Newsflash

...Party chief Altaf Hussain, who fled the country and is now in residence in London with a British passport in his pocket. In one case, FIR 211/91 of 24/6/91, filed by Major Kalimuddin in Landhi police station, Altaf Bhai and six others were awarded 27 years RI by the special terrorist court...

Ardeshir Cowasjee 

Read More on Dawn's website

 
powered_by.png, 1 kB
1994 part1 PDF Print E-mail

1994

٭کراچی میں جمعہ کی سہ پہر دس مسلح افراد نے پی ایس ایف کے تین رہنماو
¿ں زاہد سعید،رمضان دانش اور بلال شیخ کو اغواءکر نے کے بعد زاہد سعید کو بے دردی سے قتل کر کے لاش گندے نالے کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔جبکہ رمضان اور بلال شیخ قاتلوں کے قبضہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ان رہنامو
¿ں کو ڈرگ روڈ بازار سے اغواءکیا گیا۔

(جنگ،DAWN۔یکم جنوری ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر سینیٹر اشتیاق اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اور انہیں ایم کیو ایم کے ارکان پر تشدد کر نے اور شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی تسدد اور سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔یہ الزام انہوں نے صدر مملکت فاروق لغاری کو ٢ جنوری ٤٩٩١ءاور ٦٢ دسمبر ٣٩٩١ءکو بھجے گئے دو خطوط میں لگائے ہیں۔

(جنگ۔٣ جنوری،٤٩٩١ئ)

 

٭وفاقی وزیر داخلہ میجر جنرل (ر) نصیر اللہ با بر نے کہا ہے کہاقانون سے کوئی بالا تر نہیں۔وزیر اعظم کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو حکومت نے کوئی رعایت نہیں دی۔ان کے بارے میں عدالتیں جو فیصلہ سنائیں گی اس پر سختی عمل ہو گا۔الطاف حسین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین جب بھی پاکستان آئیں گے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کر نے کے لئے عدالت کے سامنے ضرور پیش ہو نا ہو گا۔

(جسارت،DAWN۔٠١ جنوری،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کے رہنماو
¿ںآفتاب احمد شیخ،ایم اے جلیل اور شعیب بخاری نے آج کور ہیڈ کوارٹر میں کور کمناڈر لیفٹینٹ جنرل نصیر اختر سے ملاقات کی۔معتبر ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم الطاف گروپ کے رہنماو
¿ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں بنائے جانے والے دفاتر نہ توڑ نے کی درخواست کی۔اس پر کور کمان ڈر نے کہا کہ قانون سب کے لئے ہے اور کسی کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرے۔الطاف گروپ کے کارکنوں پر مقدمے کے حوالے سے کی جانے والی بات چیت کے حوالے سے معتبر ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر نے واضح الفاظ میں با ور کرا دیا ہے کہ ہر قسم کے مقدمات کا فیسلہ عدالت میں ہی ہو گا۔

(جسارت۔٦١ جنوری،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنماءاور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر فاروق ستار نے ضلع ملیر کے قیام کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ضلع ملیر کا قیام ایم کیو ایم کے خلاف پیپلز پارٹی کی انتقامی کاروائی ہے۔

(جنگ،DAWN۔٧٢ جنوری،٤٩٩١ئ)

 

٭کورنگی کے علاقے میں اتوار کی شام مسلح افراد نے اندھا دھن فائرنگ کر کے ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹر انچارجKMCکے اسسٹنٹ ڈاریکٹر ظفر عباس کو قتل کر دیا۔ظفر عباس متحدہ ایم کیو ایم میں بھی کو رنگی کے سیکٹر انچارج تھے ۔اختلافات کے باعث وہ بھی آفاق احمد ،عامر خان اور بدر اقبال کے ہمراہ امریکہ چلے گئے تھے اور چھ ماہ قبل ہی امریکہ سے واپس آئے تھے۔ایم کیو ایم حقیقی کے زرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ظفر عباس کا قتل بھی قائد کے غداروں کے لئے تجویز شدہ سزا کا نتیجہ ہے۔ایم کیو ایم الطاف گروپ کے دہشت گرد عباس سمیت اب تک ان کے ٠٥ ساتھیوں کو قتل کر چکے ہیں۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ جنوری،٤٩٩١ئ)

 

٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ظہیر الدین ایس لغاری نے ایک مقدمہ میں الطاف حسین س،سلیم شہزاد،عمران فاروق ،مرزا شاہد بیگ ،جاوید لنگڑا اور دیگر کے نا قابل ضمانت وارنٹ جا ری کر دئے ہیں۔ان کے خلاف نا صر کا لونی کے ایک شخص علاو
¿الدین کے بیوی بچوں کو یرغمال بنانے اور پڑو سی رشید کو فائرنگ کر کے زخمی کر نے کا الزام ہے۔

(جسارت۔یکم فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭کورنگی پولیس نے ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹر انچارج ظفر عباس کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کے محمد حسین،زاہد، مجیب اور تابش سمیت ٦ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جنگ۔یکم فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کراچی جنوبی آنسہ مہہ جبین نے ایم کیو ایم کے رہنماءاور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر فاروق ستار اور راشد،طاہر ،ارشد اور سعید کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ ٢١٥ کے تحت اشتہاری ملزم قرار دیدیا ہے اور ان کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد دفعہ ٧٨ اور ٨٨ کے تحت فرق کرنے ککے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

(جسارت،جنگ۔٢ فر وری،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر میں نے لوجوں سے کہا تھا کہ اپنے دفاع کے لئے اسلحہ لائسنس حاصل کرو تو کیا میں نے کوئی غلط مشورہ دیا تھا؟قائد تحریک نے کہا کہ کراچی میں نہ اسلحہ بنتا ہے نہ منشیات تیار ہوتی ہے۔جہاں اسلة اور منشیات کی فیکٹریاں ہیں وہاں کوئی چھاپہ نہیں مارا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ٹارچر سیل نہیں تھا وہ سب ایجنسیوں اور ان کے پالتو حقیقی گروہ نے بنائے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں موت سے نہیں ڈرتا میں ہر وقت وطن جانے کے لئے تیار ہو ں لیکن میرے ساتھی مجھے آنے سے منع کر تے ہیں۔

(جسارت۔٢ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭سندھ اسمبلی میں زبردست ہنگامہ،ملیر ضلع کا نقشہ پھاڑ دیا گیا۔شعیب بخاری اسپیکر کی نشست پر بیٹھ گئے۔

(جسارت،جنگ۔٧ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں ظلم ،نا انصافی اور دھاندھلی کی انتہا ہو چکی ہے۔سندھ اسمبلی میں حق کی آواز بلڈوز کی جا رہی ہے۔اب یہ نعرہ لگ رہا ہے کہ" سندھ میں ہو گا کیسے گزارا،آدھا تمہارا آدھا ہمارا۔۔۔۔۔۔۔۔"انہوں نے کہا کہ اگر کوٹہ سسٹم پر عمل نہیں کیا جائے،حقوق بھی نہ دئے جائیں تو اس کے علاوہ کون سا نعرہ لگایا جاسکتا ہے۔اگر صورتحال یوں ہی بر قرار رہی تو کل یہ نعرا بھی لگ سکتا ہے کہ ہم علیحدگی چاہتے ہیں۔

