتا ہو ں کہ یہ مسئلہ صرف الطاف حسین کا نہیں ہے بلکہ لاکھو ں کروڑوں لوگوں کے جائز حقوق اور با عزت مستقبل کا ہے۔انہو ں واضح الفاظ میں کہا کہ جب تک مہاجروں پر مظالم رنے والوں سے ایک ایک ظلم کا حساب نہیں لیا جائے گا تب تک کوئی معاملہ طے نہیں ہو گا۔ہمیں ہر ظلم کا حساب اور اپنے لئے انصاف چاہئے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔یہ بات انہو ں نے بدھ کی شام سکھر میں ایم کیو ایم کے ٥ کارکنون کی پہلی بر سی کے موقع پر منعقد ایک بڑے تعزیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

(جنگ۔٤ مئی)

 

٭دہشت گردی ،فائرنگ،اغواءاورتشدد کی وارداتو ں میں ایک خاتون سمیت ٦ افراد جاں بحق اور کانسٹیبل سمیت ٥ افراد زخمی ہو گئے۔رینجرز اور پولیس نے اورنگی سیکٹر A-1 اور نارتھ نا ظم آباد بلاک ایس کا محاصرہ کر کے متعدد نو جوانوں کو حراست میں لے لیا۔

(جسارت،جنگ۔٥ مئی)

 

٭دہشت گردی ،فائرنگ،اغواءاورتشدد کے واقعات میں حقیقی اور ایم کیو ایم کے کارکن سمیت ٦ افراد جا ں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔الطاف گروپ کے کارکن کی لاش کالا بورڈ کے قریب ریلوے کی پٹریوں سے ملی۔گلزار ہجری،گلبہار،کورنگی اور کلفٹن میں ٤ افراد کو قتل کیا گیا۔حقیقی کے کارکن کو اغواءکر کے قتل کے بعد لاش ناصر کالونی میں پھینک دی گئی۔

( جسارت،جنگ۔٨ مئی)

 

 

٭دہشت گردی ،فائرنگ،اغواءاورتشدد کے واقعات میں ASIسمیت پانچ افراد جا ں بحق اور ٤ زخمی ہو گئے۔جبکہ پولیس اور یرنجرز کی بھاری نفری نے نا صر کالونی کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران سینکڑوں نو جوانو ں کو حراست میں لے لیا۔جبکہ ٹیو نیشیا لائن میں ایم کیو ایم کے دونو ں متحارب گروہو ں کے درمیان کشید گی کے دوران مسلح گروہ ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہو گئے۔

(جسارت،جنگ۔٩ مئی)

 

٭دہشت گردی ،فائرنگ،اغواءاورتشدد کے واقعات میں ایک کانسٹیبل سمیت ٣ افراد جا ں بحق ہو گئے۔مسلح افراد نے اپنے سا تھی کا بدلہ لینے کے لئے شاہ فیصل کالونی تھانے کا گھیراو کر کے اس پر فائرنگ کی بھو چھا ڑ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہو گئے۔(جسارت،جنگ۔٠١ مئی)

 

٭عید الاضحیٰ کے تینو ں ایام میں شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں رینجرز کے حوالدار اور پولیس کے دو اہلکاروں سمیت ٨ افراد کو قتل کیا گیا۔کورنگی میں حقیقی کے ایک کارکن کو بھی ہلاک کیا گیا۔مسلح نوجوان گاڑیوں میں گھومتے رہے۔گھالیں جمع کرنے پر مختلف گروہوں میں تصادم اور فائرنگ ہوئی۔مذہبی تنظیم کی گھالوں سے بھری گاڑیاں چھین لی گئیں۔

(جسارت،جنگ۔٣١ مئی)

 

٭دہشت گردوں اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٢ افراد جا ں بحق اور ایک ہیڈ کانسٹیبل اور دو معصوم بچوں سمیت ٥ افراد زخمی ہو گئے۔لائنز ایریا میں متحارب گروپوں کے درمیان زبر دست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مشاورتی کونسلر کے دفتر پر فائرنگ کی گئی۔جبکہ کورنگی میں مدینہ کالونی کا پولیس اور رینجرز نے محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نو جوانوں کو گرفتار کر لیا۔

