|
|

|
|
Home
|
1995 ٭ایم کیو ایم کے ذرائع نے دعویی کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف ایم کیو ایم کی آئینی پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کرادی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فاروق حسن نے آئینی پٹیشن میں موجود نقائص دور کر کے اسے اتوار کے روز سپریم کورٹ میں جمع کروادیا۔ (جسارت،٢ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہمیں جب انصاف نہ ملا اور سیاسی و اقتصادی استحصال کے ساتھ ساتھ مہاجروں کا قتل عام بھی جاری رہا تو ہم نے سب سے بڑی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا ہے۔ہمارے سامنے انصاف کے حصول کے لئے یہی واحد راستہ رہ گیا تھا۔الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار آج ایم کیو ایم اوور سیز(جاپان یونٹ)کے زیر اہتمام ٹوکیو میں عہدیداروں اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔الطاف حسین نے خطاب میں کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی ملک کی فوج نے اپنے ہی ہم وطنو ں کی بستیو ں کا گھیراو ¿ کر کے ان کی نس کشی کے اقدامات کئے ہو ں۔ (جسارت،جنگ۔٢ جنوری) ٭محکمہ داخلہ سندھ نے پیر کو ایم کیو ایم کے جنرل سیکریٹری عمران فاروق،سلیم الحق عرف سلیم شہزاد اور صفدر باقری سمیت سنگین جرائم میں ملوث مفرور ملزمان کے سروں کی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ایم سرکاری اعلامیہ کے مطابق عمران فاروق ولد محمد فاروق کے سر کی قیمت ٠٣ لاکھ روپے،سلیم شہزاد ولد عبدالحئی کے سر کی قیمت ٠٢ لاکھ روپے،ڈاکٹر صفدر باقری ولد مصطفی باقری کے سر کی قیمت ٥١ لاکھ روپے،خالد تقی ولد چنوں میاں کے سر کی قیمت ٥ لاکھ روپے،یامین کمہار ولد شیر علی کے سر کی قیمت ٠١ لاکھ روپے،اعجاز حسین عرف تونا ولد محمد اکرم کے سر کی قیمت ٠١ لاکھ روپے،اقرار حسین عرف حسین بابا کے سر کی قیمت ٥ لاکھ روپے،جاوید اکرم عرف بھورا کی ٥١ لاکھ روپے،کامران عرف ایاز کی ٥١ لاکھ روپے،محمد جاوید عرف جاوید لنگڑا کے سر کی قیمت ٥١ لاکھ روپے و دیگر شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣ جنوری) ٭کراچی میں جمعرات کو مختلف واقعات میں ٦ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس کانسٹیبل سمیت ٤ افراد زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک ٠٧ سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔ (جنگ،DAWN۔٦ جنوری) ٭نارتھ ناظم آباد گلزار ہجری،ملیر سٹی سمیت متعدد علاقوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت ٣ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔نا معلوم کار سواروں نے انصار برنی کے گھر پر بھی فائرنگ کی۔ (جسارت۔٨ جنوری) ٭سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف دائر کردہ آئینی پٹیشن کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے پانچ رکی وفد کی سربراہیچیف جسٹس سجاد علی شاہ نے کی۔بیرسٹر فاروق حسن نے ایم کیو ایم کے حق میں دلائل دیئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩ جنوری) ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کراچی وسطی صغیر رانا نے جو ہر آباد تھانے کے دو مقدمات میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ارکان سندھ اسمبلی شعیب بخاری،وکیل جمالی اور عبدلقادر لاکھانی کے وارنٹ از سر نو جاری کر دیئے ہیں۔ان مقدمات کے زیر حراست ملزمان ڈاکٹر عمران فاروق سمیت ٥١ ارکان سندھ اسمبلی محمد یوسف، خالد مرتضیی وغیرہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ (جسارت،جنگ۔٩ جنوری) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ٤ افراد جا ں بحق ہوگئے۔لیاقت آباد میں عشری مسجد میں واقع مطب پر فائرنگ سے حکیم باقر حسین اور ان کا ملازم جا ںبحق ہو گیا۔سعید آباد میں جبری چندے کے جھگڑے میں نو جوان کو گولی مار دی گئی۔فائرنگ کے واقعات میں ٥ افراد زخمی بھی ہوئے۔ (جسارت،جنگ۔١١ جنوری) ٭دہشت گردی،تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ٦ افراد ہلاک اور ٤ زخمی ہو گئے۔(جسارت،جنگ،DAWN۔٢١ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن رہنماءالطاف حسین نے کہا ہے کہ فوج نے سندھ پر جو یلغار کی اس کے بعد لوٹ کھسوٹ اور اقتصادی استحصال مہاجروں کا مقدر بن گیا۔دور درشن ٹیلی ویذن سے بدھ کی دوپہر اردو خبروں میں نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ فوج جو چاہتی تھی لوٹ کر لے جاتی تھی۔حتیی کہ دلہنو ں کا جہیز تک لو ٹا گیا۔ (جسارت۔٢١ جنوری) ٭عزیز آباد میں تبلیغی جماعت کے مرکز مدنی مسجد سمیت شہر کے مختلف علاقوں عزیز بھٹی،میٹھا در،سعید آباد چاکیواڑہ،تیموریہ،زمان ٹاو ¿ن،آرام باغ،اورنگی ٹاو ¿ن،رنچھوڑ لائن اور عزیز آباد میں دہشت گردوں کی کی فائرنگ سے ٤ افراد ہلاک اور ٨ زخمی ہو گئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ جنوری) ٭سندھ کے وزیر اعلیی سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے حالت کو بگاڑنے میں غیر ملکی مداخلت کا بھی اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماو ¿ں پر سے مقدمات واپس لینا ممکن نہیں۔ایسا کریں کے تو انصاف کی فراہمی کا پورا نظام ٹھپ ہو کر رہ جائے گا ۔