(جنگ۔٥١ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭جماعت اسلمی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو وطن واپسی کا خوف حکومت یا فوج کی وجہ سے نہیں بلکہ مہاجروں اور ان لوگوں سے ہے جن پر انہوں نے اپنے دور اقتدار میں مظالم ڈھائے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ایک کارکن کسی بھی صنعتکار اور صاحب حیثیت کے پاس جاتا،انہیں پرچی دیاتا اور چندہ کی مد میں بھاری رقم چلب کر تا اور صنعتکا اسے یہ رقم دینے پر مجبور تھا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں میں ایک اکیلا بچہ ہنستا کھیلتا اسکول جاتا ہے لیکن کراچی میں خون کی فضا ءمیں کوئی بچہ تنہا اسکون نہیں جاتا۔اس خوف و دہشت کی فضاءکی ذمہ داری الطاف حسی پر عائد ہو تی ہے۔

(جسارت۔٧١ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭نا ظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن تنویر جاں بحق ہو گیا۔

(جسارت،DAWN۔٨١ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ایف آئی ٹی اور پولیس اہلکار سو سے زائد مہاجروں کو قتل کر چکے ہیں۔مہاجروں پر ایسا ظلم کیا جا رہا ہے جیسا کشمیر،بوسنیا اور فلسطین کے مسلمانوں پر کیا جا رہا ہے۔مگر وہا ں ظالم غیر مسلم ہیں ۔بد قسمتی سے مہا جروں پر غیر ملکی فوج نہیں بلکہ اپنی مسلم فوج ہی مظالم ڈھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بر صغیر پر انگریزوں نے قبضہ ضرور کیا تھا لیکن وہ چلتی ماں بہنوں کے دو پٹے نہیں نوچتے تھے۔مہاجروں کے ساتھ وہ سلوک کیا جا رہا ہے جو انگریزوں نے بھی نہیں کیا۔بھارت میں ہندو مسلم فسادات ضرور ہو تے ہیںلیکن ہندو بھی مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کر تے جیسا سلوک ہمارے وردی والے ہمارے ساتھ کر رہے ہیں۔آج نو جوان نسل سینیٹر اشتیاق اظہر اور ان کے ہم عمر بزرگوں سے سوال کر تی ہے کہ پا کستان کیو ں بنایا تھا؟ کیا پاکستان اس لئے بنایا تھا کہ کہ " سرکاری درندے،کمینے کتے" سڑکوں پر بزرگ مااو
¿ں سے بد تمیزی کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام وحشی سرکاری اہلکاروں کو جنگل میں بھیج دیا جائے تاکہ انسانوں کے بجائے جانوروں کا شکار کریں۔

(جسارت،جنگ۔٩١ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کا ایک بڑا اخبار(جنگ) پہلے مہاجروں کے خلاف محض لکھتا تھا اب اس نے مہاجروں کو قتل کروانا بھی شروع کر دیا ہے۔انہوں نے حاضرین جلسہ سے اپیل کی کہ اگر ہم جان نہیں دے سکتے،مال نہیں دے سکتے تو کیا اتنا بھی نہیں کر سکتے کہ مہاجر دشمن اخبار کا بائیکاٹ کیا جائے۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ سحری کے وقت نکل کھڑے ہوں اور ہاکروں کو یہ اخبار بند کر نے کو کہیں۔الطاف حسین مہاجر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام مہاجر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔(جسارت۔٩١ فروری) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر سینیٹر اشتیاق اظہر نے کہا ہے کہ اب قائد کی اپیل پر پوری مہا جر قوم سڑکوں پر نکل آئے گی۔میں پر سوں لندن جا رہا ہوں جہاں قائد تحریک سے اس سلسلے میں حتمی بات چیت ہو گی۔وہ مہاجر رابطکہ کونسل کے زیر اہتمام مہاجر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے خلاف ایجنسیوں کی ستم کاریاں جاری ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قائد تحریک کی قیادت میں جنگ بقاءلڑنے کے لئے تیار ہو چکے ہیں جو ہماری راہ میں آئے گا خس و خاشاک ہو جائے گا۔کنونشن میں مختلف قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ کو دیہی اور شہری بنیادوں پر دو صوبوں میں تقسیم کیاجائے۔

(جسارت،جنگ۔٩١ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭ناظم آباد پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم الطاف گروپ کے سرگرم کارکن تنویر کو آج پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تنویر کے قتل پر کراچی ضلع وسطی کے علاقوں میں ہنگامہ آرائی و احتجاج کے باعث ٥ گا ڑیا ں جا دی گئیں۔مختلف علاقوں میں سڑکو ں پر پتھراو
¿ کر کے ٹریفک معطل کر دیا گیا۔نا ظم آباد میں جلوس جنازہ میں آگے آگے چلنے والے مسلح مشتعل نو جوانوں نے رینجرز اور پولیس پر پتھراو
¿ کیا۔مسلح افراد نے کارو باری مراکز اور دکانیں زبر دستی بند کر وائیں۔جلوس کے آگے چلنے والے بع ض نو جوان " یہ وردی والے بے غیرت ،یہ وردی والے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" ،"توڑ دو توڑ دو پا کستان توڑ دو" اور صدر مملکت،وزیر اعظم اور جنرل عبدالوحید کے خلاف بھی نعرے لگاتے ہو ئے جا رہے تھے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٠٢ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭صوبہ سندھ کی صورتحال کے بارے میں بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان کشید گی میں اضا فہ ہو گیا ہے۔مہاجر قومی موومنٹ کی ایک سیاسی تنظیممہا جر رابطہ کونسل یا (ایم آر سی )نے جمعہ کو ایک کنونشن میں سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل ایک علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ایم آر سی نے ایم قرارداد منظور کی۔کنونشن سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی لندن سے ٹیلی فون پر خطاب کیا۔گو ابھی تک ایم کیو ایم نے ایم آر سی کے براہ راست مطالبے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا مگر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مطالبے کو ایم کیو ایم کی حمایت یقینا حا صل ہے کیو ں کہ ایم آر سی کے چیئر میں سینیٹر اشتیاق اظہر ایم آر سی کی رابطہ کمیٹی کے بھی چیئر مین ہیں۔

(جنگ۔٠٢ فر وری،٤٩٩١ئ)

 