(جسارت۔٤١ مئی)

 

٭ایم کیو ایم حقیقی اور الطاف گروپ کے مابین محاذ آرائی کے نتیجے میں دو مختلف مقامات پر دونوں گروہوں کے ایک ایک کارکن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو ئے۔رینجرز اور پولیس نے نا ظم آباد،گجر نالہ،محمود آباد،منظور کالونی،پاک کالونی اور اورنگی ٹاون اور لانڈھی نمبر ٦ کے بعض علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران ٠٠٤ کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جسارت۔٦١ مئی)

 

٭مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ،اغواءاور تشدد کی وارداتوں میں پولیس کانسٹیبل سمیت ٥ افراد جان بحق ہو گئے۔پولیس موبائل پر فایرنگ کے واقعات کے بعد متعدد مقامات کا محاصرہ کر کے ایم کیو ایم حقیقی اور الطاف گروپ کے درجنوں کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔لیاقت آباد میں حقیقی کے ایک کارکن کو ہلاک کیا گیا۔

(جسارت،جنگ۔٧١ مئی)

 

٭بریگیڈ پولیس نے اپنے ضلعی سربراہ کی ہدایت پر چھاپہ مار کر بدنام دہشت گرد اور لائنز ایریا کے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج جاوید لنگڑا کے قریبی ساتھی خالد تقی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلاشن کوف،٤ میگزین اور ٠٨٣ گولیا ںبر آمد کر لیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے ہے۔ملز خالد تقی پر بریگیڈ تھانے میں قتل کے ٩ مقدمات درج ہیں جبکہ دیگر تھانوں میں بھی اس کے خلاف درجنوں مقدمات قائم ہیں۔خالد تقی اشتہاری ملزم تھا جس کی گرفتاری کے لئے ٠١ لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

(جسارت،جنگ۔٧١ مئی)

 

٭گلبہار کے عالقے رضویہ سوسائٹی میں ملٹری پولیس کی جیپ پر فائرنگ سے ایک لانس نائیک جا ں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔جبکہ فائرنگ اور اغواءکی دیگر وارداتوں میں پولیس کے سابق سپاہی سمیت ٤ افراد جا ں بحق اور ٣ زخمی ہو گئے۔

(جسارت،جنگ۔٨١ مئی)

 

٭مسلح دہشت گردوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی موبائلوں پر حملے کر کے اپنی کاروائی کا ایک مرتہ پھر آغاز کر دیا ہے۔نارتھ نا ظم آباد اور لیا قت آباد کے علاقے رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان میدان جنگ بن گئے۔مقابلے میں رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت ٣ افراد جا ں بحق ہوئے۔جبکہ جوابی فائرنگ سے ٣ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔نارتھ نا ظم آباد کے اس واقعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میںفائرن کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں رینجرز کے اہلکاروں سمیت ٥١ افراد جا ں بحق اور ٠٥ کے قریب زخمی ہو گئے۔رینجرز نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی گاڑی پر حملہ کر نے والے ایم کیو ایم الطاف گروپ کے افراد تھے۔جن کی قیادت بدنام دہشت گرد اور قاتل نعیم شری کر رہا تھا۔رینجرز نے نا ظم آباد کا محاصرہ کر لیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران راکٹ لانچر سمیت ٩ کلاشن کوف اور ٠٠٢ دیگر ہتھیار بر آمد کر لئے۔

(جسارت،جنگ۔٩١ مئی)

 

٭کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٣ سپاہیو ں سمیت ٥ افراد ہلاک ہو گئے۔٢ سپاہیو ں کو اغواءاغواءکر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کر کے لاش منگھوپیر کے علاقے میں پھینک دی گئی۔نا ظم آباد اور لانڈھی میں فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔کورنگی میں کئی گاڑیا ں اور بینک نذر آتش کیا گیا،مجموعی طور پر ٨ گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔

(جسارت،جنگ۔٠٢ مئی)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر فاروق لغاری،آرمی چیف جنرل عبدالوحید،فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور کورکمانڈرز کے نام ایک کھلے خط میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت اور اعلیٰ حکام کو سندھ کے شہری علاقوں میں ظلم و بربریت سے روکیں اور حساس اداروں کے اہلکروں کے ذریعے مہاجروں پر جو ظلم کرایا جا رہا ہے اس کو فل فور بند کرائیں کیو ں کہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو حالات وہ رخ اختیار کر سکتے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہ ہو گا۔پھر جو کچھ ہو گا اس کا فیصلہ تاریخ کرے گی۔

(جنگ۔٠٢ مئی)

 

٭سندھ کے وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ یکم دسمبر ٤٩٩١ءسے ٢١ مئی ٥٩٩١ءتک کراچی میں ٥٢ بڑے بڑے مجرموں اور ٨٤ پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران ٠٠٨١ چھوٹے ہتھیار بر آمد کئے گئے۔گرفتار ہونے والے مجرم بھارت سے تربیت یافتہ ہیں۔انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین کو رعایت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔ انہو ں نے بتایا کہ ٥٢ جرائم پیشہ افراد میں سے ٢١ کا تعلق الطاف گروپ،٤ کا حقیقی اور ٠١ کا تعلق سپاہ صحابہ سے ہے۔

(جسارت،جنگ۔١٢ مئی)

 

٭دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں جلاو گھیراو¿۔دکانیں بند کرانے اور فائرنگ کر کے خوف ہراس پھیلانے کے واقعات تیسرے روز بھی جاری رہے۔اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں،جماعت اسلامی کے ایک کارکن سمیت ٨ افراد کو ہلاک اور ٣ پولیس اہلکاروں اور ایک نیوی کے افسر سمیت کئی افراد کو زخمی کر دیا گیا۔جبکہ ٢١ گا ڑیاں،٢ دکانیں نذر آتش کر دی گئیں اور فائرنگ کر کے شہر کے بیشتر تجارتی مراکز بند کرادیئے گئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایم کیو ایم کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔

(جسارت،جنگ۔١٢ مئی)

 

٭دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران اتوار کو جلاو گھیراواور فائرنگ کے واقعات کے دوران ایک خاتون سمیت ٥ افراد جا ں بحق اور ٦ زخمی ہو گئے۔رات گئے تک ٧ گا ڑیا ں بھی نذر آتش کر دی گئیں۔

(جسارت،جنگ۔٢٢ مئی)

 

٭وزیر داخلہ میجر جنرل(ر) نصیر اللہ خان با بر نے الزام لگایا ہے کہ ٩١ مئی کو کراچی میں جو کچھ ہوا اس کے لئے ہدایات لندن سے موصول ہوئی تھی۔انہو ں نے کہا کہ اسی روز پوری قوم سانحہ چرار شریف کے خلاف یوم احتجاج منا کر کشمیری عوام کے سا تھ یک جہتی کا اظہار کر رہی تھی لیکن ایم کیو ایم نے اس کا بائیکاٹ کیا اور اسی روز کراچی میں رینجرز کے ایک DSPسمیت کئی افراد کو ہلاک کیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ ہم مجرموں کے ساتھ نرمی نہیں کریں۔

(جسارت،جنگ۔٢٢ مئی)

 

