|
MQM - Harassing the Edhi NGO (BBC Urdu) |
|
|
|
|
MQM - Harrasing the Edhi NGO کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے چیف رضاکار رضوان احمد ایدھی کا کہنا ہے کہ انہیں اور رضاکاروں کو ایک مرتبہ پھر ہراساں کیا گیا ہے اور مسلح افراد نے ایمبولینسوں سے لاشیں نہیں اتارنے دیں۔ رضوان ایدھی نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کو تین ایمبولینسوں میں سوار مسلح افراد سرد خانہ پہنچے اور انہوں نے سرد خانے کو یرغمال بنالیا ان کے مطابق وہ تنظیم کا نام نہیں لیں گے کیونکہ سبھی انہیں جانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے انتظامی امور میں مداخلت کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، شام سات بجے سے ڈیڑھ بجے تک سرد خانے میں ایدھی کی ایمبولینسوں سے میتیں نہیں اتاری جا سکیں۔ رضوان کا کہنا تھا کہ وہ اور رضاکار مسلح افراد کے گھیرے میں رہے۔ Read More
|