٭حق پرست گروپ(ایم کیو ایم) کے رکن سندھ اسمبلی شمیم احمد ایڈو کیٹ نے ہفتہ کی شام گورنر ہاو
¿س میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔گور نر محمد اے ہارون نے ان سے حلف لیا۔اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کر تے ہوئے شمیم احمد نے کہا کہوہ سندھ کابینہ میں عوامی مسائل حل کر نے میں مدد کے لئے شامل ہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اب بھی ایم کیو ایم کا رکن ہو ں اور ایم کیو ایم کے مفادات کا خیال رکھوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایم کیو ایم کی جانب سے صوبے کی تقسیم کی پالیسی کے باعث حکومت میں شامل ہوئے ہیں۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔١٢ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭وزیر اعلیٰ سندھ سید عبد اللہ شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے علیحدگی کے نعرے سے اس میں مزید دراڑیں پڑیں گی کیو ں کہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ شر انگیز اور افسوس ناک ہے۔الطاف حسین کا یہ کہنا غلط ہے کہ علیحدگی کے نعرے نہیں لگائے ہیں۔میں نے خود اسلام آباد میں اور پھر آج صوبائی آپریشنل کمیٹی کے اجلاس میں ٹیپ پر یہ نعرے سنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی تقسیم کا نعرہ نہ سرف سندھ بلکہ پاکستان کی تقسیم کا نعرہ ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔١٢ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭وزیر اعلیٰ سندھ سید عبد اللہ شاہ نے واشگاف الفاظ میںکہا ہے کہ میں سندھ کی تقسیم نہیں ہو نے دوں گا۔سندھ کو تقسیم کر نے کی بات کر نے والے ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر نےن کا کوئی جواز نہیں تھا نہ ہی انہوں نے مجھ سے تحفظ فراہم کر نے کے کئے کوئی رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا سندھ کی تقسیم کا مطالبہ غیر آئینی اور ملک کے خلاف سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ تقسیم سندھ کی باتیں بھارت کے ایما پر کی جا رہی ہیں خصوصاً اس وقت جب کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان نے اٹھایا ہے۔اس وقت سندھ کی تقسیم کا شوشہ چھوڑنا دشمنان پاکستان کی مدد کر نے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین لوگوں کو مشتعل اور افرا تفری پیدا کر رہے ہیں۔آدھا تمہارا آدھا ہمارا کا نعرہ نہیں چلے گا۔

(جنگ۔٣٢ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم الطاف گروپ اور فوج کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں اور ایم کیو ایم کی جانب سے مختلف مسائل پر بات چیت کے لئے فوجی حکام سے رابطے کا فقدان پیدا ہو گیا ہے۔با خبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے اپنی تقریر میں فوج کے خلاف سخت الفاط استعمال کئے تھے اور اس کے بعد سے ایم کیو ایم کی قیادت نے مذاکرات کے لئے فوج سے کوئی رابطہ قائم نہیں کیا بلکہ ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم میں جو افراد شامل تھے انہیں بھی الطاف حسین نے لندن طلب کر لیا ہے۔عسکری ذرائع نے بتایا کہ الطاف حسین نے فوج کے خلاف جو زہر اگلا ہے اس پو فوج نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جنگ۔٤٢ فروری،٤٩٩١ئ)

 

٭لیا قت آباد میں مسلح نقاب پوش عید کے سلسلے میں رعایتی داموں پر اشیاءفروخت کر نے والے کیمپ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔فائرنگ سے دو نو جوان جاں بحق اور ٤ زخمی ہو ئے۔ہلاک شدگان کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا جا تا ہے۔لانڈھی، کو رنگی اور نارتھ کراچی میں بھی فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔جبکہ کو رنگی میں ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹر کمیٹی کے رکن آغا صفدر کو شدید زخمی کر کے زمین پر پھینک دیا گیا۔آغا صفدر کو بارہ گو یا ں لگی ہیں۔جبکہ کو رنگی کے ایریا میں ہی ایم کیو ایم الطاف گروپ کے یونٹ ٨٧ کے کارکن طارق جمیل کو مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

(جنگ،DAWN۔٤ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭شہر کے مختف علاقوں میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کے مشتعل کارکنوں نے ٣ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ دجانیں اور کاروباری مراکز بند کرادیئے گئے۔شاہ فیصل کالونی میں KMC کی ایک وین اور لیاقت آباد میں پاکستان اسٹیل کی دو بسوں کو نذر آتش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کے ممبر عارف صدیقی کو صوبائی وزیر نادر مگسی کے گارڈ کی جانب سے زد و کوب کر نے کے بعد شروع ہوا۔

(DAWN۔٤ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭کورنگی نمبر ٤ میں گزشتہ شب نا معلوم دہشت گردوں کی اندھا دھن فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹر کمیٹی کے رکن آغا صفدر عرف آغا بھائی آج علی الصبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔آغا صفدر کو ظفر عباس کے قتل کے بعد سیکٹر انچارج بنایا گیا تھا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٥ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج شیر محمد کے شیخ نے ملیر تھانہ میں درج ایک مقدمہ کا چالان پیش ہونے پر ایم کیو ایم کے صف اول کے رہنماو
¿ں کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ان میں سینیٹر اشتیاق اظہر،سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر فاروق ستار،ارکان سندھ اسمبلی شعیب بخاری،عبدالقادر لاکھانی،سینیٹر آفتاب شیخ،کنور خالد یونس،ایم اے جلیل،خالد اور دیگر شامل ہیں۔استغاثہ کے مطابق ان رہنماو
¿ں نے تنویر احد کی ہلاکت کے بعد اشتعال انگیز تقاریر کیں اور اسی روز ٥١ لڑکوں نے ملیر میں ایک کوچ کو آگ لگا دی۔

(جسارت،جنگ۔٨ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم سے منحرف رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر صحت شمیم احمد نے اپنے اہل خانہ کو آئر لینڈ منتقل کر دیا ہے۔شمیم احمد نے کراچی کی اپنی پرانی رہائش گاہ چھوڑ کر ایسے علاقے میں رہائش اختیار کر لی ہے جو ایم کیو ایم کے کارکنوں کی دسترس سے باہر بتایا جاتا ہے۔

(جسارت۔٨ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

 ٭انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رفیق احمد اعوان کے روبر اپنے بیان میں بریگیڈیئر سلیم خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پورے شہر کو یر غمال بنا رکھا ہے اور کراچی میں ایک متوازی حکومت چل رہی تھی۔چوریاں،ڈکیتیاں،اغواءبرائے تاوان اور سیاسی افراد کا قتل معمول بن چکاتھا۔ بر یگیڈیئر سلیم ایم کیو ایم کے مفرو قائدین الطاف حسین،سلیم شہزاد،عمران فاروق ،صفدر باقری اور زیر حراست اشفاق چیف،حاجی جلال اور جاوید کاظمی وغیرہ کے خلاف میجر کلیم اور دیگر فوجی اہلکاروں کے اغواءاور تشدد کے مقدمہ میں اپنا بیان قلمبند کرا رہے تھے۔بریگیڈیئر سلیم نے بتایا کہ وہ اس وقت مہران رینجرز کے کمانڈنٹ تھے۔بریگیڈیئر سلیم نے کہا کہ اگر آپریشن شروع نہ ہوا ہو تا تو یہ ایف آئی آر بھی ایس ایس پی شرقی اور ڈی آئی جی کراچی کی فائلوں میں ہی سڑ جا تا۔جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت سلمان سید ایس ایس پی شرقی،آفتاب نبی ڈی آجی کراچی اور جاوید اشرف کمشنر کراچی تھے۔انہوں نے بتایا کہ سول انتظامیہ اور پولیس کے اجلاس ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ہوا کر تے تھے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٩ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ آپریشن کلین اپ کی آڑ میں صرف اور صرف ایم کیو ایم کو کچلنے اور مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے بد ترین ریاستی مظالم ڈھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحدی اہلکاروں کو شرفاءکی پگڑیا ں اچھالنے کی اجازت دی جائے تو پھر وہ اصل مجرموں کو نہیں پکڑتے بلکہ اپنی طاقت کو بے گناہ شہریوں کے خلاف استعمال کر تے ہیں۔سرکاری اہلکار شہروں میں بے گناہوں کا شکار کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مزید کہا کہ میں باطل پرستوں کے آگے کسی صورت ہتھیار نہیں دالوں گا۔میں جان دے سکتا ہوں اپنی تحریک اور نظریئے سے دستبردار نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ایجنسیوں نے تحریک میں انتشار کے لئے جگہ جگہ چھڑ دیئے گئے ہیں اس لئے کارکن ارد گرد نظر رکھیں۔