٭ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں کے قتل پر آج ٢٢ مئی کو یوم سوگ کا اعلان کر دیا۔جبکہ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی تو ثیق کر دی ہے۔(جسارت،جنگ۔٢٢ مئی)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کی پولیس حراست میں ہلاکت پر یوم سوگ کی اپیل کے نتیجے میں رینجرز کے ایک اور ٦ پولیس اہلکاروں سمیت ٤٢ افراد دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق اور ٨٣ زخمی ہو گئے۔جبکہ ٣٦ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔دہشت گردوں نے رینجرز اور پولیس پر مورچہ بند فائرنگ کی۔دفاتر میں حاضری کم رہی۔اہم کاروباری و تجارتی مراکز،تعلیمی ادارے،اکثر فیکٹریاں،اسٹاک مارکیٹ،کاٹن ایکسچینج اور ہول سیل مارکیٹیں بند رہیں۔سڑکیں سنسان رہیں۔جبکہ حیدر آباد میں بھی مکمل ہڑتال رہی۔کاروبار زندگی معطل رہا،کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔فائرنگ اور پتھراو سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔سکھر میں بھی سرکاری گاڑی ڈروئیور سمیت جلادی گئی۔

(جسارت،جنگ۔٣٢ مئی)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی اپیل پر کراچی سمیت پورے سندھ میں حق پرست عوام ماوں،بہنوں،بزرگوں سے تشکر کا اظہار کر تے ہوئے انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جسارت،جنگ۔٣٢ مئی)

 

٭دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ،تشدد اور اغواءکی وارداتوں کے دوران ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن سمیت ٥ افراد کو قتل اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت ٨ افراد کو زخمی کر دیا۔گلبہار اور لیاقت آباد میں دن بھر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔مختلف مقامات پر ٦ گاڑیو ں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

(جسارت،جنگ۔٤٢ مئی)

 

٭حکومت کی جانب سے اقدام قتل،اعانت مجرمانہ،ہنگامہ آرائی،آتش گیر مادے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری کاموں میں مجرمانہ طور پر مداخلت کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماو¿ں اشتیاق اظہر،طارق جاوید،شعیب بخاری،نسرین جلیل،اجمل دہلوی اور امین لا کھانی کے خلافشریف آباد،لیاقت آباد،جو ہر آباد اور گلبہار تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیںیہ مقدمات متعلقہ تھانوں کے انچارجوں کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔

(جنگ۔٤٢ مئی)

 

٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک سیاسی تنظیم(ایم کیو ایم) نے فساد پھیلایا ہے۔وہ بزدل چوہے ہیں۔ان کی رگوں میں جو خون ہے وہ آپ کی رگوں میں نہیں۔ان لوگوں نے رینجرز اور پولیس کو نشانہ بنایا اور انہیں شہید کیا۔بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ان بزدل چوہو ں کے پاس عوام کی کوئی حمایت حا صل نہیں۔میں انہیں چیلنج کر تی ہو ں کہ اسلحہ پھینک کر میرے سا تھ کراچی کے کسی بھی علاقے سے الیکشن لڑ کر دیکھ لیں۔انہو ں نے کہا کہ اس سیاسی تنظیم کا نعرہ ہے کہ جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ محب وطن لوگوں کا نعرہ ہے کہ جو وطن کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے۔انہو ں نے کہا کہ وہ رینجرز،پولیس اور مدیر اعلیٰ تکبیر کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کر سکتیں۔یہ ہٹلر کا کرداراداکر ہے ہیں

(جسارت،جنگ۔٦٢ مئی)

 

٭دہشت گردوں نے بندلیہ ٹاون،گلبہار اور اورنگی میں ٢ فوجی اور ٢ پولیس اہلکاروں کو اغواءکر کے تشدد کے بعد گولی مار دی اور ان کی لاشیں شاہراہوں پر پھینک کر فرار ہو گئے۔آرمی افسر کو بلدیہ سے اور حوالدار کو کورنگی سے اغواءکیا گیا۔گلبہار سے بلدیہ تھانے کے اہلکار اور کورنگی سے ریزرو فورس کے کانسٹیبل کو اغواءکر کے قتل کر دیا گیا۔جبکہ دہشت گردوں نے لائنز ایریا کے ٹیکنیکل اسکول میں داخل ہو کر اندھا دھن فائرنگ کر کے ٣ اساتذہ ،چوکیدار اور ایک طالب علم کو زخمی کر دیا ۔