مطلوب افراد بے قصور ہیں تو مقدمات کا سامنا کریں۔ (جسارت۔٤١ جنوری) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو فائرنگ سے ٤ افراد ہلاک جبکہ ایک کو سر پر وزنی چیر مار کر ہلاک کیا گیا۔اورنگی میں ہلاک ہونے والا پی پی کا کارکن تھا۔جبکہ کورنگی میں ہی فائرنگ سے ٤ افراد زخمی ہو گئے۔ (جنگ،DAWN۔٥١ جنوری) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کی بحالی کے لئے ایم کیو ایم کو بھی تعاون اور حکومت کی مدد کر نا چاہئے۔ (جسارت،جنگ۔٦١ جنوری) ٭گلبرگ میں مسٹر عارف کے گھر پر ڈکیتی کے بعد ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے سینیٹر اشتیاق اظہر کا گارڈ زخمی ہو گیا۔ڈاکو اس کی رئفل لے کر فرار ہو گئے۔ (جسارت،DAWN۔٦١ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے کنوینر سینیٹر اشتیاق اظہر کے گھر پر دہشت گردوں کے حملہ اور اندھا دھن فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور سرکاری ایجنسیاں اس حملہ میں براہ راست ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایم کیو ایم کے خلاف مسلسل انتقامی کاروائیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سینیٹر اشتیاق اظہر کو قتل کر نے کی نیت سے آئے تھے۔ (جسارت،جنگ۔٦١ جنوری) ٭مسلح افراد کی فائرنگ،اغواءاور تشدد کے نتیجے میں جامعہ کراچی کے طالب علم سمیت ٣ افراد جاں بحق اور ٣ زخمی ہو گئے۔مو ¿من آباد کے علاقے میں سوزوکی سے ٢ تشدد شدہ لاشیں بر آمد ہوئیں۔ان کے ہا تھ پیر بندھے ہوئے تھے۔دونوں مقتولین کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا جا تا ہے اور دونوں باپ بیٹے کو اغواءکر کے قتل کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨١ جنوری) ٭سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے وفاقی حکومت اور حکومت سندھ کو دوماہ کی مدت میں ایم کیو ایم کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن کا جواب دائر کر نے کی ہدایت کی ہے۔ (جسارت،جنگ۔٨١ جنوری) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے سندھ کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ ایم کیو ایم کو واضح طور پر بتا دیا جائے کہ کسی قسم کے مقدمات کے سلسلے میں کوئی بات نہیں ہو گی اور نہ ہی سنگین نوعیت کے مقدمات میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو کسی قسم کی رعایت دی جائے گی۔وہ جمعرات کی شام بلاول ہاو ¿س میں سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی طرف سے مذاکرات ختم نہیں کرے گی لیکن اگر ایم کیو ایم نے مزاکرات ختم کرنا چاہےتو مذاکرات جاری رکھنے کے لئے ان کی منت سماجت نہیں کی جائے گی۔ (جسارت۔٠٢ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم فوج کا مقابلہ کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن وہ ایسا نہیں کرے گی کیو ں کہ ایم کیو ایم کے خلاف فوجی آپریشن کی ذمہ داری چند پاگل جنرلوں پر عائد ہو تی ہے۔اور فوج کے سابق سربراہ آصف نواز بھی ان میں سے ایک ہیں۔عرب نیوز کے مطابق تمام دنیا میں اپنے حامیو ں کو بھجے گئے وڈیو کیسٹ میں الطاف حسین نے فوج کو مہاجروں اور ایم کیو ایم کی قیادت کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ (جسارت۔٠٢ جنوری) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ٣ افراد ہلاک اور ٤ زخمی ہو گئے۔ (جنگ،DAWN۔٠٢ جنوری) ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج صوفیہ لطیف نے ایم کیو ایم (الطاف)کے قائد الطاف حسین سمیت شعیب بخاری،عبدالقادر لاکھانی اور ایم اے جلیل کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے۔ملزمان کے خلاف ہنگامہ اور بلوہ کر نے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جبکہ اس مقدمے میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار،کنور خالد یونس اور خالد مرتضیی سمیت دیگر ملزمان پولیس کی زیر حراست ہیں۔عدالت نے اس سے قبل اشتہاری ملزمان کے متعدد بار نا قابل ضمانتوارنٹ جاری کئے اس کے با وجود یہ افراد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ (جسارت۔٣٢ جنوری) ٭حکومت سندھ اور ایم کیو ایم کے درمیان منگل کو ہونے والے مذاکرات میں ایم کیو ایم کے رہنماو ¿ں اور کارکنوں کے مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ایم کیو ایم کی درخواست پر اب تمام مقدمات کی سماعت تمام عدالتوں میں ہو گی۔مذاکرات سے متعلق جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کا نیا دور منگل کی رات وزیراعلیی ہاو ¿س میں شروع ہوا۔ایم کیو ایم کے وفد میں شعیب بخاری،عارف صدیقی،اجمل دہلوی پر مشتمل تھا۔جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے وزیر اعلیی سندھ سید عبداللہ شاہ،راشد ربانی وغیرہ شامل تھے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤٢ جنوری) ٭کراچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پیر کو ٤ افراد جا ں بحق ہو گئے۔(جنگ،DAWN۔٤٢ جنوری) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو فائرنگ سے ٣ افراد ہلاک اور ٢ زخمی ہو گئے۔ہلاکتیں نارتھ نا ظم آباد،عزیز آباد اور اورنگی میں ہو ئیں۔