(جسارت۔٣١ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭بلدیہ ٹاو
¿ن میں فائرنگ کے نتیجہ میں قانون نا فذ کر نے والی ایجنسیوں کے اہلکاروں اور ایک شہری سمیت ٦ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سچل رینجرز کا کیپٹن عامر احمد خان،ایس ایچ او بلدیہ ٹاو
¿ن محمد صادق اور پولیس کے سپاہی فقیر محمد،محمد سلطان، اورالطاف شامل ہیں۔جبکہ پولیس کے دو اور رینجرز کے دو سپاہیوں کو زخمی حالت میں استعمال میں داخل کروادیا گیا ۔جبکہ اطلاعات کے مطابق بلدیہ کے سیکٹر ٣،٤ اور ٥ میں رات گئے تک کرفیو لگا دیا گیا اور فوج نے علاقہ کا گشت شروع کر دیا ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٧١ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بلدیہ میں کی جانے والی دشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ بعض سرکاری ایجنسیوں نے ایم کیو ایم اور شہری عوام کو مزید نقصان پہنچانے کے لئے ڈرگ مافیا اور پیشہ ور جرائم پیشہ افراد پر پر مبنی بدنام زمانہ اور مستند دہشت گردوں کو دوبارہ جس طرح فعال کر نا شروع کر دیا ہے اس کے نتائج آج عوام کے سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سرکاری ایجنسیوں نے شہر میں پختون مہاجر فسادات کرائے لیکن ایم کیو ایم اور ANP نے اپنی مثبت کوششوں سے سرکاری ایجنسیوں کی ان سازشوں کو ناکام بنایا۔

(جسارت،DAWN۔٧١ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭بلدیہ ٹاو
¿ن کی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران جعفری اس میں براہ راست ملوث ہیںاور عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ ٠٩نائن زیرو پر روپوش ہیں۔قانون نافذ کر نے والوں نے ایم کیو ایم کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ کامران جعفری کو ان کے حوالے کر دیں۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٧١ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان پارلیمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ بلدیہ ٹاو
¿ن کے افسوس ناک واقعہ کی ذمہ دار حکومت ہے جو لسانی فسادات کراکے حکومت کی مہاجر پالیسوں سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خفیہ ایجنسیوں نے بنایا تھا تاکہ ایم کیو ایم کو ختم کیا جائے اور شہر میں لسانی فسادات کرئے جائیں۔

(جنگ،DAWN۔٧١ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭بلدیہ ٹاو
¿نمیں بدھ کو قانون نافذ کر نے والے ادارے کے ٥ اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سندھ بھر سے ایم کیو ایم کے سینکڑوں رہنماو
¿ں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ ایم کیو ایم کے ایسے سابق رہنماو
¿ں جو کہ الطاف گروپ کی دہشت گردیوں سے تائب ہو کر گوشہ نشینی اختیار کر چکے تھے انہیں خود ان کی اپنی درخوست پر حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق طارق جاوید،ایس ایم طارق اور چند دیگر رہنماو
¿ں نے فوجی حکام سے درخواست کی تھی کہ انہیں ایم کیو ایم میں موجود دہشت گرد گروپ کی ممکنہ انتقامی کاروئیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی تحویل میں لیا جائے۔عسکری ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے ایم کیو ایم پر واضح کیا ہے کہ سانحہ میں تحقیقات میں تعاون کے لئے کامران جعفری خود کو حکام کے حوالے کر دیں اور بدلیہ پولیس سے چھینے گئے ہتھیار واپس کئے جائیں۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٨١ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر سینیٹر اشتیاق اظہر نے بلدیہ ٹاو
¿ن میں ہونے والے سانحہ کا ذمہ دار حکومتی ایجنسیوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو کچلنے کی تمام کو ششوں میں ناکامی کے بعد اب سرکاری ایجنسیوں نے ایک اور گروپ کو میدان میں اتارا ہے۔جس کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو بگاڑا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو کچلنے کے لئے نت نئے بہانے تلاش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منگل کی شب سرکاری ایجنسیوں کے گروپ نے بلدیہ ٹاو
¿ن کے علاقہ میں بلا جواز غنڈہ گر دی کی۔فائرنگ کے دوران ان ہی کا اپنا آدمی ہلاک ہو گیا۔بعد ازاں رینجرز کی مداخلت پر فائرنگ کا سلسلہ اور تیز ہو گیا اور ایک کیپٹن اور دیگر پولیس اہلکار اس فائرنگ کی زد میں آگئے۔

(جسارت۔٨١ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭بلدیہ ٹاو
¿ن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے تلاشیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر کے مزید دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران چھینی ہوئی دو کلاشن کوف سمیت ٧ کلاشن کوف،٩١ میگزین اور ٥ سو کارتوس بر آمد ہوئے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایم کیو ایم الطاف گروپ کے علاوہ ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

(جسارت،جنگ۔٩١ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر سینیٹر اشتیاق اظہر نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ کے انتخاب کے لئے ہم مسلم لیگ کی حمایت کریں گے۔جس کا باقائدہ اعلان قائد تحریک الطاف حسین کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سے کوئی مفاہمت نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دوستوں اور حلیفوں کو دھوکہ دیا ہے۔

(جسارت،٠٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لانڈھی سے ایم کیو ایم الطاف گروپ کے خطرناک و اہم دہشت گرد اور ماضی میں تمام یونٹوں کو اسلحہ سپلائے کر نے والے اور اس کا حساب رکھنے والے ،میجر کلیم کو اغواءکر کے تشدد کا نشانہ بنانے والے سرکردہ ملزم اسرار کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسرار احمد لانڈھی سیکٹر کا اہم ترین رکن تھا۔