(جسارت،جنگ۔٦٢ مئی)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بے نظیر زرداری نے اپنی نسل پرستانہ اور فاشسٹ ذہن کا ثبوت دیتے ہوئے مہاجروں کو اپنی تقریر میں بزدل،شیطان اور چوہا قرار دیا ہے۔اسی انداز میں ہٹلر نے جرمن میں رہنے والی تمام اقلیتوں خصوصاً یہو دیوں کو چوہا قرار دیتے ہوئے اس کے قتل عام کو جائز قراردیا تھا۔بے نظیر کے ان ریمارکس سے ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ موجودہ دور کی ہٹلر ہیں۔

(جسارت۔٧٢ مئی)

 

٭مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں ٢ نو عمر بچوں سمیت ٨ افراد کو قتل اور پولیس موبائل چوکی پر فائرنگ کر کے ASPاور ٣ سپاہیوں سمیت ٩ افراد کو زخمی کر دیا۔لیاقت آباد تھانے پر راکٹ داغے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

(جسارت،جنگ۔٨٢ مئی)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مدیر اعلیٰ جسارت اور دیگر مدیران اخبارات کے نام اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ آپ یقیناً اس بات سے آگاہ ہو ں گے کہ میں گزشتہ تین سال سے مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے بارے میں صدر،چیف آف آرمی اسٹاف،بحریہ،فضائی فوج کے سربراہان اور کورکمانڈرز کے نام متعدد خطوط تحریر کر چکا ہوں۔انہو ں نے خط میں کہا کہ تین سالوں سے فوجی آپریشن کی آڑ میں نو جوانوں کا قتل عام جاری ہے۔۔ان کے گھر بار اور املاک لوٹی جا رہی ہیں۔ان کی ماوں بہنوں کے سا تھ بدسلوکی کی جا رہی ہے۔انہو ں نے خط میں مدیر وں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ میں آپ کو آگاہ کر رہا ہو ں کہ اقتدار مافیا میں شامل بعض بد عنوان فوجی جرنیل،افسر شاہی کے حکام اور بدعنوان مفاد پرست حکمراں زور و شور سے ملک توڑنے کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہو ں نے کہا میں اس خط کے ذریعے آپ حضرات کے علم میں یہ بات واضح الفاظ میں لا رہا ہو ں کہ چند متعصب فوجی جرنیلوں کے غلط اقدامات اور ان کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس نہ لینے کا نتیجہ بر آمد ہوا کہ اس تین سالہ آپریشن کے دوران لوٹ مار کر نے والوں میں فوج کے اہلکار نہ صرف شامل ہو گئے بلکہ بے گناہ گرفتار شدگان کی رہائی کے لئے فوج کے افسروں نے اربو ں روپے رشوت لی جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور تا حال یہ ظلم و ستم جاری ہے۔

(جسارت،جنگ۔٨٢ مئی)

 

٭فائرنگ ،دہشت گردی اور اغواءکے بعد تشدد کی وارداتوں میں ٥ افراد جا ں بحق اور ایک نو جوان خاتون زخمی ہو گئیں۔دہشت گردوں نے وارداتو ں کے لئے ایدھی ایمبولینس چھین لی۔

(جسارت،جنگ۔٩٢ مئی)

 

٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ یزید غاصب کا نام ہے،یزید حقدار کا حق چھیننے والے کا نام ہے۔یزید وہ ہے جو اقتدار کی حوس میں معصوموں کی جانوں کے سا تھ خون کی ہولی کھیلنے کے لئے تیار ہے۔وہ اتوار کو اسلام آباد کے ایک ہو ٹل میں حسینیہ کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جو کراچی میں مہاجروں کے خون کے سا تھ کھیل رہے ہیں وہ یزید کے وارث ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کراچی کے لوگ امن چاہتے ہیں وہ ان جعلی پیروں کے خلاف ہیں۔وہ پیر جو اپنا نام پتوں پر دیکھتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ شیطان جو کراچی میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں میری جان کے دشمن بن گئے ہیں ۔مگر میں عظیم طارق،صلاح الدین کے قاتلوں،میجر کلیم کے اغواءکر نے والوں،معصوم بچوں کے قاتلوں سے مصالحت نہیں کر سکتی۔