مجموعی طور پر اس ماہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ٦٤ ہو گئی۔ (جنگ،DAWN۔٥١ جنوری) ٭چند دنوں کی پر اسرار خاموشی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل و غارت گری اور دہشت گردی کا آغاز دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے دوران نا معلوم کار اور موٹر سائیکل سواروں کی جدید اسلحہ سے اندھا دھن فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم حقیقی اور سپاہ صحابہ کے کارکنوں سمیت ٢١ افراد جا ں بحق اور ٢ زخمی ہو گئے۔ایم کیو ایم حقیقی کے ٣ اور سپاہ صحابہ کے ٢ کارکنان ہلاک ہوئے۔مقتولین میں سے ٨ کو ضلع وسطی میں قتل کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،ڈان۔٦٢ جنوری) ٭لیاقت آباد میں الکرم اسکوائر کے قریب ایئر کنڈیشنڈ کوچ کو نا معلوم تخریب کاروں نے کیمیکل چھڑک کر نذر آتش کر دیا جس سے ٣ کمسن بچوں اور ایک خاتون سمیت ٧ افراد جھلس کر جاں بحق اور ٥٢ زخمی ہو گئے۔جبکہ کراچی کے دیگر علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ٣ افراد جاں بحق اور ٢ زخمی ہو گئے۔اورنگی سے بوری بند لاش بر آمد ہوئی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ جنوری) ٭نا معلوم دہشت گردوں کی اندھا دھن فائرنگ سے خواجہ اجمیر نگری،نیو کراچی اور سعید آباد میں ایک سپاہی اور ایک پیپلز پارٹی کے وارڈ کے صدر سمیت ٥ افراد جاں بحق اور ٦ زخمی ہو گئے ۔ایم کیو ایم نے اغواءاور قتل کی ذمہ داری ایم کیو ایم حقیقی پر ڈالی ہے۔۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨٢ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں ایم مرتبہ پھر بتانا چاہتا ہو ں کہ جنرل آصف نواز کی ایما پر ایک انتہائی با اثر اور بے پناہ قوت رکھنے والی ایجنسی نے حقیقی کے دہشت گردوں پر مشتمل ایک دہشت گرد گروپ تشکیل دیا اور جب تک اس کو اس ایجنسی کی سرپرستی اور تحفظ رہے گا یہ دہشت گرد معصوم انسانوں کا قتل عام جاری رکھ کر کبھی امن قائم نہیں ہو نے دیں گے۔ (جسارت،جنگ۔٨٢ جنوری) ٭نا معلوم مسلح افراد اور دہشت گردوں کی فائرنگ اور اغواءکے بعد تشدد کر کے ہلاک کر دینے کے واقعات میں پیپلز اسٹو ڈنٹس فیڈریشن کے سابق رہنماءاور مشاورتی کونسل کے رکن اصغر پاکستانی اور ایم کیو ایم کے دونوں گروہوں کے کارکنوں میں سمیت ٠١ افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ایم کیو ایم کے دونوں دحڑوں میں خونریزی شدت اختیار کر گئی۔ایک دوسرے کے درجن سے زائد کارکنوں کو اغواءکر لیا گیا۔لیاقت آباد اور اورنگی سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩٢ جنوری) ٭لائنز ایریا میں علاقے کا محاصرہ کر نے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی اور اس کے شیشے تو ڑ دیئے گئے جبکہ دو اہلکاروں کو اغواءکر کے گولی مار کر پھینک دیا گیا۔لائنز ایریا اور اور اورنگی کا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے محا صرہ کر کے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔محاصرے کے دوران نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے مجموعی طور پر ٢ پولیس اہلکاروں سمیت ٧ افراد ہلاک اور ایک اہلکار سمیت ٤١ افراد زخمی ہو گئے۔شاہ فیصل کالونی میں بھی پولیس اور نا معلوم افراد کے درمیان جگہ جگہ فائرنگ کا سلسلہ جا ری ہے۔شاہ فیصل کالونی میں بس اور پاک کالونی میں ٹرک اور پیٹرول پمپ نذر آتش کر دیا گیا۔گلبہار اور فیڈرل بی ایریا میں بھی فائرنگ ہوئی۔جبکہ پولیس نے ٦١ افراد کو گرفتار کر لیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ جنوری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے فیکس کئے گئے ایک بیان میں کراچی کے مختلف علاقوں میں بقول ان کے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں اور مہاجر عوام کے خلاف پیپلز پارٹی اور حقیقی کے دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردیوں اور ان کی سرکاری سرپرستی کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور حقیقی گروپ کے دہشت گردوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز سے وسیع پیمانے پر دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔دہشت گرد جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح ہو کر ایم کیو ایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کو اغواءکر رہے ہیں اور ان کے گھروں پر حملے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کو سرکاری تحفظ اور سرپرستی فراہم کی جا رہی ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ جنوری) ٭ڈی آئی جی کراچی جاوید اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات لیاقت آباد کے علاقے میں ایم کیو ایم حقیقی اور الطاف گروپکے درمیان فائرنگ اور ایک دوسرے کے کارکنوں کے اغواءکے بعد صورتحال معمول پر آ رہی ہے۔انتطامیہ کی مدد سے دونوں گروپ ایک دوسرے کے یرغاملی رہا کر نے پر آمادہ ہیں۔ (جسارت۔٠٣ جنوری) ٭وزیر داخلہ نصیر اللہ با بر نے اتوار کے روز قومی اسمبلی کو بتایا کہ ٠٣ جون ٤٩٩١ءسے ٠٢ دسمبر ٤٩٩١ءکے دوران کراچی میں ٩٩٤ افراد کو قتل کیا گیا اور ڈکیتی و رہزنی کی ١٨٠١ وارداتیں ہوئیں۔ (جسارت۔