(جسارت۔١٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاد حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عبدالوحید سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سندھ کے شہری علاقوں میں قانون نافذ کر نے والے ادارے کے اہلکاروں اور بالخصوص ایف آئی ٹی کے اہلکاروں کے غیر انسانی اور سفاکانہ مظالم اور گھروں میں لوٹ مار کا سختی سے نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا شرم ناک عمل کر نے والے اہلکاروں اور کشمیر میں مظلوم کشمیروں پر مظالم ڈھانے والے بھارتی فوجیوں میں آخر کیا فرق ہے۔الطاف حسین نے کہا ہے مجھے یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ پولیس،ایف آئی ٹی،ریججرز اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے اہلکار ایم کیو ایم کے کارکنوں اور مہاجر عوام کے گھروں پر چھاپوں کے دوران بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور وارداتیں کر رہے ہیں اور گھروں سے نقد رقم،قیمتی اشیائ،زیورات حتیٰ کہ ماو
¿ں بہنوں کے جسم پر موجود زیورات بھی اتروا کر لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازہ کے مطابق سرکاری اہلکار چھاپوں کی آڑ میں کئی کروڑ روپے کی مالیت کی نقدی اور زیورقت لوٹ چکے ہیں اور تا حال یہ سلسلہ جاری ہے۔

(جسارت،جنگ۔٥٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کی سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں بے حرمتی کے واقعات کا نوٹس لیا جائے۔وہ جمعہ کی شب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وردی میں سرکاری اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے ایک کارکن تقی کے گھر واقع بفر زون میں چھاپہ مارا۔ان کے ہمراہ دو لیڈی پولیس سرچر بھی تھیں۔یہ اہلکار گھر میں زبر دستی داخل ہو گئے اور تقی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بد اخلاقی و بد تمیزی کا مظاہرہ کیا۔پریس کانفنس کے موقع پر موجود متاثرہ خواتین ناہید بٹ اور ان کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا کہ سرکاری اہکار گھر میں داخل ہوئے ۔بعد میں ٢٢ سالہ ناہید بٹ کو لیڈی سرچر باتھ روم میں لے گئیں اور ان کی جسمانی تلاشی لی اور تمام لباس اتروایا اور ایک سرکاری افسر نے باتھ روم کی کنڈی لگانے سے لیڈی سرچر کو روک دیا۔ناہید بٹ نے اس موقع پر بتای کہ سرکاری اہلکاروں نے انہیں دھمکایا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٦٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭پولیس نے صوبائی وزیر شمیم احمد کے قتل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم ندیم کو گرفتار کر کے اس کی کار سے تین کلاشن کوف بر آمد کر لیں۔حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق جس کار سے اسلحہ ملا ہے وہ ایم کیو ایم کا کرکن تقی چلا رہا تھا۔پولیس کو دیکھ کر وہ فرار ہو گیاجبکہ پولیس نے ندیم کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ندیم نے بتایا کہ وہ صوبائی وزیر صحت شمیم احمد کے قتل کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے۔

(جنگ،DAWN۔٦٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بفر زون کی ناہید بٹ کے ساتھ پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں کے شرمناک سلوک پر احتجاجاً ٧٢ مارچ کو پورے سندھ میں "یوم سوگ" منانے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایک اسلامی ملک میں مسلمان لڑکی کے سارتھ ایسا سلوک پوری قوم اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٧٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایس ایس پی کراچی وسطی عبد العلیم جعفری نے اپنے دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم الطاف گروپ کے رہنماو
¿ں نے ناہید بٹ کے واقعہ کو جس انداز میں پیش کیا ہے وہ حقیقت کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناہید بٹ ملزم تقی کی بہن نہیں بلکہ تقی کی دوست ہیں۔ایس ایس پی وسطی اور ڈپٹی کمشنر کراچی وسطی نے کہا کہ تقی کی تلاش میں چھاپے کے وقت نہ صرف پولیس کے بڑے افسران بلکہ قانون نافذ کر نے والے ادارے کے افسران بھی موجود تھے اور لیڈی پولیس بھی تھی اور کوئی نا شائستگی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سیاسی فائدہ حاصل کر نے کے لئے فوج کو بدنام کر نے کی کوشش کی۔

(جسارت۔٧٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭عسکری ذرائع کے مطابق قانون نافذ کر نے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے کارکنان تقی بٹ اور فہیم کمانڈو کی گرفتاری کے لئے بفر زون میں عبدالرحمان نا می شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم اکرم سعید،ایس ایش او بہا در علی اور دو لیڈی پولیس سرچر بھی تھیں۔جبکہ بلدیہ ٹاو
¿ں کے نا خشگوار واقعہ کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر پوج کے دو سینئر افسران کو بھی بھیجا گیا تھا۔قانون نافذ کر نے والے ادارے کے اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی جہاں سے تقی بٹ اور نوید کا سامت اور تصویروں کی ایک ایلبم بر آمد ہوئی جس میں ناہید بٹ اور تقی بٹ کی ایسی تصاویر بر آمد ہوئیں جو بہن بھائی کی نہیں ہو سکتیں۔جبکہ دو فوجی افسران نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا کہ ریڈ کے دوران کوئی بد تمیزی نہیں کی گئی۔