(جنگ۔٩٢ مئی)

 

٭کورنگی ناصر کالونی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان سخت مقابلے کے دوران ایک ٹیکسی ڈرائیور اور علاقے کا بدنام دہشت گردعارف پنگا ہلاک ہو گیا۔دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں پیپلز پارٹی اور الطاف گروپ کے کارکنوں سمیت ٨ افراد ہلاک اور ٦ افراد زخمی ہوئے۔دہشت گردوں نے کاروائی کے لئے ایدھی کی ایمبولینس بھی استعمال کی۔پولیس نے عارپ پنگا کے ٤ ساتھیو ں کو گرفتار کر لیا۔دہشت گردوں کو ایم کیو ایم کے اسیر کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔دہشت گردوں کے قبضہ سے ایک کلاشن کوف،٢٢ ٹی ٹی پستول،٢ عدد میگزین بر آمد کر لی گئیں۔حکومت نے عارف پنگا کی گرفتاری یا ہلاکت پر ٥ لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔

(جسارت،جنگ۔٠٣ مئی)

 

٭مسلح دہشت گردوں نے گن پوائنٹ پر چھینی گئی گا ڑیو ں میں سوار ہو کر زمان ٹاون پولیس اسٹیشن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا۔گولی لگنے سے ٢ پولیس اہلکاروں سمیت ٠١ افراد جا ں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت ٦ افراد زخمی ہوئے۔زمان ٹاون پولیس اسٹیشن پر کیمیکل پھینکنے سے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔جس کے بعد چاروں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

(جسارت۔١٣ مئی)

 

٭ایم کیو ایم الطاف سے تعلق رکھنے والے حال ہی میں گرفتار کئے گئے ایک فرد نے کراچی کے ایک سابق میئر کے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہنے اور نئی دہلی کے ذریعہ ایسی سرگرمیوں کو مربوط کر نے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔لاہور کے ایک اردو  روز نامے نے منگل کو با خبر ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس مشتبہ فرد کے انکشافات پر مشتمل ایک رپورٹ وزیر اعم کو پیش کر دی گئی ہے۔اس مشتبہ شخص نے بتایا کہ کس طرح اسے ایم کیو ایم کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر شمیم احمد کو ان کے قبرستان جانے کے موقع پر راستے میں ہلاک کر دینے کے احکام ملے۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر شمیم احمد قاتلانہ حملے میں بچ گئے تھے اور حملہ کر نے والے گرفتار کر لئے گئے تھے۔اس نے انکشاف کیا کہ بھارت میں الطاف حسین کے ایک شریک جرم کے ذریعہ مجھے یہ ہدایت ملی تھی کہ بھارتی رابطہ کاروں کی نشاندہی پر ہی میں نے کراچی میں ٧ افراد کو قتل کیا ۔اس نے تفتیشی ایجنسیوں سے یہ انکشاف بھی کیا کہ میں بھارتی قونصل خانہ کراچی بھی گیا تھا اور اس وقت میں نے کراچی کے ایک سابق میئر کا وزٹینگ کارڈ استعمال کیا تھا۔بعد ازاں میں بھارت گیاتھا جہا ں الطاف حسین کے سا تھ ساز باز رکھنے والے بعض افراد سے ملاقات ہوئی۔اس نے کہا کہ اس وقت الطاف گروپ کے دو درجن سے زیادہ اراکین نئی دہلی میں متعین ہیں۔الطاف حسین کے نئی دہلی کے رابطہ کاروں کے بارے میں اس نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں۔اس نے بتایا کہ قتل کے بعد لوگوں کی لاشیں لیاری نالے میں پھینک دی جاتی تھیں۔

(جسارت۔١٣ مئی)

 

٭صدر مملکت سردار فاروق احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں سیاسی گروپ شامل ہیں۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے اور پیپلز پارٹی مرتضیٰ بھٹو گروپ کے کچھ دہشت گرد شامل ہیں۔