٠٣ جنوری) ٭کراچی میں حقیقی کے لیبر ڈویژن کے انچارج محمد احمد کے چھوٹے بھائی سمیت ٣ افراد جا ں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ (جنگ،DAWN۔یکم فروری) ٭نا معلوم افراد نے فائرنگ،تشدد اور گلے پر چھری پھیر کر ٢ CIAاہلکاروں سمیت ٦ افراد کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔فائرنگ کے واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت ٨ افراد زخمی ہوئے۔جبکہ پولیس اور رینجرز اور دیگر سرکاری اہلکاروں نے بلدیہ ٹاو ¿ن اور سعید آباد کے متعدد علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی۔محاصرے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد ہونے کی اطلاع ملی ہے (جسارت،جنگ،DAWN۔٢ فروری) ٭کراچی میں ہفتے کو مختلف مقامات پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ٢١ افراد ہلاک اور ٧١ زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں ٩ سالہ طالب علم بھی شامل ہے۔ (جنگ،DAWN۔٥ فروری) ٭ایم کیو ایم اور حکومت سندھ کے درمیان ہفتے کو ہونے والے مذاکرات حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور حکومت کی طرف سے یقین دہانیوں پر عمل در آمد کے لئے مزید ٤ روز کی مہلت طلب کر لی گئی۔با وثوق ذرائع کے مطابق ٥ گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات میں ایم کیو ایم کی جانب سے مسلسل اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ حکومت نے جن امور پر یقین دہانیاں کرائی ہیں ان پر فوری عمل کیا جائے تو بات چیت آگے بڑھ سکے گی بصورت دیگر تعطل پیدا ہونے کا شدید امکان موجود ہے۔مذاکرات ہفتے کے روز چیف منسٹر ہاو ¿س میں ہوئے۔واضح رہے کہ ٣٢ جنوری ٥٩٩١ءکو ہونے والے مذاکرات میں طے پایا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہمناو ¿ں کے خلاف مقدمات کی سماعت جیل میں نہیں ہو گی۔ (جنگ،،DAWN۔٥ فروری) ٭لیاقت آباد ڈاک خانہ چوک پر جہاد کشمیر کے لئے چندہ جمع کرنے ولاے کیمپ پر دہشت گردوں نے اندھا دھن فائرنگ کر کے ١١ انسانوں کو بھون ڈالا۔ایک خاتون سمیت ٣١ افراد زخمی بھی ہوئے۔جبکہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے الیون بی سیکٹر ٩ میں مسجد باب الاسلام میں نمازعشاءکے بعد سنتیں ادا کر نے والے نمازیوں پر مسجد کی کھڑکیوں سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٩ افراد جاں بحق اور ٨٢ زخمی ہوئے۔جبکہ دہشت گردی کی دوسری وارداتوں میں مزید ٥ افراد لقمہ اجل بن گئے۔مجموعی طور پر ٤٢ افراد جاں بحق ہوئے۔مشتعل ہجوم نے عباسی شہید اسپتال میں ایم کیو ایم کے رہنماو ¿ں کو گھر لیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦ فروری) ٭راچی میں پیر کے روز فائرنگ،اغواءاور تشدد کی وارداتوں میں ٥ افراد جاں بحق ہوئے۔صرف اورنگی کے علاقے میں ٣ افراد جا ں بحق ہوئےجبکہ لیقت آباد میں تو ڑ پھوڑ اور پتھراو ¿ کی وارداتیں ہوئیں۔گلبہار میں ایک کوچ اور بس کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧ فروری) ٭کراچی کے حالات پر تبصرہ کر تے ہوئے بی بی سی نے کہا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی سنگین نہیں۔ایم کیو ایم کے جنگجوو ¿ں کو سہار درکار تھا سو وہ فرقہ پرست گروپوں میں شامل ہو گئے۔اب کراچی کی حالت یہ ہے کہ غیر قانونی اسلحہ کے بل پر دہشت گردی کر نے والے دندناتے پھر رہے ہیں۔فرقہ وارانہ کشیدگی تو ایک بہانہ ہے۔اگر بڑی تعداد میں خودکار ہتھیار عام لوگوں کے ہاتھ میں آجائیں تو پولیس بھی کیا کر سکتی ہے۔ (جسارت۔٧ فروری) ٭کراچی میں منگل کو دہشت گردی،تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ٦ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔سعود آباد تھانے کے علاقے A-1ایریا میں ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجہ میں ٢ افراد ہلاک ہوئے جبکہ ٤ گھروں کو نذر آتش کئے جانے کی اطلاع ملی ہیں۔نا ظم آباد میں سب انسپیکٹر کو قتل کیا گیا۔جبکہ حیدری امام بارگاہ پر فائرنگ کی گئی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨ فروری) ٭دہشت گردی کی کاروائیوں ،فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں بدھ کو ایک خاتون سمیت ٧ افراد جا ں بحق اور ٣ زخمی ہوگئے۔جبکہ بلوچ کالونی پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩ فروری) ٭گھر میں گھس کر فائرنگ،چاقو زنی اور تشدد کی وارداتوں میں ایم کیو ایم حقیقی کے ٤ کارکنوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت ٦ افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں کو گھر میں داخل ہو کر کلاشن کوف کے برسٹ مار کر ہلاک کیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠١ فروری) ¾٭فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سندھ ریزرو پولیس کے ایک سب انسپکٹر نصیر احمد سمیت ٣ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس انسپکٹر اور اس کے دوست کو نیو کراچی کے علاقے سے اغواءکر کے ہلاک کیا گیا۔ (جسارت،DAWN۔٢١ فروری) ٭ایم کیو ایم نے اپنے ٠١ نکاتی مطالبات پورے نہ ہونے تک حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا مطالبہ کر لیا ہے۔جس میں ایم کیو ایم کے رہنماو ¿ں کے سروں کی قیمت واپس لینے اور مقدمات کی کھلی عدالت میں چلانے کے مطالبات شامل ہیں۔