(جنگ۔٧٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کی کی طرف سے خاتون ناہید بٹ سے مبینہ زیادتی کے خلاف ہڑتال و یوم سوگ کی اپیل پر کراچی میں اتوار کو مکمل ہڑتال رہی اور شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٣ افراد قتل ہو گئے۔مختلف علاقوں میں ڈیڑھ درجن سے زئد افراد زخمی ہوئے۔ایم کیو ایم کے کارکنوں نے مختلف علاقوں میں سڑکو ں پر ٹائر جلائے اور پتھراو
¿ کیا۔مشتعل افراد نے مخلتف علاقوں میں ٣ بینکوں،ریلوے بکنگ آفس سمیت ایک درجن سے زائد سرکاری و نجی گاڑیو ں کو نذر آتش کر دیا۔جبکہ حیدر آبا اور لطیف آباد کے علاوہ کوٹری اور دیگر شہروں میں بھی ہڑتال رہی۔حیدر آباد کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ ہوئی۔لطیف آباد نمبر ٠١ میں پولیس کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی ۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٨٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فوج کے بعض حکام پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے فوج جیسے قومی ادارے کو ذاتی خواہشات کے لئے استعمال کر کے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور فوج میں کرپشن پیدا کر نے کی کو شش کی۔الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عبد الوحید و دیگر سروسر کے سربراہوں ،چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور دیگر کور کمانڈر حضرات کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ فوج کے اعلیٰ حکام نے حقیقی گروپ بنوایا اور اسے ہتھیار فراہم کر کے ہر جائز و ناجائز کام کی کھلی اجازت دے دی اور سرکاری پش پناہی کی ۔انہوں نے کہا کہ دوسالہ طویل آریشن میں فوجی اہلکاروں کو لوٹ مار اور رشوت کی لت پڑ گئی ہے اور ایف آئی ٹی میں کروڑو روپے کی رشوت لی گئی جس کی تحقیقات کرائی جائے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٩٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭کراچی پولیس نے ان تمام تھانوں میں جہاں ٧٢ مارچ کو ایم کیو ایم الطاف گروپ کی اپیل پر یوم سوگ کے دوران تشدد کے واقعات ہوئے الطاف حسین سمیت مرکزی قیادت کے خلاف قتل،اقدام قتل،بلوہ ،سازش و دیگر الزامات میں مقدمات درج کر لئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نیو کراچی،گلبہار اور لانڈھی پولیس نے الطاف حسین،اشتیاق اظہر،آفتاب شیخ،ایم اے جلیل،نسرین جلیل،کنور خالد یونس،شعیب بخاری،ڈاکٹر عمران فاروق اور دیگر کے خلافقتل،اقدام قتل،بلوہ و ہنگامہ سمیت دفعہ B-120کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔جس کا مطلب کسی ایسے جرم کی سازش کر نا ہے جس کی کم از کم سزا موت ہو۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٩٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم حقیقی کے چیئر میں آفاق احمد نے کہا ہے کہ ایک من گھڑت واقعہ کو بنیاد بنا کر ہمارے کارکنوں کے گھروں پر حملے کئے گئے۔مقصود حسین سمیت ہامرے ٤ بے گناہ کارکنان مار دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ وینا حیات پر ظلم الطاف حسین کے دور میں ہوا،سمیع اللہ مروت کے سیاہ کارناموں کے وقت بھی الطاف حسین ہی کی حکومت تھی۔جب سی آئی اے سینٹر میں معصوم اور بے گناہ لڑکیوں کی عزتیں پامال ہو رہی تھیں اس وقت الطاف حسین کی غیرت کہا ں تھی؟مگر الطاف حسین اس لئے خوش تھے کہ اس وقت وہ بھی حصہ دار تھے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک کو سبو تاث کر نے کے لئے اور ہندوستان کے بین الاقوامی گراف کو بڑھانے کی غرض سے"را" کی ایماءپر اس نام نہاد واقعہ کو اٹھا کر یہ ثابت کرنے کی کو شش کی گئی ہے کہ کشمیر کی بیٹیو ں کی عزت و حرمت پاکستان میں بھی محفوظ نہیں ہے۔اس پر احتجاج ہندوستان کی ایک سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ناہید بٹ کا جو انٹر ویو ZEE tvسے دکھایا گیااس کی ریکارڈنگ ایم کیو ایم کے مرکزپر کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین علامی انسانی حقوق کے نام پر یہودیوں اور ہندوو
¿ں کی فوجوں کے لئے ما حول بنا رہے ہیں۔

(جسارت،جنگ۔٩٢ مارچ،٤٩٩١ئ)

 

٭تیموریہ پولیس کے ہا تھوں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن محمد نوید نے فرست کلاس مجسٹریٹ ایسٹ کے سامنے دفعہ ٤٦١ کے تحت بیان قلمبند کرایا ہے جس میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ جس دن آپریشن کلین اپ شروع ہوا تھا اس رات ایم کیو ایم کے ٹار چر سیل میں چار پانچ لڑکو ں کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔الطاف حسین کے حکم کے مطابق میرے بھائی جاوید لنگڑے،تقی، ایاز،علی،مجید،علی اصغر،منظور اور دیگر افراد نے ان کی لاشیں مختلف مقامات پر پھینکیں۔اس کے بعد ہمارا پورا خاندان جاوید لنگڑا سمیت کیماڑی میں واقع حاجی ایوب کچھی کے گھر منتقل ہو گیا۔ایک ماہ بعد ٧٢ جولائی ٢٩٩١ءکو میں نوید،ایاز اور سلیم کے ہمراہ ہوائی جہاز کے ذریعے بھارت چلا گیا۔جہاں میں نے دہلی میں اپنے داد کے گھر قیام کیااور میں تقریباً ایک سال تک ایاز کے ہمراہ وہاں رہا۔اس دوران دسمبر ٢٩٩١ءمیں جاوید لنگڑا بھی اپنے دادا کے پاس پہنچ گیا۔٧١ اکتوبر ٣٩٩١ءکو جاوید لنگڑا نے مجھے اور ایاز کو ہدایت کی کہ ہم پاکستام واپس جائیں اور اسلام آباد میں جا کر ناہید بٹ اور مہر بٹ سے ملاقات کریں۔جن کا گھر صادق آباد اسلام آباد میں ہے۔ناہید بٹ تقی اور مہر بٹ جاوید لنگڑا کی داشتہ ہے۔بیان کے مطابق ہم اسلام آباد پہنچے اور ناہید بٹ کی رہائش گاہ پر رہنے لگے۔اس کے بعد ایک دن پون آیا کہ آپ لوگ ناہید بٹ اور مہر بٹ کے ہمراہ کراچی چلے جائیں۔ناہید بٹ کے والد پہلے ہی کراچی میں ملازمت کر تے تھے۔ہم کراچی پہنچے میں اور ایاز ارشاد کی بہن کے گھر نار تھ ناظم آاد میں رہنے لگے جبکہ تقی ناہید بٹ کے والد عبد الرحمان کے گھر رہنے لگا۔ایک دن نار تھ ناظم آباد کا مسعود ہمارے گھر آیا اور اپنے ساتھ دو کلاشن کوف ،ایک اسٹین گن،ایک ٹی ٹی پستول اور بڑی مقدار میں گالیاں بھی اپنے ساتھ لایا۔اور یہ طے پایا کہ رمضان المبارک کے بعد کراچی میں دہشت گردی کی کاروائیاں شروع کر دیں گے۔جس میں فوج،پولیس اور ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں کو قتل کیا جائے گا۔٢٢ مارچ ٤٩٩١ءکو فہیم کمانڈو ،تقی اور طارق آئے ۔اس کے بعد ہم ٥٢ مارچ کو اسلحہ سے لیس ہو کر نار تھ ناظم آباد میں ایم کیو ایم حقیقی کے ایک سیکٹر انچارج کو قتل کر نے کے انتظار میں گھڑے تھے کہ پولیس آگئی اور ہم گرفتار ہو گئے۔ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ مزید اسلحہ ناہید بٹ کے گھر پر موجود ہے۔