(جسارت،جنگ۔١٣ مئی)

 

٭سابق ایس ایچ او نا ظم آباد اور ایس ایس پی وسطی کے خصوصی تحقیقاتی سیل کے ایک رکن سمیت ٦ افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ایس ایچ او کو کار میں سوار ہوتے ہوئے بیوی کے سامنے گولی مار دی گئی۔ایک واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا گیا۔فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون سمیت ٤ افراد زخمی ہو گئے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔یکم جون)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی تاریخ پیپلز پارٹی کی رہی ہے ایم کیو ایم کی نہیں۔صدر عالمی عدالت میں ہمارے خلاف ثبوت پیش کریں۔انہوں بی بی سی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر فاروق لغاری نے ایم کیو ایم پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جو الزام لگایا ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔دہشت گردی ایم کیو ایم نہیں بلکہ حکومت خود کر رہی ہے۔

(جسارت،جنگ۔یکم جون)

 

٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف سیاسی جہاد شروع کر دیا ہے۔اس ضمن میں میں نے پہلی دفعہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو نام لیکر للکارا ہے۔اس سے قبل کسی شخص میں اس کا نام لینے کی جرائت نہیں تھی۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سانحہ چرار شریف پر احتجاج کے لئے ہڑتال کی اپیل پر ملک بھر کی سیاسی و دینی جماعتوں نے ہڑتال کی لیکن ایم کیو ایم نے اس ہڑتال کا بائیکاٹ کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایم کیو ایم کشمیریوں کی حمایت میں کتنی مخلص ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کی دہشت گردی کا یہ عالم ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے سیکورٹی فورسز کو فون کئے کہ ان کی جانیں خطرے میں ہیںلہٰذا انہیں بچایا جائے اور جب سیکورٹی فورسز کے جوان ان علاقوں میں پہنچے تو تو چھتو ں پر سے ان پر حملے کئے گئے جس سے کئی جوان شہید ہو گئے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے سینیٹر زاہد اختر کے بارے میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے بتایا کہ وہ وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس سے راکٹ لانچر،طیارہ شکن میزائل اور دوسرا جدید ترین بھاری اسلحہ بر آمد ہوا۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ایم کیو ایم کے کہنے پر سندھ سے فوج کو واپس بلایا اور ان ہی کے مطالبے پر اردو بولنے والا گورنر صوبے میں تعینات کیا گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ایم کیو ایم نے یہ مطالبات امن و امان کی صورتحال مزید خراب کر نے کے لئے پیش کئے تھے۔انہو ں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس لسانی تنظیم نے مجھے،میرے گورنروں اور وزیر اعلیٰ اور وزیروں کو قتل کر نے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہو ں نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو ایجنسیاں نہیں صرف ایم کیو ایم والے قتل کر رہے ہیں۔وہ پارلیمانی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٢ جون)

 

٭دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شاہ فیصل کالونی،اورنگی ٹاوں اور لانڈھی میں ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹر کمیٹی کے رکن اور پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار سمیت ٤ افراد کو قتل کر دیا۔شاہ فیصل کالونی میں کار سواروں نے حملے کے بعد علاقے میں جلاوں گھیراو اور مخالفین کے مقانات کو پر تشدد کاروائیوں کا نشانہ بنایا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٢ جون)

 

٭جمعرات کی صبح شہر کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور تھانہ پر راکٹوں سے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت ٥ افراد زخمی ہو گئے۔دہشت گردوں نے دو کاروں میں بم نصب کر کے انہیں سندھ اسمبلی بلڈنگ کے اندر اور ماڑی پور روڈ پر نیول ہائٹس کے قریب کھڑا کر دیا۔جو ٠٢ منٹ کے وقفے کے بعد پھٹ گئے۔زور دار دھماکوں سے کثیر المنزل عمارت کی چہار دیواری ٹوٹ گئی،کئی عمارتوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے۔دھماکے کے وقت اسمبلی میں اعلیٰ سطحی اجلاس جاری تھا۔دریں اثناءنا معلوم افراد نے نیو کراچی تھانہ پر راکٹو ں سے حملہ کیا۔راکٹ تھانہ کی دوسری منزل کی دیوار توڑ کر اندر جا گرے۔ایک راکٹ پھٹنے سے ٢ سپاہی زخمی ہوئے۔دوسرا راکٹ ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٢ جون)