خلیج ٹائمز نے ایم کیو ایم کے قریبی ذارائع سے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ نے مذکورہ بالا مطالبات پورے کرنے کے لئے ٤ روز کا وقت مانگا تھا جو گزر چکا ہے۔ (جسارت،٣١ فروری) ٭ایڈیشنل ڈسٹرک و سیشن جج شرقی آل مقبول رضوی نے ایم کیو ایم (الطاف) کے قائد الطاف حسین اور رہنماءسلیم شہزاد،صفدر باقری کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔کورنگی پولیس نے ٩١ جون کو ان کے خلاف ایم کیو ایم کے با غی کارکن احسان عزیز کے گھر کا گھیراو ¿ کر نے ،گھر پر فائرنگ کر نے اور لوٹ مار کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ (جسارت،٣١ فروری) ٭ایم کیو ایم کے ٩ رہنماو ¿ں کے خلاف ٣١٦ مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔سب سے زیادہ مقدمات ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف زیر سمات ہیں ان کے تعداد ٥٨ ہے۔جبکہ خالد یونس کے خلاف ١٨،چار ایم پی اے ایس ایم محی الدین،وسیم اختر،ہارون صدیقی،ڈاکٹر صغیر انصاری اور مسٹر خالد مرتضیٰ کے خلاف ٥٦،٥٦ مقدمات ہیں۔رابطہ کمیٹی کے پروفیسر اے کے شمسی اور محمد یوسف کے خلاف ١٦،١٦ مقدمات زیر سماعت ہیں۔ (جنگ۔٣١ فروری) ٭نا ظم آباد کے علاقہ میں برقعہ پوشوں اور نقاب پوشوں کی اندھا دھن فائرنگ اور تشدد اور اغواءکر کے تیز دھار آلے سے ضربات لگانے سے ١١ افراد جا ں بحق اور ٥ زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں حقیقی کا ایک کارکن بھی شامل ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٤١ فروری) ٭دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران فائرنگ ،اغواءاور تشدد کے نتیجے میں مزید ١١ افراد جا ں بحق اور ٧ افراد زخمی ہو گئے۔متحارب گروہوں کے درمیان فائرنگ کے دوران ٢ منی بسوں،اوک ٹرک اور ٣ مکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔دہشت گردوں نے بفر زون میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی۔جگہ جگہ فائرنگ سے شہر میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم اور حقیقی کے کارکن بھی شامل ہیں۔یکم فروی سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد ٥٨ ہو گئی ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥١ فروری) ٭دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران بدھ کو ناظم آباد،فیڈرل کیپیٹل ایریا،اورنگی ٹاو ¿ن،خواجہ اجمیر نگری اور متعدد علاقوں میں متحارب گروہوں،پولیس اور رینجرز کے درمیان فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک خاتون سمیت ٤ افراد جاں بحق اور ٩ زخمی ہو گئے۔نا ظم آباد اور فیڈرل کیپیٹل ایریا میں پولیس اور رینجرز کو داخل ہونے سے روکنے کے لئے زبر دست فائرنگ کی گئی۔اورنگی میں ٣ مکانوں،منی بس اور ٹرالر کو آگ لگا دی گئی۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦١ فروری) ٭دہشت گردوں کی فائرنگ اور اغواءکر کے تشدد کر نے کے نتیجے میں جمعرات کو ایک خاتون اور ایک رینجرز کے اہلکار سمیت ٣ افراد ضاں بحق اور ٢ باپ بیٹے زخمی ہو گئے۔جبکہ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے ٧ افراد زخمی ہوئے۔گلبہار کے علاقے میں بری بند لاش بر آمد ہوئی۔اس ماہ مجموعی طور پر ١٩ افراد دہشت گردی کی نذ ر ہو چکے ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧١ فروری) ٭شہر کے مختلف علاقوں میں نا معلوم افرد کی فائرنگ سے ٣ افراد ہلاک اور ٣ زخمی ہو گئے۔سانحہ باب اسلام کے ٢ زخمی بھی چل بسے۔ (جسارت۔٨١ فروری) ٭دہشت گردوں کی فائرنگ اور تشدد سے ہفتے کو مزید ٤١ افراد جاں بحق اور ٦ زخمی ہو گئے۔ جن میں بفر زون میں گھر میں گھس کر ٤ سگے بھائیوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩١ فروری) ٭پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے آج علی الصبح لیاقت آباد نمبر ٤١ اور نا ظم آباد کے علاقوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی اور شناختی پریڈ کے دوران ١١ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔بر آمد ہونے والے اسلحہ میں ٥ کلاشن کوف،٨ ٹی ٹی پستول،٤ ریوالور اور ایک ٧ ایم ایم رائفل شامل ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩١ فروری) ٭کراچی میں اتوار کو فائرنگ کے واقعات میں ٣ افراد ہلاک اور ٥ زخمی ہو گئے۔ جن میں سے گلبرگ میں مسجد پر فائرنگ کرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ (جنگ،ڈان۔٠٢ فروری) ٭مسلح دہشت گردوں نے گلشن اقبال،خواجہ اجمیر نگری،سرجانی ٹاو ¿ن،بلدیہ نیو کراچی اور جوہر آباد کے علاقوں میں اندھا دھن فائرنگ کر کے ٧ افراد کو ہلاک کر دیا اور ٢ خواتین سمیت ٤ افراد کو زخمی کر دیا۔ہلاک ہونے الوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١٢ فروری) ٭دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے اور اغواءکے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر بدھ کو مزید ٥ افراد کو ہلاک اور ایک درجن کو زخمی کر دیا۔ ( جسارت،جنگ،DAWN۔٣٢ فروری) ٭کراچی کے مختلف مقامات پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٨ افراد جا ں بحق اور ٢١ زخمی ہو گئے۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے ضلع وسطی سب سے زیادہ متاثر رہا۔