(جنگ۔٦ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر اشتیاق اظہر نے الزام لگایا ہے کہ جاوید لنگڑا کی بہن شازیہ کو ایف آئی ٹی والے اغواءکر کے لے گئے ہیں۔جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق شازیہ اپنی والدہ سے جھگڑے کے بعد اپنی دادی کے ہا ں گئی تھی۔کوئی اغواءنہیں ہوا،ایم کیو ایم امن و امان کا مسئلہ پیدا کر رہی ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔١١ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭بفر زون میں ناہید بٹ کی کی رہائش گاہ پر چھاپے میں شریک لیڈی پولیس افسر نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ناہید بٹ کے بیانات کو من گھڑت قرار دیا ہے۔لیڈی سرچر نے بیان دیا ہے کہ وقوعہ کے روز پولیس اور قانون نافذ کر نے والے ادارے کی ایک ٹیم نے جاوید کلنگڑے کے بھائی محمد نوید کی نشاندہی پر تقی بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور ناہید بٹ کی جامہ تلاشی کے دوران کوئی مرد موقع پر موجود نہیں تھا۔تلاشی کے دوران ناہید بٹ کے پرس سے مانع حمل ادویات اور اس جیسی دیگر اشیاءبر آمد ہوئیں۔جس پر غیر شادی شدہ ناہید بٹ سے ان اشیاءکی موجود گی کے متعلق سوالات کئے گئے۔ناہد بٹ نے خود غسل کانے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔جہاں اس نے انکشاف کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے تقی عرف بٹ اور محمد نوید کی مسلسل زیادتی کے نتائج سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ ادویات استعمال کر تی ہے۔ناہید بٹ نے زارو قطار روتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم کے تقی بٹ اور محمد نوید اس کی مرضی کے خلاف کام کرواتے تھے۔یہمتعدد معصوم لڑکیوں کی عزت لوٹ نے کے بعد انہیں ٹھکانے لگا چکے ہیں۔لیڈی سرچر کے مطابق ناہید بٹ اور اس کی والدہ نے اعتراف کیا تھا کہ محمد نوید اور تقی متعدد بار اس گھر میں اسلحہ چھپایا لیکن اس دوران ایک کارکن پہرہ دیتا رہتا تھا۔

(جسارت،جنگ۔٣١ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭حکومت نے ایم کیو ایم کے کارکن جاوید لنگڑا کی بہن شازیہ اور اس کی والدہ کے خلاف ٩ اپریل کو اغواءکی جوٹی FIRدرج کروا نے کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

(DAWN۔٤١ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭شاہ فیصل کالونی میں واقع سپیریئر کالج میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طالب علم کی نماز جنازہ کے موقع پر ایم کیو ایم حقیقی اور ایم کیو ایم الطاف گروپ کے درمیان تصادم ہو گیا۔فائرنگ سے ایم کیو ایم حقیقی کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔

(جسارت۔٥١ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی ریحان عمر فاروقی کو سابق رکن قومی اسمبلی وسیم احمد کی رہائش گاہ پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔قتل کی اس واردات کے بعد ملیر کے علاقے میں ایم کیو ایم حقیقی اور ایم کیو ایم الطاف گروپ کے سر کردہ افراد روپوش ہو گئے اور خوف کے باعث دکانیں بند ہو گئیں۔ریحان عمر فاروقی جون ٢٩٩١ءمیں الطاف گروپ سے اختلافات کے باعث علیحدہ ہو گئے تھے اور ایم کیو ایم حقیقی سے وابسہتہ ہو گئے تھے۔نومبر ٣٩٩١ءمیں انہوں ےنے ایم کیو ایم حقیقی سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٦١ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭شاہ فیصل کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم حقیقی کے سیکٹر کمیٹی کا کارکن محمد شاہد جاں بحق ہو گیا۔اس واقعہ کے بعد شاہ فیصل کالونی میں شدید ہوائی فائرنف کئے جانے سے خوف و ہراس پھیل گیا ،دکانیں بند ہو گئیں اور ٹریفک معتل ہو گیا۔

(جنگ،DAWN۔٩١ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

 ٭ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر اشتیاق اظہر اور دیگر دو سینیٹر وں آفتاب شیخ اور نسرین جلیل نے پیر کو متعلقہ عدالتوں میں اپنی گرفتاریاں پیش کر دیں۔گرفتاریوں کا فیصلہ مرکزی قیادت نے گزشتہ شب ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا تھا۔گرفتاریاں مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف بطور احتجاد دی گئیں۔عدالت میں پیش ہونے پر انہیں جیل بھیج کر اے کلاس دے دی گئی۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٦٢ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج دیدار حسین قریشی نے ایم کیو ایم کے رہنماو
¿ں ڈاکٹر فاروق ستار،شعیب بخاری،ایم اے جلیل اور کنور خالد یونس کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٩١ فروری ٤٩٩١ءکو تنویر احمد کے جنازہ کے موقع پر اشتعال انگیز تقاریر کیں جس کے باعث کارکان نے ایک کوچ نذر آتش کر دی تھی۔