 

٭کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ٢ خواتین سمیت ١١ افراد جا ں بحق اور ١١ زخمی ہو گئے۔جبکہ شہر میں ٥٢ گا ڑیا ں نذر آتش کر دی گئیں۔ایم کیو ایم کے دفتر ٠٩ پر چھاپے کے رد عمل میں دوپر سے ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پولیس موبائلوں،فائر بریگیڈ اور ایدھی کی گاڑیو ں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ کئی مقامات پر راکٹ سے بھی حملے کئے گئے تا ہم راکٹ اپنے اہداف پر نہ گرے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٣ جون)

 

٭قانون نافذ کر نے والے اہلکاروں،پولیس اور سرکاری ایجنسیوں پر مشتمل بھاری نفری نے علی الصبح ایم کیو ایم الطاف کے مرکز ٠٩ پر چھاپہ مارا۔چھاپہ مار ٹیم کی سربراہی رینجرز کے کیپٹن نے کی۔دفتری ریکارڈ اور نقدی تحویل میں لے لی گئی۔جبکہ ایم کیو ایم کی پریس ریلیز کے مطابق چھاپہ علی الصبح پونے چار بجے مارا گیا اس وقت نائن زیرو پر صرف خواتین کارکان موجود تھیں۔خواتین کے سا تھ جارہانہ اور نازیبا سلوک کیا گیا۔ایم کیو ایم الطاف گروپ کے مطابق ٠٩ پر اب تک ٠٥ چھاپے مارے گئے ہیں۔

(جسارت،جنگ۔٣ جون)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ اور ایم کیو ایم کے مرکز پر پولیس،رینجرز IB,اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ٠٥ ویں چھاپہ کی مذمت کر تے ہوئے وزیر اعظم پاکستان بے نظیر زرداری سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہی ملک کے نہتے عوام کو بار بار فتح کر نے کے بجائے جرات کا مظاہرہ کریں اور بھارت سے دو دو ہا تھ کر کے کشمیر فتح کر کے دکھائیں۔انہو ں نے کہا کہ اگر بے نظیر زرداری میں معمولی سی بھی اخلاقی جرائت اور شرافت باقی ہے تو بلاول ہاوس اور وزیر اعظم ہاوس کے قلعہ نماءدیواروں سے باہر نکل کر مہاجر عوام کا سامنا کریں اور سندھ کے کسی بھی شہری علاقہ میں الیکشن کروا کر ایم کیو ایم کے امیدوار کا مقابلہ کریں تو انہیں اپنی اوقات معلوم ہو جائے گی۔انہوں نے بے نظیر زرداری سے کہا کہ رات کے اندھیرے میں چھاپہ مار کر نہتی مہاجر خواتین کی بے حرمتی کر نے والے تمھارے اہلکار اتنے ہی بڑے سورما ہیں تو انہیں بھارتی افواج سے مقابلہ کر نے اور کشمیر فتح کر نے بھیجو۔الطاف حسین نے مہاجر عوام و کارکنان سے کہا کہ وہ پی پی حکومت اور اس کے دہشت گرد ونگIBکی ریاستی دہشت گردیوں سے ہر گز دباو کا شکار نہ ہوں ہم نے تہیہ کر لیا ہے کہ ہم اپنے جائز حقوق حاصل کر کے رہیں گے خواہ کتنے ہی بڑے امتحانات سے کیو ں نہ گزرنہ پڑے۔

(جسارت،جنگ۔٣ جون)

 

 
< Prev   Next >
© 2012 MQM Watch - Exposing MQM Atrocities, Knowledgebase of Mutahidda Quami Movement's Activities
Joomla! is Free Software released under the GNU/GPL License.