جہا ں مسلح دہشت گردوں نے ایک مسجد اور ایک اسنو کر کلب کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔الکرم اسکوائر پر واقع مسجد بیت المکرم کے اندر گھس کر اعتکاف میں بیٹھے ہوئے افراد پر اندھا دھن فائرنگ کر دی جس سے ٤ معتکفین شہید اور ٤ زخمی ہو گئے۔جبکہ اقبال پلازہ کے عقب میں واقع اسنوکر کلب پر فائرنگ کر کے ٣ افراد کو ہلاک اور ٢ کو زخمی کر دیا۔ہلاک ہونے والوں میں ٣ ایم کیو ایم کے کارکن بھی شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٥٢ فروری) ٭کراچی میں ہفتہ کے روز PECHS اور پیر الٰہی بخش کالونی کے دو امام بارگاہوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٠٢ نمازی جاں بحق اور ٢ شدید زخمی ہو گئے۔دہشت گردی کی یہ کاروائیاں منم نمصوبہ بندی کے تحت کی گئیں۔جبکہ تیموریہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے الطاف گروپ کے ٣ کارکن جاں بحق ہو گئے۔مجموعی طور پر کراچی شہر میں ٦٢ افراد جا ںبحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٦٢ فروری) ٭دہشت گردوں نے آج شام ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد کے سامنے روزنامہ نوائے وقت اور TheNationپر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔دفتر میں موجود صحافیو ں اور اخباری کارکنوں کو زد و کوب کیا گیا۔دفتر کے باہر موجود ٠٤ سے زائد گاڑیوں کو سڑک پر لاکر آگ لگا دی گئی۔ریزیڈینٹ ایڈیٹر نیر علوی سمیت تمام سینیئر صحافیو ں نے دفتر کی دیواریں کود کر پڑوسیوں کے گھر میں پناہ لے کر جان بچائی۔ (جسارت،جنگ۔٦٢ فروری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جنرل آصف نواز کے آپریشن کلین اپ کی آڑ میں ایم کیو ایم کو کچلنے کا جو گھناو ¿نا عمل شروع کیا تھا اس میں ناکامی کے بعد اب سرکاری ایجنسیوں نے اپنے زر خرید دہشت گردوں(حقیقی)کے ہا تھوں ایم کیو ایم کے معصوم و بے گناہ کارکنوں کا قتل عام شروع کر دیا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ جو قوتیں حقیقی دہشت گردوں کے ذریعہ مہاجر نو جوانوں کی نسل کشی کرارہی ہیں ان پر واضح کر دینا چاہتا ہو ں کہ اگر مہاجر عوام نے مسلسل مظالم سے تنگ آکر اپنی بقا کے لئے کوئی لائحہ عمل اختیار کر نے کا فیسلہ کر لیا تو وہ اس میں قطعی حق بجانب ہو ں گے اور اس کے ذمہ دار ایم کیو ایم اور مہاجر عوام نہین بلکہ پاکستان کے ارباب اختیار و اقتدار ہو ں گے۔ (جسارت،جنگ۔٦٢ فروری) ٭وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ نے قانون نافذ کر نے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر کراچی میں دہشت گردی ختم کرانے کے لئے اپنے اختیارات و بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور دہشت گردوں کو گرفتار کر نے کے بجائے دیکھتے ہی گولی مار دیں تاکہ عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو۔معتبر ذرائع نے پاکستان نیوز انٹرنیشنل کو بتایا کہ عبداللہ شاہ نے یہ بات کراچی میں امن و امن کی صورتحال کے متعلقاعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرنے والوں کو بھی سخت ہا تھو ں سے کچل دیا جائے گا۔انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ دہشت گردوں کی سفارش کر نے والوں کو بھی معاف نہ کیا جائےچاہے وہ کسی پارٹی سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہو ں۔ (جسارت۔٦٢ فروری) ٭ایم کیو ایم کی اپیل پر یوم سوگ منایا گیا جس کے باعث کاروباری مراکز بند رہے۔مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلا کر دکانیں اور بازار بند کرا دیئے گئے۔تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ضلع وسطی سب سے زیادہ متا ثر رہا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ فروری) ٭نا معلوم دہشت گردوں نے مختلف علاقوں میں فائرنگ،تشدد اور سر کچل کر ٣ افراد کو ہلاک اور ایک بچی سمیت ٣ افراد کو زخمی کر دیا۔دہشت گردوں نے پی آئی اے کی وین سمیت متعدد گا ڑیا ں نذر آتش کر دیں۔گلبرک سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ (جسارت،جنگ۔٧٢ فروری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اہل وطن کے نام اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ کراچی کو چھوڑ کر سندھو دیش بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ملک کی سب سے بڑی بندر گاہ گریٹر پنجاب کو دے دی جائے گی۔اقتدار مافیا اور ایجنسیوں نے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے۔انہو ں نے کہا کہ مہاجروں کو مذموم مقاصد کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ سمجھتے ہوئے انہیں ختم کر نے کی کوشش ہو رہی ہے۔ (جسارت،جنگ۔٧٢ فروری) ٭کراچی کے مختلف علاقوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ٣ افراد ہلاک اور ٥ زخمی ہو گئے۔جبکہ ملیر کھو کھرا پار میں مسلح افراد نے ایک منی بس کو نذر آتش کر دیا اور ہوائی فائرنگ کر کے علاقے کی دکانیں بند کرا دیں۔ہوائی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ (جنگ،DAWN۔