(ڈان۔٧٢ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے سینیٹر اور ایک خاتون رکن سندھ اسمبلی فیروزہ بیگم کے علاوہ سندھ اسمبلی کے اراکین رانا صفدر علی ایڈوکیٹ اور ایس محی الدین نے جمعرات کو چیف منسٹر ہاو
¿س کے سامنے گرفتاریاں پیش کیں۔گرفتار شدگان کو ہفتہ کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کر دیا جائے گا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٩٢ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے رہنماو
¿ں کی گرفتاری کی مہم کے تیسرے روز جمعہ کو لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک اور تقریباً ڈیڑھ درجن افراد شدیدی زخمی ہو گئے۔ لیاقت آباد نمبر دس پر واقعہ مسجد شہداءکے باہر ایم کیو ایم کے رہنماو
¿ں ڈاکٹر صغیر انصاری ،پاکستان مہاجر رابطہ کونسل کے چیئر مین محمد اعجاز محمود اور سابق رکن قومی اسمبلی کنور خالد یونس کی قیادت میں جمع ہونے والا ہزاروں افراد کا ایک جلوس وزیر اعلیٰ ہاو
¿س کی جانب روانہ ہوا جہاں پرو گرام کے مطابق تینو ں رہنماو
¿ں کو گرفتاری پیش کر نا تھی۔پولیس نے تین ہٹی پر جلوس کو روکنے کے سخت ناکہ بندی کر رکھی تھی۔مظہرین نے پولیس پر پتھراو
¿ شروع کر دیا جس کے بعد پولیس نے مطاہرین پر شیلنگ اور اندھا دھن ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔جس کے بعد مظاہرین میں شدید بھگدڑ مچ گئی اور اس بھگڈر سے دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔جبکہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران دو پولیس اہلکار اور پانچ سے زائد افراد زخمی ہوئے۔اس واقعہ کے بعد لیاقت آباد اور آس پاس کے علاقوں میں سخت کشید گی اور تناو
¿ کی کیفیت ہے۔دو طرفہ ہوائی فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ایم کیو ایم کے کارکان نے بلڈنگوں میں اور پولیس نے سڑکو ں پر مورچہ بندی کی ہوئی ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم الطاف گروپ کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے دن لیاقت آباد میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے بعد شہر بھر میں کشید گی پھیل گئی۔لانڈھی،ملیز،شاہ فیصل،گولیمار،نیو کراچی،جمشید کوارٹر اور دیگر علاقوں میں رات گئے تک شدید ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنی جا تی رہیں۔ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اورٹائر جلائے گئے اور کئی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭کراچی میں لیاقت آباد کے واقعہ کے بعد ہلاک شدگان اور زخمیوں سے ہمدردی کے لئے حیدر آباد میں اچانک نا معلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے شدید خوف ہراس پھیل گیا۔جبکہ گاڑیوں پر پتھراو
¿کر کے شیشے توڑ دیئے گئے جس کی وجہ سے متعدد افارد زخمی ہو گئے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مہاجروں سمیت سندھ بھر کے تمام حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لیاقت آباد میں پر امن اور بے گناہ مظاہرین پر سرکاری اہلکاروں کی وحشیانہ فائرنگ سے دو بے گناہ مہاجر نو جوانوں کی شہادت پر ہفتہ ٠٣ اپریل اور یکم مئی کو بھر پور طریقے سے یوم سوگ منائیں۔الطاف حسین نے کہا کہ مہاجروں پر اس طرح ظلم کئے جا رہے ہیں جس طرح کشمیر اور بوسنیا کے لو گوں پر کیا جا رہا ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٠٣ اپریل،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کی جانب سے اس کے دو کارکنان کی ہلاکت کے بعد دو روزہ سوگ کے اعلان کے بعد ہفتہ کو پہلے دن کراچی شدید ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ ،جلاو
¿ گھیراو
¿ اور فائرنگ کے باعث مکمل طور پر مفلوج رہا۔شہر کی تمام سڑکو ں پر دن بھر ایم کیو ایم کے کارکنان کا راج رہا۔ان کارکنان نے اہم مقامات پر ٹائروں کو آگ لگا کر ناکہ بندی کئے رکھی اور ٹریفک پر پتھراو
¿ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔شہر بھر میں صبح سے ہی دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے تھے اور پورا شہر وقفہ وقفہ سے فائرنگ کی آوازوں سے گعنج رہا تھا۔شہر کے بڑے صنعتی علاقوں سائٹ،فیڈ رل بی ایریا،کو رنگی کے صنعتی علاقے سمیت تمام صنعتی و تجارتی اور کارو باری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ٥٣ سے زائد گاڑیا ں جلا دی گئیں جبکہ ایم کیو ایم کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے جاری تھے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے ٧ افراد ہلاک اور ٢٣ زخمی ہوئے۔ یوم سوگ کے پہلے دن مسلح نقاب پوشوں نے شہر کے ٤ تھانوں پر بھی حملے کئے جس سے ایک سپاہی زخمی ہوا پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہو گئے۔جبکہ حیدر آباد میں ایم کیو ایم کی اپیل پر دو روزہ یوم سوگ کے سلسلے میں ہفتہ کو لطیف آباد اور حیدر آباد میں دو بسوں سمیت ٤ گاڑیاں جلا دی گئیں۔دن بھر صورتحال کشیدہ اور شہر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔یکم مئی،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی جب سے اقتدار میں آئی ہے اس نے مہاجروں کو کچلنے اور انہیں تنہا کر دینے کی سعی کی ہے۔انہو ں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو مہا جر وں کو سیاسی ،اقتصادی اور تعلیمی طور پر تباہ کر دینے کے ساتھ ساتھ ان کا وجود بھی مٹا دینا چہاتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سے نہ پہلے کبھی ڈری ہے اور نہ اب اس کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کا موجودہ رویہ جاری رہا تو اس کی حکومت کا خاتمہ زیادہ دن دور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے خلاف کاروئیوں سے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور یہ چھلک پڑا تو میری اپیل بھی کسی کام کی نہیں رہے گی۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔یکم مئی،٤٩٩١ئ)

 

٭سندھ کے وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں خود بھی معلوم نہیں کہ ایم کیو ایم والے کیا چاہتے ہیں۔ہم انہیں اقتدار میں شریک کرنا چاہتے ہیں مگر یہ لوگ کسی پر آمادہ نہیں ہو تے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نمائندے مذاکرات کر تے ہیں اور بہت سے امور پر اتفاق بھی ہو جاتا ہے مگر جب لندن سے الطاف حسین کی ہدایت آتی ہے تو یہ سب لوگ مکر جاتے ہیں۔

(جسارت۔یکم مئی،٤٩٩١ئ)

 

٭ایم کیو اکیو ایم الطاف گروپ کی اپیل پر دو روزہ یوم سوگ کے خاتمے کے بعد تیسرے دن بھی شہر میں ہنگامہ آرائی،آتشزنی اور پولیس اور مسلح افارد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران گزشتہ ٨٤ گھنٹے میں ١١ افارد ہلاک اور ٠٠١ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔شہر میں ہنگامہ آرائی کا راج رہا۔مسلح افراد نے گلبہار تھانے پر مسلسل تیسرے روز بھی حملہ کیا۔شرقی میں نقاب پوشوں کی فائرنگ سے بس ڈارئیور زخمی ہوا بس زخمی ڈارئیور سمیت جلادی گئی۔فائرنگ سے دو خواتین بھی جاں بحق ہوئیں۔٤ روز میں مجموعی طور پر ٩١ افراد ہلاک ہوئے۔آج ناظم آباد گلبہار،بفر زون،لیاقت آباد اور گلبرگ کے علاقوں میں سورتھال زیادہ کشیدہ رہی۔پولیس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ضلع وسطی میں فوج نے کنٹرول سنبھال لیا۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٣ مئی،٤٩٩١ئ)

 

٭وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ قاتلوں،چوروں،ڈاکوو
¿ں کو کسی صور معاف نہیں کیا جائے گا۔اگر وزیر اعظم کا بھائی جیل میں پابند سلاسل ہو سکتا ہے تو پھر مجرم نواز شریف ہو یا الطاف حسین اسے مقدمات کا سامنا کر نا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی قتل و غارت گری سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔سابقہ تجربہ کی بنیاد پر ایم کیو ایم سے اس بار بلیک میل نہیں ہوں گے۔ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن ایک گناہ گار بھی رہا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہنگامہ آرائی سے حکومت کو کمزور کر نا چہاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاسی سمجھوتے کے تحت حکومت کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔اگر کوئی سوچتا ہے کہ وہ لندن میں بیٹھ کر ہڑتال کا اعلان کرے گا،بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرے گا اور اپنے غنڈوں کو سڑکو ں پر بھیجے گا تو وہ غلط سوچتا ہے۔

(جسارت،جنگ،DAWN۔٣ مئی،٤٩٩١ئ)

 

٭سندھ کے وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ لسانی اور علاقائی سوچ پر مبنی سیاست کر نے سے مہاجروں کو کچھ نہیں ملا۔ایم کیو ایم کے رویہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو ایم کیو ایم کے رہنماو
¿ں کا صرف یہی مطالبہ تھا کہ الطاف ھسین اور سف اول کے دیگر رہناو
¿ں کے خلاف مقدمات واپس لئے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تقسیم کی باتیں کبھی برداشت نہیں کریں گے اور آدھا تمھارا آدھا ہمارا کا نعرا لگانے والوں کی زبانیں کاٹ دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الطاف حسین پاکستان آجر مقدمات کا سامنا کریں۔

(جسارت،جنگ۔٣ ،مئی،٤٩٩١ئ)

 
< Prev   Next >
© 2012 MQM Watch - Exposing MQM Atrocities, Knowledgebase of Mutahidda Quami Movement's Activities
Joomla! is Free Software released under the GNU/GPL License.