٨٢ فروری) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ خود اور ان کی جماعت(ایم کیو ایم) کے کارکناپنی جان تو دے سکتے ہیںلیکن کراچی کو پنجاب کی سیٹلائٹ ریاست بننے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وڈیرے اور جاگیر دار موجودہ حکومت اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے خفیہ اداروں کے اہلکار روں کے درمیان سندھو دیش بنانے اور کراچی کو پنجاب کی سیٹلائٹ ریاست بنانے کا معاہدہ کرنے والے ہیں۔انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے عہدیداروں،خدمت خلق کے ذمہ داران اور حق پرست ارکان اسمبلی سے عزیز آباد90پر خطاب میں کہی۔ (،DAWN۔٢ مارچ) ٭فیروز آباد تھانے کی حدود PECHSبلاک ٢ میں تربیت یافتہ دہشت گردوں نے دو دن کی خاموشی کے بعد انتہائی ماہرانہ کاروائی کر تے ہوئے ایک گھر میں رہائش پذیر دو خاندانوں کے ٧ افراد کو ہا تھ پاو ¿ں باندھ کر گولیو ں سے اڑا دیا۔علاقہ میں سخر خوف و ہراس پھیل گیا۔جبکہ دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٣ افراد ہلاک اور ٦ افراد زخمی ہو گئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣ مارچ) ٭عید الفطر اور اس کے دوسرے اور تیسرے دن شہر کے مختلف علاقوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم حقیقی،ایم کیو ایم کے کارکنوں اور پولیس کے ٣ سپاہیوں سمیت ٧١ افراد جا ں بحق اور ٩ افراد زخمی ہو گئے۔مشتعل افراد نے ٦ گا ڑیا ں نذر آتش کر دیں اور سڑکو ں پر ٹائر جالائے۔ (جنگ،DAWN۔٦ مارچ) ٭پولیس اہلکاروں سمیت دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٥ افراد جا ں بحق اور ٥ زخمی ہو گئے۔پولیس اور رینجرز پر فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر کے بعض علاقوں کا محاصرہ کر کے متعدد نو جوانوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧ مارچ) ٭دہشت گردوں نے اورنگی ٹاو ¿ن اور بلدیہ ٹاو ¿ن میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو ہلاک کر دیا۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ہا تھوں مجموعی طور پر ٦ افراد قتل ہوئے۔اورنگی میں پولیس پکٹ پر حملے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کر کے متعدد نو جوانوں کو گرفتار کر لیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٨ مارچ) ٭پیلی ٹیکسی میں سوار دہشت گردوں نے نرسری کے قریب امریکی قونصل خانے کی وین پر اندھا دھن فائرنگ کر کے ٢ سفارتکاروں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔ہلاک ہونے والوں میں کمیونیکیشن ٹیکنیشن گرے سی ڈورل،قونصل خانے کے سیکریٹری جیکی وان لینڈ(خاتون سفارتکار)شامل ہیں ۔جبکہ ان کے شوہر جو قونصل خانے کے ڈاک کے کمرہ میں فرائض انجام دیتے ہیں زخمی حالت میں آگا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔جبکہ دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٥ افراد جاں بھق ہوئے جن میں ایم کیو ایم حقیقی اور پی پی کے کارکن بھی شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٩ مارچ) ٭نا ظم آباد ،خواجہ اجمیر نگری ،اورنگی ٹاو ¿ن،کورنگی اور دیگر علاقوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ٩ افراد ضان بحق اور ٢ زخمی ہو گئے۔پولیس اور رینجرز نے انچولی کا محا صرہ کر لیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٠١ مارچ) ٭ملیر میں واقع جامع مسجد امام بارگاہ دربار حسینی پر بم کے دھماکے کے باعث ٣١ افراد جا ں بحق اور ٠٣ زخمی ہو گئے۔دھماکہ عین اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد امام بارگاہ سے باہر نکل رہے تھے۔ہلاک و و زخمی ہونے والوں میں ٢ سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ خواتین کی کثیر تعداد بھی زخمی و ہلاک ہوئی۔بم ایک یاماہا موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔سانحہ کے بعد کشید گی پورے شہر میں پھیل گئی۔کورنگی،ناظم آباد،گجر نالہ اور غازی ٹاو ¿ن ملیر میں فائرنگ سے ٥ افراد ہلاک ہوئے صرف لانڈھی اور کورنگی سے ٤ لاشیں بر آمد ہوئیں۔مجموعی طور پر ٢٢ افراد ہلاک ہوئے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔١١ مارچ) ٭شہر کے مخلتف علاقوں میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایم کیو ایم حقیقی کے ٢ کارکنوں سمیت ٥ افراد ہلاک ہوگئے۔ناظم آباد میں بم پھینکنے سے قبل ہی ملز کے ہا تھ میں پھٹ گیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی گئی ۔جس سے دکانیں اور ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔ ((جسارت۔٢١ مارچ) ٭حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی رہائش گاہ کنگری ہاو ¿س کی بالائی منزل پر دو کاروں میں سوار دہشت گردوں نے راکٹ لانچر سے حملہ کر دیا اور زبر دست فائرنگ کی جس سے پاک بحریہ اور ٹریفک پولیس کے ٢ اہلکار زخمی ہو گئے۔راکٹ پیر صاحب کی رہائش گاہ کے بیڈ روم کی دیوار توڑتا ہوا ڈرائنگ روم میں جا گرا۔پیر صاحب پگارا اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢١ مارچ) ٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں کھل کر واضح الفاظ میں کہہ رہا ہوں کہ پاکستان میں قانون نافذ کر نے والے ادارے مہا جروں پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔وہ کشمیر میں بھارتی افواج اور بوسنیا میں سربوں کے ہا تھوں ڈاھائے جانے والے مظالم سے زیادہ بھیانک اور شرمناک ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیمو ں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ مہاجروں کے خلاف جاری انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں اور ان کی نسل کشی کے واقعات کا نو ٹس لیں اور پوری دنیا کو ان مظالم سے آگاہ کریں۔ (جسارت،جنگ۔٢١ مارچ) ٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلا کیا ہے کہ کراچی میں تمام غیر قانونی اسلحہ ضبط کیا جائے گا۔وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل لہرا سیب خان،گورنر سندھ محمود اے ہارون،وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ اور دیگر موجود تھے۔اجلاس میں فیصلا کیا گیا کہ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ انتہائی بے رحمی سے نمٹے گی۔پولیس اور رینجرز دہشت گردوں کے خاتمہ کی کوشش کریں گے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٢١ مارچ) ٭پاک کالونی میں دن دھاڑے ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹر آفس پر حملہ کر کے ٢١ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔جبکہ شہر کے مخلتف علاقوں میں اغوائ،تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ٣ افراد ہلاک اور ٦ افراد زخمی ہو گئے۔نا ظم آباد سمیت متعدد علاقے دہشت گردی کے خوف سے بند رہے۔پاک کالونی میں کاروائی کے بعد جئے مہاجر،جئے الطاف حسین کے نعرے لگائے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاک کالونی میں حملہ کر نے والے ایم کیو ایم الطاف گروپ کے مسلح نو جوان تھے۔ایم کیو ایم حقیقی کے نو جوانوں کو لائن میں کھڑا کر کے ان کے سروں کا نشانہ لیا گیا۔سیکٹر آفس اور گھروں میں موجود آفاق احمد کی تصاویر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ ٥ کارکنوں کو اغواءبھی کر لیا گیا۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ مارچ) ٭وزیر داخہ نصیر اللہ بابر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو عام معافی نہیں دی جائے گی۔وہ پاکستان واپس آکر اپنے خلاف درج ہونے والے مقدمات کا سامنا کریں۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے دہشت گردی میں ملوث ہیں جس کے ٹھوس شواہد حکومت کے پاس موجود ہیں۔انہو ں نے انکشاف کیا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امن کی بحالی کے لئے حکومت نے اپنے منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے۔جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کمانڈو ایکشن کے ذریعے ٠٠٥ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جن میں ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں،سپاہ صحابہ اور تحریک جعفریہ کے نمایاں افراد شامل ہیں۔ا (جسارت،جنگ۔٣١ مارچ) ٭شہر بھر میں پولیس نے چھاپے مار کر ٨٦٢ افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں ایم کیو ایم حقیقی،ایم کیو ایم الطاف گروپ،سپاہ صحابہ،تحریک جعفریہ اور سنی تحریک کے کارکنان شامل ہیں۔دہشت گردی اور جرائم میں ملوث پولیس کو مطلوب فہیم کمانڈو کو ناظم آباد کے ایک اسپتال سے گرفتار کر لیا ۔کراچی کے پانچوں اضلع میں ٩١١ غیر قانونی ہتھیار بر آمد کئے گئے۔بر آمد ہونے والے اسلحہ میں ٢ سرکاری سب مشین،٩ کلاشن کوف،٨٧ پستول،٩١ ریواولر،٣ ماو ¿زر،٥ رائفل،٥ کاربائن اور سینکڑو ں گولیا ں شامل ہیں۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٣١ مارچ) ٭سیکریٹری داخلہ سندھ ملک شاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ہدایت پر دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی شروع کر دی ہے۔اور گزشتہ ٨٤ گھنٹو ں کے دوران پولیس نے ٠٠٣ سے زائد افراد کو گرفتار کر کے مختلف نوعیت کے ٧٣٢ ہتھیار بر آمد کئے۔انہو ں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار شدگان میں ایم کیو ایم الطاف گروپ،ایم کیو ایم حقیقی،سپاہ صحابہ،تحریک فقہ جعفریہ اور قادر مگسی گروپ کے افراد شامل ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں ایم کیو ایم حقیقی کے فہیم احمد عرف فہیم کمانڈو اور الطاف گروپ کے محمد شعیب پولیس کو سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ (جسارت،جنگ۔٤١ مارچ) ٭شہر کے مخلتف علاقوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم حقیقی کا کارکن محمد اکبر اور ٢ لڑکیا ں جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔جبکہ ٢ گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ (جسارت،DAWN۔٤١ مارچ) ٭فائرنگ اغواءاور تشدد کے واقعات میں جمعرات کو انٹیلی جنس بیورو(IB) کے ایک اہلکار سمیت ٥ افراد ہلاک اور ٤ زخمی ہو گئے۔دہشت گردوں نے پولیس موبائل اور ڈی ایس پی کی گا ڑی پر فائرنگ کر کے ٢ اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔جبکہ ضلع شرقی پولیس نے ایم کیو ایم الطاف گروپ کے ٣،تحریک جعفریہ کے اک کارکن سمیت ٣١ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ٤ پستول،ایک ماوذر،ایک خنجر،گولیا ں اور مسروقہ ٹیکسی بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ (جسارت،جنگ،DAWN۔٧١ مارچ)
|
|